# | |||
پریس ریلیز: تھانہ رحیم آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مسلح افراد گرفتار تفصیل: تفصیلات کے مطابق: گزشتہ شب تھانہ رحیم آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ بمقام مقبرہ غازی بابا ایک کنڈرنما مکان میں مسلح افراد موجود ہیںجو مقامی عوام کے للکار کی وجہ سے کنڈر نما مکان میں گھس کر چوکیداران کو یرغمال کرکے فائرنگ کر رہے ہیں، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے ڈی ایس پی سٹی شاہی بخت خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے کے احکامات جاری کئیں، ڈی ایس پی سٹی نے ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان، ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان ، ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ محمد زیب خان ، ایڈیشنل ایس ایچ اُو ضیاء الرحمان ، اے ایس آئی عجب خان ، اے ایس آئی سلیم اور پولیس جوانوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر کنڈرنما مکان کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لیا۔ کنڈر نما مکان میں موجود مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، پولیس جوانوں نے ڈی ایس پی سٹی شاہی بخت خان کی نگرانی میں نہایت حکمت عملی سے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کنڈرنما مکان میں موجود تمام ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے یرغمال چوکیداروں کو با حفاظت بازیاب کرلیا، گرفتار ملزمان میں حمزہ ولد ولی اللہ سکنہ رنگ محلہ خونہ گل مینگورہ ، حنیف اللہ عرف شیطان ولد شریف اللہ سکنہ گرین چوک مینگورہ ، لطیف ولد حبیب اللہ سکنہ اہینگرو ڈھیری ، نور رحمان ولد گل احمد سکنہ حاجی بابا مینگورہ ، یاسین ولد محمد عمران سکنہ فیض آباد ، نور اللہ ولد نور حانی سکنہ گوجر آباد رحیم آباد، اختر منیر ولد محمد شہاب سکنہ آمانکوٹ اور ساجد ولد خان زمان سکنہ رنگ محلہ مینگورہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عد د شارٹ گن ، ایک عدد رائفل 30بور، ایک عدد ایم پی فائیو 30 بور، ایک عدد پستول 30 بور، ایک عدد پستول 9 ایم ایم ، ایک عدد خنجر ، 23 عدد کارتوس ، 3 عدد میگزین برآمد کرکے تھانہ رحیم آباد میںمقدمہ علت 731جرم 324-353-186-189-506-342-148-149-15AAدرج رجسٹرڈ کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 09-10-2024 |
1 | ||
پریس ریلیز: قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے تھانہ کبل کا سرپرائز وزٹ کیا۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے تھانہ کبل کا سرپرائز وزٹ کیا، انہوں نے تھانہ کبل کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں تھانے کے سی سی ٹی وی کیمرے، حوالات، رجسٹررات، آرمز ایمونیشن سمیت باؤنڈری وال، واچ ٹاورز، مین گیٹ کو چیک کئے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کئیں۔ انہوں محرر سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو وقتا فوقتاً چیک کریں تاکہ الرٹ رہیں، ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں، تھانے آنے والے سائلین کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھا کر بروقت ان کی دادرسی کریں۔ پریس ریلیز مورخہ: 03-10-2024 |
2 | ||
پریس ریلیز: تھانہ غالیگے پولیس کی کارروائی منشیات سمگلر گرفتار
1929 گرام چرس برآمد تفصیل: تفصیلات کے مطابق: منشیات فروشوں/سمگلروں کے خلاف سوات پولیس کا کریک ڈاون جاری، تھانہ غالیگے پولیس نے ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ فاروق خان اور ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے روشن علی خان کے نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت منشیات سمگلر فیض الرحمن ولد زرین ساکن سیدو شریف فیض آباد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 1929 گرم چرس برآمد کرکے تھانہ غالیگے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 03-10-2024 |
3 | ||
پریس ریلیز: ایڈیشنل ایس پی غلام صادق کے زیر صدارت ڈی پی او آفس سوات میں کرائم میٹنگ کا انعقاد تفصیل: تفصیلات کے مطابق: آج بروز منگل ڈسٹرکٹ پولیس آفیس سوات میں ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان کے زیر صدرات کرایم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں لوئر سوات کے تمام ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور لوئر سوات کے چوکی انچارجان نے شرکت کی، میٹنگ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ، چوکیات کی سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جائیں ، تھانہ جات اور چوکیات کے مورچوں پر تعینات پولیس جوانان دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں، اپنے ارد گرد مشکوک افسراد پر کڑی نظر رکھیں، دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں، تھانے آنے والے سائیلین کی بروقت مدد کریں اور اُن کو عزت و احترام سے بٹھا کر اُن کو درپیش مسئلہ حل کریں، رات کے وقت روزانہ کے بنیاد پر اپنے تھانوں کے حدود میں گشت کو یقینی بنایا جائے، ناکہ بندیوں کے دوران عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں ۔انہوں نے زیر تفتیش مقدمات جلد از جلد میرٹ کے بنیاد پر ٹیکنیکل طریقے کو اپنا کر پایہ تکیمل تک پہنچانے کے بھی احکامات جاری کئیں تاکہ مظلوم کو انصاف اور ظالم کو قرار واقعی سزا مل جائیں ۔ انہوں نے کرائم کا جائزہ لیتے ہوئے تمام پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقوں میں منشیات سمگلروں، منشیات فروشوں، غیر قانونی رہائیش پزیرافراد، مجرم اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کریں تاکہ علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن ہو۔ انہوں نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیکر جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری جنگ میں سوات پولیس کا ساتھ دیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 02-10-2024 |
4 | ||
پریس ریلیز: ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن علی کا پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی بیوی کے قتل میں ملوث ملزم ایک گھنٹے کے اندر قریبی پہاڑیوں سے گرفتار تفصیل: سوات تفصیلات کے مطابق تھانہ غالیگے پولیس کو اطلاع ملی کہ بمقام املوک درہ قتل کا واقع رونما ہوا ہے۔ ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ فاروق خان نے ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن علی کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے ایک گھنٹے کے اندر قتل میں ملوث ملزم (مبین) کو قریبی پہاڑیوں سے آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا، واضح رہے ملزم نے گوریلوں ناچاقی پر اپنی بیوی مسماۃ (ن)پر فائرنگ کرکے قتل کی جبکہ جائے وقوعہ سے فرار ہوا تھا۔ پریس ریلیز مورخہ: 30-09-2024 |
5 | ||
پریس ریلیز: تھانہ کوکارئی پولیس کی کارروائی ، بیوی کے قتل میں ملوث ملزم
(شوہر )گرفتار تفصیل: تفصیلات کے مطابق: تھانہ کوکارئی پولیس کو اطلاع ملی کہ کچہ کوٹ علاقہ کوکارئی میں قتل کی واردات ہوئی ہیں، ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی زاہد اللہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں پر مسماۃ (ف) زوجہ فواد علی سکنہ کچہ کوٹ کوکارئی قتل شدہ پڑی تھی۔ تھانہ کوکارئی پولیس نے مدعی مسمی سید انور ولد معمبر ساکن گداکوٹ کوکارئی کی مدعیت میں آیف آر درج کراتے ہوئے ملزم کے گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغازکیا۔ تھانہ کوکارئی پولیس نے قتل میں ملوث ملزم (شوہر) فواد علی کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلی۔ وجہ عناد گھریلو تنازعہ ہے۔ پریس ریلیز مورخہ: 26-09-2024 |
6 | ||
پریس ریلیز: کوکڑئی چوکی تھانہ سیدو شریف پولیس کی کارروائی
چوری میں ملوث ملزمان گرفتار تفصیل: سوات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ایس ایچ اُو تھانہ سیدو شریف طارق خان کی نگرانی میں اے ایس آئی عطا ء الرحیم انچارج چوکی کوکڑئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ گھریلوں سامان اور نقد رقم برآمد کرلی، گزشتہ روز چوکی کوکڑئی پولیس نے انظر گل ولد محمد حیات سکنہ شیراطرف کی مدعیت میں بیٹی کے گھر سے چوری کرنے کی رپورٹ درج کرائی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے اے ایس ائی عطاء الرحیم انچارج کوکڑی چوکی نے ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں جاوید، روشن ولد صاحب زر، عمری ولد گل زر ، نثار ولد گل رحمان ساکنان شلمانے شیراطرف شامل ہیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 25-09-2024 |
7 | ||
پریس ریلیز: تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال پولیس کی کامیاب کارروائی، بیوی کے قتل میں ملوث شوہر آلہ قتل سمیت گرفتار تفصیل: تفصیلات کے مطابق: گزشتہ شب چپریال کے حدود کار پاٹ گٹ میں ملزم اکبر حسین نے اپنے بیوی مسماۃ (ش) پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوا، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے فوری طور پر ایس پی اپر سوات شوکت علی کو ملوث ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا۔ ایس پی اپر سوات نے ڈی ایس پی سرکل مٹہ انور خان کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ چپریال محمد آیاز خان کے نگرانی میں اے ایس آئی شیر محمد اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم اکبر حسین ولد گل کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے گھریلوں ناچاق کے بناء پر گزشتہ رات اپنے بیوی پر پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پریس ریلیز مورخہ: 23-09-2024 |
8 | ||
پریس ریلیز: پولیس فورس ایک فیملی کے مانند ہیں اُن کو درپیش مسائل حل کرنا اور اُن کے ویلفئیر کا خیال رکھنا ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ آر پی اُو ملاکنڈ محمد علی خان
بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: آج بروز جمعرات جاوید اقبال شہید پولیس لائنز سوات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان ، ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ ، ایس پی انوسٹی گیشن بادشاہ حضرت، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق، ایس پی اپر سوات شوکت علی ، ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان ،ایس پی ایف آر پی عطاء اللہ شمس، ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سوات آیاز خان ، ایس پی ایلیٹ فورس، ایس پی سیکورٹی و دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ آر پی او ملاکنڈ کو جاوید اقبال شہید پولیس لائن آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے یادگارِ شہداء پھولوں کا گلدستہ رکھا اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ پولیس فورس ایک فیملی کے مانند ہیں اُن کو درپیش مسائل حل کرنا ، اُن کے ویلفئیر کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، پولیس کے تمام شعبہ جات ایلیٹ، سی ٹی ڈی ، ٹریفک سب ایک پولیس فورس ہیں ان تمام فورس نے گزشتہ نا مساعد حالات میں سماج دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور اس دھرتی میں امن و امان کی فضاء قائم کی ، پولیس فورس کے شہداء کے قربانیوں کی بدولت ہم سکھ کا سانس لے رہے ہیں، اِن شہداء کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں دیا جائے گا۔ پولیس جوانوں کے لئے ہمارے دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہینگے جس کو کوئی بھی مسئلہ ہو وہ بلا جھجک تشریف لائے، گزشتہ مہینوں میں ملاکنڈ ڈویژن کے بیشتر پولیس افسران و جوانوں کو محکمانہ ترقی دی گئی اور آئندہ کے لئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ذریعے دیگر پولیس افسران و جوانوں کو محکمانہ ترقی دیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ تقریب میں شریک پولیس جوانوں نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن پر انہوں نے فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے، بعد ازاں انہوں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں میں توصیفی اسناد و نقد انعامات تقسیم کئے۔ پریس ریلیز مورخہ: 20-09-2024 |
9 | ||
پریس ریلیز: ایس ایچ او تھانہ بحرین ظاہر شاہ خان کے نگرانی میں پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار
1057 گرام چرس، 48 گرام آئس برآمد۔ تفصیل: گرفتار منشیات فروشوں میں خالد خان ولد مسکین سکنہ آریانئی اور محمد اشفاق ولد محمد اسماعیل سکنہ مدین شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 1057 گرام چرس، 48 آئس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ بحرین میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-09-2024 |
10 | ||
پریس ریلیز: تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث ملزم گرفتار
ایس ایچ اُو تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال محمد آیاز خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: مورخہ 07/09/2024 کو تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال کے حدود سپیروگھٹ شور میں قتل کا واقع رونما ہوا تھا،جس نسبت تھانہ شہیدانوں وینئی چپریل میں مقدمہ علت 380 مورخہ 07/09/2024 جرم 302,324,34 مقدمہ درج کیا گیا۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے ایس پی اپر سوات کو فوری طور پر ملوث ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا، ایس پی اپر سوات نے ڈی ایس پی مٹہ انور خان کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال آیاز خان کے سربراہی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، پولیس نے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بنیاد پر قتل میں ملوث ملزم سلیمان ولد زردالی خان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے جائیداد کی تنازعہ پر سیدالحق ولد سید غنبار پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، گرفتار ملزم کو تھانہ شھیدانوں وینئی میں پاپند سلاسل کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا ہے ۔ پریس ریلیز مورخہ: 19-09-2024 |
11 | ||
پریس ریلیز: تھانہ فتح پور پولیس کی کارروائی، لاکھوں مالیت کی چوری شدہ چاندی اور آرٹیفیشل زیورات برآمد, ملزمان گرفتار تفصیل: ایس ایچ اُو تھانہ فتح بخت اللہ خان اور اُن کے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے لاکھوں مالیت چاندی/آرٹیفیشل جیولری برآمد کی، ملزم ابرار ولد محمد افضل ، داود ولد یعقوب ساکنان زیارت باغ ڈھیری نے کچھ دن قبل باغ ڈھیری بازار میں ایک جیولری شاپ کے تالے تھوڑ کر چوری کی تھی، تھانہ فتح پور پولیس نے مدعی واحد زمان ساکن فتح پور کی مدعیت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 18-09-2024 |
12 | ||
پریس ریلیز: تھانہ مینگورہ پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کا ڈرامہ ناکام
ساس کی قتل میں ملوث ملزمہ (بہو) گرفتار تفصیل: تفصیلات کے مطابق: مسماۃ (س) زوجہ سجاد ساکن شیبر آباد بارامہ نے چوکی بارامہ پولیس کو اطلاع دی کہ ایک نامعلوم نقاب پوش ہمارے گھر میں داخل ہو کر میری ساس مسماۃ (خ) زوجہ فریدون کے گلہ کو دبا کر قتل کیا ہے اور مجھے گھر کے ستون سے باندھ کر چلا گیا ، تھانہ مینگورہ پولیس نے مدعی ذاکر اللہ ولد فریدون ساکن محلہ گنبد میرہ مینگورہ کی مدعیت میں جرم 302 کے تحت رپورٹ درج کرائی، ڈی ایس پی سٹی شاہی بخت نے ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان کے نگرانی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مختلف مشتبہ افراد کو انٹاروگیٹ کیا، دوران انٹاروگیشن مسماۃ(س) زوجہ سجاد ساکن شیبر آباد بارامہ نے اعتراف جرم کرلیا، مسماۃ (س) نے اپنے بہو(خ) کو گھریلوں ناچاقی کی بنا پر خوابدیدہ حالت میں اپنے ساس کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 16-09-2024 |
13 | ||
پریس ریلیز: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے ڈی آر سی مینگورہ، بنڑ چوکی، جاوید اقبال شہید پولیس لائن، سخرہ چوکی اور تھانہ کالاکوٹ کا دورہ کیا۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: آج بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے مینگورہ ڈی آر سی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی آر سی ممبران سے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈی آر سی مینگورہ چئیرمین نعیم خان، رشید اقبال و دیگر ممبران بھی موجود تھے ، انہوں نے ڈی پی او سوات کو ڈی آر سی مینگورہ کے کاکردگی سے آگاہ کیا، ڈی پی او نے ڈی آر سی مینگورہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی مصالحتوں اور مظلوم عوام کو فوری طور انصاف فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، انہوں نے تمام ڈی آر سی ممبران کا مظلوم عوام کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، بعد ازیں انہوں نے بنڑ چوکی ،جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل سوات ، سخرہ چوکی اور تھانہ کالاکوٹ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے جاوید اقبال شہید پولیس لائنز سوات میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اس اس موقع پر بلڈنگ کلرک و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ بعد ازیں انہوں چوکی سخرہ اور تھانہ کالاکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے، واچ ٹاورز و دیگر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کئیں ۔ پریس ریلیز مورخہ: 16-09-2024 |
14 | ||
پریس ریلیز: اے ایس پی (یو ٹی ) محمد جنید کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد تفصیل: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے ٹریننگ پیریڈ مکمل کرنے پر اے ایس پی (یو ٹی ) محمد جنید کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں ایس پی لوئر سوات غلام صادق، ایس پی انوسٹی گیشن سوات بادشاہ حضرت، ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان سمیت ڈی ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی سیدوشریف اور آفس سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے اے ایس پی محمد جنید کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ محمد جنید ایک قابل پولیس آفیسر ہیںاور اُمید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ کے لئے ملک و قوم کی خدمت کرکے ملک کا نام روشن کرینگے۔ اے ایس پی محمد جنید نے ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ سمیت تمام پولیس افسران و جوانوں کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ سوات پولیس کے تمام افسران اور جوان نہایت بہادر اور فرض شناس ہیں، اپنے ٹریننگ پیریڈ میں جو سیکھا وہ ہمیشہ کے لئے یاد رکھونگا ، سوات پولیس اور سوات کے عوام کا پیار ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہے گا۔ تقریب کے اخر میں ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے اے ایس پی محمد جنید خان کو یادگاری شیلڈ جبکہ دیگر پولیس افسران نے مختلف تحائف پیش کئیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 06-09-2024 |
15 | ||
پریس ریلیز: ایس ایچ اُو تھانہ کالام زاہد شاہ خان کا پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی ، منشیات فروش گرفتار 942 گرام چرس برآمد تفصیل: تفصیلات کے مطابق: تھانہ کالام پولیس نے ایس ایچ اُو زاہد شاہ خان کے نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ، محمد سیراج ولد شہزادہ ساکن کس کالام کو گرفتار کرلیا، گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 942 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ کالام میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا پریس ریلیز مورخہ: 06-09-2024 |
16 | ||
پریس ریلیز: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات کا دورہ سوات
ریجنل پولیس آ فس ملاکنڈ سیدوشریف میں اعلیٰ پولیس حکام کے اجلاس کی صدارت تفصیل: تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے آج ضلع سوات کا دورہ کیا، ریجنل پولیس آفس سیدو شریف پہنچے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، بعد ازاں انہوں نے ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ میں منعقدہ پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ شوکت عباس، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان، ڈی پی اوسوات ڈاکٹر زاہد اللہ ، ڈی پی او شانگلہ محمد عمران ، ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کلاچی، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق ، ڈی پی او بونیر شاہ حسن خان سمیت ایس پی سی ٹی ڈی نے شرکت کی، آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان نے آئی جی پی کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملاکنڈ ڈویڑن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، آئی جی پی اختر حیات خان نے ملاکنڈ ڈویژن کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔ پریس ریلیز مورخہ: 05-09-2024 |
17 | ||
پریس ریلیز: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی زیر نگرانی سٹی سرکل پولیس آفسران کے ساتھ موجود حالات کے پیش نظر میٹنگ کا انعقاد تفصیل: تفصیلات کے مطابق: آج بروز پیر ایڈیشنل ایس پی غلام صادق خان کی نگرانی میں سٹی سرکل پولیس افسران کے ساتھ ڈی پی او آفس سوات میں موجودہ حالات کے پیش نظر میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ڈی ایس پی سرکل سٹی شاہی بخت خان سمیت تھانہ مینگورہ ، تھانہ بنٹر، تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ اوز اور محررران نے شرکت کی، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات نے شرکاء کو موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کئیں، انہوں پولیس افسران کو تھانہ جات اور چوکیات کے سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال بنانے ، مین گیٹ، مورچہ اور واچ ٹاورز میں تعینات پولیس جوانوں کو الرٹ رکھنے کی بھی احکامات جاری کئیں۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کے بنیاد پر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائیں ، پٹرولنگ کے وقت ہیلمٹ جیکٹ کا استعمال کیا جائے۔موٹر سائیکل رائیڈرز معمول کے مطابق علاقے میں گشت کرائیں اور اپنے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی، کوتاہی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ پریس ریلیز مورخہ: 03-09-2024 |
18 | ||
پریس ریلیز: سوات: سوات پولیس کا ضلع بھر میں تحفظ عامہ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد کی سرکوبی کیلئے ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری تفصیل: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے سخت احکامات پر ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر سرکل ایس ڈی پی اوز کے نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ جاری۔ سوات: رات کے وقت ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا، جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھنا اور ان کے روک تھام کیلئے مؤثر کارروائیاں عمل میں لانا ہے۔ نوٹ:- عوام الناس کسی بھی غیر قانونی و مشکوک سرگرمی کے بارے میں مقامی پولیس کو فوری اطلاع دیکر فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 02-09-2024 |
19 | ||
پریس ریلیز: تھانہ غالیگے پولیس کی کارروائی، قتل میںملوث ملزمان گرفتار تفصیل: تفصیلات کے مطابق: سنڈوکہ تھانہ غالیگے کے حدود میں راستے کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی تھی جس کی زد میں طاہر خان ولد بابوزے موقع پر جاں بحق جبکہ حسن زیب ولد دروش سکنہ سنڈوکہ زخمی ہوا تھا، تھانہ غالیگے پولیس نے مقتول کے بھائی فضل ربی کی مدعیت میں ملزمان محمد اقبال، سلطان غنی اور لعل غنی ولد دیدار شاہ ساکنان سنڈوکہ کے خلاف جرم 302,34کے تحت ایف آئی آر درج کی ، تھانہ غالیگے پولیس نے ایس ایچ اُو روشن علی خان کی نگرانی میں پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ، وجہ عناد جائیداد کا تنازعہ ہیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 29-08-2024 |
20 | ||
پریس ریلیز: سوات:: پولیس اہلکاروں کے درپیش مسائل اور جائز عرض معروض سننے کیلئے ڈی پی او آفس سوات میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔ تفصیل: سوات ()ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ نے پولیس جوانوں کے درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے پولیس آفیسرز و جوانوں کے جائز مسائل سن کر ان کے حل کے لئے موقع پراحکامات جاری کئے۔ ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا پولیس جوانوں کو درپیش مسائل کا حل میرے اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسلئے پولیس جوانوں کے جائز مسائل کی حل کیلئے ہفتہ وار اردلی روم کی انعقاد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔ چونکہ پولیس ایک خود مختار فورس ہے، ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور تمام پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل ہر صورت حل کیے جائینگے۔ پریس ریلیز مورخہ: 23-08-2024 |
21 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چوکی ٹاون شپ اور تھانہ کبل کا دورہ کیا۔ تفصیل: سوات() تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے موجود حالات کی پیش نظر چوکی ٹاون شپ اور تھانہ کبل کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر انہوں چوکی ٹاون شپ اور تھانہ کبل کی سیکورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا، انہوں نے چوکی ٹاون شپ اور تھانہ کبل کے باونڈری وال، سی سی ٹی وی کیمروں، واچ ٹاورز، مورچوں اور آرمز ایمونیشن کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ایس پی سرکل کبل اور انچارج چوکی ٹاون شپ بھی موجود تھے جنہوں نے ضلعی پولیس سربراہ کو سیکورٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او سوات نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہمہ وقت الرٹ رہنے، دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے، اپنے حفاظت کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد کی بیخ کنی کیلئے انٹیلیجنس بیس کاروائیاں کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ پریس ریلیز مورخہ: 22-08-2024 |
22 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ اور ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی ہدایت پر بریکوٹ بازار ، مینگورہ سٹی ، مٹہ بازار میں تجاوزات کیخلاف کاروائیاں
ڈی ایس پیز ٹریفک کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے تجاوزات اور نو پارکنگ زونز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد موٹرسائیکلز کو چالان کئیں۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کی ہدایت پر سوات ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا ۔جس پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کا سامان قبضے میں لے لیا۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹریفک جام اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنےموٹر سائیکلز، موٹر کارز و دیگر گاڑیاں پارکنگ میں کھڑی کریں، نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے اجتناب کریں۔ تاکہ ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا نہ ہو ۔ پریس ریلیز مورخہ: 21-08-2024 |
23 | ||
پریس ریلیز: تھانہ بحرین پولیس کی کارروائی چوری میں ملوث ملزم گرفتار
چوری شدہ35 ہزار روپے، ایک عدد نیکلس، 4 عدد ہار،2 جوڑے جھونکے ایک عدد جومر برآمد تفصیل: تفصیلات کے مطابق: تھانہ بحرین پولیس کو مدعی محمد زادہ ولد شریف اللہ ساکن لگن کار بحرین نے رپورٹ کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میرے گھر سے چوری ہوئی ہیں ، چور نے 35 ہزار نقد رقم اور کچھ زیوارت چرائی ہیں۔ ایس پی اپر سوات شوکت علی خان نے ڈی ایس پی سرکل سید زمان شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بحرین ظاہر شاہ ، اے ایس آئی محمد علی پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی، تفتیشی ٹیم ن کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ35 ہزار روپے، ایک عدد نیکلس، 4 عدد ہار،2 جوڑے جھونکے ایک عدد جومر برآمدکرلی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-08-2024 |
24 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کا موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چوکی بنجوٹ ، چوکی بشبنڑ ، چوکی تلیگرام، تھانہ چارباغ، چوکی عالم گنج ، تھانہ خوازہ خیلہ اور گارڈ سمبٹ کا دورہ کیا۔ تفصیل: اس موقع پر متعلقہ ایس ڈی پی او زاور ایس ایچ واز نے نے انہیں سیکیورٹی کا موثر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ سوات() تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے موجود حالات کی پیش نظر ضلع سوات کے مختلف چوکیات و تھانہ جات کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر انہوں چوکیات و تھانہ جات کی سیکورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا، انہوں نے چوکیات و تھانہ جات کے باونڈری وال، سی سی ٹی وی کیمروں، واچ ٹاورز، مورچوں ، تھرمل آلات اور آرمز ایمونیشن کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز بھی موجود تھے جنہوں نے ضلعی پولیس سربراہ کو سیکورٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او سوات نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہمہ وقت الرٹ رہنے، دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے، اپنے حفاظت کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد کی بیخ کنی کیلئے انٹیلیجنس بیس کاروائیاں کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ قبل ازیں انہوں نے پولیس جوانوں کے ہمراہ بنجوٹ اور بشبنڑ کے دشوار گزار پہاڑیوں میں جاری سرچ آپریشن میں حصہ لیا اور پولیس جوانوں کا مورال بلند کیا، اس موقع پر انہوں نے پولیس جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہینگے اور اُن کو کیفر کردار تک پہنچائینگے ، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے بہترین ڈیوٹی/کارکردگی دکھانے والے پولیس جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 20-08-2024 |
25 | ||
پریس ریلیز: تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال پولیس کی کارروائی
بھائی کے قتل میں ملوث بھائی گرفتار تفصیل: سوات() تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال پولیس کو مدعی شرافت علی ولد کوکا نے رپورٹ کراتے ہوئے کہا کہ حضرت علی ولد شرافت علی میرا بیٹا ہے جو نشے کا عادی تھا ، گزشتہ شب گھر آتے ہے مجھ پر اور اپنے والدہ پر تشدد کیااسی اثناء میرا دوسرا بیٹا انورعلی ولد شرافت علی (قاتل) آگیا جس نے چھری کے وار سے مقتول( حضرت علی ) پر وار کرکے شدید زخمی کیا ، جسے مقامی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال ایس ایچ اُو محمد آیاز خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے قتل میں ملوث بھائی انور علی ولد شرافت علی کو ایک گھنٹے کے اندر اندر آلہ قتل چھری سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کےخلاف جرم 302 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 20-08-2024 |
26 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ خان کے زیر صدرات پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی ٹریفک ، ایس پی لوئر سوات، ایس پی آپر سوات ، ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت ضلع بھر کےڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز و آفس سٹاف نے شرکت کی تفصیل: ڈی پی او سوات نے میٹنگ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائیں، اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں، ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو، سیکورٹی انتظامات میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ، انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کے بنیاد پر ناکہ بندی، پٹرولنگ ، اور گشت کو یقینی بنایا جائیں تاکہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی ہو۔ غیر قانونی رہائش پزید افراد پر کھڑی نظر رکھیں اپنے تھانے کےحدود میں موجود تمام ہوٹلز ، سرائے اورکرائے کے مکانات کو چیک کریں ۔ موٹر سائیکل چوروں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائیں تاکہ معاشرے سے منشیات جیسے نا سور کا خاتمہ ہو۔ ان ٹریس اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ مظلوم کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو ۔ پریس ریلیز مورخہ: 19-08-2024 |
27 | ||
پریس ریلیز: گزشتہ شب سمبٹ چیک پوسٹ پرنامعلوم شدت پسندوں کے جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا کانسٹیبل مشتاق احمد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔
شہید کانسٹیبل مشتاق احمد کی نماز جنازہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں ادا کی گئی۔ تفصیل: شہید کانسٹیبل مشتاق احمد کی نماز جنازہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں ادا کی گئی۔ نماز ِ جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان، ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان و ڈی پی او سوات نے شہیدکی جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کے جسد خاکی کو جنازے کے بعد پورے سر کاری اعزاز کیساتھ آبائی گاؤں منتقل کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 15-08-2024 |
28 | ||
پریس ریلیز: ٹریفک وارڈن پولیس کی بروقت کارروائی، جیب کترا گرفتار۔ تفصیل: سوات: ٹریفک انچارج سیکٹر سٹی 2 سب انسپکٹرمحمد رحمان خان نے دوران ڈیوٹی گڑ بازار مینگورہ میں ایک جیب کترے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب جیب کترے نے ایک شخص کے جیب سے مبلغ31000روپے چوری کئے ۔جیب کترے کو قانونی کارروائی کے لئے SHO تھانہ مینگورہ کے حوالہ کیا۔ موقع پر موجود عوام نے سب انسپکٹر محمد رحمان خان کے اس عمل کو سراہتے ہوئے سوات ٹریفک پولیس کی تعریف کی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے بھی محمد رحمان خان کو بہترین ڈیوٹی پر شاباسی دی۔ پریس ریلیز مورخہ: 15-08-2024 |
29 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ کے نوک پر ڈکیتی کرنے والا گروہ گرفتار تفصیل: سواتـ() تفصیلات کے مطابق: تھانہ خوازہ خیلہ کے حدود بابو میں نامعلوم افراد نے اسلحہ کے نوک پر مینگورہ سے خوازہ خیلہ جانے والے کچھ افراد کو لوٹ لیا تھا جس سے علاقے میں کافی خوف و ہراس پیدا ہو چکا تھا۔اس سلسلے میں ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن سوات بادشاہ حضرت ایس پی اپر سوات شوکت علی خان کو جلد از جلد ملوث ملزمان ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ۔ ایس پی اپر سوات نے ڈی ایس پر سرکل خوازہ خیلہ الطاف خان کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان ، سب انسپکٹر آیاز خان و دیگر پولیس جوان شامل تھے۔ جنہوں نے دن رات محنت کرکے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئ رقم اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں گلزار علی ولد گل رحمن سکنہ جانو میرہ، فضل سبحان عرف کاکی ولد فضل رحیم اور اعجاز احمد ولد شجاع الدین سکنہ بابو خوازہ خیلہ شامل ہیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 13-08-2024 |
