View & Print
  Press Photo
  Press Title
#
پریس ریلیز: پولیس شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس میں بحثیت اے ایس آئیز بھرتی کے حکمنامے جاری ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان نے آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس اختر حیات خان کے احکامات کے مطابق دہشت گردی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس میں بھرتی کے حکمنامے جاری کر دئیے، ریجنل پولیس آفیس سیدو شریف سے 13 جوانوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے آرڈرز جاری کئیں۔
تفصیل: تفصیلات کے مطابق :ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان نے پولیس شہداء کے13بچوں کو بطور اے ایس آئی بھرتی کرنے کے حکمنامے جاری کئیں ، قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے شہدائے پولیس کے بچوں کو بھرتی کے حکمنامے حوالہ کرنے کےموقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں ، بہادری اور شجاعت کی داستان سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے، انہوں نے نئے بھرتی ہوئے والے اے ایس آئیز کو عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے اور محکمہ پولیس کے عزت و وقار کو مزید بلند کرنے کے لئے کردار ادا کرنے پر زور دیا،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداء نے اپنا خون بہا کر محکمہ کے وقار اور عزت میں اضافہ کیا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونےوالے افسران پولیس کی نیک نامی اور عزت میں مزید اضافہ کا باعث بنیں گے جس پر نئے بھرتی ہونے والے جوانوں نے اپنے اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کر نے کا عزم ظاہر کیا۔
پریس ریلیز مورخہ: 01-11-2024
1
پریس ریلیز: قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے تھانہ شموزی کا سرپرائیز وزٹ کیا، جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
تفصیل: تفصیلات کے مطابق: قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے تھانہ شموزی کا سرپرائیز وزٹ کیا ، جہاں انہوں نے تھانہ فتح پور کے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے تھانہ شموزی کے مین گیٹ، سی سی ٹی وی کیمرے ، روزنامچہ ، ریکارڈ وغیرہ چیک کئے، انہوں نے تھانہ میں تعینات پولیس جوانوں کو الرٹ رہنے کی احکامات جاری کئیں اس موقع پر ایس ایچ اُو تھانہ شموزی علی باچا بھی موجود تھے۔
پریس ریلیز مورخہ: 29-10-2024
2
پریس ریلیز: سوات پولیس نے (دوسری بائے الیکشن )بلدیاتی انتخابات 2024کے پرامن اور صاف و شفاف انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی، قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت 445ولیس افسران و جوان الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، لیڈیز پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ شامل ہے، قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت ضلع سوات کے 20پولنگ سٹیشن پر445پولیس جوانان سیکورٹی خدمات سرانجام دینگے۔
تفصیل: سوات()ڈسٹرکٹ پولیس آفیس سوات میں قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت کی سربراہی میں (دوسری بائے الیکشن) بلدیاتی انتخابات 2024 کے حوالے سے پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ایس پی لوئر سوات غلام صادق، ڈی ایس پی سرکل مٹہ انور خان ، ڈی ایس پی سرکل سٹی شاہی بخت ، ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف حبیب شاہ سمیت ایس ایچ اُوز نے شرکت کی ۔ قائمقام ڈی پی او سوات نے پولیس افسران کو آمدہ الیکشن کے حوالے سے احکامات جاری کئیں۔انہوں نے متعلقہ ڈی ایس پیز کو الیکشن سے قبل اور الیکشن کے دن پولنگ سٹیشنز کی وقتاً فوقتاً نگرانی کرنے کے ہدایات دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ (دوسری بائے الیکشن ) بلدیاتی انتخابات کے لئے سوات پولیس کے 20 پولنگ سٹیشنز پر 445 پولیس افسران و جوانان سیکورٹی خدمات سر انجام دینگے، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس ، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ ، لیڈیز پولیس ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکاران شامل ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن والے دن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائی۔پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس آفسران جوانوں کو ہدایات دیں کہ وہ پولنگ اسٹیشنز میں غیر متعلقہ اشخاص کو ہزگز نہ چھوڑیں اور ووٹ پول کے لئے آنے والے افراد کے عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے مکمل چیکنگ کے بعد اندر چھوڑا جائے، دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کیا جائے، بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ قائمقام ڈی پی اُو سوات نے اس موقع پر امیدواروں اور عوام الناس کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پر امن رہیں اور ووٹ ڈالنا آپ کا قانونی اور قومی فریضہ ہے لیکن اس چیز کا خیال رکھیں امن عامہ میں خلل پیدا نہ ہو اپنی پولیس کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں کیونکہ پولیس آپ ہی کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے،انتخابات کی پرامن تکمیل کے لیے پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اور جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں قانون کی خلاف ورزی پر حسب ضابطہ اور بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پریس ریلیز مورخہ: 18-10-2024