30 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک کبل /بریکوٹ سوات فضل وہاب خان کی قیادت میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد۔ تفصیل: شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان ڈی ایس پی ٹریفک کبل/بریکوٹ سوات فضل وہاب خان نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آئے ہوئے امیدواروں سے ٹرائی گراؤنڈ ٹاؤن شپ کانجو میں ٹریفک قوانین کے مطابق ٹیسٹ لیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے ٹریفک قوانین کے تحت امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نے امیدواروں سے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس میرٹ کی بیناد پر ہی بنائے جا رہے ہیں اور کسی قسم کی سفارش برداشت نہیں کی جائے گی۔ پریس ریلیز مورخہ: 13-08-2024 |
31 | ||
پریس ریلیز: سوات ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صورت حال کی پیش نظر گزشتہ شب سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پولیس ٹریننگ سکول سوات، تھانہ کانجو ، تھانہ کبل ، چوکی ننگولئی، چوکی ٹاون شپ ، چوکی علیگرامہ کا دورہ کیا تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر تھانہ پولیس ٹریننگ سکول سوات، کانجو، تھانہ کبل، چوکی ننگولئی، چوکی ٹاون شپ ، چوکی علیگرامہ کی سیکیورٹی کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے انچارج چوکی کو سیکیورٹی کے متعلق احکامات جاری کئیں۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول ، تھانہ کانجو اور تھانہ کبل کے سی سی ٹی وی کیمرے، ریکارڈ، حوالات ، باونڈری وال اور واچ ٹاور کا معائنہ کیا اور سیکورٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں ، اپنے اردگرد ماحول پر نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔بعد ازیں انہوں نے چوکی ننگولئی ، چوکی ٹاون شپ ، چوکی علیگرامہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات انچارجان و پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، انہوں نے چوکیات میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے سخت احکامات جاری کئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں، ڈیوٹی میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے رائیڈرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا تحفظ ہمارا اولین ترجیح ہیں، اپنے رائیدرز گشت کو مزید موثر بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ پریس ریلیز مورخہ: 12-08-2024 |
32 | ||
پریس ریلیز: سوات ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صورت حال کی پیش نظر گزشتہ شب سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چو کی کوکڑی، انٹرمنٹ وارڈ سیدو شریف ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل سوات، ضلعی عدالتیں اور گریڈ اسٹیشن رحیم آباد کا دورہ کیا تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر چوکی کوکڑی کی سیکیورٹی کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے انچارج چوکی کو سیکیورٹی کے متعلق احکامات جاری کئیں۔ اس موقع پر انہوں نے چوکی کوکڑی کے سی سی ٹی وی کیمرے، ریکارڈ، حوالات ، باونڈری وال اور واچ ٹاور کا معائنہ کیا اور سیکورٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں ، اپنے اردگرد ماحول پر نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔بعد ازیں انہوں نے انٹرمنٹ سنٹر سیدو شریف ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل سوات، ضلعی عدالتیں اور گریڈ اسٹیشن رحیم آباد کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات انچارجان و پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل سیدو شریف، ضلعی عدالتیں اور گریڈ اسٹیشن رحیم میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے سخت احکامات جاری کئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں، ڈیوٹی میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے رائیڈرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا تحفظ ہمارا اولین ترجیح ہیں، اپنے رائیدرز گشت کو مزید موثر بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ پریس ریلیز مورخہ: 12-08-2024 |
33 | ||
پریس ریلیز: تھانہ مینگورہ پولیس کی کارروائی چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، ملزمان گرفتار تفصیل: سواتـ () تفصیلات کے مطابق: تھانہ مینگورہ پولیس نے ایس ایچ اُو مجیب عالم خان کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرلیا ، گرفتار موٹر سائیکل چوروں کے قبضے سے مینگورہ و دیگر علاقوں سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی۔ گرفتارموٹرسائیکل چوروں میں بادل ولد امیر بہادر ساکن شاہدرہ وتکے ، حسن ولد محمد امین ساکن حاجی بابا مینگورہ ، فرقان ولد ممتاز ساکن محلہ قصابان مینگورہ اور وقاص ولد حبیب غنی ساکن محلہ قصابان مینگورہ شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 10عدد مختلف برانڈز کے موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی۔ پریس ریلیز مورخہ: 12-08-2024 |
34 | ||
پریس ریلیز: سوات ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صورت حال کی پیش نظر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ کوکارئی اور سوات بونیر باونڈری پر قائم چیک پوسٹ کلیل کنڈاو کا دورہ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر تھانہ کوکارئی کی سیکیورٹی کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ ایس ایچ او اور محرر سٹاف کو سیکیورٹی کے متعلق احکامات جاری کئیں۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ کوکارئی کے سی سی ٹی وی کیمرے، تھانہ ریکارڈ، حوالات ، باونڈری وال ،واچ ٹاورز کا بھی معائنہ کیا اور سیکورٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں ، اپنے اردگرد ماحول پر نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔بعد ازیں انہوں نے سوات بونیر باونڈی وال پر قائم چیک پوسٹ کلیل کنڈاو کا بھی دورہ کیا، انہوں نے چیک پوسٹ کیل کنڈاو کی سیکورٹی کا جائزہ لیا، پولیس جوانوں کے آرمز ایمونیشن کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات انچارجان و پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اردگرد ماحول پر کھڑی نظر رکھیں ، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں، ڈیوٹی میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ پریس ریلیز مورخہ: 09-08-2024 |
35 | ||
پریس ریلیز: ٹریفک وارڈن پولیس سوات نے تجاوزات مافیا اور نو پارکنگ زون میں پارکنگ کرنے والوں کے کیخلاف کاروائیاں جاری۔
سوات: ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ اور ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی ہدایت پر مینگورہ سٹی کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں تفصیل: سٹی ایریا میں ڈی ایس پیز ٹریفک وارڈن کی قیادت میں غیر قانونی تجاوزات ، نوپارکنگ ایریا ، گاڑیوں کے غلاف شدہ شیشوں اور کمسن ڈرائیوران کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ٹریفک حکام نے سیکٹر سٹی کے مختلف بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات ، نوپارکنگ میں کاروائیاں کرکے ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا۔ ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی جانب سے تجاوزات کیخلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہینگی۔ عوام بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان پریس ریلیز مورخہ: 09-08-2024 |
36 | ||
پریس ریلیز: سوات ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صورت حال کی پیش نظر گزشتہ شب سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ کبل، گارد ڈڈھارہ ، گارد علیگرامہ اور چوکی ٹاون شپ کا دورہ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر تھانہ کبلکی سیکیورٹی معائنہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ ایس ایچ او اور محرر سٹاف کو سیکیورٹی کے متعلق احکامات جاری کئیں۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ کبل کے سی سی ٹی وی کیمرے، تھانہ ریکارڈ، حوالات ، باونڈری وال ،واچ ٹاورز کا معائنہ کیا اور سیکورٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں ، اپنے اردگرد ماحول پر نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ بعد ازیں انہوں نے گارد ڈڈھارہ، گارد علیگرامہ اور چوکی ٹاون شپ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات انچارجان و پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں، ڈیوٹی میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ۔مزید انہوں نے مینگورہ سٹی رائیڈرز، رحیم آباد رائیڈرز، کانجو رائیڈرز اور بنڑ رائیڈرزکو بھی چیک کرتے ہوئے سیکورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کئیں۔ اس موقع پر انہوں نے رائیڈرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا تحفظ ہمارا اولین ترجیح ہیں، اپنے رائیدرز گشت کو مزید موثر بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ پریس ریلیز مورخہ: 09-08-2024 |
37 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ غالیگے, گارد گیمن پل, گارد گورتی , پولیس پوسٹ نواگئی اور چیک پوسٹ کڑاکر کا دورہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر تھانہ غالیگے کی سیکیورٹی معائنہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ ایس ایچ او اور محرر سٹاف کو سیکیورٹی کے متعلق احکامات جاری کئیں۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ غالیگے کے حوالات, مالخانہ, مین گیٹ, صفائی کا بھی معائنہ کیا۔ مزید انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گارد گیمن, گارد گورتئی, پولیس پوسٹ نواگئی, اور چیک پوسٹ کڑاکڑ کا بھی سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات انچارجان و پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ اُنہوں نے محرر سٹاف کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ مزید انہوں نے شاہراہوں پر تعینات پولیس رائیڈرز کو بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں اپنے ارد گرد مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 08-08-2024 |
38 | ||
پریس ریلیز: تھانہ رحیم آباد پولیس کی کارروائی قتل میں ملوث ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
آلہ قتل چاقو برآمد تفصیل: سوات() مسمی انور زادہ ولد اکرم خان ساکن اُوڈیگرام نے تھانہ رحیم آباد پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں جرندو ڈھیری حدود تھانہ رحیم آباد میں موجو تھا کہ کہ چچا زاد بھائی مسمی وزیر زادہ نے فون کرتے ہوئے کہا کہ فوراً نعیم کلینک آجاو، جب میں مذکورہ کلینک پہنچا تو میرا بھائی اختر زادہ ولد اکرم خان زخمی حالات میں موجود تھا جس کو دیگر رشتہ داران کے ہمراہ سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پر انہوں نے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے ایس پی لوئر سوات غلام صادق کو احکامات جاری کرتے ہوئے جلد از جلد ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ایس پی لوئر سوات نے ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جہنوں نے چند گھنٹوں کے اندر ملوث ملزم عمران ولد رحمت گل سکنہ محلہ امیر خانخیل اوڈیگرام کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں جرم 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم کے نشاندہی پر آلہ قتل چاقو بھی برآمد کیا ۔ وجنہ عناد وقتی تکرار ہے۔ پریس ریلیز مورخہ: 08-08-2024 |
39 | ||
پریس ریلیز: ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس سوات حبیب اللہ خان کی ہدایت پر سیکٹر سٹی کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن لوئر سوات اکبر حیات خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امیر زیب خان کی قیادت میں لاتعداد دوکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تفصیل: ٹریفک حکام و اہلکار تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں ، ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان سٹی سیکٹر میں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی پر 16 موٹرسائیکل مالکان دھر لیے گئے تجاوزات قائم کرنیوالوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی۔ ایس پی ٹریفک سوات(پریس ریلیز) تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی ہدایت پر سوات ٹریفک پولیس کے حکام اور اہلکاروں کی جانب سے تجاوزات مافیاز کے خلاف کاروائیاں کی گئیں جس کے تحت آپریشن کے دوران تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹریفک جام اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ پریس ریلیز مورخہ: 07-08-2024 |
40 | ||
پریس ریلیز: تھانہ شھیدان وینئی پولیس کے جانب سے کانسٹیبل میاں سید واحد کی ریٹائرمنٹ کےموقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد تفصیل: سوات() کانسٹیبل میاں سید واحد کے دوران ملازمت پورا ہونے پر تھانہ شہیدانوں وینی پولیس نے اُن کے اعزاز میں الوادی تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں ایس ایچ اُو تھانہ شہیدانوں وینئی محمد آیاز خان سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایچ اُو تھانہ شہیدانوں وینئی نے کہ کہ کہا کہ محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے کنسٹیبل میاں سید واحد کیلئے آج بہت بڑا دن ہےکہ وہ انتہائی عزت کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں مزکورہ نے تا حال محکمہ پولیس میں نہایت ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی ہے جنکی خدمات کو کبھی نہیں بھولےگی۔ پریس ریلیز مورخہ: 07-08-2024 |
41 | ||
پریس ریلیز: تھانہ شاہ ڈھیری پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
ایک عدد ایل سی ڈی ، دو عدد ڈیش ریسیور برآمد تفصیل: سوات() جہانزیب ولد خورشید خان سکنہ لوڑہ دیولئی نے تھانہ شاہ ڈھیری پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے حجرہ سے نامعلوم ملزم/ملزمان نے چوری کرتے ہوئے ایک عدد ایل سی ڈی ، دو عدد دیش ریسور چرائے ہیں۔ اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر نے ایس ایچ اُو تھانہ شاہ ڈھیری محمد عارف خان کو جلد از جلد ملوث ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیا، ایس ایچ اُو تھانہ شاہ ڈھیری نے پولیس ٹیم جن میں اے ایس آئی برکت علی انچارج چوکی دیولئی و دیگر پولیس جوانان شامل تھے اُن کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم افتاب ولد رحمان علی ساکن فضل آباد دیولئی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے نشاندہی پر چوری شدہ ایک عدد ایل سی ڈی اور دو عدد ڈیش ریسیور برآمد کرکے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ شاہ ڈھیری میں جرم 457-380 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 07-08-2024 |
42 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ منگلور, چوکی فضاگٹ, دارالقضاء اور گارد بنجوٹ کا دورہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر تھانہ منگلور, چوکی فضاگٹ اور دارالقضاء کی سیکیورٹی معائنہ کیا جہاں پر انہوں سی سی ٹی وی کیمروں, باونڈری وال, مین گیٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی انچارجان کو سیکیورٹی کے لئے مؤثر اقدامات کرنے اور سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو وقتاً فوقتاً چیک کرنے کی سخت ہدایات جاری کیے۔ مزید انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گارد بنجوٹ کا بھی سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں پر انہوں نے باؤنڈری وال، واچ ٹاورز, اسلحہ و ایمونیشن اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ منگلور کیڈٹ زاہد بھی موجود تھے۔ پریس ریلیز مورخہ: 07-08-2024 |
43 | ||
پریس ریلیز: ہمارا عزم ۔۔۔ منشیات سے پاک معاشرہ
تھانہ شاہ ڈھیری پولیس نے ایس ایچ اُو عارف خان کے نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا تفصیل: گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 576 گرام چرس، 29 گرام آئس اور 108 گرام ہیروین برآمد کرلی گرفتارمنشیات فروشوں میں صابر محمد ولد رو خان سکنہ گل جبہ، عرفان ولد امیر شمروز سکنہ نصرت دیولئی، اکبر علی ولد گل ہلال سکنہ نصرت دیولئی شامل ہیں اسی طرح غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر خالد احمد ولد بہرمند سکنہ شاہ ڈھیری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا پریس ریلیز مورخہ: 07-08-2024 |
44 | ||
پریس ریلیز: قتل میں ملوث ملزم چند منٹوں میں گرفتار
تھانہ مٹہ پولیس نے ایس ایچ اُو بخت زادہ خان کے نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو چند منٹوں میں گرفتار کر لیا تفصیل: تفصیلات کے مطابق: گزشتہ شب تھانہ مٹہ پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ بیدرہ میں قتل کا واقع رونما ہوا ہے ، ایس پی اپر سوات شوکت علی خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل مٹہ انورخان اور ایس ایچ اُو تھانہ مٹہ بخت زادہ خان کو فوری طور پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا۔ ایس ایچ اُو تھانہ مٹہ بخت زادہ خان نے پویس ٹیم کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پہنچ کر قتل میں ملوث ملزم سنگین خان ولد محمد عظیم خان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزم کے خلاف تھانہ مٹہ میں جرم 302،324 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 07-08-2024 |
45 | ||
پریس ریلیز: تھانہ شہیدانوں وینئی پولیس کی چوری کی واردات میں ملوث گینگ کیخلاف کامیاب کاروائی، گاڑی از قسم سوزوکی اور ڈیزل ڈرم سمیت واردات میں استعمال 2 عدد موٹر, 2عدد موبائیل فونز, سائیکلیں ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 21 عدد کارتوس برآمد، گینگ کے مرکزی کارندے گرفتار تفصیل: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے خصوصی احکامات پر چوری و ڈکیتی کے واردات میں ملوث ملزمان کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چپریال محمد آیاز خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کچھ ہفتے قبل تھانہ چپریال کے حدود میں گاڑی از قسم سوزوکی برنگ سفید اور ایک عدد ڈیزل ڈرم کی چوری کرنے کے واردات میں ملوث گینگ کے مرکزی کارندے نعمت اللہ ولد غلام بہادر ساکن بیاکن اور اکبر زیب ولد روشن علی ساکن برشور کو گرفتار کر کے جن کے قبضے سے گاڑی از قسم سوزوکی اور ڈیزل ڈرم سمیت دو عدد موبائل فون, واردات میں استعمال ہونے والے دو عدد موٹر سائیکلیں, ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 21 عدد کارتوس اور چہرہ ڈھانپنے کیلئے زیر استعمال چادر برآمد کرلیے گئیں ہیں، جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 06-08-2024 |
46 | ||
پریس ریلیز: ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی سربراہی میں ٹریفک نظام کے حوالے سے تمام ڈی ایس پیز ٹریفک وارڈن سوات اور سیکٹر سٹی کے حکام کے ساتھ میٹنگ۔
سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر ذاہداللہ کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں‘ کالے شیشوں کے استعمال, ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ‘ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور دیگر مہم کے بارے میں بریفنگ تفصیل: ٹریفک حکام قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کا میٹنگ شرکاء سے خطاب ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان نے رواں ماہ میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں اور آئیندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا اور کہا کہ مینگورہ سٹی میں ٹریفک پولیس اسی طرح شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئےکار لائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ایس پی ٹریفک نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سیکٹرز میں کارروائیاں کرنے کے بعد چیک اینڈ بیلنس رکھیں تاکہ پھر تجاوزات مافیا اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں۔ انہوں نے ان تمام شاہراہوں پر معمول سے زیادہ نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی جہاں پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور روڈ تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہو۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ سیکٹر میں بائک رائڈر اپنی موجودگی ظاہر کریں اور ٹریفک آگاہی کی خاطر رائڈرمائک کا استعمال یقینی بناۓ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہر میں بلا کسی تعطل کے ٹریفک نظام رواں دواں رکھنے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ پریس ریلیز مورخہ: 06-08-2024 |
47 | ||
پریس ریلیز: یوم شہداء پولیس 4 اگست کے حوالے سے پولیس ٹریننگ سکول میں تقریب کا انعقادکیا گیا، تقریب میں شہدائے پولیس کے فیملیز، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان، کرنل شاہد اقبال جدون ، ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب، ڈی اُو ایف سی میڈم ماریہ، ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان سمیت دیگر پولیس افسران ، جوانوں نے شرکت کی۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: پورے ملک کی طرح ضلع سوات میں بھی پولیس شہداء کی یاد میں پورے تقدس اور یکسوئی کے ساتھ یوم پولیس شہداء منایا گیا، اس سلسلے میں آج چار اگست کو پولیس ٹریننگ سکول سوات میں شہدائے پولیس کے یاد میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب میں شہدائے پولیس کےمعزز فیملیز، آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان، کرنل شاہد اقبال جدون، ڈی سی سوات شہزاد محبوب، ڈی اُو ایف سی میڈیم ماریہ، ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ سمیت دیگر پولیس افسران ، جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس صفوت غیور صاحب کے شہادت کے بعد (4 اگست ) کو خیبرپختونخوا میں بطور یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔ پچھلے دو دہائیوں سے پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخواہ کوسیکورٹی کے حوالے سے بہت چیلجنز کا سامنا ہے اور اس میں دہشت گردی کے لہر سے نہ صرف سرکاری اہلکاروں بلکہ یہاں کے شہریوں نے بڑانقصان اُٹھایا ہیں۔ امن و امان کی بحالی میں خیبر پختونخواہ پولیس ، پاکستان آرمی ، سیکورٹی فورسز ، فرنٹئیر کانسٹیبلری ، اور ملاکنڈ کے دیگر اضلاع کے جوانوں اور شہریوں کی قربانیاں بھی ہیں اور اسکے علاوہ اُن کی بہت زیادہ کاوشیں ہیں۔ اس کے باوجود چاہیں وہ سیکورٹی فورسزز ہو ، پولیس ہو حکومت ہو یا یہاں کے شہری یا عوام ہو سب نے جوانمردی کے ساتھ نہ صرف ان چیزوں کا مقابلہ کیا ہے بلکہ کوشش کی ہے اور یہ عزم کیا ہے کہ ہم اپنے علاقے ،اپنے وطن کے امن کو ہر صورت میں قائم و دائم رکھنا ہیں۔ اور کسی کو بھی امن خراب کرنے کے ہر گز اجازت نہ دی جائیگی اگر کوئی کوشش بھی کریں تو ہم اس کے خلاف نبردآزما ہونگے، ضلع سوات نے برے حالات کا سامنا کیا ہیں لیکن ابھی الحمد للہ سیکورٹی صورتحال بہت بہتر ہیں ان کا کریڈٹ پولیس، ایڈمنسٹریشن، حکومت اور سب سے زیادہ یہاں کے غیور عوام کو جاتا ہے ۔ جن کو اپنے علاقے کا امن عزیز ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس ، ملاکنڈ پولیس بالخصوص سوات پولیس نے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ ہمارے صوبے کے شہداء کے تعداد 2000 سے زائد ہیں جبکہ ضلع سوات کے شہداء کے تعداد 144 سے بڑھ کر ہیں۔ اس کے باوجود یہاں کے پولیس دن رات ،ہمیشہ کے لئے چوکس رہتے ہیں اور خندہ پیشانی سے عوام کے خدمت اور وطن کے حفاظت میں مگن رہتے ہیں اور ہمیشہ کے لئے پروفیشنل طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دیتے چلے آرہے ہیں۔ اس دھرتی پر شہداء کی سب سے بڑا احسان ہیں ان کو ہم کبھی بھی نہیں بھولیں گے، شہداء کے فیمیلیز کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا، ہم سب ایک خاندان کے مانند ہیں، شہداء کے فیمیلیز ہمارے دفاتر کو اپنا گھر سمجھے اور جب بھی کوئی مشکل پیش آئیں تو بھلا جھجک تشریف لائیں ہمارے دروازے شہدائے پولیس کے فیمیلیز کے ہر وقت کھلیں رہینگے۔ تقریب سے دیگر شرکاء خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ پولیس، پاکستان آرمی اور شہداء کے فیمیلز کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ شہداء کے فیمیلز اپنے اپ کو تنہا نہ سمجھیں ہم ہر دکھ سُکھ غم و خوشی میں شہداء کے فیمیلز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے ۔ قبل ازیں آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان ، کرنل شاہد قبال جدون، ڈی سی سوات شہزاد محبوب، ڈی اُو ایف سی ماریہ اور ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کے گلدستے رکھے ، شہدائے پولیس کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی دی ۔ پریس ریلیز مورخہ: 05-08-2024 |
48 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ ڈسٹرکٹ جیل سیدو شریف۔ تھانہ رحیم اباد۔ تھانہ کانجو۔ چوکی ٹاون شپ اور چوکی ننگولئی کا دورہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر ڈسٹرکٹ جیل سیدو شریف، ڈسٹرکٹ کورٹ کورٹ گلکدہ کا سیکیورٹی معائنہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انچارجان کوڈسٹرکٹ جیل اور ضلعی عدالتوں کی سیکیورٹی کے لئے مؤثر اقدامات کرنے اور سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو وقتاً فوقتاً چیک کرنے کی سخت ہدایات جاری کیے۔ مزید انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشن رحیم آباد, پولیس سٹیشن کانجو سمیت چوکی ٹاون شپ اور چوکی ننگولئی کا بھی سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے تھانہ ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، کرائم چارٹ، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، باؤنڈری وال، واچ ٹاورز اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے تھانہ سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ اُنہوں نے محرر سٹاف کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ مزید انہوں نے شاہراہوں پر تعینات پولیس رائیڈرز کو بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں اپنے ارد گرد مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 05-08-2024 |
49 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے گورڑہ چیک پوسٹ، باب سوات، لنڈاکے چیک پوسٹ، چوکی نواگئی اور تھانہ شموزی کا سرپرائیز وزٹ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر گورڑہ چیک پوسٹ، باب سوات، لنڈاکے چیک پوسٹ، چوکی نواگئی اور تھانہ شموزی کا سرپرائیز وزٹ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے چیک پوسٹ پر تعینات انچارجان وپولیس اہلکاروں کو احکامات جاری کئیں۔ مزید انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس تھانہ شموزئی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے تھانہ ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، کرائم چارٹ، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، باؤنڈری وال، واچ ٹاورز اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے تھانہ سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ اُنہوں نے محرر سٹاف کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ مزید انہوں نے شاہراہوں پر تعینات پولیس رائیڈرز کو بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں اپنے ارد گرد مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 05-08-2024 |
50 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی، سینکڑوں کے تعداد میں پتنگ اورکیمیکل ڈور برآمد تفصیل: تفصیلات کے مطابق: گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک بچے کا تصویر وائرل ہوا تھا جس میں بچے کے گلے کو ڈور(کیمیکل) نے کاٹ لیا تھا، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر ذاہد اللہ نے پولیس آفسران کو پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کئے، اس سلسلے میں تھانہبنڑ پولیس نے ایس ایچ اُو محمد زیب خان اور تھانہ کانجو پولیس نے ایس ایچ اُو گوہر علی خان کے نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے محمد نواز ولد مشتاق احمد ساکن سٹریٹ نمبر 2 گجرانوالہ، انور علی ولد حضرت احمد ساکن بنڑ محلہ یوسف آبادکو گرفتار کرلیا ۔ پریس ریلیز مورخہ: 02-08-2024 |
51 | ||
پریس ریلیز: ٹریفک وارڈن پولیس سوات نے تجاویزات مافیاز کیخلاف گیرا تنگ کردیا۔ضلع بھر میں کاروائیاں جاری۔
سوات: ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ اور ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے مین بازاروں میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں تفصیل: ضلع بھر میں ڈی ایس پیز ٹریفک وارڈن کی قیادت میں غیر قانونی تجاویزات ، نوپارکنگ ایریا ، گاڑیوں کے غلاف شدہ شیشوں اور کمسن ڈرائیوران اور اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ٹریفک حکام نے سیکٹر سٹی کے مختلف بازاروں، بریکوٹ بازار، خوازہ خیلہ بازار اور کبل بازار میں غیر قانونی تجاویزات ، نوپارکنگ میں کاروائیاں کرکے ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا۔ ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی جانب سے تجاوزات کیخلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہینگی۔ عوام بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان پریس ریلیز مورخہ: 02-08-2024 |
52 | ||
پریس ریلیز: بھائی کے قتل میں ملوث سفاک درندہ قاتل بھائی گرفتار تفصیل: ملزم سہراب ولد محمد ریاض سکنہ وتکے شاہدرہ حال تختہ بند نے اپنے بھائی مقتول شیراز ولد محمد ریاض پر پستول سے فائر کرکے قتل کیا، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم نے وقتی تکرار کی وجہ سے اپنے بھائی کو قتل کیا، ملزم کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں جرم 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 02-08-2024 |
53 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال پولیس کی کامیاب کاروائی، مسماۃ(ف) کے قتل میں ملوث دیور اور بھتیجا چند گھنٹوں کے اندر گرفتار۔ تفصیل: سوات () گزشتہ روز مدعی شیر زادہ ولد حکیم ساکن کمردرہ سلینڈ نے تھانہ چپریال میں اپنی بیوی مسماۃ (ف) کو قتل کرنے کی رپورٹ اپنے بھتیجا ملزم افضل خان ولد جمعہ خان اور بھائی ملزم محمد علی جان ولد حکیم ساکنان عالیگرامہ کیخلاف درج کروائی تھی۔ واقعہ پر فوری طور نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ نے ایس پی اپر سوات شوکت خان کو ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا، جس پر انہوں نے ایس ڈی پی او سرکل مٹہ انور خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال محمد آیاز خان اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ سپیشل ٹیم نے انتہائی مہارت سے کام لیتے ہوئے جائیداد اور تنازعہ زن کے بناء پر اپنی بھابی کو فائر کرکے موت کی گھاٹ اتارنے والا ملزم اور شریک جرم ساتھی (بھتیجا) دونوں کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے تھانہ چپریال میں پابند سلاسل کرلیے گئیں ہیں۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پریس ریلیز مورخہ: 02-08-2024 |
54 | ||
پریس ریلیز: گزشتہ روز فالج جیسے مہلک بیماری سے وفات ہونے والے سوات پولیس کا بہادر پولیس جوان بشیر احمد کو سوات پولیس کی فل پروف سیکیورٹی میں ان کی آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیل: جس کی نماز جنازہ میں ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ الطاف حسین خان، ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان اور ایس ایچ او ملم جبہ جاوید اقبال خان نے شرکت کی اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد از نماز جنازہ ایس ڈی پی او سرکل خوازہ نے ایس ایچ اوز تھانہ خوازہ اور ملم جبہ کے ہمراہ وفات ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی ورثاء سے ملے، فاتحہ خوانی اور محکمہ پولیس کیلئے ان کے خدمات کو نہایت سراہا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 02-08-2024 |
55 | ||
پریس ریلیز: یوم شہدائے پولیس 4 اگست کے سلسلہ میں ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی جانب سے ریلی کا انعقاد تفصیل: ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کے ہدایت پر ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کی نگرانی میں ٹریفک وارڈن سوات پولیس کی جانب سےشہدائے پولیس کی قربانیوں کے اعزاز میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ منعقد ریلی میں ڈی ایس پی ٹریفک امیر زیب ، انسپکٹر شکیل, ریڈر افضل سمیت دیگر پولیس افسران و جوانان نے حصہ لیا اور شہداء کے تصاویر اور بینرز ہاتھ میں لے کر شہداء کے حق میں پرجوش نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی فرنٹ لائن فورس ہے جو اس لحاظ سے منفرد ہے کہ ملک و قوم کی بقاء کی اس جنگ میں پولیس کے سپاہی سے لے کر ڈی آئی جی تک جانوں کی قربانی پیش کی, ان قربانیوں کے بدولت اج امن کی فضاء قائم و دائم ہیں, ریلی کی اختتام پر ٹریفک وارڈن پولیس کے افسران و جوانوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ پریس ریلیز مورخہ: 02-08-2024 |
56 | ||
پریس ریلیز: جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد, سوات پولیس کے افسران اور جوانوں نے شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خون کے عطیات پیش کئے تفصیل: تفصیلات کے مطابق :جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں 4 اگست یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جسمیں ایس پی ہیڈ کوارٹر ظہور احمد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان ، لائن آفسر سب انسپکٹر نجیب خان سمیت دیگرپولیس افسران اور جوانوں نے خون کے عطیات پیش کئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ 4 اگست تجدید وفا کا دن ہے۔سوات پولیس کے افسران اور جوانوں نے امن و امان اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔ جس کی بدولت آج ہم پر امن فضا میں رہ رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا بالخصوص سوات پولیس کے افسران و جوانوں کے قربانیاں ہمیشہ کے لئے یاد رکھی جائیگی۔ پریس ریلیز مورخہ: 02-08-2024 |
57 | ||
پریس ریلیز: تھانہ مینگورہ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی، سینکڑوں تعداد میں پتنگ اورکیمیکل ڈور برآمد تفصیل: تفصیلات کے مطابق: گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک بچے کا تصویر وائرل ہوا تھا جس میں بچے کے گلے کو ڈور(کیمیکل) نے کاٹ لیا تھا، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر ذاہد اللہ نے پولیس آفسران کو پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کئے، اس سلسلے میں تھانہ مینگورہ پولیس و ڈی ایس بی اہلکاروں نے ڈی ایس پی سرکل سٹی شاہی بخت اور ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خا ن کے نگرانی میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صابر علی شاہ ولد سید گل بادشاہ ساکن گنمبد میرہ اور سلطان زادہ ولد شیرین زادہ ساکن محلہ شنگرئی بر پلو چپریال تحصیل مٹہ کے دکان واقع گل مشال محلہ سے سینکڑوں کے تعداد میں پتنگ اور کیمیکل ڈور برآمد کرلی۔ پریس ریلیز مورخہ: 02-08-2024 |
58 | ||
پریس ریلیز: ٹریفک وارڈن پولیس سوات نے تجاویزات مافیاز کیخلاف گیرا تنگ کردیا۔ضلع بھر میں کاروائیاں جاری۔ تفصیل: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ اور ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی ہدایت پر مینگورہ سٹی کے مین بازاروں میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن بریکوٹ فضل وہاب خان کی قیادت میں کارروائیاں جاری۔ ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن بریکوٹ فضل وہاب خان کے ہمراہ انچارج سیکٹر بریکوٹ اسماعیل خان, ٹریفک انچارج سیکٹر خوازہ خیلہ سب انسپکٹر سرفراز خان اور سیکٹر سٹی میں انسپکٹر شکیل خان کی قیادت میں غیر قانونی تجاویزات ، نوپارکنگ کے خلاف کاروائیاں کرکے ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا۔ ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی جانب سے تجاوزات کیخلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہینگی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان۔ پریس ریلیز مورخہ: 01-08-2024 |
59 | ||
پریس ریلیز: تھانہ کانجو پولیس کی کارروائی ، اپنے ماں کوقتل کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار
تھانہ کانجو پولیس کو اطلاع ملی کہ غوریجہ برہ بانڈئی میں قتل کا واقعہ رونما ہوا ہے ،تھانہ کانجوپولیس نے مقتولہ کے بھائی عمر علی کی مدعیت میں ملزم عمران ولد محمد طاہر (مقتولہ کا بیٹا) ساکن مٹہ حال غوریجہ برہ بانڈئی کے خلاف جرم 302 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا، ملزم عمران اپنے والدہ پر اسلحہ آتشین سے فائرکر کے جائے وقوعہ سے فرار ہو چکا تھا۔ تفصیل: واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر ذاہد اللہ نے فوری طور ایس پی لوئر سوات و اے ایس پی سرکل کبل کو سفاک درندہ ملزم کی جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا، اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر نے ایس ایچ اوُ تھانہ کانجو گوہر علی کے سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس ٹیم نے تھانہ کانجو کے حدود میں چھاپہ زنی کرتے ہوئے 5 گھنٹوں کے اندر اندر درندہ صفت قاتل ملزم عمران ولد محمد طاہر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ۔وجہ عناد گھریلوں ناچاقی کے بنا پر والدہ پر فائر کرکے قتل کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 01-08-2024 |
60 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ رحیم آباد کے حدود میں پیش آنے والے واقع پر ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان کا نوٹس
سوات: لنڈاکے پولیس نے چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو پکڑ لیا۔ تفصیل: سوات: ملزم نوشاد علی ولد مومن خان ساکن لنڈی کوتل حال پشاور کے خلاف تھانہ رحیم میں آیف آئی ار درج کی۔ سوات: ملزم نے AA-4153جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کیا تھا۔ سوات: ملزم نے پرائیوٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگائی تھی۔ سوات: ملزم کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں ایف آر آئی درج کی گئی۔ سوات: وقوعہ میں استعمال شدہ گاڑی تھانہ رحیم آباد پولیس نے اپنے تحویل میں لے لی ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 31-07-2024 |
61 | ||
پریس ریلیز: خاوند کو قتل کرواکر وقوعہ کو خود کشی کا رنگ دینے والی خاتون گرفتار
اے ایس پی سر کل سیدفیضان حیدر کی نگرانی میں کبل پولیس کی کارروائی تفصیل: سوات() تھانہ کبل پولیس کو مدعی نیاز خان ولد قلندر ساکن کالا کلے کبل نے اپنے بھانجے خائستہ باچا ولد رانیزے ساکن کبل کی خودکشی کی رپورٹ درج کرائی ، رپورٹ کو مشکوک جان کر اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر نے ایس ایچ اُو کبل عمر رحیم خان کو اصل حقائق معلوم کرنے کا ٹاسک سونپا ۔ ایس ایچ اُو کبل نے پولیس ٹیم کےہمراہ جدید سائنسی خطوط کوبروئے کار لاتے ہوئے تفتیش شروع کی،دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مقتول کوپیچھے سے اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کیا گیا ہے، مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی نے اپنے خاوند پر اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کیا تھا، جس نے روبرو عدالت اعتراف جرم کرلیا۔ وجہ عناد گھریلوں ناچاقی تھی۔ پریس ریلیز مورخہ: 31-07-2024 |
62 | ||
پریس ریلیز: سوات ٹریفک وارڈن اہلکاران ٹریفک کورواں دواں رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی خدمت کریں۔ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان تفصیل: سوات() ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے فضاگٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے زیر تعمیر فضاگٹ روڈ کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کے ساتھ مل کر زیر تعمیر سٹرک سے بارش کے پانی کے لئے نکاسی کا راستہ بنایا تاکہ ٹریفک روانی میں خلل پیدا نہ ہو اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ٹریفک وارڈن سوات کے جوانوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ،اپنی پوائنٹس پر موجود رہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طوفان ہو یاآندھی ، دھوپ ہو یا بارش ٹریفک وارڈن پویس ہمہ وقت شاہراہوں پر موجود رہینگے۔ انہوں نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہ سوات کے غیور عوام ٹریفک وارڈن پولیس کے ساتھ تعاون کریں، ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک رواں دواں ہو اور کسی کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ پریس ریلیز مورخہ: 31-07-2024 |
63 | ||
پریس ریلیز: تھانہ مٹہ پولیس کی بروقت کارروائی قتل میں ملوث ملزم 8 گھنٹوں میں گرفتار
مسلم ولد عادل روان سکنہ مدینہ کالونی مٹہ نے سلمان ولد الف خان سکنہ شگئی بوڈیگرام کو فائر کرکے زخمی کیا تھا جو بعد میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا تفصیل: سوات() تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مٹہ کے حدود میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس میں سلمان ولد الف خان سکنہ شگئی بوڈیگرام زخمی ہوا تھا جس کو فوری طور مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، مقتول زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے تھانہ مٹہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ڈی ایس پی سرکل مٹہ انور خان کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ مٹہ بخت زادہ خان و پولیس نے ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 گھنٹوں کےاندر اندر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 30-07-2024 |
64 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان اور ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کی ہدایت پر مینگورہ سٹی کے مین بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے خاطر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہیگا۔ ایس پی ٹریفک وارڈن سوات تفصیل: ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن سوات اکبر حیات خان کے نگرانی میں انچارج سیکٹر سٹی انسپکٹر شکیل خان ،سب سیکٹر انچارج ٹی ایس آئی محمد رحمان خان نے دیگر پولیس کے ہمراہ سیکٹر سٹی کے مختلف بازاروں، مین بازار ،گڑھ بازار، گرین چوک، ائیر پورٹ روڈ، کبل آڈہ اور اس طرح دیگر سڑکوں پر غیر قانونی تجاویزات ، نوپارکنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر سڑکے کے کنارے رکھے گئے سامان وغیرہ ہٹا کر ٹریفک کے روانی کو برقرار رکھا۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے سیکٹرز انچارجان کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کے کنارے تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری رکھیں، غیرقانونی سٹینڈزبنانے کے کسی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ تاکہ مینگورہ سٹی میں ٹریفک رواں دواں ہو اور کسی بھی شہری کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی جانب سے تجاوزات کیخلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہینگی۔ ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان۔ پریس ریلیز مورخہ: 30-07-2024 |
65 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ دروازے برآمد
گرفتار ملزم یوسف خان ولد نظر گل سکنہ کے نشاندہی پر 20عدد دروازے برآمد تفصیل: سوات() تھانہ کوکارئی پولیس کو مورخہ23 جولائی2024 مسمی محمد رحیم ساکن گلکدہ سیدوشریف نے اپنے نئے زیر تعمیر مکان سے کمروں اور غسل خانوں کے دروازے چوری ہونے کی رپورٹ کی، واقع کو نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے ایس پی لوئر سوات و ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف حبیب شاہ کو فوری طور پر ملزم ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا جس پر انہوں نے ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی زاہد اللہ خان کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئےسوزوکی ڈرائیور تک رسائی حاصل کی جس سےوقوعہ میں ملوث ملزم یوسف خان ولد نظر گل سکنہ بریکوٹ کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم کے نشاندہی پر تحصیل بریکوٹ میں فرنیچر کے دکان سے 7 عدد دروازے جبکہ منگلور کے حدود سے مزید 13 عدد دروازے برآمد کر لی۔دروران تفتیش ملزم نے اپنے شریک ساتھی عجب خان کا نام بھی اُگل لیا جس کی گرفتاری کی کوشش جاری ہیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کوکارئی میں جرم 457-380 درج کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 28-07-2024 |
66 | ||
پریس ریلیز: ہمارا عزم۔۔۔۔ منشیات سے پاک معاشرہ
سوات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، متعدد منشیات فروش گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد
2423گرام چرس، 107گرام ہیروین، 10گرام آئس، 4عدد پستول، 83عدد کارتوس تفصیل: سوات: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کے ویژن ”منشیات سے پاک معاشرہ“ کے تحت ضلع کے مختلف تھانہ جات نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 2423گرام چرس، 107گرام ہیروین اور 10گرام آئس برآمد کرلی، گرفتار منشیات فروشوں میں فضل رحیم عرف توردادا ولد زرے ساکن املوک ٹل مرغزار، محمد پرویش ولد قدر گل سکنہ شین پٹے منگلور، ساجد علی سکنہ چارباغ، زاہد حسین ولد محمد پرویش سکنہ رشہ گٹہ، ابرار عرف نونو سکنہ کوکارئی، شان خان ولد ریاض احمد سکنہ بالاکوٹ شامل ہیں جبکہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں میں امجد علی ولد محمد زادہ خان ساکن برتھانہ، خان زیب ولد امیر خان سکنہ شیرپلم، محمد عمران ولد نوشیروان سکنہ پشمال، محمد بلال ولد محمد اقبال سکنہ ریگی پشاور شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 4عدد پستول اور 83عدد کارتوس برآمد کی۔ پریس ریلیز مورخہ: 28-07-2024 |
67 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ ڈسٹرکٹ جیل سیدو شریف اور سٹی سرکل کے تھانہ جات کا وزٹ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر ڈسٹرکٹ جیل سیدو شریف، ڈسٹرکٹ کورٹ کورٹ گلکدہ کا سیکیورٹی معائنہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انچارجان کوڈسٹرکٹ جیل اور ضلعی عدالتوں کی سیکیورٹی کے لئے مؤثر اقدامات کرنے اور سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو وقتاً فوقتاً چیک کرنے کی سخت ہدایات جاری کیے۔ مزید انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشن سیدو شریف، بنڑ، رحیم آباد کا بھی سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے تھانہ ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، کرائم چارٹ، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، باؤنڈری وال، واچ ٹاورز اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے تھانہ سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ اُنہوں نے محرر سٹاف کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ مزید انہوں نے شاہراہوں پر تعینات پولیس رائیڈرز کو بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں اپنے ارد گرد مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 28-07-2024 |
68 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔۔ منشیات سے پاک معاشرہ
تھانہ مدین پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری،منشیات فروش گرفتار، 742گرام چرس برآمد تفصیل: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہداللہ کے ویژن 'منشیات سے پاک ضلع سوات' کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مدین اسلام الحق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش انوار اللہ ولد نورالواحد ساکن شاہ گرام مدین کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے 742گرام چرس برآمد کیا۔ گرفتار منشیات فروش کے خلاف تھانہ مدین میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 26-07-2024 |
69 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔۔ منشیات سے پاک معاشرہ
تھانہ منگلور پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری،منشیات فروش گرفتار
505گرام چرس برآمد تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہداللہ کے ویژن 'منشیات سے پاک ضلع سوات' کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلور کیڈٹ زاہد خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمر علی ولد روزی رحمن سکنہ سید آباد منگلور کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 505گرام چرس برآمد کے تھانہ منگلور میں ایف آر درج کرکے پابند سلاسل کر دیا پریس ریلیز مورخہ: 25-07-2024 |
70 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔۔ منشیات سے پاک معاشرہ
تھانہ غالیگے پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری،بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار
مجموعی طور پر 2891گرام چرس اور55گرام آئس برآمد تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہداللہ کے ویژن 'منشیات سے پاک ضلع سوات' کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش نور رحمان عرف ٹینشن ولد محمد ساکن محلہ گل آباد بریکوٹ اور فضل سبحان ولد سرزمین ساکن غالیگے گرفتار لئے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 2891گرام چرس اور 55گرام آئس برآمد کرکے تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 24-07-2024 |
71 | ||
پریس ریلیز: جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری رہینگے۔ ڈاکٹر زاہد اللہ خان ڈی پی او سوات تفصیل: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ خان کے احکامات کے مطابق سوات پولیس کا ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا، آج بروز منگل ایس پی اپر سوات شوکت علی خان کے سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ الطاف خان، ایس ایچ اُو تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان و دیگر پولیس جوانوں نے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقوں اردم، ٹوپسین، مناگو، اقلہ اور ضلع شانگلہ سے منسلک باونڈری پر پولیس جوانوں کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا، سرچ اینڈ سٹرائیک کا مقصد علاقہ میں امن و امان کو برقرار اور جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے۔ پریس ریلیز مورخہ: 24-07-2024 |
72 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات شوکت خان کے سربراہی میں دفتر ایس پی اپر سوات میں میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: سوات () ایس پی اپر سوات شوکت خان کے سربراہی میں دفتر ایس پی اپر سوات میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین، ایس ڈی پی او مٹہ انور خان، ایس ڈی پی او چارباغ فضل معبود اور ایس ڈی پی او مدین سید زمان شاہ سمیت اپر سوات کے جملہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی، میٹنگ میں اپر سوات کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ایس پی اپر سوات نے شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی جیسے قبیح دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ٹاسکنگ جاری رکھے، چور اور ڈکیت گینگز ،اشتہاری مجرمان، سودخوری و انڈر پلے کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بھرپورکاروائیاں کریں، تمام تفتیشی افسران زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچاکر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں، اپنے اپنے علاقوں میں حساس مقامات کی سیکیورٹی پر کڑی نگرانی رکھیں، ہوائی فائرنگ، ٹمبر مافیا، سٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیساتھ ساتھ گداگروں کیخلاف بھرپورکاروائیاں کریں، تھانوں میں آنے والے سائلین کے جائز مسائل بروقت حل کریں اور عوام الناس کے جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 23-07-2024 |
73 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈآکٹر زاہد اللہ کا اپنے دفتر میں خان ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاؤن سے پودا لگا کر شجر مہم کا آغاز۔ تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات زاہد اللہ نے اپنے دفتر میں خان ویلفئیر آرگنائزیشن کے تعاؤن سے پودہ لگا کرشجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او سوات نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران ضلع سوات کے تمام تھانہ جات و چوکیات میں پودے لگائے جائیں گے، شجر کاری سے ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ پر قابو پایا جا سکتا ہے، چونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور قومی فریضہ بھی ہے، اس لئے ہم سب نے اس مہم میں حصہ لے کر صدقہ جاریہ کے ساتھ ساتھ ملکی اور قومی ذمہ داری بھی پوری کرنی ہے۔ آخر میں انہوں نے تمام امت مسلمہ اور ملک و قوم کے فلاح و بقاء کیلئے خوصوصی دعا کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 23-07-2024 |
74 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا رات گئے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشنز سیدو شریف، مینگورہ، رحیم آباد اور بنڑ کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے رات گئے موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشنز سیدو شریف، مینگورہ، رحیم آباد اور بنڑ کا بھی سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے تھانہ ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، کرائم چارٹ، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، باؤنڈری وال، واچ ٹاورز، روف ٹاپس اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ سرپرائز ویزٹ انہوں نے ان ڈیوٹی پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے تھانہ سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ اُنہوں نے محرر سٹاف کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے دارالقضاء سکیورٹی کیساتھ ساتھ موبائل گشت اور رائیڈرز کو بھی چیک کیا اور انہیں مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگرانی رکھنے کی سخت ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 22-07-2024 |
75 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ اور پولیس سٹیشن کوکارئی کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ کا سیکیورٹی معائنہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انچارج کو کورٹ کی سیکیورٹی کے لئے مؤثر اقدامات کرنے اور سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو وقتاً فوقتاً چیک کرنے کے ہدایات جاری کئیں۔ مزید انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشن کوکارئی کا بھی سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے تھانہ ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، کرائم چارٹ، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، باؤنڈری وال، واچ ٹاورز اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے تھانہ سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ اُنہوں نے محرر سٹاف کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ مزید انہوں نے چیک چوسٹ جامبیل اور ضلع بونیر سے منسلک پہاڑی علاقے میں واقع کلیل کنڈو چیک پوسٹ کا بھی ویزٹ کیا، آن ڈیوٹی پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 22-07-2024 |
76 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا گزشتہ موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف پولیس سٹیشنز کے روزنامچے، حوالات، موبائل پٹرولنگ، رائیڈرز، پیدل گشت نفری اور ناکہ بندیوں کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے گزشتہ رات مختلف پولیس سٹیشنز کے روزنامچہ ریکارڈ, حوالات، موبائل پٹرولنگ، رائیڈرز، پیدل گشت نفری، ناکہ بندیوں اور مختلف حساس مقامات کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انھوں پولیس اہلکاروں کو سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کی بیخ کنی کیلئے دوران ناکہ بندی مؤثر چیکنگ کرتے ہوئے عوام الناس کی مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ مزید انہوں نے پٹرولنگ اور رائیڈر ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو ہمہ الرٹ رہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد، منشیات سمگلرز/فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، سٹریٹ کرائم اور دیگر سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی سخت ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 22-07-2024 |
77 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کا موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیک پوسٹ نواگے اور ضلع سوات اور بونیر کے باؤنڈری پر واقع چوکی کڑاکڑ کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ نے موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیک پوسٹ نواگئی اور ضلع سوات اور بونیر کے باونڈری پر قائم چوکی کڑاکڑ کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے انہیں چوکی کے اردگرد سیکیورٹی انتظامات اور ضلع بونیر سے منسلک باونڈری اور سوات پولیس کیجانب سے کیگئی سیکیورٹی کا مؤثر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سرپرائز ویزٹ کے دوران ڈی پی او سوات نے چوکی کی صفائی، رہائشی بیرکس، باونڈری والز، واچ ٹاورز، مورچوں اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا، انہوں نے دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہمہ وقت الرٹ رہنے، دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے، اپنے حفاظت کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد کی بیخ کنی کیلئے انٹیلیجنس بیس کاروائیاں کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ مزید انھوں نے پولیس اہلکاروں کو عوام الناس کے ساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے اور انہیں درپیش مسائل قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے چیک پوسٹ نواگے اور چوکی کڑاکڑ میں دوران ڈیوٹی الرٹ اور ایکٹیو رہنے والے پولیس جوانوں کو شاباش دی اور انہیں نقد انعامات سے بھی نوازا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-07-2024 |
78 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کا موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چوکی بنجوٹ کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ نے موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ منگلور کے دور آفتادہ پہاڑی علاقے میں واقع چوکی بنجوٹ کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف حبیب شاہ نے انہیں چوکی کے اردگرد سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سرپرائز ویزٹ کے دوران ڈی پی او سوات نے چوکی کی باونڈری والز، مورچوں اور دیگر سیکیورٹی کا باریک بینی سے جائزہ لیا، دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہمہ وقت الرٹ رہنے، اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نگرانی رکھنے، جرائم کی بیخ کنی اور سماج دشمن عناصر کی بروقت روک تھام کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو اپناتے ہوئے عوام الناس کیساتھ بہتر رویہ اپنانے اور انکے جائز مسائل قانون کی مطابق حل کرنے اور مظلوموں کی بروقت دادرسی کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-07-2024 |
79 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کا گزشتہ روز روڈ حادثے میں شہید ہونے پولیس کانسٹیبل فضل حیات کی فاتحہ خوانی میں شرکت۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے گزشتہ روز کرنل شیر خان کے قریب گاڑی کی ٹائر پھٹنے کیوجہ سے پیش آنے والے حادثے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل فضل حیات کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی، جہاں انھوں شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-07-2024 |
80 | ||
پریس ریلیز: ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی سربراہی میں ٹریفک نظام کے حوالے سے دی ایس پی لوئر سوات اور سیکٹر سٹی کے حکام کے ساتھ میٹنگ۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر ذاہداللہ کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں‘ کالے شیشوں کے استعمال, ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ‘ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور دیگر مہمات کے بارے میں بریفنگ ٹریفک حکام قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘ ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کا میٹنگ شرکاء سے خطاب ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان نے رواں ماہ میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں اور آئیندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا اور کہا کہ مینگورہ سٹی میں ٹریفک پولیس اسی طرح شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئےکار لائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ایس پی ٹریفک نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سیکٹرز میں کارروائیاں کرنے کے بعد چیک اینڈ بیلنس رکھیں تاکہ پھر تجاوزات مافیا اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں۔ انہوں نے ان تمام شاہراہوں پر معمول سے زیادہ نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی جہاں پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور روڈ تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہو۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ سیکٹر میں بائک رائڈر اپنی موجودگی ظاہر کریں اور ٹریفک آگاہی کی خاطر رائیڈرمائک کا استعمال یقینی بناۓ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہر میں بلا کسی تعطل کے ٹریفک نظام رواں دواں رکھنے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ پریس ریلیز مورخہ: 21-07-2024 |
81 | ||
پریس ریلیز: سوات: منشیات فری ضلع سوات کے عزم کیمطابق تھانہ غالیگے پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری، تفصیل: دوران موبائل گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار، 2 کلو 746 گرام چرس، 54 گرام آئس اور ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 3 عدد کارتوس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے ویژن "منشیات سے پاک ضلع سوات" کے عزم کیمطابق ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم علی شیر ولد برحالی جان ساکن بریکوٹ کے قبضے سے 2 کلو 746 گرام چرس، 54 گرام آئس اور ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 3 عدد کارتوس برآمد کرکے امتناع ایکٹ کے تحت تھانہ غالیگے میں پابند سلاسل کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-07-2024 |
82 | ||
پریس ریلیز: سوات () میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کیلئے ہمیشہ کھلے ہے جس قسم کی بھی شکایت ہو خواہ وہ معاشرتی برائیوں سے متعلق ہو یا پولیس سے وابستہ ہو بلا جھجھک اکر شکایت کر سکتے ہے، منشیات فروشوں کیلئے علاقہ میں کوئی جگہ نہیں وہ پیشہ ترک کر دے یا ضلع بدر ہو جائے، موٹر سائیکل چوری کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں دی جائے اپکی رپورٹ پر فوری کاروائی کی جائیگی، شکایات پر عمل درآمد نہ ہونے کے صورت میں مجھ سے اکر شکایت کریں تفصیل: ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر نے کانجو پولیس اسٹیشن میں منعقد کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آر پی او ملا کنڈ محمد علی خان اور ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے وژن کے مطابق کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے روابط مظبوط کرانا ہے اور علاقائی سطح پر لوگوں کو درپیش مسائل سے اگاہی حاصل کرکے ان کی حل کیلئے اقدامات اٹھانا ہے۔ کھلی کچہری میں رشید احمد سلطان علی خان ملک جاوید مجید اللہ خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں کانجو پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور جرائم کے روک تھام کیلئے پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی یقین دیہانی کی۔ اس موقع پر اے ایس پی کبل نے علاقائی سطح پر لوگوں کو درپیش مسائل سے بھی اگاہی حاصل کی اور جن کی فوری حل کیلئے ایس ایچ او کانجو کو اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-07-2024 |
83 | ||
پریس ریلیز: سوات() گزشتہ روز کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کا ٹائر پھٹنے کیوجہ سے پیش آنے والے حادثے میں شہید ہونے والے پولیس جوان فضل حیات کا نماز جنازہ ان کی آبائی گاؤں گلی باغ میں پوری سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کیا گیا، پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ تفصیل: نماز جنازہ میں ایس پی اپر سوات شوکت خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر ظہور احمد، ایس پی ایلیٹ فہد خان، ایس ڈی پی او سرکل چارباغ فضل معبود، ایس ایچ او تھانہ چارباغ داور خان سمیت دیگر پولیس آفیسرز و جوانوں اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ایس پی اپر سوات اور دیگر پولیس آفیسرز نے شہید پولیس کانسٹیبل کی ورثاء سے ملے، فاتحہ خوانی اور محکمہ پولیس کیلئے ان کے خدمات کو سراہا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-07-2024 |
84 | ||
پریس ریلیز: سوات: ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں آمن و امان کے صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رات کے وقت ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے خصوصی احکامات کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد، ملک دشمن عناصر، سٹریٹ کرائم اور چور و ڈکیت گینگ میں ملوث افراد کی بیخ کنی اور ان پر کڑی نگرانی کیساتھ ساتھ امن وامان کا قیام کو برقرار رکھنے لئے ضلع بھر میں مختلف تھانوں کے حدود میں متعلقہ ایس ایچ اوز کے قیادت میں رات کے وقت ناکہ بندیاں لگائے گئیں ہیں جس میں مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے احکامات کے مطابق ناکہ بندیوں سنیپ چیکنگ کا سلسہ آئندہ بھی جاری رہے گا جس کا مقصد معاشرے میں امن و امان کی قیام کو قائم و دائم رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد، غیر قانونی اسلحہ رکھںے والے، ٹمبر سمگلنگ، سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-07-2024 |
85 | ||
پریس ریلیز: شوکت خان ایس پی اپر سوات تعینات، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفتر سے اعلامیہ جاری۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل مٹہ شوکت خان کو ایس پی اپر سوات تعینات کر دیا گیا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ نے ترقی پانے والے ایس ڈی پی او مٹہ شوکت خان کو ایس پی رینک لگائی اور انہیں ایس پی اپر سوات کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-07-2024 |
86 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ چپریال پولیس کی بروقت کاروائی، اپنے بیوی کی قتل میں ملوث سفاک قاتل پستول سمیت گرفتار، تفصیل: سوات () گزشتہ روز مدعی نیاز علی ولد سر زمین خان ساکن کوز شور نے اپنی والدہ مقتولہ (ف) کی قتل کرنے کی رپورٹ اپنے والد ملزم سرزمین کے کیخلاف تھانہ چپریال میں درج کروائی تھی۔ جس پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے خصوصی احکامات پر ایس پی اپر سوات شوکت خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چپریال محمد آیاز خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنیکل طریقے سے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر اندر غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو فائر کرکے قتل کرنے والا ملزم سرزمین خان کو اس کے بھائی ملزم خائستہ زمین سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش جاری یے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-07-2024 |
87 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، دوران موبائل گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار، 1 کلو 34 گرام چرس برآمد۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے خصوصی احکامات پر ضلع سوات سے منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سٹی شاہی بخت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم ملک فہد عرف شینا ولد عمر علی ساکن بنڑ مینگورہ کے قبضے سے 1 کلو 34 گرام چرس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ رحیم آباد میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کرلیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-07-2024 |
88 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ سیدو شریف پولیس کی کامیاب کاروائی، دوران ناکہ بندی موٹر سائیکل چور گرفتار، 2 عدد موٹر سائیکلیں برآمد۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے خصوصی احکامات پر موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے انچارج چوکی کوکڑئی عطاء الرحیم نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی موٹر سائیکل چور ملزم عزیز خان ولد خان سید ساکن بٹورہ سیدو شریف کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے دو عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-07-2024 |
89 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا رات گئے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف پولیس سٹیشنز کے موبائل پٹرولنگ، رائیڈرز، پیدل گشت نفری اور ناکہ بندیوں کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے مختلف پولیس سٹیشنز کے موبائل پٹرولنگ، رائیڈرز، پیدل گشت نفری اور ناکہ بندیوں کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انھوں پولیس اہلکاروں کو سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کی بیخ کنی کیلئے دوران ناکہ بندی مؤثر چیکنگ کرتے ہوئے عوام الناس کی مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ مزید انہوں نے پٹرولنگ اور رائیڈر ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو ہمہ الرٹ رہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد، منشیات سمگلرز/فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، سٹریٹ کرائم اور دیگر سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی سخت ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-07-2024 |