3
پریس ریلیز: ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ عرفان اللہ خان نے ڈی پی او آفس سوات کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا.
تفصیل: تفصیلات کے مطابق : ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ عرفان اللہ خان نے ڈسٹرکٹ پولیس سوات میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا آر پی او مالاکنڈ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں مختلف سافٹ ویئر اور، تمام ضلعی میں مختلف جگہوں پر واقع سی سی ٹی وی کیمروں کا معائینہ کیا۔ آر پی او مالاکنڈ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ، ریکارڈ اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ دفتر آنے والے سائیلین اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اُن کو درپیش مسئلہ / مسائل کو فوری طور پر حل کریں اس موقع پر ان کے ہمراہ قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت خان اور ایڈیشنل ایس پی غلام صادق خان بھی موجود تھے
پریس ریلیز مورخہ: 17-10-2024
4
پریس ریلیز: ڈی ایس پی فضل وہاب کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او آفس سوات میں دوران ملازمت پورا ہونے پر ڈی ایس پی ٹریفک فضل وہاب خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت، ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان، ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان، ڈی ایس پی ٹریفک اکبر حیات ، ڈی ایس پی ٹریفک محمد فیاض ،ڈی ایس پی امیر زیب ، ٹریفک وارڈن سوات کے افسران و جوانان ، ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان، ایس ایچ اُو تھانہ سیدو شریف طارق خان سمیت آفس سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر قائمقام ڈی پی او سوات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی فضل وہاب نہایت قابل، محنتی اور فرض شناس پولیس آفیسر تھے، انہوں نے محکمہ پولیس کے مختلف شعبوں میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ، انہوں نے ڈی ایس پی فضل وہاب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ریٹائرڈ پولیس افسران محکمہ پولیس کے قیمتی اثاثہ ہیں اُن کے لئے ہمارے خدمت ہر وقت میسر رہینگے، تقریب میں شریک دیگر شرکاء نے بھی ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی فضل وہاب کے لئے نیک خوہشات کا اظہار کیا اور انہیں تحائف پیش کئیں۔
پریس ریلیز مورخہ: 10-10-2024
5
پریس ریلیز: تھانہ رحیم آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مسلح افراد گرفتار
تفصیل: تفصیلات کے مطابق: گزشتہ شب تھانہ رحیم آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ بمقام مقبرہ غازی بابا ایک کنڈرنما مکان میں مسلح افراد موجود ہیںجو مقامی عوام کے للکار کی وجہ سے کنڈر نما مکان میں گھس کر چوکیداران کو یرغمال کرکے فائرنگ کر رہے ہیں، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے ڈی ایس پی سٹی شاہی بخت خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے کے احکامات جاری کئیں، ڈی ایس پی سٹی نے ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان، ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان ، ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ محمد زیب خان ، ایڈیشنل ایس ایچ اُو ضیاء الرحمان ، اے ایس آئی عجب خان ، اے ایس آئی سلیم اور پولیس جوانوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر کنڈرنما مکان کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لیا۔ کنڈر نما مکان میں موجود مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، پولیس جوانوں نے ڈی ایس پی سٹی شاہی بخت خان کی نگرانی میں نہایت حکمت عملی سے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کنڈرنما مکان میں موجود تمام ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے یرغمال چوکیداروں کو با حفاظت بازیاب کرلیا، گرفتار ملزمان میں حمزہ ولد ولی اللہ سکنہ رنگ محلہ خونہ گل مینگورہ ، حنیف اللہ عرف شیطان ولد شریف اللہ سکنہ گرین چوک مینگورہ ، لطیف ولد حبیب اللہ سکنہ اہینگرو ڈھیری ، نور رحمان ولد گل احمد سکنہ حاجی بابا مینگورہ ، یاسین ولد محمد عمران سکنہ فیض آباد ، نور اللہ ولد نور حانی سکنہ گوجر آباد رحیم آباد، اختر منیر ولد محمد شہاب سکنہ آمانکوٹ اور ساجد ولد خان زمان سکنہ رنگ محلہ مینگورہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عد د شارٹ گن ، ایک عدد رائفل 30بور، ایک عدد ایم پی فائیو 30 بور، ایک عدد پستول 30 بور، ایک عدد پستول 9 ایم ایم ، ایک عدد خنجر ، 23 عدد کارتوس ، 3 عدد میگزین برآمد کرکے تھانہ رحیم آباد میںمقدمہ علت 731جرم 324-353-186-189-506-342-148-149-15AAدرج رجسٹرڈ کیا گیا۔
پریس ریلیز مورخہ: 09-10-2024
6
  View Archive Press Releases


KPK Police

Punjab Police

Sindh Police

Baluchistan Police

Islamabad Police

FIA Police

Rescue 1122

For More Information

                       

@ Swatpolicekpk

DISTRICT POLICE OFFICE SAIDU SAHRIF SWAT
  0946-9240393 : ٹیلفون
  0946-9240402 : فیکس
  dposwat@gmail.com : ای میل
SWAT POLICE KPK