90 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ مٹہ پولیس کی بڑی کارروائی، دن دیہاڑے گھر سے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ 6 تولے سونا(طلائی زیورات)اور مبلغ ایک لاکھ 25 ہزار روپے نقد برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق مدعی عبید شاہ ولد میاں سید احمد شاہ ساکن سمبٹ چم مٹہ نے مورخہ 10 جولائی 2024 کو اپنے گھر سے چوری ہونے کی رپورٹ ملزمان عباس ولد شیر محمد اور حبیب اللہ ولد محی الدین ساکنان سمبٹ چم کیخلاف تھانہ مٹہ میں درج کراوئی تھی۔ واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے خصوصی احکامات پر ایس ڈی پی او سرکل مٹہ شوکت خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مٹہ بخت زادہ خان نے پی اے ایس ائی نعیم خان اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ حکمت عملی کے زریعے کارروائی کرتے ہوئے دو یوم کے اندر اندر واردات میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کر کے جن کے قبضے سے مال مسروقہ ایک عدد ہار، ایک عدد پانزیب، گیارہ عدد مختلف قسم کی انگھوٹیاں، چار جوڑے بالیاں، ایک عدد سونے کا پھول، مبلغ 1 لاکھ 25 ہزار نقد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-07-2024 |
91 | ||
پریس ریلیز: سوات() نو تعینات ایس پی ہیڈ کوارٹر ظہور احمد نے پولیس لائن کبل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نعیم خان، آر آئی رحمت علی خان اور لائن آفیسر نجیب اللہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ تفصیل: اس موقع پر انہوں نے پولیس لائن مین گیٹ، تمام مورچیں، روزنامچہ، سی سی ٹی وی کیمرے، رہائشی بیرکس، مس، کوت اور رجمنٹل شاپ سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ مزید انہوں نے پولیس لائن کبل میں موجود گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا اور ان کے منٹنینس کے بارے میں ایم ٹی او کو خصوصی ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-07-2024 |
92 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ کا دورہ اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس جوانوں کو اپنے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کرنے اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے سیکیورٹی کی موثر انتظامات کرنے اور دوران ڈیوٹی ہمہ وقت ایکٹیو رہ کر مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کئیں۔ مزید انھوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ کورٹ مین گیٹ سے لیکر پراسیکیوشن آفس کے سامنے تک کہی بھی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز کھڑی نہ کرنے دینے اور اور راستہ کلیئر رکھنے کی سخت ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 11-07-2024 |
93 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات حبیب اللہ خان کے سربراہی میں دفتر ایس پی اپر سوات میں میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: سوات () ایس پی اپر سوات حبیب اللہ خان کے سربراہی میں دفتر ایس پی اپر سوات میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین، ایس ڈی پی او مٹہ شوکت خان، ایس ڈی پی او چارباغ انور خان اور ایس ڈی پی او مدین سید زمان شاہ سمیت اپر سوات کے جملہ ایس ایچ اوز، تفتیشی آفسران اور چوکیات انچارجان نے شرکت کی، میٹنگ میں اپر سوات کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ایس پی اپر سوات نے شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی جیسے قبیح دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ٹاسکنگ جاری رکھے، چور اور ڈکیت گینگز ،اشتہاری مجرمان، سودخوری و انڈر پلے کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بھرپورکاروائیاں کریں، تمام تفتیشی افسران زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچاکر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اور چوکیات انچارجان اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں، اپنے علاقوں میں حساس مقامات کی سیکیورٹی پر کڑی نگرانی رکھیں، ہوائی فائرنگ، ٹمبر مافیا، سٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیساتھ ساتھ گداگروں کیخلاف بھرپورکاروائیاں کریں، تھانوں میں آنے والے سائلین کے جائز مسائل بروقت حل کریں اور عوام الناس کے جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ مزید انھوں نے شرکاء میٹنگ سے جنت نظیر وادی سوات کے بالائی علاقوں میں سیر و سیاحت کیلئے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکنہ مدد و رہنمائی فراہم کرنے، ان کیساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے اور انہیں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 11-07-2024 |
94 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کے طرف سے موجودہ حالات کی پیش نظر ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرکل سیدو کے مختلف حدود میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا آغاز۔ تفصیل: سوات () ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے خصوصی احکامات پر تھانہ منگلور، تھانہ کوکارئی اور تھانہ سیدوشریف کے حدود میں موجودہ حالات کی پیش نظر ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا اغاز کیا گیا، جس میں ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف حبیب شاہ کے قیادت میں ایس ایچ او منگلور زاہد علی، ایس ایچ او کوکارئی زاہد اللہ اور ایس ایچ او سیدو شریف طارق خان سمیت ایلیٹ فورس، ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈی ایس بی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ منگلور کے حدود جبڑ، ازبکہ، دوہ سروں، لیونوں اور دوشے، تھانہ کوکارئی کے پہاڑی علاقہ جات اوغاز بانڈہ، کنگلا اور کلیل کنڈو جبکہ تھانہ سیدو شریف کے حدود چرونہ، زخانہ اور سرباب میں کیا گیا۔ پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور ان کے سرگرمیوں پر کڑی نگرانی رکھتے ہوئے آمن و امان کو قائم و دائم رکھنا ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 11-07-2024 |
95 | ||
پریس ریلیز: سوات () سوات پولیس عوام کی خدمت کر رہی ہے، عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے، علاقے سے منشیات فروشی کی بیخ کنی ہمارامشن ہے اور امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، ان خیالات کا اظہار اے ایس پی سرکل کبل سیدفیضان حیدر نے چوکی توتانو بانڈی میں منعقد کھلی کچہری سے خطاب ۔ تفصیل: انھوں نے کہ کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے میں عوام کے حیثت ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہے یہی وجہ ہے کہ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے ہدایت پرلوگوں کی انفرادی اور اجتماعی مسائل سننے اور اُن کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد پولیس اور عوام میں باہمی روابط کا قیام مضبوط بنانا ہے تاکہ عوام بلاجھجک اپنے مسائل بیان کر سکیں۔ منشیات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کیلئے ضلع سوات میں کوئی جگہ نہیں وہ ضلع بدر ہوجائیں یا اپنا کوئی دوسرا زریعہ معاش دیکھا کر توبہ تائب ہوجائیں، انھوں نے کہا کے جرائم پیشہ، مشکوک اور غیرمقامی افراد کی بارے میں فوری طور پر متعقلہ تھانے میں اطلاع دیں جس پر بلا تاخیر کاروائی کی جائیگی، انھوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور امن وامان کی قیام کو قائم و دائم رکھنا سوات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ کھلی کچہری میں موجود علاقہ معززین اور شرکاء نے بھی اپنے مسائل سےاے ایس پی کبل کو سید فیضان حیدر کو اگاہ کیا جس کے حل کیلئے انہوں موقع پر ہدایات جاری کیے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کبل عمر رحیم خان اور چوکی انچارج توتانو بانڈئی جوہر علی بھی ہمراہ موجود تھے۔ ترجمان سوات پولی پریس ریلیز مورخہ: 11-07-2024 |
96 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، دوران موبائل گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار، 1 کلو 54 گرام چرس برآمد۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے خصوصی احکامات پر ضلع سوات سے منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سٹی شاہی بخت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم شعیب ولد دلاور خان ساکن طاہر آباد مینگورہ کے قبضے سے 1 کلو 54 گرام چرس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ رحیم آباد میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کرلیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 11-07-2024 |
97 | ||
پریس ریلیز: سوات: نو تعینات ایس پی ہیڈ کوارٹر سوات ظہور احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیل: سوات() نو تعینات ایس پی ہیڈکوارٹر ظہور احمد نے اپنے عہدے سنبھال کا چارج سنبھال لیا، جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل پہنچنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان، ڈی ایس پی سیکیورٹی افسر زمان خان اور دیگر پولیس آفیسرز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر انھوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور پولیس شہداء کے بلند درجات ملک کی یکجہتی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 10-07-2024 |
98 | ||
پریس ریلیز: سوات: منشیات فروشوں کیخلاف تھانہ کالام پولیس کی کامیاب کاروائی۔
بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار، 1 کلو 24 گرام چرس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے ویژن "منشیات سے پاک ضلع سوات" کے عین مطابق ایس پی اپر سوات حبیب اللہ خان کی سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل مدین سید زمان شاہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کالام زاہد شاہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عثمان ولد عبد القدیر ساکن جالبنڑ کالام کے قبضے سے 1 کلو 24 گرام چرس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ کالام میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کرلیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-07-2024 |
99 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ غالیگے پولیس کی بروقت کاروائی، جائیداد کی تنازعہ پر ایک دوسرے پر اسلحہ تاننے والے ملزمان گرفتار، دو عدد کلاشنکوف (SMG) اور ایک عدد پستول برآمد، تفصیل: سوات() تھانہ غالیگے پولیس کو بمقام کنڈاک جمبورئی میں جائیداد کی تنازعے پر وقوعہ رونما ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع کی پیش نظر ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے جائیداد کی تنازعہ پر ایک دوسرے پر اسلحہ تاننے والے ملزمان جو کہ کسی بڑے حادثے کا سبب بننے جارہے تھے کی بروقت روک تھام کرتے ہوئے دونوں فریقین میں سے تین ملزمان گرفتار کرکے جن کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف (SMG) اور ایک عدد پستول برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-07-2024 |
100 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس کی کامیاب کاروائیاں، دوران موبائل گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار، 721 گرام چرس اور 30 گرام آئس برآمد۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے خصوصی احکامات پر ضلع سوات سے منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سٹی شاہی بخت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان محمد انور ولد دلو جان ساکن ننگولئی کے قبضے سے 721 گرم چرس اور 17 گرام آئس اور امجد علی ولد محمد یوسف ساکن رحیم آباد کے قبضے سے 13 گرام آئس برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کرلیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 05-07-2024 |
101 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کا پولیس ڈرائیونگ سکول کانجو سے ڈرائیونگ مکمل کرنے والے امیدواروں میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔ تفصیل: سوات () ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے پولیس ڈرائیونگ سکول کانجو سے ڈرائیونگ مکمل کرنے والے امیدواروں میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہری بلا لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے سے گریز کرے کیونکہ بلا لائسنس ڈرائیونگ کرنا قانوناً جرم ہے۔ یاد رہے لائسنس کی حصول کو آسان بنانے کیلئے جدید طرز عمل کے زریعے پولیس ڈرائیونگ سکول کانجو میں امیدواروں کو باقاعدہ طور پر ڈرائیونگ سیکھائی جاتی ہے، جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 04-07-2024 |
102 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات:- منشیات کے خلاف تھانہ سیدو شریف پولیس کی کامیاب کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، جس کے قبضے سے 01 کلو 10 گرام چرس اور 08 گرام آئس برآمد۔ تفصیل: سوات پولیس کا عزم۔۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات سوات:- منشیات کے خلاف تھانہ سیدو شریف پولیس کی کامیاب کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، جس کے قبضے سے 01 کلو 10 گرام چرس اور 08 گرام آئس برآمد۔ پریس ریلیز مورخہ: 04-07-2024 |
103 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گرفتار، تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ سمگلر ملزم مزمل ولد نذیر احمد سکنہ کوٹ ادومظفر گڑھ پنجاب کے قبضے سے 3 عدد 30 بور پستول بمعہ 1300 عدد کارتوس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 04-07-2024 |
104 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کا انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا سرپرائز ویزٹ، تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ نے انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انھوں نے پولیو ٹیم اور ناکہ بندیوں پر موجود پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور انھیں موجودہ حالات کی پیش نظر اپنے اور پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہمہ وقت الرٹ رہنے، جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے دوران ڈیوٹی ایکٹیو رہنے اور اپنے ارد گرد مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیے۔ اس موقع پر انھوں نے تھانہ کوکارئی کے حدود میں کی جانے والے ناکہ بندی کا بھی دورہ کیا اور دوران ڈیوٹی فرائض منصبی انتہائی جانفشانی اور لگن کیساتھ ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات سے بھی نوازا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 03-07-2024 |
105 | ||
پریس ریلیز: سوات () ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے سیکٹر سٹی اور سیدو کے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک پولیس کیطرف سے تجاوزات مافیا کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ تفصیل: اس موقع پر انھوں نے ٹریفک ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے نو پارکنگ زون میں گاڑیاں پارک کرنے والوں، ٹینٹڈ گلاس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والے اور تجاوزات مافیا کیخلاف بلا تفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں، ٹریفک جام کے مسائل کی بروقت روک تھام کیلئے بروقت اقدامات کیے جائیں اور دوران ڈیوٹی الرٹ رہتے ہوئے ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھی جائے۔ سوات: ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار چیک اینڈ بیلنس رکھیں اورکسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان سوات: ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ ٹریفک میں خلل ناقابل برداشت ہے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان سوات: شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 03-07-2024 |
106 | ||
پریس ریلیز: سوات:انسداد پولیو مہم کے دوران دوسرے روز بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، مہم کے دوران سیکیورٹی کے معائنہ کے حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا سرکلز سٹی، سیدو شریف اور کبل کے مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کے دورے، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔ تفصیل: سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں پولیو مہم کے دوسرے روز ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے سرکلز سٹی، سیدو شریف اور کبل کے مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کے دورے کئیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کیا اور انہیں اپنے اور اپنی ٹیم کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی گیجٹس کی استعمال کو یقینی بناتے ہوئے دوران ڈیوٹی موبائل فون سے گریز کرنے اور ہمہ وقت الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 03-07-2024 |
107 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ فتحپور پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری، تفصیل: مختلف کاروائیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار، 2 کلو 177 گرام چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن "منشیات سے پاک معاشرہ" کی عین مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ فتحپور سید رحمان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان نوید احمد ولد رسالت خان ساکن شین کی قبضے 1 کلو 45 گرام چرس, عباس ولد دولت مند ساکن فتحپور کے قبضے سے 552 گرام چرس اور فیصل اقبال ولد محمد یونس ساکن کراچی حال شین کے قبضے سے 580 گرام چرس برآمد کرکے جن کیخلاف تھانہ فتحپور میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کرلیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 03-07-2024 |
108 | ||
پریس ریلیز: سوات: محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس کانسٹیبل جمیل احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ تفصیل: سوات () محکمہ پولیس ضلع سوات سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس کانسٹیبل جمیل احمد کے اعزاز میں ڈی پی او آفس سوات میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹرزاہد اللہ، ڈی ایس پی سیکیورٹی افسر زمان خان، ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین، ڈی ایس پی ایڈمن کلیم اللہ اور دیگر دفتری سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے کانسٹیبل جمیل احمد کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا ایک طے شدہ حصہ ہے، جسے باعزت طریقے سے طے کرنا کسی نعمت سے کم نہیں، آپ نے اپنی زندگی کا ایک قیمتی حصہ اس محکمہ اور عوام کی خدمت میں صرف کیا، آپ کی محکمانہ خدمات قابل تحسین ہے اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مزید انھوں نے ریٹائر ہونے والے پولیس کانسٹیبل جمیل احمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں باقی ماندہ زندگی نہایت خوشی اور پُرسکون طریقے سے گزرنے کی امید ظاہر کی۔ تقریب کے اختتام پر پولیس افسران نے ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل جمیل احمد کو پھولوں کے ہار اور تحائف پیش کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 02-07-2024 |
109 | ||
پریس ریلیز: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے احکامات کی روشنی اور ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کے نگرانی میں ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین خان نے ضلع سوات میں جاری پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے پولیو ٹیم اور علاقے کی سیکیورٹی صورتحال و انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تفصیل: ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کیساتھ ملاقات کی اور انہیں دوران ڈیوٹی حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے مستعدی کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے کی خصوصی ہدایات جاری کئیں۔۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 02-07-2024 |
110 | ||
پریس ریلیز: سوات: ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز، پُر امن طریقے انجام دینے کیلئے سوات پولیس کی 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ سوات میں پانچ روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کی پُر امن طریقے سے انجام دینے کیلئے سوات پولیس کی 3ہزار134افسران و جوان تعینات کیے گئیں ہیں۔ پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اور پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو پُر امن طریقے سےانجام دینے اور کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس ٹیموں کے ساتھ ڈی ایس بی اور سفید پرچات نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں امن و امان کی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے تمام شاہراؤں پر پولیس کیطرف سے ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیو ٹیموں کیساتھ تعینات پولیس جوانوں کو بروقت مدد فراہم کرنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس (QRF) کے سکواڈ بھی گشت کرہے ہیں۔ انسدادی پولیو مہم کے پہلے روز ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے براہ راست نگرانی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کا دورہ کیا، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملے اور انہیں دوران ڈیوٹی الرٹ رہتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نگرانی رکھنے اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کے ہدایات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیم کیساتھ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو بھی چیک کیا اور بچوں کو خود پولیو کے قطرے بھی پلائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 02-07-2024 |
111 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: منشیات فروشوں کیخلاف تھانہ کالام پولیس کی کامیاب کاروائیاں۔ تفصیل: بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار، جن کے قبضے سے 2 کلو 14 گرام چرس اور مبلغ 12 ہزار 500 روپے ریزگاری رقم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان کے ویژن "منشیات سے پاک معاشرہ" کی عزم کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے خصوصی احکامات پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کی سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل مدین سید زمان شاہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کالام زاہد شاہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم اکبر خان عرف اکبروٹ ولد شمشی خان ساکن کس کالام کے قبضے سے 1 کلو 965 گرام چرس اور مبلغ 12 ہزار 500 روپے ریزگاری رقم جبکہ ملزم شیر زمان ولد غضب خان ساکن انگران کالام کے قبضے سے 49 گرام چرس برآمد کرکے جن کیخلاف تھانہ کالام میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کرلیے گئے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-07-2024 |
112 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے زیر صدارت آمدہ پولیو کے حوالے سے ڈی پی او آفس سوات میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیل: میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان سمیت ضلع بھر کے جملہ ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران آمدہ پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے شرکاء میٹنگ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سینئر آفیسرز آمدہ پولیو مہم کو فل پروف بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں ،پولیو ٹیم کے سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اس لیے اپنے علاقہ اختیار میں ایس ایچ اوز اور محرر سٹاف کو پولیو ڈیوٹی پر جانے سے پہلے تمام اہلکاروں کو اپنے اور اپنی پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے اور اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی سختی سے ہدایات کیا کریں۔ انہوں نے کہ تمام سپروائزری آفیسرز اپنے علاقہ اختیار میں بی ایچ یوزکے ویزٹس کے ساتھ ساتھ پولیو ٹیم کے سکیورٹی پرمامور پولیس اہلکاروں کے حفاظتی اقدامات بلٹ پروف جیکٹس و ہیلمٹ اور اسلحہ ایمونیشن چیک کیا کریں اور انہیں ڈیوٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کریں۔ ڈی پی او سوات نےکہا عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارے اولین ترجیح ہیں، جس کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے، سوات پولیس اور سوات عوام نے امن و امان کے بحالی میں بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں جن کے بدولت آج امن و امان قائم ہیں، امن و امان کے صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں روزانہ کے بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ کی عمل کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-07-2024 |
113 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا رات گئے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف پولیس سٹیشنز اور چوکیات کے موبائل پٹرولنگ اور پیدل گشت نفری سمیت ناکہ بندیوں اور ہسپتال گارد کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے مختلف پولیس سٹیشنز اور چوکیات کے موبائل پٹرولنگ اور پیدل گشت نفری سمیت ناکہ بندیوں اور ہسپتال گارد کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انھوں پولیس اہلکاروں کو سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کی بیخ کنی کیلئے دوران ناکہ بندی مؤثر چیکنگ کرتے ہوئے عوام الناس کی مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ مزید انہوں نے بیٹ اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو ہمہ الرٹ رہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد، منشیات سمگلرز/فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، سٹریٹ کرائم اور دیگر سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی سخت ہدایت کی۔ اس موقع پر انھوں نے اے پی سی کا بھی جائزہ لیا اور موجودہ حالات کی تناظر میں انہیں مناسب ہدایات جاری کئے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 27-06-2024 |
114 | ||
پریس ریلیز: سوات: سیاحتی مقام وادی گبین جبہ میں ہوائی فائرنگ کی وائرل ویڈیو پر تھانہ کالاکوٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، ملوث ملزمان آلہ فائر MP5 نمہ پستول سمیت گرفتار۔ تفصیل: سوات () گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سوات کی سیاحتی مقام گبین جبہ میں ہوائی فائرنگ کرنے کی ایک ویڈیو رائرل ہوئی تھی، ویڈیو کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کو ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔ ایس پی اپر سوات کے نگرانی میں اور ایس ڈی پی او سرکل مٹہ شوکت خان کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ شریف اللہ خان نےدیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان زیشان ولد اعتبار گل اور امیر رحمان ولد امیر روز خان ساکنان بنڑ مینگورہ کو آلہ فائر MP5 نمہ پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-06-2024 |
115 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی ایس پی سکیورٹی آفسر زمان خان کا موجودہ صورتحال کے پیش نظر سوات میوزیم کا ویزٹ۔ تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی سکیورٹی سوات آفسر زمان خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سوات میوزیم کا ویزٹ کیا جہاں انہوں نے میوزیم کے سیکیورٹی کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے میں گیٹ، باؤنڈری والز اور سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر آرکیالوجی سوات میوزیم نوازالدین، ریٹائرڈ ڈائریکٹر فیض الرحمن اور فیلڈ ڈائریکٹر محمدریاض کے ساتھ ملاقات کی، جسمیں سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے متعلق تفصیلی بات چیک کی گئی۔ مزید انہوں نے سکیورٹی انچارج سوات میوزیم اور دیگر آن ڈیوٹی پولیس جوانوں کو سکیورٹی گیئرز کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ رہنے، اپنے اردگرد ماحول پر کڑی نگرانی رکھنے اور میوزیم آنے والے لوگوں کی تسلی بخش چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کیے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-06-2024 |
116 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ کوکارئی پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، 4 عدد موٹر سائیکلیں برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: مدعی صاحب جمال ولد میاں نور جمال ساکن اسلام پور نے اپنے موٹر سائیکل از قسم 125 چوری کرنے کی رپورٹ ملزم سعید انور کیخلاف تھانہ کوکارئی میں درج کروائی تھی۔ جس پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے خصوصی احکامات پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے نگرانی اور ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف حبیب شاہ کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کوکارئی زاہد اللہ نے اپنے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ انتہائی مہارت سے کام لیتے ہوئے ایک یوم کے اندر موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم سعید انور ولد محمد رحمان ساکن لوئے بنڑ کوکارئی کو گرفتار کر کے جس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت 4 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-06-2024 |
117 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا رات گئے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشن سیدو شریف، پولیس پوسٹ کوکڑئی کے موبائل پٹرولنگ اور پیدل گشت نفری سمیت ڈسٹرکٹ جیل اور سنٹرل ہسپتال کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے پولیس سٹیشن سیدو شریف، پولیس پوسٹ کوکڑئی کے موبائل پٹرولنگ اور پیدل گشت نفری سمیت ڈسٹرکٹ جیل اور سنٹرل ہسپتال کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے سرکاری املاک کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، اس موقع پر انھوں نے جیل اور سنٹرل ہسپتال کی نفری کو بھی چیک کیا۔ انھوں نے موبائل پٹرولنگ اور پیدل گشت پر مامور پولیس افسران سے کہا کہ کو بیٹ ڈیوٹی اور پٹرولنگ کے دوران عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ مزید انہوں نے بیٹ اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو ہمہ الرٹ رہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد، منشیات سمگلرز/فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، سٹریٹ کرائم اور دیگر سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی سخت ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 24-06-2024 |
118 | ||
پریس ریلیز: سوات: وادی سوات آنے والے سیاحوں کو ویلکم، پخیر راغلے۔
سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شاہراؤں اور بازاروں کا دورہ۔ تفصیل: سوات: عید کی تیسرے روز بھی سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی سوات کا رخ کر لیا۔ سوات() ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے ٹریفک نظام اور پولیس اہلکاروں کیطرف سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شاہراوں اور بازاروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو الرٹ پاتے ہوئے شاباش دی۔ انھوں نے پولیس اہلکاروں کا ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا سوات آنے والے سیاحوں کیساتھ شائستہ اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیش آئیں، سوات آنے والے سیاحوں کی دوران ڈرائیونگ مائنرز غلطیوں کو درگزر کرکے انھیں چالان نہ کیا جائے، انھوں نے ٹریفک اہلکاروں کو ٹریفک نظام کو بحال رکھنے کیلئے شاہراؤں پر موجود رہنے اور سوات کی پر فضا ماحول سے لطف اندوز ہونے کیلئے اندرون و بیرون سے آئے ہوئے سیاحوں کیلئے ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے سیاحوں میں فیسک ماسک بھی تقسیم کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 20-06-2024 |
119 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کا سیاحتی مقام مالم جبہ کا دورہ اور سیاحوں سے ملاقات۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈآکٹر زاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے سوات کی سیاحتی مقام مالم جبہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیاحوں کے مدد رہنمائی کیلئے تعینات پولیس جوانوں کو الرٹ پاتے ہوئے انہیں شاباش دی اور انہیں سوات آنے والے سیاحوں کے مدد و رہنمائی کیلئے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ دورے کے دوران انھوں نے ملم جبہ کہ سیر و سیاحت کیلئے اندرون ملک سے آئے ہوئے سیاحوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے باب سوات پر ٹھنڈے مشروبات کیساتھ ویکلم کرنے اور سیاحوں کی مدد کیلئے جگہہ بہ جگہہ سوات پولیس کیطرف سے فراہم کردا تعاؤن اور شائستہ اخلاق سے پیش آنے کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل چارباغ انور خان، ایس ایچ او تھانہ مالم جبہ جاوید اقبال اور انچار چوکی فلک سیر وزیر ذادہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 20-06-2024 |
120 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے سوات کے مختلف سیاحتی مقامات اور پبلک پارکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سوات پولیس کیجانب سے سیاحوں کو فراہم کیے جانے والے سہولیات اور مرکزی بازاروں میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عید کے رش ہونے کے باوجود ٹریفک آمدورفت بحال رکھنے پر آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے کاوشوں کو سراہا اور انہیں شاباش بھی دی۔ مزید انھوں نے بازاروں میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہی۔ ٹریفک پولیس کیساتھ مل کر سوات آنے والے سیاحوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے اور ٹریفک نظام بحال رکھنے کیلئے مؤثر انتظامات کرنے، دوران ڈیوٹی عوام الناس اور سیاحوں کیساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے کی ہدایات جار کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 20-06-2024 |
121 | ||
پریس ریلیز: سوات: ٹریفک پولیس نے ٹریفک کون چوری کرکے لیجانے والے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیل: نوٹ: عوام الناس سے اپیل ہیکہ ٹریفک کون آپ لوگوں کی سہولت کیلئے رکھے گئے ہیں، اسے ٹکر مار کر گرا دینے یا اٹھا کر اپنے ساتھ لیجانے سے آپ معاشی بحران سے تو نہیں نکل آئینگے البتہ اس قبیح فعل سے لوگوں کو ٹریفک کا مسئلہ ضرور درپیش آئیگا۔ لہذا عوام الناس ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر ٹریفک املاک کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں۔۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 20-06-2024 |
122 | ||
پریس ریلیز: اپکی خدمت۔۔۔۔۔ہمارا عزم
سوات: سیاحوں کی مدد و رہنمائی کیلئے پولیس افسران و جوانان متحرک، سیکیورٹی کیساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل, تفصیل: سوات: بکرا عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے سیاحوں کی کثیر تعداد سوات کے سیاحتی مقامات کی دلفریب، سر سبز و شاداب اور یخ بستہ ہواؤں سے لطف اندوز ہونے کیلئے رواں دواں، سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کے موجودگی میں سیاحوں کی خراب گاڑی کو ٹھیک کرنے میں جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار سیاحوں کی مانکیال کے مقام پر کالام جانی والی چڑھائی میں پھنسی گاڑیوں کو دھکے لگا کر ان کی مدد کر رہے ہیں۔ سیاح حضرات کسی بھی ایمرجنسی کی صورت نزدیکی پولیس سٹیشن یا سوات پولیس کا ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 15 پر کال کریں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 20-06-2024 |
123 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس سیاحوں کے خدمت میں ہر دم پیش پیش۔۔۔
جنت نظیر وادی سوات آنے والے سیاحوں کی ٹورسیٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز پر ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے ویلکم۔ تفصیل: سوات: باب سوات پر قائم وومن ڈیسک پر بھی خواتین سیاحوں کی مدد و رہنمائی جاری۔ سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے خصوصی احکامات پر فیسیلیٹیشن سنٹرز پر سوات آنے والے سیاحوں کی پر قسم مدد و رہنمائی کیلئے پمفلیٹس تقسیم کیے جارے ہیں۔ سوات: سیاحوں کو ٹوریسٹ سپاٹس کیلئے روٹس کا استعمال کرنے اور کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پملیٹس پر دئے گئے نمبرات پر رابظہ کرنے کی ہدایت۔ سوات: سیاح بلا خوف وادی سوات کا رخ کرکے یہاں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز جائے۔ ڈی پی او سوات سوات: عید کے چھٹیاں منانے کیلئے وادی سوات آنے والے سیاح کی ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کیلئے تمام پولیس آفیسرز و جوانان شاہراؤں پر موجود ہے۔ ڈی پی او سوات سوات: پرآمن وادی سوات کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے والے سیاح اپنے دیگر رشتہ داروں اور دوستوں کو سوات آنے کی دعوت دیں۔ ڈی پی او سوات ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 20-06-2024 |
124 | ||
پریس ریلیز: سوات: سوات پولیس کیجانب سے وادی سوات آنے والے سیاحوں کو ویلکم اور پخیر راغلے۔
سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے براہ راست نگرانی میں عید الضحیٰ کی خوشیاں دوبالہ کرنے کیلئے وادی سوات کے یخ بستہ اور دلکش و شاداب علاقوں کے رخ کرنے والے سیاحوں کے ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کیلئے سوات پولیس افسران و جوانان متحد۔ تفصیل: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ نے سوات پولیس کیجانب سے سیاحوں کو دی جانی والے سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں پولیس اہلکاروں کو سیاحوں کو ہر قسم تعاون فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 20-06-2024 |
125 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا رات گئے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشنز مینگورہ، بنڑ، رحیم آباد، سیدو شریف اور کانجو سمیت پولیس پوسٹ اوڈیگرام کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے پولیس سٹیشنز مینگورہ، بنڑ، رحیم آباد، سیدو شریف اور کانجو سمیت پولیس پوسٹ اوڈیگرام کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے تھانوں کا جملہ ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، کرائم چارٹ، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، باؤنڈری والز، واچ ٹاورز اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے سرکاری املاک کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، پولیس افسران تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں، انہوں نے محرر سٹاف کو حوالات میں بند ملزمان کو ہر ممکنہ سہولیات دینے کی ہدایات جاری کئیں۔ مزید انہوں نے بیٹ اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو ہمہ الرٹ رہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد، منشیات سمگلرز/فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور دیگر سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی سخت ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 20-06-2024 |
126 | ||
پریس ریلیز: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ نے عید الاضحیٰ کی نماز پولیس افسران و جوانوں کے ہمراہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں اداکی۔
عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر عوام کی حفاظت پر مامور ملاکنڈ ڈویژن کے تمام پولیس افسران و جوانوں کو خراج تحسین اور دلی عید مبارک پیش کرتا ہوں ( ار پی او ملاکنڈ) تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ نے پولیس افسران و جوانان کے ساتھ جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں عید کی نماز ادا کی۔ جہاں شہداۓ پولیس کے بلند درجات کے ساتھ ملک وقوم کی سلامتی اور بقاء کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئ۔ نماز عید میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان اور ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان سمیت دیگر پولیس آفیسرز و جوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں پولیس آفیسرز و جوانان سے گھل مل گئےاور انہیں عید مبارکباد دی۔ بعد ازاں ڈی پی او سوات نے ٹریفک اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں عید مبارکباد دی۔ ڈی پی او سوات نے ضلع بھر کے تمام پولیس اہلکاروں کو نماز عید کے تمام اجتماعات کے پُر امن انعقاد پر فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے پر زبردست الفاظ میں شاباش دی اور ان کے عوام کے تحفظ کے لئے بھر پور خدمات کو سراہا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 17-06-2024 |
127 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر ضلع بونیر سے منسلک باؤنڈری پر قائم چیک پوسٹ کلیل کنڈو سمیت چیک پوسٹ رشہ گٹہ اور پولیس گارد جامبیل کا سرپرائز ویزٹ اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر ضلع بونیر سے منسلک باؤنڈری پر قائم چیک پوسٹ کلیل کنڈو سمیت چیک پوسٹ رشہ گٹہ اور پولیس گارد جامبیل کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور دوران ڈیوٹی پولیس اور ایف سی جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں عوام الناس کیساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے اور تحفظ امن فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے موجودہ حالات کی پیش نظر دہشتگرد عناصر میں ملوث افراد پر کڑی نگرانی رکھنے اور اپنے تحفظ کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بناتے ہوئے دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کیے۔ مزید انہوں نے مختلف بازاروں اور مویشیوں منڈیوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی اور تحفظ امن کو قائم دائم رکھنے کیلئے مامور پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں مویشی منڈیوں اور بازاروں میں عید کی خریداری میں مصروف عوام الناس کی مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مشکوک افراد اور جیب کتروں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت تاکہ عید کی خریداری کیلئے لیے آئے ہوئے عوام کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 16-06-2024 |
128 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشن منگلور اور پولیس گاردات بشبنڑ اور بنجوٹ کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشن منگلور کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے تھانہ ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، کرائم چارٹ، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، باؤنڈری وال، واچ ٹاورز اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے عید کے آمد سے قبل سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کرتے ہوئے موبائل فون سے گریز کریں، مویشیوں منڈیوں اور بازاروں میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ اُنہوں نے محرر سٹاف کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ ایڈئشنل ایس پی سوات سرپرائز ویزٹ کے دوران منگلور کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں قائم پولیس گاردات بنجوڑ اور بشبنڑ کو بھی چیک کیا اور آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو مشکوک اہلکاروں اور ان کے سرگرمیوں پر کڑی نگرانی رکھنے کے حوالے سے ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 16-06-2024 |
129 | ||
پریس ریلیز: مویشی منڈی کے اطراف محتاط ڈرائیونگ کریں۔ اور قربانی کرنے والے حضرات اپنے جانوروں کو مناسب جگہوں پر باندھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے. تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے سخت احکامات پر ٹمبر مافیا کیخلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں میں ملزم علی سید ولد جمشید ساکن بابو خوازہ خیلہ کے گاڑیاں از قسم ڈاٹسن سے 28 اور ڈائنا سے 20 عدد سلیپران، ملزم بخت کرم ساکن بانڈئی خوازہ خیلہ کے گاڑی از قسم ڈائنا سے 35 عدد بڑے سائز کے گیلے اور ملزم انعام اللہ ولد فضل قادر ساکن جانو خوازہ خیلہ کے گاڑی از قسم ڈائنا سے 12 عدد بڑے سائز کے گیلے برآمد کرکے بغرض مزید قانونی کاروائی محکمہ فارسٹ کے حوالے کیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 16-06-2024 |
130 | ||
پریس ریلیز: سوات ( )عورتوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈی آر سی میں خواتین ممبر کی موجودگی انتہائی اہم ہے، خواتین کی مسائل کو خواتین ہی بہتر سمجھتی ہے، اگر ڈی آر سی میں خواتین ممبر موجود ہوں تو خواتین کو ان کے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی، ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لیڈرشپ اور ڈی آر سی کے حوالے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تفصیل: اس موقع پر عورت فاؤنڈیشن کے سمرین حکیم ایڈووکیٹ، منہاس ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، تربیتی ورکشاپ میں 21سے زائد مختلف طبقہ فکر کے خواتین اور یونی ورسٹی کے طالبات نے شرکت کی، ورکشاپ کا بنیادیی مقصد خواتین کو فیصلہ سازی میں شامل کرنا ور پر امن معاشرے کی تشکیل کرنا تھا۔ ورکشاپ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میں لیڈر شپ اور فیصلہ سازی کی قوت بہت ہوتی ہے لیکن ان کو اس حوالے مواقع فراہم نہیں کئے جاتے، اگر خواتین ڈی آر سی میں مقامی طور پر تنازعات کو جرگے کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس کونسل کے ممبر بن سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ڈی آر سی میں خواتین ممبر موجود ہوں تو خواتین کو مسائل کے حل کرنے میں اسانی ہوگی کیونکہ عورت ہی عورت کی مسائل بخوبی جانتی ہے اور مسائل کے حل بہتر طریقے سے جانتے ہیں اسلئے جو خواتین ڈی آر سی ممبر بننا چاہتے ہیں تو وہ ڈی آر سی ممبر بن سکتے ہیں، ورکشاپ میں شرکت کرنے والے خواتین میں سے 11خواتین نے ڈی آرسی میں ممبر بننے کی حامی بھر دی، جس پر ڈی پی او سوات اور عورت فاؤنڈیشن کے سمرین حکیم ایڈووکیٹ اور دیگر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے مسائل حل کرنے میں خواتین ہی کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے،جس سے معاشرے میں دیرپا امن بھی ائیگا۔ جو خواتین ڈی آر سی ممبر بن گئے ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ علاقے میں موجودہ تنازعات میں خوش اصلوبی اپنا کردار ادا کریں گے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر زاہداللہ نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والے خواتین میں تربیتی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے جبکہ عورت فاؤنڈیشن کے جانب سے ڈی پی او سوات کو یادگاری شیلڈ پیش کیا گیا۔ پریس ریلیز مورخہ: 16-06-2024 |
131 | ||
پریس ریلیز: سوات: پولیس اہلکاروں کے درپیش مسائل اور جائز عرض معروض سننے کیلئے ڈی پی او آفس سوات میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔۔ تفصیل: سوات ()ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے پولیس آفیسرز و جوانوں کے جائز مسائل سن کر ان کے حل کے لئے موقع پراحکامات جاری کئے۔ ڈی پی او سوات داکٹر زاہد اللہ نے کہا پولیس جوانوں کو درپیش مسائل کا حل میرے اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسلئے پولیس جوانوں کے جائز مسائل کی حل کیلئے ہفتہ وار اردلی روم کی انعقاد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔ چونکہ پولیس ایک خود مختار فورس ہے، ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور تمام پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل ہر صورت حل کیے جائینگے۔ ترجمان سوات پولیس۔ پریس ریلیز مورخہ: 14-06-2024 |
132 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے زیر صدارت ڈی پی او آفس سوات میں کرائم میٹنگ کا انعقاد تفصیل: سوات: آنڈر پلے اور سود خوری کی کاروبار میں ملوث افراد کو منتقی انجام تک پہنچانے کیلئے مؤثر کاروائیاں کی جائے۔ ڈی پی اوسوات سوات: جنت نظیر وادی سوات میں آنے والے سیاحوں کیساتھ پہلاسلام پھر کلام والا تکیہ کلام اپناتے ہوئے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ڈی پی او سوات سوات()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے سربراہی میں ڈی پی او آفس سوات میں کرائم اور عید الاضحی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کرائم کے حوالے سے جملہ تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان میں مذید بہتری لانے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن بادشاہ حضرت خان، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس اور ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان اور ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان سمیت جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسرز نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ نے تمام پولیس آفیسرز کو آنڈر پلے، سودخوری کی کاروبار اور بجلی چوری میں ملوث افراد، منشیات فروشوں، ٹمبر مافیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کیساتھ ساتھ زیر تفتیش انکوائیریز کو جلد از جلد شفاف طریقے سے مکمل کرنے اور مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں شرکاء میٹنگ کو عید الضحی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے 24 گھنٹے اپنے علاقے میں اہم چیک پوائنٹس، پبلک مقامات اور ضلع ہذا کی تمام داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں کرنے کیلئے چیکنگ اور پٹرولنگ کے عمل کو مزید نتیجہ خیز بنانے، اپنے اپنے علاقہ اختیار میں مویشی منڈیوں میں جیب تراشی اور دیگر چوری کی واردات کے روک تھام کیلئے اضافی پولیس نفری تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام پولیس اہلکاروں کو عید الاضحی کے چھٹیوں میں سیاحتی مقامات کی سیر تفریح کیلئے آئے ہوئے سیاحوں کو ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر ز پر پہلا سلام پھر کلام والا تکیہ کلام اپناتے ہوئے خوش اخلاقی سے پیش آنے اورانہیں ہر قسم مدد و رہنمائی فراہم کی بھی تاکید کی۔ مزید انہوں نے ایس پی ٹریفک کو عید الضحی کے موقع پر ٹریفک جام کے مسائل سے بچنے کیلئےاقدامات کرنے اور ٹریفک اہلکاروں کو اپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے سیاحوں کے ساتھ نہایت احسن سلوک سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے عوام الناس کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا عیدالضحی کے موقع پر ہوائے فائرنگ سے اجتناب کریں، اپکی بندوق سے نکلی گولی کسی بے گناہ کی گھر اجاڑ سکتی ہے، لہذا ہوائی فائرنگ سے گریز کرکے ایک مہزب شہری ہونے کا ثبوت دیں وگرنہ خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 14-06-2024 |
133 | ||
پریس ریلیز: سوات: بلائنڈ مرڈر کیس میں تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی کامیاب کاروائی، تنازعہ زن پر قتل کرنے میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار، تفصیل: اس حوالے سے ایس پی اپر سوات عطاءاللہ شمس نے ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین ،ایس ایچ او خوازہ خیلہ حیات خان اور OII تھانہ خوازہ خیلہ کے ہمراہ تھانہ خوازہ خیلہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چند ہفتے پہلے تھانہ خوازہ خیلہ کے حدود لنگر خوازہ خیلہ میں ایک جوان العمر شخص کے نعش ملنے کی اطلاع ملی تھی، اطلاع کی پیش نظر ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر نامعلوم نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کیا تھا، انہوں نے کہا کہ وقوعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے مجھے مقتول کی شناخت کرکے ورثاء تک پہنچے اور اس بلائنڈ مرڈر کیس کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ کرکے حقائق منظر عام پر لانے اور ملوث ملزم/ملزمان کو منتقی انجام تک پہنچانے کا ٹاسک سونپا تھا ، انہوں نے کہا چونکہ نعش کی شناخت ہونا باقی تھی اسلئے میری نگرانی اور ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین کے قیادت میں ایس ایچ او اور OII تھانہ خوازہ خیلہ نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنیکل طریقے سے کام لیتے ہوئےمقتول جس کی شناخت مسمی عماد غفار ولد محمد غفار ساکن ڈھیرئی خوازہ خیلہ سے کر لی گئی، پولیس ٹیم نے بلائنڈ مرڈر کیس پر مزید کاروائی کرتے ہوئے مقتول کے ورثاء سے رابطہ کیا جس پر مقتول کے والد محمد غفار نے باقاعدہ طور پر ملزم بہادر علی ولد شیرین ساکن شمک کیخلاف اپنے بیٹے کو قتل کرنے کی دعویداری کی تھی، انہوں نے کہا چونکہ ملزم وقوعہ کے بعد رپوش تھا اسلئے پولیس ٹیم نے انتہائی مہارت اور جدید ٹیکنیکل طریقے سے کام کرتے ہوئے بلائند مرڈ کیس میں ملوث رپوش ملزم بہادر تک سائی حاصل کرتے ہوئے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے جس نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کرتے ہوئے وجہ قتل تنازعہ زن بیان کی ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 14-06-2024 |
134 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کا درال ہائیڈرو پاور ہاؤس بحرین کا دورہ، تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے خصوصی ہدایات پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے ایس ڈی پی او سرکل مدین زمان شاہ کے ہمراہ درال ہائیڈرو پاور ہاؤس بحرین کا دورہ کیا جہاں انہوں ہائیڈرو پاور ہاؤس کا سیکیورٹی آڈیٹ کیا، انہوں نے پاور ہاؤس کی سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سیکورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے متعلق ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کی پیش نظر دوران ڈیوٹی الرٹ رہا کریں، اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کی استعمالی کو یقینی بنائے اور مین گیٹ پر حفاظتی اقدامات کو فل پروف بناتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے کی ہر گز اجازت نہ دیں، مزید انہوں نے ایس ایچ او بحرین فضل رحیم خان اور سیکیورٹی انچارج کو پاور ہاؤس کی سیکیورٹی انتظامات پر کڑی نگرانی رکھنے کی سخت ہدایت کی۔ اس موقع پر ایس پی اپر سوات نے درال ہائیڈرو پاور ہاؤس بحرین کے انتظامیہ اور علاقہ عمائدین کیساتھ میٹنگ بھی کی، جسمیں انہوں نے انتظامیہ اور علاقہ عمائدین کے مابین مسائل غور سے سن کر تمام مسائل باہمی افہام تفہیم کیساتھ حل کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 14-06-2024 |
135 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔۔۔منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: تھانہ غالیگے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، دوران ناکہ بندی لنڈاکے چیک پوسٹ پر بین الاضلاعی منشیات سمگلر گرفتار، 838 گرام چرس برآمد، تفصیل: سوات( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے احکامات کی مطابق ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی نگرانی اور ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ شیر حسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ لنڈاکے چیک پوسٹ پر دوران ناکہ بندی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کوسٹر میں سوار بین الاضلاعی منشیات سمگلر ملزم حمید اللہ ولد عزیز اللہ ساکن بیلے بابا شانگلہ کے قبضے سے 838 گرام چرس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ غالیگے میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے پابند سلاسل کرلیا گیا۔۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 11-06-2024 |
136 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: منشیات فروشوں کیخلاف تھانہ کالام پولیس کی کامیاب کاروائیاں، بین الاضلاعی منشیات سمگلر خاتون سمیت متعدد منشیات فروش گرفتار، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 705 گرام چرس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان کے ویژن "منشیات سے پاک معاشرہ" کی عزم کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے خصوصی احکامات پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کالام زاہد شاہ نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار میں سوار بین الاضلاعی منشیات سمگلر خاتون ملزمہ (ا) زوجہ شعیب ساکن پشاور کے قبضے سے 2 کلو 459 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لی گئی۔ اسی طرح دیگر کاروائیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم خوئیداد ولد مقدر ساکن بویوں کالام سے 197 گرام چرس جبکہ ملزم حبیب نبی ولد نہت خان کے قبضے سے 49 گرام چرس برآمد کرکے جن کیخلاف تھانہ کالام میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کرلیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 11-06-2024 |
137 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ مدین پولیس کی ٹمبر مافیا کیخلاف کامیاب کاروائی، موٹر کار ازقسم فیلڈر کے ذریعے ٹمبر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، 06 عدد غیر قانونی سلیپران برآمد، تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ مدین اسلام الحق نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی ٹمبر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر کار ازقسم فیلڈر سے 06 عدد غیر قانونی سلیپران برآمد کرکے ملزم ڈرائیور رفحان احمد ولد قدرمند ساکن زوڑکلے بحرین کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 11-06-2024 |
138 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری،
دوران پیدل گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار، 1 کلو 31 گرام چرس اور 103 گرام آئس برآمد۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے احکامات پر ایڈیشنل ایس ایس سوات غلام صادق خان کی سربراہی اور ایس ڈی پی او سٹی شاہی بخت خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم اباد فضل رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران پیدل گشت مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم فواد خان عرف زیڈ ولد اورنگزیب ساکن گوگدرہ کے قبضے سے 1 کلو 31 گرام چرس اور 103 گرام آئس برآمد کرکے امتناع ایکٹ کے تحت تھانہ رحیم آباد میں پابند سلاسل کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 10-06-2024 |
139 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ چپریال پولیس کی کامیاب کاروائی، بلائنڈ مرڈر کیس ٹریس، تنازعہ زن کیوجہ سے اپنے خالہ زاد بھائی کو موت کی نیند سلانے والا سفاک قاتل گرفتار، تفصیل: اس حوالے سے ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے ایس ایچ او تھانہ چپریال محمد آیاز خان و دیگر پولیس کے ہمراہ تھانہ چپریال میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ 24 مئی کو مدعی دیدار احمد نے تھانہ چپریال میں اپنے جوان سال بیٹا عبد اللہ کو قتل کرنے کی رپورٹ نا معلوم ملزم/ملزمان کیخلاف درج کروائی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ نے مجھے اس بلائنڈ مرڈر کیس کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ کرکے قتل میں ملوث ملزم/ ملزمان کو منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپا تھا۔ انہوں نے کہا میری نگرانی اور ایس ڈی پی او مٹہ شوکت خان کی قیادت میں ایس ایچ او آیاز خان، OII تھانہ چپریال اور انچارج چوکی گٹ نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ انتہائی مہارت اور جدید ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے چند یوم کے اندر اندر تنازعہ زن کیوجہ سے اپنے خالہ زاد بھائی کو قتل کرنے والا سفاک قاتل ملزم زاہد ولد تاج محمد ساکن سیجبنڑ کو گرفتار کرکے جس کی نشاندہی پر آلہ قتل پستول برآمد کرلی گئی ہے۔ جبکہ ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 10-06-2024 |
140 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کا ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ناکہ بندیوں کا دورہ۔ تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کا ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ناکہ بندیوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ناکہ بندیوں پر موجود پولیس اہلکاروں کو انسداد پولیو مہم کو پرآمن بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے روک تھام کیلئے چیکنگ کا نظام مؤثر بناتے ہوئے مشکوک اشخاص پر کڑی نگرانی رکھنے اور عوام الناس کے ساتھ شائستہ اخلاق سے پیش آنے کی ہدایات جاری کئے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 10-06-2024 |
141 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کا 08 جون 2024 کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے جلسے کے حوالے سے ٹریفک حکام کے ساتھ میٹنگ۔ تفصیل: سوات : تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے اپنے دفتر میں ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن لوئر سوات اکبر حیات خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ٹریفک وارڈن امیر زیب خان، انچارج سیکٹر سٹی اور دیگر ٹریفک حکام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ آنے والے تمام حضرات کیلئے پہلے سے ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے، مختلف علاقوں سے جلسہ گاہ آنے والے لوگوں کیلئے اسانی پیدا کرنے کیلئے ٹریفک پلان کے عین مطابق نقشہ جات تیار کرکے جنہیں سوشل میڈیا کے زریعے عوام الناس کے ساتھ شیئر کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جلسہ گاہ میں سوات کے مختلف علاقوں سمیت دیگر اضلاع سے بھی کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرینگے، اسلئے عوام الناس کو ٹریفک جام کے مسائل سے بچانے کیلئے قبل از وقت تریفک پلان ترتیب دیکر اپنی تیاریاں مکمل کریں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 06-06-2024 |
142 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کا پولیس سٹیشن چپریال، چوکی گٹ اور زیر تعمیر پولیس لائن مرادے کا دورہ۔ تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تھانہ چپریال اور چوکی گٹ کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ و چوکی کے جملہ رجسٹرات، کرائم چارٹ، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی کیمرے، کوت اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ روف ٹاپس اور دیگر باؤنڈری والز پر قائم مورچہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو موجودہ حالات کی تناظر میں سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے اور اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی سخت تاکید کی۔ مزید انہوں نے عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے انٹیلی جنس بیس کاروائیاں کرنے، چوری و دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے امن و عامہ کو قائم و دائم رکھنے، تھانہ و چوکی آنے والے سائلین کے تمام جائز مسائل بروقت حل کرنے اور تمام پیڈنگ مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ بعد ازاں ڈی پی او سوات نے زیر تعمیر پولیس لائن اپر سوات مرادے کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا، جہاں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اپر سوات زیراب گل خان نے انہیں تعمیراتی کام کی حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او سوات نے پولیس لائن مرادے کی تعمیراتی کام کی معیار کی حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھکیدار کو کام کی معیار برقرار رکھنے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کے ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 06-06-2024 |
143 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا حساس مقامات کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے حساس مقامات کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے ہمراہ جیل کے اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی پوائنٹسس, واچ ٹاورز, سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ایس پی سوات نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ملاقاتیوں اور قیدیوں کی پراپر چیکنگ کرنے, مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہائی الرٹ رہنے اور بدوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو جیل میں موجود قیدیوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنےپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دینے کی سخت ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 06-06-2024 |
144 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان کا پولیس ہیڈکوارٹر اپر سوات کا دورہ اور زیر تعمیر پولیس تنصیبات کی کام کا جائزہ۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان نے ڈی ایس پی سکیورٹی افسر زمان خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اپر سوات زیراب گل خان کے ہمراہ پولیس تنصیبات کی تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے اپر سوات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیر تعمیر پولیس لائن مرادے اپر سوات اور چوکی گٹ پیو چار کے تعمیراتی کام اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ٹھکیدار کو بہترین میٹریل استعمال کرتے ہوئے تعمیراتی کام انجام دینے کی ہدایت کی۔ جبکہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامورپولیس اہلکاروں کو پہاڑی علاقہ اور محل وقوع کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ رہنے، ہیلمٹ جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنانے، اپنے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگرانی رکھنے اور اپنی ڈیوٹی انتہائی جانفشانی کیساتھ ادا کرنے کی ہدایات جاری کئیں ۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 05-06-2024 |
145 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کا ٹریفک وارڈن ہیڈ کوارٹر، ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور وومن پولیس سٹیشن کا اچانک دورہ۔ تفصیل: سوات() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر ذاہد اللہ نےٹریفک وارڈن ہیڈکوارٹر، ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور وومن پولیس سٹیشن کااچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار اور عوام کو دی جانے والی سہولیا ت کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن بادشاہ حضرت خان، ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان بھی ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے موقع ڈی پی او سوات نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ سٹاف کو ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کے ساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے، اُن کیلئے آسانیاں پیدا کرنے اور درپیش مسائل کی فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئیں۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں، خواہشمند افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول سے پہلے ٹریفک قوانین کے بارے میں مکمل آگاہی لازمی دیں اور عوام الناس کی رہنمائی اور بروقت کام کرکے اُنکا قیمتی وقت بچائیں۔ بعد ازاں انہوں نے وومن پولیس سٹیشن رحیم آباد کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے روزنامچہ و دیگر رجسٹرات، حوالات ، باؤنڈری والز،رہائشی بیرکس اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کو باریک بینی سے چیک کیا۔ انہوں نے ایس ایچ او وممن پولیس سٹیشن کو خواتین گداگروں کی بیخ کنی کیلئے کاروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے انہیں ضلع بدر کرنے کی سخت ہدایات جاری کیے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 05-06-2024 |
146 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری،
دوران موبائل گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار، 1 کلو 233 گرام چرس اور 138 گرام ہیروئن برآمد۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے احکامات پر ایڈیشنل ایس ایس سوات غلام صادق خان کی سربراہی اور ایس ڈی پی او سٹی شاہی بخت خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم اباد فضل رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان ارشد ولد سوال فقیر ساکن رحیم آباد کے قبضے سے 1 کلو 233 گرام چرس، ناصر ولد نادر ساکن امانکوٹ کے قبضے سے 103 گرام ہیروئن اور شیر شاہ خان ولد انور خان ساکن مینگورہ کے قبضے سے 35 گرام ہیروئن برآمد کرکے امتناع ایکٹ کے تحت تھانہ رحیم آباد میں پابند سلاسل کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 05-06-2024 |
147 | ||
پریس ریلیز: سوات:انسداد پولیو مہم کے دوران دوسرے روز بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، مہم کے دوران سیکیورٹی کے معائنہ کے حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا سرکل سٹی سیدو شریف اور کبل کے مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کے دورے، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، تفصیل: سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں پولیو مہم کے دوسرے روز ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے سرکل سٹی، سیدو شریف اور کبک کے مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کے دورے کئیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کیا اور انہیں اپنے اور اپنی ٹیم کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی گیجٹس کی استعمال کو یقینی بناتے ہوئے دوران ڈیوٹی موبائل فون سے گریز کرنے اور الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 05-06-2024 |
148 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا مختلف بی ایچ یوز کا دورہ اور ضلع سوات میں انسداد مہم کے پہلے روز خود بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائیں۔
سوات () ڈسٹرکٹ سوات میں پانچ روزہ پولیو مہم کا اغاز باقاعدہ ہو چکا ہے۔ جس کے باحفاظت طریقے سے انجام دینے کیلئے سوات پولیس کی 2900 سے زائد افسران و جوان تعینات کیے گئیں ہیں۔ تفصیل: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ضلع سوات کے مختلف بی ایچ یوز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیو ٹیم کیساتھ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو مہم کے پہلے روز بچوں کو خود پولیو کے قطرے بھی پلائیں۔ یاد رہے پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اور پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس ٹیموں کے ساتھ سپیشل برانچ، ڈی ایس بی اور سفید پرچات نفری بھی تعینات کی گئی ہے، امن و امان کی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے تمام شاہراؤں پر پولیس کیطرف سے ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں، کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے اور پولیو ٹیموں کیساتھ تعینات پولیس جوانوں کو بروقت مدد فراہم کرنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس (QRF) کے سکواڈ بھی گشت کرہے ہیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 04-06-2024 |
149 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشنز کانجو اور شموزئی کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشنز کانجو اور غالیگے کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے دونوں تھانہ کا ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، کرائم چارٹ، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، باؤنڈری والز، واچ ٹاورز اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 3 جون سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کی سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے اپنے اور اپنی ٹیم کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کرتے ہوئے موبائل فون سے گریز کریں اور اپنی ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ اُنہوں نے محرر سٹاف کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ مزید انہوں نے انوسٹیگیشن سٹاف کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد پایاتکمیل تک پہنچا کر مظلوم کو انصاف فراہم کرنے اور ظالم کو قانون کی شکنجے میں لانے کی ہدایات جاری کئیں۔ ایڈئشنل ایس پی سوات سرپرائز ویزٹ کے دوران ڈڈھارا، ڈپو اور لنڈاکے چیک پوسٹوں کو بھی چیک کیا اور آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 04-06-2024 |
150 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ غالیگے پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری، تفصیل: دوران موبائل گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار، 1 کلو 642 گرام چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان علی شیر ولد بر علی ساکن مانیار کے قبضے سے 965 گرام چرس، 27 گرام آئس اور عدنان خان ولد امن گل ساکن اینگرو ڈھیرئی مینگورہ کے قبضے سے 677 گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان امتناع ایکٹ کے تحت تھانہ غالیگے میں پابند سلاسل کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 04-06-2024 |
151 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ٹریفک سوات حبیب اللہ خان کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے سیکٹر سٹی کے مختلف پوائنٹ کا دورہ۔ تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک سوات حبیب اللہ خان نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے سیکٹر سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو سڑکوں کو کلیئر رکھنے اور اپنے پوائنٹس پر موجود رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے سوات پولیس کی جانب سے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیوں کے نتیجے میں آنیوالی بہتری کا جائزہ لیا اور ٹریفک ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نو پارکنگ ایریا میں گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کیساتھ ساتھ تجاویزات مافیا کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ نرمی نہ برتی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 04-06-2024 |
152 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین کا ڈی پی او آفس میں لوئر سوات کے تمام ڈی ایف سیز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/ضلع قاضی سوات کے کرمنل جسٹس کوآرڈنیشن کی میٹنگ میں جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین نے ڈی پی او آفس میں لوئر سوات کے تمام ڈی ایف سیز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں سمن، وارنٹ نوٹسس، خصوصی ڈائری اور UTP کیسز کیحوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین نے جملہ ڈی ایف سیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی مطابق سمن، وارنٹ اور نوٹس بالخصوص UTP کیسز میں بلا کسی تاخیر ان کا بروقت تعمیل کریں، انہوں نے کہا UTP کیسز میں پولیس کے سرکاری گواہوں کیخلاف بھی جاری کردہ سمن، وارنٹ اور نوٹس کا تکمیل بھی مناسب طریقے سے کریں، سرکاری گواہوں کو سمن وارنٹ اور نوٹس کی تکمیل کرتے وقت اپنی رویہ شائستہ رکھیں، تعمیل کی رپورٹ متعلقہ ایس ایچ اوز یا انچارجان کے ذریعے عدالت کو بھیج دیئے جائیے، سمن وارنٹ اور نوٹس کی تکمیل کی رپورٹ بذریعہ وٹس ایپ بھیجنے سے گریز کریں اور تمام تکمیلات کا ریکارڈ محفوظ رکھا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سمن، وارنٹ اور نوٹس کی غلط تعمیل میں متعلقہ ڈی ایف سی زمہ دار ہوگا اور جس کیخلاف سخت قانونی کاروائی کیجائیگی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 04-06-2024 |
153 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کیساتھ ان کے دفتر میں ملم جبہ کی علاقائی جرگہ مشران کا ملاقات۔ تفصیل: سوات()ایس پی اپرسوات عطاء اللہ شمس کیساتھ ان کے دفتر میں ملم جبہ کی علاقائی جرگہ مشران نے ملاقات کی، جہاں اہل علاقہ اور سمسن کمپنی کی مابین کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل چارباغ انور خان بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے جرگہ مشران سے کہا کہ آپ لوگوں کے مابین کشیدگی کو باہمی مشاورت سے بہت جلد حل کیا جائیگا، سوات پولیس علاقائی امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کسی معاملے اور کشیدگی کی حل کیلئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے، اہل علاقہ اور سمسن کمپنی کے مابین کشیدگی کو باہمی مشاورت سے بہت جلد حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا چونکہ وادی ملم جبہ ایک سیاحتی علاقہ ہے اور سیر و سیاحت کیلئے بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں، آپ لوگ صبر و تحمل سے کام لیں، اپ لوگوں کی تھوڑی سے جلد بازی یہاں کی سیاحت پر بری طرح اثر اندار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس امن و مان میں رخنہ ڈالنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریگی، لہذا کسی کو بھی قانون اپنی ہاتھوں میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں ہے اور قانون شکن لوگوں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 31-05-2024 |
154 | ||
پریس ریلیز: سوات: محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن سوات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹرذاہد اللہ خان کیجانب سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حضرت سید کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جسمیں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان، ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین، ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ شیر حسن خان، ڈی ایس پی ٹریفک لوئر سوات اکبر حیات خان، ڈی ایس پی ٹریفک اپر سوات محمد فیاض، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر امیر زیب خان، ڈی ایس پی ایڈمن کلیم اللہ خان، صدر ٹریڈ فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن عبد الرحیم خان، ڈی ایس بی انچارج امتیاز خان، لائن آفیسر ٹریفک ہیڈ کوارٹر افضل خان سمیت دیگر ٹریفک پولیس آفیسرز اور ڈی ار سی ممبران نے شرکت کی۔ ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت کے دوران ٹرانسفر، پوسٹنگ اور پھر ریٹائرمنٹ ایک طے شدہ عمل کا حصہ ہے جس سے ہر سرکاری ملازم کو گزرنا پڑتا ہے لیکن ملازمت کے مقررہ مدت کی تکمیل پر باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ پانا قدرت کا ایک انعام ہے، اُنہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی پر اعتمادی اور خوش اسلوبی سے مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض انجام دیئے ہیں، جس پر ہمیں فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے لئے اور آپ کے فیملی کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہینگے، کسی بھی وقت بلاجھجک تشریف لاسکتے ہیں اور آپ کی خدمات قابل تحسین ہے اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مزید ڈی پی او سوات نے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں باقی ماندہ زندگی انتہائی خوشی سے گزرنے کا امید ظاہر کی۔ تقریب کے اختتام ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے ریٹاررڈ ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حضرت سید کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں۔ موقع پر موجو د دیگر پولیس افیسرز اور شرکاء نے بھی انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں، گلدستے اوراعزازی تحائف پیش کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 31-05-2024 |
155 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا ڈی پی او آفس کے مختلف برانچز کا سرپرائز ویزٹ اور کام کا جائزہ۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے ڈی پی او آفس کے مختلف برانچز کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے تمام سٹاف کی حاضری، کمپیوٹرائز ریکارڈ و دیگر رجسٹرات چیک کئیں اور تمام برانچز میں مختلف ڈیسک پر مامور ملازمین کا کام کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے تمام ملازمین کو کار سرکار لگن اور احسن طریقے سے انجام دینے، بلا عذر چھٹیاں کرنے سے گریز کرنے، دفتر میں بروقت حاضری یقینی بنانے، انتہائی لگن اور جانفشانی کیساتھ اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے عوام الناس کی خدمت کرنے اور دفتر آنے والے پولیس اہلکاروں کے دفتری کام بروقت نمٹانے اور ریکارڈ کی درستگی سے اندراج کرنے کیساتھ ساتھ اپنے دفتروں کی صفائی کا خاص رکھنے کے متعلق ضروری احکامات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 31-05-2024 |
156 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، دوران موبائل گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار، 849 گرام چرس اور 107 گرام آئس برآمد۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے خصوصی احکامات پر ضلع سوات سے منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سٹی شاہی بخت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان سید ہارون اور ذیشان کے قبضے سے 849 گرام چرس اور 107 گرام آئس برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کرلیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 31-05-2024 |
157 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی میں تھانہ کبل میں میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: سوات: سودخوری اور انڈر پلے جیسے ناسور کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کریں۔ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹرذاہداللہ کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر سودخوری، انڈرپلے اور منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے اور اس کاروبار میں ملوث افراد کو منتقی انجام تک پہنچانے کیلئے تھانہ کبل میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر اور ایس ڈی پی او بریکوٹ شیر حسن خان سمیت سرکل کبل اور سرکل بریکوٹ کے ایس ایچ اوز، چوکیات انچارجان، تفتیشی افسران اور جملہ محرران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران سرکل کبل اور سرکل بریکوٹ کے تمام تھانوں اور چوکیات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نےجرائم کی شرح، پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاء میٹنگ کو سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے، ملزمان کو گرفتار کرنے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ انہوں نے سودخوری، انڈرپلے اور منشیات کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائیاں کرنے کیساتھ ساتھ کار اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ اختیار میں رات کے وقت گشت کی نظام ہر حال میں یقینی بنائے، مشکوک افراد پر کھڑی نگرانی نگرانی رکھتے ہوئے ان کے متعلق چھان بین کریں اور جرائم پیشہ افراد سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس اہلکاران دوران ڈیوٹی اپنے اخلاق شائستہ رکھے، عوام الناس کی عزت نفس کا خاص خیال رکھے، مظلوموں کی بروقت دادرسی کریں اور ان کے جائز مسائل فوری طوری پر حل کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 30-05-2024 |
158 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ٹریفک واڈن حبیب اللہ خان کا احسن اقدام، ٹریفک روانی کا اسان بنانےکیلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں میں ٹریفک سائن بورڈ اینڈ لائٹ راڈ تقسیم۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کے ہدایت پر ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے ضلع سوات کے تمام شاہراہوں پر تعینات ٹریفک جوانان پر سٹاپ اینڈ گو کے سائن بورڈ جبکہ رات کے وقت ڈیوٹی کرنے والے جوانان پر لائٹ راڈ تقسیم کئے گئے۔ شاہراہوں پر ٹریفک جوانان ٹریفک رواں دواں رکھنے کے خاطر سگنل کے طور پر سٹاپ اینڈ گو کے سائن بورڈ کا استعمال کیا جائے گا۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ سائن بورڈ کا استعمال تمام شاہراہوں میں کیا جائے گا تاکہ ڈرائیور حضرات کو مین چوک میں سگنل پہچاننے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ رات کے اوقات میں زیادہ تر شاہراہوں پرلائٹنگ راڈ کا استعمال لازمی ہو گا جس سے ڈرائیور حضرات کو سگنل کا پتہ چلے گا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 30-05-2024 |
159 | ||
پریس ریلیز: سوات: اے ایس پی کبل سید فیضان حیدر کا تحصیل کبل کی مختلف بارگین اونرز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد، تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی احکامات پر سود خوری اور انڈرپلے کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کی بیخ کنی کیلئے اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر نے تحصیل کبل کے مختلف بارگین اونرز کیساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا، میٹنگز میں سود خوری اور انڈرپلے کی کاروبار کے روک تھام کیلئے تفصیلی مشاورت کی گئی، شرکاء میٹنگز سے بات چیت کرتے ہوئے اے ایس پی سرکل کبل نے کہا کہ انڈر پلے اور سودخوری چونکہ ایک قبیح کاروبار ہے، جس کیوجہ سے کئی لوگ بے گھر ہو کر در بدر پھر رہے ہیں، اس کاروبار کیوجہ سے کئی لوگ اپنے کاروبار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جس کے سبب لوگ ایک دوسرے کے دشمن بنے پھر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سود خوری اور انڈر پلے کی کاروبار کی روک تھام اور اس کاروبار میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سوات پولیس کیجانب سے کریک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے، چونکہ یہ کاروبار موت کی کنوے کی مانند ہے جس کی روک تھام کیلئے ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے سود خوری اور انڈر پلے کے کاروبار کرنے والوں افراد کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس ناسور سے باز رہے وگرنہ ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت قانونی عمل میں لائی جائیگی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 30-05-2024 |
160 | ||
پریس ریلیز: سوات () ایڈیشنل ایس پی غلام صادق خان کا موجودہ صورتحال کے پیش نظر رات گئے تھانہ سیدوشریف اور سیدو ہسپتال گارد کا اچانک دورہ، مینگورہ سمیت مختلف بازاروں میں گشت ڈیوٹی پر مامور موبائلز اور رائیڈرز سے بھی ملاقات، تفصیل: تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجود صورتحال کے پیش نظر رات گئے تھانہ سیدو شریف اور سیدو ہسپتال گارد کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ کے مرکزی دروازہ اور واچ ٹاور میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کیساتھ موجود اسلحہ اور دیگر ساز و سامان کی انسپکشن کرتے ہوئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو دوران ڈیوٹی احتیاطی تدابیر اپنانے اور علاقائی امن اور انسداد جرائم پر گہری نظر رکھنے اور تھانہ آنے والے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آنے کی خصوصی ہدایات جاری کئیں۔ مزید انہوں نے مینگورہ اور دیگر بازاروں میں گشت ڈیوٹی پر مامور پولیس موبائلز اور رائیڈرز چیک کئیں، انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے اور اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف ہلمٹ، جیکٹ کا استعمال کریں، جرائم کی تدارک کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہتے ہوئے مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں، انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال سے گریز کریں اگر ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی کی گئی تو ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 30-05-2024 |
161 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کا گورکین مٹلتان پاور ہاؤس کا دورہ، چائنیز انجینئرز سے ملاقات اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: سوات () گزشتہ روز ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر ضلع سوات میں جاری چائنیز پراجیکٹ گورکین مٹلتان پاور ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں کیپٹن دانش نے انہیں پاور ہاوس سیکیورٹی کی حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع ڈی پی او سوات نے مٹلتان ہائیڈرل پاور میں موجود چائینز انجینئرز سے بھی ملاقات کی جنہوں نے سیکیورٹی کی مؤثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سوات پولیس بالخصوص ڈی پی او سوات اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کا شکریہ ادا کیا۔ دورے کے موقع پر ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ نے گورکین پاور ہاؤس کے واچ ٹاورز اور دیگر مورچوں میں موجود پولیس جوانوں سے ملاقات بھی کی اور انہیں چائنیز انجینئرز کی سیکیورٹی کو سخت سے سخت بنانے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہنے، دوران ڈیوٹی موبائل فون سے گریز کرنے اور اپنے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی گیئرز کے استعمال کو یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔ مزید انہوں گورکین پاور ہاؤس کی سیکیورٹی انچارج کو چائینیز انجینئرز کے کسی بھی مومنٹ سے قبل سوات پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دینے، چائنیز انجینئرز کیلئے فل پروف سیکورٹی مہیا کرنے کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی سختی سے ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ ضلع سوات میں جاری چائنیز پراجیکٹ کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، لہذا ان پراجیکٹس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار اپنے ڈیوٹی انہتائی جانفشانی اور لگن سے ادا کریں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-05-2024 |
162 | ||
پریس ریلیز: انسپکٹر جنرل آف پولیس خبیر پختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن کے مطابق سوات پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیل: سوات: تھانہ کبل پولیس کا غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں، ایک عدد رپیٹر 12 بور، ایک عدد رائفل 222 بور، 2 عدد 9mm پستول، 7 عدد میگزین اور 83 عدد کارتوس برآمد، ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق: ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے خصوصی احکامات پر ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان کے سربراہی اور اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کبل عمر رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم اجمل خان ولد حبیب اللہ ساکن شگئی سیدوشریف سے ایک عدد رپیٹر 12 بور، 5 عدد میگزین اور 25 عدد کارتوس، ملزم عارف اللہ ولد امیر ذادہ ساکن امانکوٹ مینگورہ سے ایک عدد رائفل 222 بور، 2 عدد میگزین، ایک عدد 9mm پستول اور 42 عدد کارتوس اور ملزم محمد شاہ ولد نادر شاہ ساکن رحیم آباد مینگورہ کے قبضے سے ایک عدد 9mm پستول بمعہ 16 عدد کارتوس برآمد کرکے حسب ضابطہ گرفتار کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-05-2024 |
163 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا تھانہ مینگورہ میں سرکل سٹی اور سرکل سیدو شریف کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکیات انچارجان، تفتیشی آفسران اور محرران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد، تفصیل: سودخوری، انڈر پلے اور منشیات کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرکے اس قبیح دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، چور اور ڈکیت گینگز ،اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کیساتھ ساتھ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی سخت ہدایات، تفصیلات کے مطابق: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے تھانہ مینگورہ میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر سودخوری، انڈرپلے اور منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں سرکل سٹی اور سرکل سیدو شریف کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجان، تفتیشی آفسران اور محررار نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ایس پی سوات نے ایس ایچ اوز سمیت تمام فیلڈ افسران اور انچارج چوکیات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور جرائم کی شرح، پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے، ملزمان کو گرفتار کرنے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ انہوں نے سودخوری، انڈرپلے اور منشیات کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائیاں کرنے کیساتھ ساتھ کار اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے، عوام کی جان و مال کاتحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس لئے عوام الناس کو احساس تحفظ کی یقینی دلانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-05-2024 |
164 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ کالاکوٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر موت کی نیند سلانے والا سفاک قاتل آلہ قتل پستول سمیت گرفتار، تفصیل: سوات () کل شام تھانہ کالاکوٹ پولیس کو بردولو راگستون میں قتل کا واقعہ رونما ہونے کی اطلاع ملی، جس کی پیش نظر ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ بمعہ دیگر پولیس نفری جائے واقعہ پہنچ کر جہاں کمرے میں جوان العمرل لڑکی مسماۃ(ش) کی لاش خون میں لت پڑی ہوئی تھی، جسے بغرض پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کیا گیا، دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتولہ کی شادی 3 سال قبل محمد شاہد ولد نوشیر وان ساکن بردولو راگستون سے ہوگئی تھی اور جسے اس کی شوہر محمد شاہد نے کل غیرت کے نام پر اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کرنے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے سخت نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ شریف اللہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اپنی بیوی کو غیرت کی نام پر موت کی نیند سلانے والا سفاک قاتل ملزم شاہد کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرکے جس کیخلاف تھانہ کالاکوٹ میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-05-2024 |
165 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کا بارگین ایسوسیشن کے ممبران اور اوونرز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے احکامات کی روشنی میں اندڈرپلے اور سودخوری کیخلاف جاری مہم میں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے بارگین ایسوسیشن کے ممبران اور اوونرز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان، ایڈیشنل ایس ایچ او آیاز خان، بارگین ایسوسیشن کے ممبران اور بارگین اونرز نے شرکت کی، ایس پی اپر سوات نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز سوات پولیس کو انڈر پلے اور سودخوری کی کاروبار کی شکایات مل رہے ہیں جس کیوجہ سے سوات کی امن میں خلل آرہی ہے اور اس حوالے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی آوازیں اٹھائی جارہی ہیں، چونکہ یہ ایک قبیح فعل ہے جس کیوجہ سے لوگ اپنے جانیں گنوا چکے ہیں اور کئی لوگوں کی گھر اور کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا ڈی پی او سوات کی سخت نوٹس پر سوات پولیس کیطرف سے اس کاروبار سے وابستہ لوگوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز ہوچکا ہے لہذا تمام بارگین ایسوسیشن ممبران اور اوونر اس کاروبار سے باز رہتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث لوگوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں سوات پولیس کیساتھ تعاون کریں، انہوں نے عوام الناس بھی کو تنبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ سودخوری، انڈر پلے، چوری کی گاڑیوں کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں وگرنہ ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس موقع پر بارگین ایسوسیشن کے ممبران اور بارگین اوونرز اور دیگر شرکاء نے سوات پولیس کی اس احسن اقدام کو سراہا اور انڈر پلے، سودخوری اور چوری کی گاڑیوں کے خرید و فروخت کرنے میں ملوث لوگوں کی بیخ کنی کیلئے سوات پولیس کی شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 27-05-2024 |
166 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ ملم جبہ کا اچانک دورہ، تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ ملم جبہ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانہ کی چاروں اطراف کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا علاوہ ازیں سرکاری اسلحہ، CCTV کیمرے، نفری سٹیٹمنٹ، کرائم چاٹ اور ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور خفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے اور دوران ڈیوٹی ہیلمٹ اور جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں، عوام کے عزت نفس کا خیال رکھیں۔ عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 27-05-2024 |
167 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ غالیگے پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسہ بدستور جاری،
دوران ناکہ بندی شراب سمگل کرنے میں ملوث بین الاضلاعی ملزم گرفتار، برانڈڈ شراب کے 4 عدد بوتلیں، ایک عدد ایم فور رائفل 223 بور اور ایک عدد 9mm پستول بمعہ 17 عدد کارتوس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الاضلاعی ملزم سلمان خان ولد انعام اللہ ساکن رجڑ چارسدہ کو گرفتار کرکے جس کہ قبضے سے برانڈڈ شراب کے 4 عدد بوتلیں ایک عدد ایم فور رائفل 223 بور اور ایک عدد 9mm پستول بمعہ 17 عدد کارتوس برآمد کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 27-05-2024 |
168 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ چپریال پولیس کی مجرم اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائی، مجرم اشتہاری گرفتار، جس کی قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بمعہ 25 عدد کارتوس برآمد۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے احکامات کے عین مطابق ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کی سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل شوکت علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چپریال آیاز خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران چھاپہ زنی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ چپریال میں مطلوب مجرم اشتہاری ملزم رشید خان ولد اکبر خان ساکن گل بانڈہ برشور کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے ایک عدد ایس ایم جی اور ایک عدد پستول بمعہ 25 عدد کارتوس بھی برآمد کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 27-05-2024 |
169 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ غالیگے پولیس کی کامیاب کاروائی، چوری کے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد، تفصیل: سوات() ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف تھانہ غالیگے پولیس نے کامیاب کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ کچھ دنوں میں نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف زیر تعمیر گھروں سے بجلی کی تاریں، گرینڈر، بیٹری اور خاردار تار چوری ہونے کی رپورٹیں موصول ہوئی تھی، جس پر ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ شیر حسن خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے زیر تعمیر گھروں سے چوری کرنے میں ملوث ملزمان حسن اور جمال پسران فضل سبحان ساکنان غالیگے کو گرفتار کر کے جن کے نشاندہی پر مال مسروقہ ایک عدد بیٹری، بجلی کی تاریں، گرینڈر اور خاردار تار برآمد کر لی گئی ہیں۔ جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 27-05-2024 |
170 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کا موجودہ حالات کی پیش نظر چوکی مندور کا سرپرائز ویزٹ اور زیر تعمیر بلڈنگ کی تعمیراتی کام کا جائزہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے موجودہ حالات کی پیش نظر چوکی مندور کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہان انہوں چوکی کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی کے حوالے سے آن ڈیوٹی پولیس جوانوں کا اپنے اور اور عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے چوکی مندور کی زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے بلڈنگ پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ ٹھیکدار کو تعمیراتی کام کی کوالٹی میں بہتری اور جاری کام میں مذید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 27-05-2024 |
171 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔۔۔منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: تھانہ غالیگے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، دوران ناکہ بندی لنڈاکے چیک پوسٹ پر کوسٹر کے زریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 1 کلو 24 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔ تفصیل: سوات( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے احکامات کی مطابق ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی نگرانی اور ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ شیر حسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان اور انچارج چوکی لنڈاکے تاج محمد خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ لنڈاکے چیک پوسٹ پر دوران ناکہ بندی کوسٹر کے زریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1 کلو 24 گرام چرس برآمد کرکے ملوث ملزم کوسٹر ڈرائیور انور خان ولد آدم خان ساکن مینگورہ کو گرفتار کر لیا، جس کیخلاف تھانہ غالیگے میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے پابند سلاسل کرلیا گیا۔۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 27-05-2024 |
172 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ کے زیر صدارت ڈی پی او آفس میں سینئر رینک آ فیسرز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: سوات: تمام پولیس آفیسرز اپنے علاقہ اختیار میں انڈر پلے اور سودخوری کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔ ڈی پی او سوات سوات: عوام الناس سوات پولیس کیجانب سے انڈر پلے اور سودخوری کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں پولیس کا ساتھ دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دی۔ ڈی پی او سوات سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے زیر صدارت ڈی پی او آفس میں تمام سینئر رینک آفیسرز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس اور ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان سمیت تمام سرکلز ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، میٹنگ میں ضلع بھر کے مجموعی امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ڈی پی او سوات نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انصاف اور میرٹ کیساتھ مظلوم کی دادرسی اور ظالم کے خلاف قانونی کاروائی کرنا اپنا اولین ترجیح سمجھیں، گشت کی نظام کو مزید فعال اور موئثر بنایا جائے، سپروائزری آفیسرز کسی وقوعہ رونما ہونے کی صورت میں خود جائے وقوعہ جائے اور اپنے نگرانی میں تمام اہم شواہد قبضہ پولیس کریں۔ انہوں نے تمام پولیس آفیسرز کو دفتروں اور تھانوں میں آنے والے سائلین کے جائز مسائل قانون کے مطابق بروقت حل کرنے اور اپنے علاقہ اختیار میں انڈر پلے اور سودخوری کے کاروبار میں ملوث افراد کیساتھ ساتھ گداگروں اور پیشہ ور بھیکاریوں کیخلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ ڈی پی سوات نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا سماج میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر میں ملوث افراد کی بیخ کنی کیلئے عوام الناس نے پولیس کا ساتھ دینا ہے، ہم سب نے مل کر باہمی تعاؤن سے اپنے آنے والے نسل کو ان سب سے بچانا ہے ،سوات پولیس آپ سب کی اپنی پولیس ہے، عوام الناس سوات پولیس کیجانب سے انڈر پلے اور سودخوری کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں پولیس کا ساتھ دے کر مہذبٍ اور زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ نوٹ:۔ عوام الناس ضلع سوات میں انڈر پلے اور سود خوری کی نظام کی روک تھام کیلئے اس کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف اپنے قریبی پولیس سٹیشن یا ڈی پی او آفس میں اطلاع دیں، اطلاع دھندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 27-05-2024 |
173 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا پولیس جوانوں کے جائز عرض معروض سننے کیلئے اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض معروض سننے کی خاطر اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا جسمیں ضلع بھر کے مختلف تھانوں، چوکیات، شعبہ جات اور پولیس لائن سے کثیر تعداد میں آئے ہوئے جوانوں نے ڈی پی او سوات کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا۔ ڈی پی او سوات نے پولیس جوانوں کے مسائل غور سے سن کر ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان فورس کا اصل سرمایہ ہیں جن کو درپیش مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ پولیس جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ان کے مسائل کے حل کیلئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے تمام جائز مسائل محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت حل کئے جائینگے، اسلئے اپنے جائز مسائل کے لئے کسی کو سفارش کرنے کی ضرورت نہیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 24-05-2024 |
174 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا پاک آرمی کیطرف سے کبل میں منعقد "گرین پاکستان ڈرائیو" کے تحت شجر کاری مہم میں بطور چیف گیسٹ شرکت۔ تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے کبل گالف گراونڈ میں منعقد گرین پاکستان ڈرائیو کے تحت شجر کاری مہم میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی، پروگرام میں اے ایس پی کبل سید فیضان حیدر، اے سی کبل جنید اکبر مروت سمیت طلبا و طلبات نے بھی شرکت کی۔ جہاں ڈی پی او سوات، کرنل گوہر، اے ایس پی کبل اور اے سی کبل نے پودے لگا کر گرین پاکستان ڈرائیو شجرکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سوت نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شجر کاری سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے، چونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور قومی فریضہ بھی ہے، اس لئے ہم سب نے شجر کاری کرکے صدقہ جاریہ کے ساتھ ساتھ ملکی اور قومی ذمہ داری بھی پوری کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودے آکسیجن کی فراہمی کا واحد زریعہ بھی ہیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے سے سیلاب ودیگر قدرتی افات کا تدارک کیا جاتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہم سب نے مختلف سرگرمیوں کے زریعے گلوبل وارمنگ کیخلاف جنگ کو جنگلات کے افادیت و اہمیت کو اجا گر کرکے جیتنا ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 24-05-2024 |
175 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کا تھانہ کبل و ڈی آر سی کبل کا دورہ۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر تھانہ کبل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانہ ریکارڈ، روزنامچہ حوالات، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئیں، انہوں نے دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل کے حوالے سے بھی اگاہی حاصل کی۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس جوانوں کو ہمہ وقت الرٹ رہتے ہوئے عوام الناس سے احسن اخلاق سے پیش آنے اور انہیں ہر ممکن مدد فرآہم کرنے کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگرانی رکھنے کی سخت تاکید کی۔ مزید انہوں نے ڈی آر سی کبل کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی آر سی کبل کے ممبران سے ملاقات کی اورعوام الناس کیلئے انہی کے دہلیز پر بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فریقین کے مابین غیر جانبداری، انصاف پر مبنی مصالحتی کردار اداکرے جس سے تنازعات بر وقت حل ہوں گے اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی اور معاشرے میں امن بھی قائم ہوگا۔ اس موقع پر ڈی آر سی ممبران نے ڈی پی او سوات اور سوات پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر امن و امان کی قیام کی لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کی یقین دہانی کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 24-05-2024 |
176 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی بروقت کاروائی، رات کی تارکی میں بندوق کی نوک پر پٹرول پمپ سیلزمین کو لوٹنے والےملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد۔ تفصیل: اس حوالے سے ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین، ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان اور دیگر پولیس کے ہمراہ تھانہ خوازہ خیلہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مدعی سیف الرحمٰن ولد بہادر خان ساکن خوازہ خیلہ جو کہ حسام پٹرول پمپ بارگین روڈ خوازہ خیلہ میں بطور سیلز مین اور چوکیدار کا کام کرتا ہے نے کل بوقت شب بندوق کے نوک پر ان سے 70 ہزار روپے نقدی، ایک عدد موبائل فون، ایک عدد ٹارچ اور ایک عدد پستول لوٹنے کے رپورٹ نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ خوازہ خیلہ میں درج کروائی تھی، انہوں نے کہا کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے مجھے ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے منظر عام پر لینے کا ٹاسک سونپا تھا، انہوں نے کہا کے میرے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ انتہائی مہارت سے کام لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنیکل طریقے سے کام کرتے ہوئے بندوق کے نوک پر پٹرول پمپ سیلز میں و چوکیدار کو لوٹنے والے ملزمان اکرام عرف کراچی ولد مہراب خان ساکن کراچی حال کوز کلے خوازہ خیلہ،ارسلان ولد سلطنت خان اور عبدالرحیم ولد خیر محمد ساکنان خوازہ خیلہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے موقع واردات میں استعمال ہونے والے بندوق سمیت مال مسروقہ برآمد کر لی گئی ہے جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 24-05-2024 |
177 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ خان کا زخمی پولیس کنسٹیبل کے عیادت کیلئے سیدو ٹیچنگ ہسپٹل کا دورہ۔ تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ خان نے گزشتہ روز پولیس سٹیشن مٹہ کے حدود درشخیلہ میں دوران چھاپہ زنی بدنام زمانہ منشیات فروش و ڈکیت گروپ کا مرکزی سرغنہ ملزم محبوب کے فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے پولیس کنسٹیبل کمین خان کی عیادت کیلئے سیدو ٹیچنگ ہسپٹل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور ہسپتال انتظامیہ کو انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے ہدایت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سیدو شریف حبیب شاہ اور ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن لوئر سوات اکبر حیات خان بھی ہمراہ موجود تھے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 24-05-2024 |
178 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ مٹہ پولیس نے بزریعہ سرچ وارنٹ بدنام زمانہ منشیات فروش و ڈکیت گروپ کا مرکزی سرغنہ کے گھر سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ و سرقہ شدہ سامان برآمد کر لیا۔ تفصیل: دوران تلاشی ملزم کے گھر سے 147 گرام آئس، ایک عدد کلاشنکوف نما پستول، ایک عدد 30 بور ایم پی فائیو، ایک عدد رپیٹر، 4 عدد 30 بور پستولیں اور 55 عدد کارتوس سمیت، طلائی زیورات، DVR، ایل ٹی، گرینڈر مشین، سی سی ٹی وی کیمرے، ترازو اور دیگر بھاری مقدار میں سرقہ شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے احکامات کے عین مطابق سوات پولیس کیجانب سے منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں ،چور و ڈکیتی سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے پیش نظر بدنام زمانہ منشیات فروش و ڈکیت گروپ کا مرکزی سرغنہ ملزم محبوب ولد اسرار ساکن برپلو درشخیلہ کے گھر پر بزریعہ سرچ وارنٹ ایس ایچ او تھانہ مٹہ بخت ذادہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ زنی کی، جہاں ملزم گھر پر عدم موجود تھا، دوران تلاشی ملزم کے گھر سے 147 گرام آئس، ایک عدد کلاشنکوف نما پستول، ایک عدد 30 بور ایم پی فائیو، ایک عدد رپیٹر، 4 عدد 30 بور پستولیں، 55 عدد کارتوس، طلائی زیورات، DVR، ایل ٹی، گرینڈر مشین، سی سی ٹی وی کیمرے، ترازو اور دیگر مختلف قسم کا سرقہ شدہ سامان برآمد کر لیا گیا، مزید تلاشی جاری تھی تو عین موقع پر ملزم جو کہ قریبی باغ میں چھپا ہوا تھا بہ ارادہ قتل پولیس پر اندھا دھن فائرنگ شروع کی جس کی فائرنگ سے پولیس کنسٹیبل کمین خان نمبر 4750 لگ کر زخمی ہو چکا ہے جبکہ موقع پر موجود دیگر پولیس معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے ہے، پولیس کی جوابی کاروائی سے ملزم موقع سے فرار ہوگیا، زخمی پولیس کو فوری طبی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کر لیا گیا، ملزم کیخلاف تھانہ مٹہ میں مقدمہ درج رجسٹر کر کے جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 24-05-2024 |
179 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا ضلع بھر کے تمام ڈی آرسی چیئر مینز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: سوات: عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری اور بلا معاوضہ حل کرنے میں ڈی آر سی کا کردارناقابل فراموش اہمیت کا حامل ہے۔ ڈی پی او سوات تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے سربراہی میں ڈی پی او آفس سوات میں ضلع بھر کے جملہ ڈی آر سی چیئرمینز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جسمیں ڈی ایس پی ایڈمن اور ضلع بھر کے تمام ڈی آر سی چیئر مینز نے شرکت کی، میٹنگ میں ریٹائر ایس پی نوید خان و ممبر ڈی آرسی چارباغ نے ڈی پی او سوات کو ڈی آر سی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے دلوں کو جوڑنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، ڈی آر سی میں لوگوں کو مفت و جلد انصاف کی فراہمی میسر ہوتی ہے جس سے لوگوں کا اعتماد ڈی آرسی پر بڑھ جاتا ہے، آپ لوگوں میں اصلاح کرکے معاشرے میں ایک بہترین فلاحی کام کرتے ہیں، ڈی ار سی ممبران ہمارے لئے قابل فخر ہیں، معاشرے میں بھی انہیں احترام و قدر کے نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اوپن ڈور پالیسی پر یقین رکھتا ہواسلئے ہر ایک ڈی آر سی ممبر بلاجھجک میرے دفتر آئے میرے دفتر کے دروازے آپ تمام کیلئے ہر وقت کھلے ہے، آپ لوگوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کئے جائینگے۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ آئے روز سودخوری اور انڈر پلے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کنٹرول کرکے اس کاروبار سے وابستہ لوگوں کیخلاف مشترکہ لائحمل اپناتے ہوئے معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ کرکے اس دلدل میں مزید لوگوں کو پھسنے سے بچائینگے۔ اس موقع پر شرکاء میٹنگ نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں، سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کامیاب کاروائیوں پر سوات پولیس بالخصوص ڈی پی او سوات کی کاوشوں کو سراہا اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے سوات پولیس کا شانہ بشانہ کھڑے ہونےکا عہد کر لیا۔ آخر میں ڈی آرسی ممبران نے اپنے مسائل سے ڈی پی او سوات کو اگاہ کیا، جس پر ڈی پی او سوات نے اُن کے تمام مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 24-05-2024 |
180 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ٹریفک سوات حبیب اللہ خان کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سیکٹرز کا دورہ۔ تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک سوات حبیب اللہ خان نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو سڑکوں کو کلیئر رکھنے اور اپنے پوائنٹس پر موجود رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے سوات پولیس کی جانب سے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیوں کے نتیجے میں آنیوالی بہتری کا جائزہ لیا اور ٹریفک ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نو پارکنگ ایریا میں گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کیساتھ ساتھ تجاویزات مافیا کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ نرمی نہ برتی جائے اور ان کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-05-2024 |
181 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ فتحپور پولیس کی کامیاب کاروائی، گھر سے چوری کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار، 4 تولے سونا، ایک عدد گھڑی اور مبلغ 2 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی برآمد۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے سخت احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کی نگرانی اور ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ الطاف حسین کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ فتحپور نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دن دیہاڑے گھر سے چوری کرنے میں ملوث ملزمان لقمان ولد شاہ خالد، سلیمان اور ذاکر اللہ پسران جمرود ساکنان برہم پٹئی گرفتار کرلئے گئیں ہیں، جن کے قبضے سے 4 تولے طلائی زیورات، ایک عدد گھڑی اور مبلغ 2 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی برآمد کرکے تھانہ فتحپور میں مقدمہ درجسٹر ہو کر پابند سلاسل کر لئے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-05-2024 |
182 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشن شموزئی، چیک پوسٹس ڈڈھارا، لنڈاکے، گھوڑا اور ڈپو کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشن شموزئی، چیک پوسٹس ڈڈھارا، لنڈاکے، گھوڑا اور ڈپو کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے تھانہ ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، کرائم چارٹ، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، باؤنڈری والز، واچ ٹاورز اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے سرکاری املاک کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، پولیس افسران تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں، انہوں نے محرر سٹاف کو حوالات میں بند ملزمان کو بھی ہر ممکنہ سہولیات دینے کی ہدایات جاری کئیں۔ مزید انہوں نے چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو چیکنگ کی موثر نظام کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد، منشیات سمگلرز/فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور دیگر سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی سخت تاکید کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-05-2024 |
183 | ||
پریس ریلیز: سوات: ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر ایک شہری کا فرض ہے، ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ون ویلنگ کی روک تھام ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن تفصیل: ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس نے نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں چالان کئیں۔ جبکہ ضلع بھر کے مختلف شاہراہوں میں ون ویلنگ اور تیزرفتاری کو روکنے کیلئے ناکہ بندیاں بھی کی گئی۔ اوور سپیڈنگ اور ون ویلنگ کرنے پر متعدد وباش نوجوانوں کو چالان کیا گیا۔ ایس پی ٹریفک سوات نے اپنے پیغام میں کہا ٹریفک پولیس کیطرف سے آئندہ بھی نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیان کھڑی کرنے والوں کیساتھ ساتھ اوور سپیڈنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری رہینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر ایک شہری کا فرض ہے، اسلئے ہم سب نے ٹریفک کی بڑھتی ہوئی مسائل میں سوات کا شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے اور ٹریفک اصولوں کا پابند رہ کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-05-2024 |
184 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کا موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس سٹیشن فتحپور کا سرپرائز ویزٹ، سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔۔ تفصیل: سوات() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس سٹیشن فتحپور کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سرپرائز ویزٹ کے دوران انہوں نےتھانے میں رکھے گئے تمام رجسٹرات، کرائم چارٹ، حوالات، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے اور کوت اسلحہ بھی چیک کیا۔ انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس آفسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور احسن اخلاق سے پیش آئیں، عوام الناس کے عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے جائز مسائل بروقت حل کیے جائیں اور اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ لازمی استعمال کریں۔ مزید انہوں نے ایس ایچ او تھانہ فتحپور کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں تیز کرنے کیساتھ ساتھ سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے گرفتاری کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-05-2024 |
185 | ||
پریس ریلیز: سوات : تھانہ چپریال پولیس کی بروقت کاروائی، معمولی تکرار پر فائر کر کے اپنی بیوی کو موت کی گھاٹ اتارنے والا ملزم شوہر گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیل: سوات() گزشتہ روز تھانہ چپریال پولیس کو مسمی مراد علی ولدمحمدرحیم سکنہ چپریال نے اپنی بیوی مسماۃ(س) پر فائرکر کے زخمی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جسے زخمی حالات میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ سوکی۔ پولیس نے مقتولہ کی چچازاد بھائی ثاقب کے مدعیت پرتھانہ چپریال میں ملزم مرادعلی کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے سخت نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ چپریال آیاز خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے اپنے بیوی کو معمولی تکرار کیوجہ سے مشتعل ہو کر فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-05-2024 |
186 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کا ٹریفک مسائل کے حل کرنے کیلئے ٹریفک حکام کے ساتھ میٹنگ۔ تفصیل: سوات : تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کا اپنے دفتر میں ضلع سوات کے تمام ٹریفک ڈی ایس پیز اور تمام سیکٹر انچارجان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹریفک حکام بازاروں میں تجاوزات مافیا اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں اور غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کے خلاف کاروائیاں تیز کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سوات کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کام والی جگہوں پر معمول سے زیادہ نفری تعینات کی جاے گی۔ انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن لوئر سوات اکبر حیات خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیضاگٹ کے مقام پر روڈ بہت تنگ ہے لہذا ٹھیکدار سے میٹنگ کریں کہ کام دن کے بجائے رات کو کیا کریں تاکہ عوام الناس کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ ضلع سوات کے سر سبز و شاداب اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ ترجمان سوات پولی پریس ریلیز مورخہ: 21-05-2024 |
187 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا اقراء نیشنل یونیورسٹی سوات کیمپس میں منعقد کلی وال رنگونہ فسٹیول میں بطور چیف گیسٹ شرکت۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے اقراء نیشنل یونیورسٹی سوات کیمپس میں کلی وال رنگونہ کے نام سے منعقد فسٹیول میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ جہاں پہنچنے پر یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء وطلبات نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئیں، انہوں نے فتہ کاٹ کر فسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ منعقد فسٹیول میں ڈائریکٹر اقراء نیشنل یونیورسٹی انجینئر قیصر جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار عالم اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی شاہی بخت خان سمیت یونیورسٹی انتطامیہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں فسٹیول کے انعقاد سے طلبا و طالبات مثبت سرگرمیوں میں حصہ میں لینے کا جزبہ پیدا ہوتا ہے، انہیں اپنے چھپی صلاحیتوں میں نکھار لانے اور انہیں منظر عام پر لانے کا مواقع مل جاتے ہیں، اس فسٹیول کے زریعے طلباء و طلبات نے پاکستان کے مختلف علاقائے کلچزکو پروماٹ کیا، جو کہ نہایت مثبت اقدام ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے مختلف کلچلر سٹالز کا بھی جائزہ لیا اور طلباو طلبات کو ان کے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کےآخر میں اقراء نیشنل یونیورسٹی سوات کیمپس کیطرف سے ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 17-05-2024 |
188 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے زیر صدارت ڈی پی او آفس سوات میں کرائم میٹنگ کا انعقاد۔
سوات: شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ "ڈی پی اوسوات" تفصیل: سوات() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے سربراہی میں ڈی پی او آفس سوات میں کرائم اور انٹریس مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پولیس آفسران کی کارکردگی، زیر تفتیش مقدمات اور آن ٹریس مقدمات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس اور ایس پی انوسٹی گیشن حبیب اللہ خان اور ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان سمیت جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسرز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کرائم کے حوالے سے جملہ تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان میں مذید بہتری لانے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے تمام پولیس آفیسرز کو مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، ٹمبر و لینڈ مافیا، غیر قانونی طور پر رہائش پزیر لوگوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کیساتھ ساتھ زیر تفتیش انکوائیریز کو جلد از جلد شفاف طریقے سے مکمل کرنے اور مجرمان اشتہاریوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑے کرنے اور سنگین نوعیت کے ملزمان کو فل پروف سیکیورٹی میں عدالتوں میں پیش کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے زیر حراست ملزمان پر تشدد کرنے اور ان کے عزت نفس مجروح کرنے کی سختی سے ممانعت کی۔ انہوں شرکاء میٹنگ کو ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنےکیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک کرنے اور اپنے علاقوں میں اہم چیک پوائنٹس بنانے، پبلک مقامات اور ضلع ہذا کی تمام داخلی راستوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت بنانے کیلئے ناکہ بندیاں کرنے، چیکنگ اور پٹرولنگ کے عمل کو مزید نتیجہ خیز بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے شرکاء میٹنگ کو بیرون ملک سے آئے ہوئے سیاح و وفود کو فل پروف سیکیورٹی مہیا کرنے اور سیاحتی مقامات کی سیر تفریح کیلئے آئے ہوئے سیاحوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنی کی بھی تاکیدکی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 17-05-2024 |
189 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر سوات کے دور آفتادہ علاقوں میں واقع پولیس سٹیشنز کالام اور اتروڑ کا سرپرائز ویزٹ اور مٹلتان ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا سیکورٹی آڈیٹ۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر سرپرائز ویزٹ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلع سوات کا دورآفتادہ علاقوں میں واقع پولیس سٹیشنز کالام اور اتروڑ کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ و چوکی ریکارڈ، روزنامچہ، حوالات، کوت اسلحہ، کمپیوٹرائز ودیگر ریکارڈ، کرائم چارٹ، زیر تفتیش مقدمات اور سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے، انہوں نے محرر سٹاف کو تمام ریکارڈ کی بروقت تکمیلات کرنے، کوت اسلحہ و تھانہ صفائی کی خاص خیال رکھنےکیساتھ ساتھ تفتیشی افسران کو تمام پیڈنگ مقدمات میں انصاف پر مبنی تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔ مزید انہوں نے دوران ڈیوٹی پولیس آفسران سے بھی ملاقات کی اور انہیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے مؤثر کاروائیاں کرنے کیساتھ ساتھ سوات کی یخ بستہ ہواؤں اور حسین و دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلیے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور ان کے ساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے مٹلتان ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا سیکورٹی آڈیٹ کیا جہاں انہوں نے پاور ہاوس کے مین گیٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر متعلقہ اشخاص کو پاور ہاوس کے اندر جانے کی ہر گز اجازت نہ دیں اور تمام متعلقہ افراد کا پاور ہاوس کے اندر جاتے وقت باقاعدہ رجسٹر میں انداراج کریں۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے پلانٹ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کئے اور پاور ہاوس کے بیرونی دیوارں پر قائم تمام واچ ٹاورز میں موجود سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 17-05-2024 |
190 | ||
پریس ریلیز: سوات( ) ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان اور سیشن جج سوات سید زمرود شاہ کے ہدایات کے روشنی میں سینئر سول جج/ جوڈیشیل مجسٹریٹ رابعہ عباسی اور ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین نے انچارج مالخانہ لوئر سوات کے ہمراہ ضلعی پولیس کے طرف سے پکڑی گئی منشیات 235کلو 25گرام چرس، 26 کلو 812 گرام ہیروئن، 1 کلو 973 گرام آئس، 24 گرام افیون اور 432 لیٹر شراب باقاعدہ طور پر تلف کردی۔ تفصیل: اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے کہا کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور ہے اور اس مکروہ دھندے سے منسلک عناصر ہمارے نوجوان نسل کے اصل دشمن ہیں، منشیات کے کاروبار سے منسلک افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار اور اچھے انفارمیشن رکھنے والے پولیس افسروں کی تعیناتی سےمنشیات کے خلاف ضلعی پولیس جوانوں کی کارکردگی دن بدن بہتر ہوتا جارہاہے۔ انہوں نے ضلعی عوام سے اپیل کی کہ منشیات کا خاتمہ ہمارا مشترکہ مشن ہے اور اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی عوام کو بھی مثبت کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ عوام ہی کے تعاون سے اس ناسور سے چھٹکارا اور ہمارے نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کی امید کی جاسکتی ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 16-05-2024 |
191 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ مٹہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں، دوران چھاپہ زنی ملزمان کی قبضے سے 650 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ خان کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل مٹہ شوکت خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مٹہ بخت ذادہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران چھاپہ زنی بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم شیر شاہ ولد عمر محمد ساکن بیجورہ بیدرہ کے قبضے سے 335 گرام چرس جبکہ ملزم طلحہ ولد بخت محمد ساکن گھڑئی چپریال کے قبضے سے 315 گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان تھانہ مٹہ میں امتناع ایکٹ کے تحت پابند سلاسل کرلیے گئے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 16-05-2024 |
192 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔۔۔منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: تھانہ غالیگے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں، دوران ناکہ بندی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 907 گرام آئس اور 110 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار۔ تفصیل: سوات( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے احکامات کی مطابق ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے نگرانی اور ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ شیر حسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان مطیع اللہ ولد صلاح الدین ساکن کانجو کے قبضے سے 769 گرام آئس اور رفیع اللہ ولد آرزومند ساکن رحیم آباد کے قبضے سے 110 گرام چرس اور 138 گرام آئس برآمد کر لی گئی، جن کیخلاف تھانہ غالیگے میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے پابند سلاسل کرلیے گئے۔۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-05-2024 |
193 | ||
پریس ریلیز: سوات: میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر محرر اور مدد محرر کی سلیکشن کے لئے جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں تحریری امتحان کا انعقاد۔ تفصیل: سوات: تھانہ کلچر میں بہتری لانے کے لئے تحریری ٹیسٹ میں نمایاں نمبرات کے حامل فرض شناس پولیس اہلکار محرر اور مدد محرر تھانہ جات اور چوکیات تعینات کئے جائینگے۔ ڈی پی او سوات سوات: تھانوں اور چوکیات میں صرف اہل اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اہلکار بحیثیت محرر اور مدد محرر فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈی پی او سوات سوات () انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اخترحیات خان اور ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن اور ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کے خصوصی احکامات کے مطابق ضلع سوات کےتمام تھانوں اور چوکیات میں بحیثیت محرر اور مدد محرر فرائض ادا کرنے کے خواہش مند اہلکاروں سے جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں تحریری امتحان لیا گیا، جس میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ ٹیسٹ انسپکٹر لیگل علی رحمان، آر ائی رحمت علی خان اور او ایس آئی حبیب خان کے زیر قیادت لیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے واضح احکامات کے مطابق تھانہ کلچر میں بہتری لانے کے لئے تحریری ٹیسٹ میں نمایاں نمبرات کے حامل فرض شناس اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے پولیس اہلکارہی ضلع بھر کے تمام تھانوں اور چوکیات میں بحثیت محرر و مدد محرر فرائض سر انجام دیں گے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-05-2024 |
194 | ||
پریس ریلیز: سوات یتیم بچوں کو بہتر تعلیم سے روشناس کرانا ہم سب کا فریضہ ہے ان بچوں کا بھی حق ہے کہ وہ دوسرے افراد کے طرح معیاری تعلیم حاصل کریں جس میں ہم ان کی مدد کریں زمونگ کور ماڈل سکول تفصیل: اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہا ر ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے زمونگ کور ماڈل سکول میں تقسیم انعامات کے موقعہ پر کیا ان کا کہنا تھا کہ یتیم اور لاچار بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا اصل جہاد ہے جو زمونگ کور ماڈل سکول کی انتظامیہ بخوبی ادا کر رہی ہیں، یہ بچی اس ادارے سے مفت تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک و قوم کے نام روشن کرینگے، انہوں نے کہا کہ مجھے بذات خود یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور ڈسٹرکٹ پولیس اس کار خیر میں سکول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریگی۔ اس موقعہ پر کرنل گوہر نے پروگرام آمد پر چیف گیسٹ ڈی پی او سوات اور دیگر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بچے پڑھ کر معاشرہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہے پاک آرمی اس طرح کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر کبل جنید اکبر مروت سمیت چیئر مین تحصیل کبل سعید خان اوردیگر معززین نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں چیف گیسٹ ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان اور دیگر شرکاء نے بچوں میں انعامات بھی تقیسم کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 14-05-2024 |
195 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا پولیس ٹریننگ سکول سوات کا دورہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے پولیس ٹریننگ سکول سوات کا دورہ کیا، جہاں ڈی ایس پی ایڈمن پولیس ٹریننگ سکول سوات سلطنت خان نے ڈی پی او سوات کا استقبال کیا اور انہیں ٹریننگ سکول کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے ٹریننگ سکول کے مختلف شعبہ جات، ایڈمنسٹریشن و اکیڈمک بلاک، کلاس رومزکا تفصیلی معائنہ کیا، انہوں نے زیر تربیت جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ نوکری کا ایک اہم حصہ ہے جسے نہایت جانفشانی سے حاصل کریں, ڈسپلن، عوام کی خدمت، کردار سازی، جسمانی فٹنس ,ویپن ہینڈلنگ ،قانون کی بالا دستی اور ٹریننگ پر توجہ دیں اور اس ادارے سے حاصل کردہ علم اور تجربے کو عوام کی خدمت اور پولیس فورس کے بہتر مفاد کیلئے بروئے کار لائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 14-05-2024 |
196 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر چوکی کوکڑئی اور ضلع سوات کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ میں قائم جازو کنڈو چیک پوسٹ کا سرپرائز ویزٹ اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر چوکی کوکڑئی کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے مین گیٹ سنتری سمیت دیگر پوانٹس پر موجود پولیس جوانوں کو الرٹ پاتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے چوکی کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی انتظامات کیساتھ ساتھ روزنامچہ و دیگر ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں کو عوام الناس کیساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے، انہیں ہر قسم تعاون فراہم کرنے اور ان کے جائز مسائل بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے چوکی انچارج کوکڑئی کے ہمراہ ضلع سوات کے دور دراز علاقہ اور ضلع بونیر سے منسلک پہاڑی باؤنڈری پر قائم جازو کنڈو چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا، دورے کے موقع پر انہوں نے دوران ڈیوٹی پولیس اور ایف سی جوانوں سے ملاقات کی، سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا اور انہیں موجودہ حالات کی پیش نظر دہشتگرد عناصر میں ملوث افراد پر کڑی نگرانی رکھنے اور اپنے تحفظ کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بناتے ہوئے دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کیے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 13-05-2024 |
197 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ غالیگے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، شراب سمگل کرنے میں ملوث بین الصوبائی ملزم گرفتار، برانڈڈ شراب کے 4 عدد بوتلیں برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی ملزم مہران ولد ناصر جاوید ساکن کیر کوٹ لاہور کو گرفتار کرکے جس کہ قبضے سے برانڈڈ شراب کے 4 عدد بوتلیں برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 13-05-2024 |
198 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ غالیگے پولیس کی کامیاب کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی صدیوں پرانی نوادرات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار۔ تفصیل: سوات ( ) آج تھانہ کالاکوٹ پولیس کو ایک عورت مسماۃ (ح) زوجہ امیر باچہ ساکن گردے نوخارہ کی قتل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں مقتولہ کے والد مسمی محمدی گل ولد عمر گل ساکن سخرہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی جس کی شادی 12/13 سال قبل مسمی امیر باچہ سے ہوچکی تھی اور جو پچھلے دو سالوں سے سعودی عرب میں مقیم ہے، کچھ عرصہ پہلے میری بیٹی مائکے آکر اپنے دیوران مسمیان رحیم باچہ، گل باچہ اور نور اللہ پسران گل محمد ساکنان گردے نوخارہ کیخلاف جنگ جھگڑہ کرنے اور ساتھ اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی شکایت کر رہی تھی جس پر میں نے اسے دلاسہ دیکر اسے اپنے شوہر کے گھر واپس بھیج دیا، لیکن آج مجھے میری بیٹی کی قتل کی اطلاع ملی، جس کی مدعیت پر پولیس نے مقتولہ کی تینوں دیوروں کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ خان کے سخت نوٹس پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کی نگرانی میں ایس ڈی پی او سرکل مٹہ شوکت خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ شریف اللہ خان نے چوکی انچارج سخرہ اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ انتہائی مہارت اور ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے اپنے بھابی کو قتل کرنے کے بعد روپوش ملزمان کو چند گھنٹوں کی اندر گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان کو تھانہ کالاکوٹ میں پابند سلاسل کرکے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 13-05-2024 |
199 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، 3 عدد موٹر سائیکز برآمد۔ تفصیل: سوات: تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، 3 عدد موٹر سائیکز برآمد۔ پریس ریلیز مورخہ: 13-05-2024 |
200 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان سے ان کے دفتر میں چیف ایگزکیٹو / پرنسپل سیدو میڈیکل کالج ڈاکٹر اسرار الحق اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سیدو گروپ آف ٹیچینگ ہسپٹل ڈاکٹر شرافت علی کاملاقات، تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان سے ان کے دفتر میں چیف ایگزکیٹو / پرنسپل سیدو میڈیکل کالج ڈاکٹر اسرار الحق اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سیدو گروپ آف ٹیچینگ ہسپٹل ڈاکٹر شرافت علی نے ملاقات کی، جہاں انہوں نے پولیس شہداء، آن سروس پولیس اہلکاروں اور اُن کے فیملیز کیلئے فری طبی سہولیات اور ادوایات فرآہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی، مزید انہوں نےایس پی اعجاز شہید پولیس ہسپتال کبل سے ریفر شدہ مریضوں کو تمام تر سہولیات اور ادوایات مفت فرآہم کرنے کی یقین دہانی کی، ملاقات کے دوران محکمہ پولیس اور ڈاکٹروں کا عوام الناس کے لئے کیے گئیں بے لوث خدمات کو بھی سراہا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 13-05-2024 |
201 | ||
پریس ریلیز: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے احکامات کے مطابق ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کے نگرانی میں ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین کے قیادت میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سرکل خوازہ خیلہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا، تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے احکامات کے مطابق ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کے نگرانی میں ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین کے قیادت میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سرکل خوازہ خیلہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا، پریس ریلیز مورخہ: 13-05-2024 |
202 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ غالیگے پولیس کی کامیاب کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی صدیوں پرانی نوادرات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہدا للہ خان کے احکامات پر ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ شیر حسن خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن خان نے انچارج چوکی لنڈاکے تاج محمد اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ لنڈاکے چیک پوسٹ پر دوران ناکہ بندی نوادرات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی ازقسم موٹر کار نمبری ALF 060 سے کروڑوں روپے مالیت کی صدیوں پرانے نوادرات برآمدکرکے ملوث ملزم غلام جیلانی ولد حاجی گل ساکن کوئٹہ بلوچستان کیخلاف تھانہ غالیگے میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کر لیا گیا ہے۔ برآمد کی جانے والی نوادرات صدیوں پرانی ہیں، جنہیں قانونی کاروائی پوری کرنے کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کردیے جائینگے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 13-05-2024 |
203 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: تھانہ فتحپور پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں، بدنام زمانہ متعدد منشیات فروش گرفتار، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 33 گرام چرس اور 2 عدد پستول بمعہ 10 عدد کارتوس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ خان کے خصوصی احکامات پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فتحپور نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات کے قبیح دھندے میں ملوث منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان بیدار خان ولد امیر حمزہ ساکن باز خیلہ مٹہ، داؤد ولد پرونے، امداداللہ ولد امیر رحمن اور آمین اللہ ولد بہرہ مند ساکنان لاخار گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 33 گرام چرس اور 2 عدد پستول بمعہ 10 عدد کارتوس برآمد کر لئے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 13-05-2024 |
204 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات کا فوری ایکشن، شہری پر تشدد کرنے میں ملوث چوکی انچارج بریکوٹ سمیت تین پولیس اہلکار معطل، اعلامیہ جاری، تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے عام شہری مسمی زیشان ولد وارث خان ساکن بریکوٹ کے تشدد میں ملوث پولیس چوکی انچارج برکت علی، ایم ایچ سی چوکی بریکوٹ صباء خان اور پولیس کانسٹیبل عمران اللہ کو فوری طور معطل کرکے کلوزڈ ٹو لائن کر دئے گئیں ہیں۔ ڈی پی او سوات نے کہا قانون سے بالاتر کوئی نہیں پولیس عوام کی محافظ ہے، قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 13-05-2024 |
205 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان سے ان کے آفس میں نیشنل کرکٹ سٹار، فخرسوات احسان اللہ کا ملاقات۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان سے ان کے آفس میں نیشنل کرکٹ سٹار، فخرسوات احسان اللہ نے ملاقات کی جہاں ڈی پی او سوات نے بطور فاسٹ بولر ان کی کارکردگی کو نہایت سراہا اور کہا کہ آپ پورے ملک بلخصوص سوات کے نوجوانوں کے لئے ایک رول ماڈل ہو اور پورے پاکستانی عوام کو آپ پر فخر ہے، انہوں نے فخر سوات کے کرکٹ کیرئیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کی امید ظاہر کی۔ اس موقع پر کرکٹر احسان اللہ نے بھی ڈی پی او سوات کا شکریہ ادا کیا اور قیام امن کے لئے ان کے سربراہی میں سوات پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 13-05-2024 |
206 | ||
پریس ریلیز: سوات ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سوات میں امن کی بحالی میں سوات کے صحافیوں نے اہم کردار کیا ہے، امن کی خاطر صحافیوں نے جانوں کے جو نذرانے پیش کئے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ، سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ کیلئے سوات کے امن اور ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے اور عوامی مسائل کو ایوانوں تک پہنچانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑا ہے جو قابل تحسین ہے تفصیل: ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ سوات کا علاقہ یہاں کے لوگوں، پولیس،سیکیورٹی فورسز اور صحافیوں کی قربانیوں کی بدولت امن کا گہوارا ہے جس کا امن ہم کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے، سوات میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے مختلف پلان تیار کئے گئے ہیں جس پر عمل درآمد کرکے ٹریفک کے مسائل کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسی طرح سیاحت کے فروغ کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے پولیس سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے، ضلع کے داخلی اور خارجی مقامات پر پولیس کے بھاری نفری تعینات کردی گئی جو دن رات عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام مہمان نواز اور قانون کی پاسداری کرنے والے ہیں اس وجہ سے پولیس کو ڈیوٹی میں آسانی رہتی ہے اور لوگوں کو ایک پر امن معاشرہ میسر ہے جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کی تعاون سے منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف ہمیں کارروائیوں میں آسانی رہتی ہے پھر بھی عوام سے اپیل کرتے ہیں کے پولیس کا ساتھ دے کر سوات کو منشیات جیسے ناسور اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں تعاون کریں، انہوں نے کہ کہ آج سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس کو جونام ملا ہے وہ صحافیوں کی اچھی رپورٹنگ اور ان کے مثبت کردار سے ملا ہے کہ خیبر پختونخوا کی پولیس ایک مثالی فورس، تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپ کو عوام کا خا دم سمجھ کر ان کی جان و مال کی حفاظت کو شعار بنائیں اور احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں، انہوں نے کہا کہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل بھی موجود ہے جو اہلکار اچھی کارکردگی دکھائیں گے انہیں انعام ملے گا اور جو فرائض میں غفلت کا مرتکب ہوگا اسے سزا ملے گی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 13-05-2024 |
207 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان سے ان کے دفتر میں لاء سٹوڈنٹ کمیشن کی وفدکا تعارفی ملاقات تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان سے ان کے دفتر میں ایڈوکیٹ فیاض حکیم کے سربراہی میں لاء سٹوڈنٹ کمیشن کی وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران لاء سٹوڈنٹ کمیشن کی وفد نے جرائم کے روک تھام اور قیام آمن کو برقرار رکھنے کیلئے باہمی کردار ادا کرنے کی حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفد نے سوات پولیس کیجانب سے مختلف ٹوریسٹ فیسیلیٹیشنز سنٹرز پر سوات آنے والے سیاحوں کو ہر ممکنہ مدد و رہنمائی فراہم کرنے پر ڈی پی او سوات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے سربراہی میں سوات پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-05-2024 |
208 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان سے ان کے دفتر میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کا ملاقات تفصیل: سوات() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان سے ان کے دفتر میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے ملاقات کی، جہاں ڈی پی او سوات نے انہیں نئے زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کی دوران انہوں نے ضلع سوات کی موجودہ حالات، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سوات آنے والے سیاحوں کو ہر قسم دستیاب سہولیات کو بروئے کار لانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-05-2024 |
209 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سوات نعیم خان اور ڈی ایس پی سیکیورٹی سوات افسر زمان خان پولیس لائن کبل کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سوات نعیم خان اور ڈی ایس پی سیکیورٹی سوات افسر زمان خان نے آر ائی رحمت علی کے ہمراہ پولیس لائن کبل کے باؤنڈری والز، مورچاجات اور میں گیٹ پر کی گئی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، جہاں انہون نے دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں کو اپنے حفاظت کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور پولیس لائن کبل کی سیکورٹی انتظامات کو موثر بنانے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 07-05-2024 |
210 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین خان کا موجودہ سورت حال کو پیش نظر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چوکی بہار کا سر پرائز ویزٹ، تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین خان نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چوکی بہار کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے چوکی کی چاروں اطراف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور CCTVکیمرے چیک کی علاوہ ازیں سرکاری اسلحہ اور چوکی کی تمام ریکارڈ چیک کیا ۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور خفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے اور دوران ڈیوٹی ہیلمٹ اور جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 07-05-2024 |
211 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا اقراء ماڈل سکول اینڈ کالج گوالیرئی میں منعقد سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور چیف گیسٹ شرکت۔ تفصیل: سوات() ڈسٹرکٹ وپولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے اقراء ماڈل سکول اینڈ کالج گوالیرئی میں منعقد سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی، جہاں پہنچنے پر طلبہ وطالبات اور سکول انتظامیہ نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا، پھول نچھاور کئیں اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔ تقریب تقسیم انعامات پروگرام میں چیف گیسٹ ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے علاوہ ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر سوات زیراب گل خان سمیت اہل علاقہ، والدین، سکول انتطامیہ اور طلبہ و طلبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے سکول پرنسپل اور سٹاف کی محنت کی تعریف کی اور ان کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی شاگرد کے روشن مستقبل کو سنوارنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، اساتذہ کے محنت کے بدولت طلبہ و طلبات اپنے مقاصد کو حاصل کرسکتے ہیں، اساتذہ طالب علم کی سماجی، اخلاقی اور تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کی نہایت لگن سے کوششیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طلبات پر فخر ہیں، یہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، جو کہ مستقبل میں مختلف پیشوں کے زریعے سے قوم کے خدمت کرنے میں اپنے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اپنے والدین کے سرفخر سے بلند کرینگے۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ یوم تقسیم تقریب انعامات تمام بچوں، بچیوں اور والدین کے لیے نہایت خوشی اور یادگار دن ہوتا ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دے کر کہا کہ وہ اپنی بچوں اور بچیوں کو لازماً تعلیم دینے کے لیے سکول بھیج کر انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ مزید انہوں نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر سکول کے پرنسپل، سٹاف اور طلبہ و طلبات کو مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر چیف گیسٹ ڈی پی او سوات، ایس پی اپر سوات اور دیگر شرکاء نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ وطالبات میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 07-05-2024 |
212 | ||
پریس ریلیز: سوات: پولیس لائن کبل میں ریفریش کورس کا آغاز، ریفریش کورس میں ضلع بھر سے 50 سے زائد پولیس اہلکار شامل، ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان کا زیر تربیت جوانوں کا جائزہ۔ تفصیل: سوات() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں پولیس لائن کبل میں 15 دنوں پر مشتمل ریفریش کورس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس میں ضلع بھر سے 50 سے ذائد پولیس اہلکار شامل کئے گئیں ہیں۔ ریفریش کورس جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں جاری ہے جس کا مقصد جوانوں کو مختلف حالات سے نمٹنے, سٹریٹ کرائم کے روک تھام کے لئے کوئک رسپانس،شہری علاقوں میں سیکورٹی اور آپریشن کرنے کیساتھ جدید اسلحہ اور چھوٹے بڑے ہتھیار کے بارے آگاہی و تربیت فراہم کرنا ہے، اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان نے ریفریش کورس کرنے والوں جوانوں کا دی جانی والی تربیت کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ تربیت نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی مضبوطی کے لئے کی جاتی ہے جس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 07-05-2024 |
213 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشنز شموزئی، غالیگے، چیک پوسٹس ڈڈھارا، لنڈاکے، گھوڑا اور ڈپو کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشنز شموزئی، غالیگے، چیک پوسٹس ڈڈھارا، لنڈاکے، گھوڑا اور ڈپو کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے دونوں تھانہ کا ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، کرائم چارٹ، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے، باؤنڈری والز، واچ ٹاورز اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے سرکاری املاک کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، پولیس افسران تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں، انہوں نے محرر سٹاف کو حوالات میں بند ملزمان کو بھی ہر ممکنہ سہولیات دینے کی ہدایات جاری کئیں۔ مزید انہوں نے چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو چیکنگ کی موثر نظام کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد، منشیات سمگلرز/فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور دیگر سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی سخت تاکید کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 06-05-2024 |
214 | ||
پریس ریلیز: ماہانہ کارکردگی رپورٹ ماہ اپریل 2024
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ آختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن"منشیات اور جرائم سے پاک معاشرہ " کے عزم کی مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے سربراہی میں سوات پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور دیگر کاروائیوں کے دوران ماہ اپریل میں منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کی گئی کاروائیاں۔ تفصیل: گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں میں متعدد منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے جن کے قبضے سے 30کلو 841گرام چرس، 04کلو 173گرام ہیروین، 975 گرام آئس اور 99 لیٹر شراب برآمد کر لیا گیا۔ 23مجرمان اشتہاریوں سمیت انسدادِ کاروائیوں میں 2 ہزار 661 افراد جبکہ 799 اوارہ گرد بھی گرفتار کر لیے گئے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کروائیوں میں 02 عددکلاشنکوف، 03عدد رائفلز، 09عددبندوقیں،128عدد پستولیں، 1ہزار 758عددکارتوس، 02عددمارٹر، 02 ہینڈ گرینیڈز، 1کلو348 گرام باروداور 08عددخنجرز برآمد کرلیے گئیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے اس حوالے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی گزشتہ ماہ اپریل کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کاروائیوں کے نتیجے میں قتل و اقدام قتل، چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب متعدد مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کا خاتمہ ہمارا عزم ہیں، ہم سوات کو منشیات فری بنا کر ہی دم لینگے، انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں منشیات فروشوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، اہل سوات منشیات کے قبیح دھندے میں ملوث افراد کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں سوات پولیس کے سے بھر پور تعاؤن کریں۔ ڈی پی او سوات نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔امن وامان کے قیام کیلئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ عوامی تعاؤن کے بناء امن و امان کا قیام اورجرائم کا روک تھام نا ممکن ہے، لہذا عوام الناس جرائم پیشہ افراد کیخلاف سوات پولیس کو بروقت اطلاع دے کر فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں ۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 06-05-2024 |
215 | ||
پریس ریلیز: سوات: ٹریفک پولیس کیجانب سے ضلع بھر میں ون ویلنگ کے روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ تفصیل: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہداللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کی احکامات پر ضلع بھر کے مختلف شاہراؤں پر ون ویلنگ، اوور سپیڈنگ، بلانمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے والے وباش جوانوں کیخلاف ٹریفک پولیس متحرک۔ سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ون وینلگ اور تیز رفتاری کرنے والے اور بلا نمبر پلیٹ موٹر سائیکل والوں وباش جوانوں کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کیئں۔ اس حوالے سے ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون وینلگ اور تیز رفتاری کرنے والے اور بلا نمبر پلیٹ موٹر سائیکل والوں وباش جوانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مقصد معاشرے میں نوجوان نسل کو ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ سے روکنا ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارے مستقبل کا سرمایا ہے ان سے ان کے والدین کے بڑی امیدیں وابستہ ہے، چونکہ ون ویلنگ ایک جان لیوا فعل ہے، اس سے کسی کی جان چلی جاتی ہے یا عمر بھر کی معزوری کی باعث بن جاتا ہے، لہذا ون ویلنگ سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی اس سے بچنے کی تلقین کریں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 06-05-2024 |
216 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ سیدو شریف پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔
بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے قبضے سے 2 کلو 103 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان کے ویژن "منشیات سے پاک معاشرہ" کی عزم کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف طارق خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان شاہد خان ولد عقل جھان ساکن اسلام پور کے قبضے سے 1 کلو 43 گرام چرس اور عنایت اللہ ولد عمر ذادہ کے قبضے 1 کلو 60 گرام چرس برآمد کرکے جن کیخلاف تھانہ سیدو شریف میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کرلیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 06-05-2024 |
217 | ||
پریس ریلیز: سوات: پولیس اہلکاروں کے درپیش مسائل اور جائز عرض معروض سننے کیلئے ڈی پی او آفس سوات میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔ تفصیل: سوات: پولیس فورس کے بہادر جوان ہمارے قیمتی اثاثہ ہے، ان کے درپیش جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔ "ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان" سوات: پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کے لئےمیرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، تمام بلا جھجک میرے آفس آئیں اور مجھے اپنے مسائل سے اگاہ کریں۔ " ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان" سوات: تمام پولیس آفیسرز و جوانان اپنے ڈیوٹی خوش اسلوبی و جانفشانی سے ادا کریں، فرائض منصبی کے احسن طریقے سے ادائیگی پر حوصلہ افزائی جبکہ کوتاہی برتے پر محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔ "ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان" سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے پولیس آفیسرز جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض و معروض سننے کیلئے اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے پولیس آفیسرز و جوانوں کے جائز مسائل سن کر ان کے حل کے لئے موقع پراحکامات جاری کئیں۔ ڈی پی او سوات نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس فورس کے یہی بہادر جوان ہمارے قیمتی اثاثہ ہے، ان کے درپیش جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کے آفیسرز و جوانوں کے مسائل سننے کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، تمام بلا جھجک میرے آفس آئیں اور مجھے اپنے مسائل سے اگاہ کریں، تمام پولیس آفیسرز و جوانان اپنے ڈیوٹی خوش اسلوبی و جانفشانی سے ادا کریں، دوران ڈیوٹی عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ان کے عزت و آبرو کا خاص رکھا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرائض منصبی کے احسن طریقے سے ادائیگی پر تمام پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ کوتاہی برتنے پر سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 06-05-2024 |
218 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ خان کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر رات گئے تھانہ مالم جبہ اور چوکی تلیگرام کا سرپرائز ویزٹ، سیکیورٹی و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد آللہ خان نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر رات گئے تھانہ مالم جبہ اور چوکی تلیگرام کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے تھانہ اور وچوکی کا جملہ ریکارڈ، روزنامچہ و دیگر رجسٹرات، حوالات، کوت، کرائم چارٹ اور سی سی ٹی وی کمیرے چیک کئیں۔ انہوں نے تھانہ اور چوکی کی ارد گرد سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور انٹری گیٹس، واچ ٹاورز اور دیگر مورچوں میں موجود پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں اپنے سیکیورٹی کیساتھ ساتھ دیگر ساتھیوں اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے، عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ مذید انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو وادی مالم جبہ کی سیر و تفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور انہیں ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی بھی سخت تاکید کی۔ انہوں نے کہا سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے اور یہاں کے لوگوں کا زریعہ معاش کا زیادہ تر انحصار ٹوریزم پر ہے اسلئے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سیاحوں کیساتھ احسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ وہ یہاں سے ایک اچھا پیغام لے کر جائیے اور اپنے دیگر رشتہ داروں اور دوستوں کو سوات آنے کی ترغیب دیں۔ ڈی پی او سوات نے سرپرائز ویزٹ کے دوران تھانہ ملم جبہ میں پودا لگا کر شجر کاری بھی کی۔ اس موقع پر اے ایس پی (یو ٹی) جنید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 02-05-2024 |
219 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد آللہ خان کے زیر صدارت ڈی پی او آفس میں "اینٹی ریپ انوسٹیگیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021" کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہداللہ خان کے زیر صدارت "اینٹی ریپ انوسٹیگیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021" کے موضوع پر ڈی پی او آفس سوات میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں جج فیملی کورٹ اول سوات عالیہ بی بی، سول جج شاہ نوفل، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سید نعیم خان، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سوات، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان اور ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین خان سمیت دیگر پراسیکیوٹرز اور پولیس آفیسرز نے شرکت کی۔ ایک روزہ ورکشاپ میں 18 سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کیساتھ زیادتی کی کیسسز میں تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جج فیملی کورٹ اول عالیہ بی بی اور ڈی پی پی سید نعیم خان نے اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021 "سے شرکاء کو اگاہ کیا اور اس سے متعلق کیسز اور تفتیش کو متعلقہ عدالت میں نمٹانے کیلئے ایکٹ پر تفصیلی بات چیت کی، مزید انہوں نے اس ایکٹ کو جامیہ طریقے سے واضح کرتے ہوئے پولیس آفیسران کو تفتیش کے دوران تمام شواہد اکھٹا کرتے ہوئے متاثرہ بچے کی پراویسی کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021 " کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کی انعقادکا مقصد پولیس افسران کی تربیت اور رہنمائی کے ذریعے تفتیش کے عمل کو بہتر بنانا ہے، انہوں نے تمام تفتیشی افسران کو پراسیکیوشن برانچ کے ساتھ بہتر کوارڈینیشن رکھتے ہوئے اس ایکٹ کے تحت کم عمر بچوں اور بچیوں کیساتھ زیادتی کرنے والوں درندوں صفت افراد کو عدالتوں سے قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزائیں دلوانے اور جملہ ایس ڈی پی اوز کو ان کیسز کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ورکشاپ میں شریک پولیس افسران نے بھی درپیش مسائل اور پیچیدگیوں کا ذکر کیا جس میں افسران نے ان کی رہنمائی کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 02-05-2024 |
220 | ||
پریس ریلیز: سوات() تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی چوری چکاری میں ملوث ملزمان کیخلاف کامیاب کاروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں سرقہ شدہ سامان برآمد۔ تفصیل: اس حوالے سے ایس پی اپر سوات عطاءاللہ شمس نے ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ الطاف حسین، ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان اور دیگر پولیس کے ہمراہ تھانہ خوازہ خیلہ میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حدود تھانہ خوازہ خیلہ میں آئے روز متعدد چوری کی واقعات رونما ہوئے تھے جس پر ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی نوٹس پر میں نے ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرنے کیلئے ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ کے نگرانی میں ایس ایچ اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، جس پر سپیشل ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنیکل طریقے سے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزمان عمران ولد زمین شاہ ساکن جانو خوازہ خیلہ، برکت ولد عبدالمتین ساکن ڈھیرئی بابا خوازہ خیلہ، گل آمین ولد اشتمند ساکن ٹھیکدارئی، محمد آمیر ولد شیر زمان ساکن ڈھیرئی بابا خوازہ خیلہ، نیک ذادہ ولد خان ذادہ ساکن لنڈیکس خوازہ خیلہ اور ارشد ولد محمد آمین ساکن گاشکوڑ خوازہ خیلہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سےمختلف قسم کی 04 عدد بیٹریاں، 02گیس سلینڈرز، 02 عدد موبائل فونز، 10 عدد سٹیل پائپس، 5 عدد پانی کے موٹرز، ایک عدد سٹیل چارپائی، ایک عدد ہاتھ ریڑھی، 2 عدد بیگز اور دیگر مختلف قسم کے کھلونا نما سامان برآمد کرکے جن کیخلاف تھانہ خوازہ خیلہ میں مقدمہ درج رجسٹرکرکے پابند سلاسل کیے گئیں، جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں ۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 30-04-2024 |
221 | ||
پریس ریلیز: سوات: شدید بارشوں کے دوران سوات ٹریفک پولیس اپنی فرائض منصبی میں مصروف۔ تفصیل: سوات: عوام الناس کو ٹریفک جام کے مسائل سے محفوظ رکھنے کیلئے شدید موسلادھار بارش میں بھی ٹریفک رواں دواں رکھنے پر ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کا ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شاباش۔ سوات: شہریوں کیجانب سے شدید بارش کے دوران سڑکوں کو کلئیر رکھنے پر سوات ٹریفک پولیس کو خراج تحسین پیش۔ سوات: ٹریفک پولیس کا روڈ کلئیر رکھنے کیساتھ ساتھ مختلف مقامات پر بارش کے باعث پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں بھی پیش پیش۔ سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ عوام کی خدمت سوات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سوات ٹریفک پولیس عوام خدمت کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-04-2024 |
222 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: منشیات فروشوں کیخلاف تھانہ کالام پولیس کی کامیاب کاروائی۔
بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار، جس کے قبضے سے 643 گرام چرس اور 10 گرام آئس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان کے ویژن "منشیات سے پاک معاشرہ" کی عزم کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کالام علی بادشاہ نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم ضیاء الرحمن ولد میاں سعید ساکن جالبنڑ کالام کے قبضے سے 643 گرام چرس اور 10 گرام آئس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ کالام میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کرلیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-04-2024 |
223 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر تھانہ کوکارئی، سوات اور بونیر کی باؤنڈری پر قائم کلیل کنڈو چیک پوسٹ کا سرپرائز ویزٹ، شدید بارش اور سرد موسم میں الرٹ رہنے والے پولیس جوانوں کو شاباش اور نقد انعام سے نوازنے کا بھی اعلان۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر تھانہ کوکارئی, ضلع سوات اور ضلع بونیر کی باؤنڈری پر قائم کلیل کنڈو چیک پوسٹ کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، شدید بارش و سرد موسم میں الرٹ رہنے والے پولیس جوانوں کو شاباش دی اور انہیں توصیفی اسناد سے نوازنے کا بھی اعلان کیا، سرپرائز ویزٹ کے دوران انہوں نےتھانے میں رکھے گئے تمام رجسٹرات، کرائم چارٹ، حوالات، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے اور کوت اسلحہ بھی چیک کیا اور محرر سٹاف کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور احسن اخلاق سے پیش آئیں، عوام الناس کے عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے جائز مسائل بروقت حل کیے جائیں، عوام الناس کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور تھانے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے تھانے کی عمارت کے مختلف حصوں کا سیکورٹی معائنہ کیا، نفری کو چیک کیا اور بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، مزید انہوں نے تھانے اور چیک پوسٹ کی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو اپنے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی گیئرز کے استعمال کو یقینی بنانے، دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہنے, جرائم کی سد باب کیلئے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور دوران ڈیوٹی موبائل فون کی غیر ضروری استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-04-2024 |
224 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ہیڈ کوارٹرامیر نواز خان کا سنگوٹہ پبلک سکول کا دورہ، سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان نے سنگوٹہ پبلک سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے سکول میں لگائے گئیں سی سی ٹی کیمروں کا بھی معائنہ کیا اور سیکیورٹی انچارچ و دیگر پولیس جوانوں کو سکول سیکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے اور دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر لائن افیسر نجیب اللہ خان اور دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-04-2024 |
225 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ٹریفک سوات حبیب اللہ خان کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے فیضاگٹ روڈ کا دورہ۔ تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک سوات حبیب اللہ خان نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے فیضاگٹ روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو ٹریفک نظام کو بحال رکھنے، ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو جاری رکھنے اور عوام الناس کو ٹریفک جام کی وجہ سے درپیش مسائل سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی۔ مزید انہوں نے فیضاگٹ روڈ پر پائپ لائن کا کام کرنے والے ٹھیکدار سے ملاقات کی جہاں انہوں نے ٹریفک جام کی مسائل کے حل کیلئے جاری پائپ لائن کام کو دن کے بجائے رات کو کرنے کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔ مزید ایس پی ٹریفک سوات نے ڈرائیورز حضرات کو تحمل سے کام لینے اور ڈبل لائن بنانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-04-2024 |
226 | ||
پریس ریلیز: سوات: نو تعینات ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ الطاف حسین کا رات گئے تھانہ فتح پور کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: سوات () نو تعینات ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ الطاف حسین نے رات گئے تھانہ فتح پور کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے تھانہ کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات، باؤنڈری وال، رجسٹرات کے تکمیلات، زیر تفتیش مقدمات، سی سی ٹی وی کیمرے، حوالات، کرائم چارٹ، آن لائن ریکارڈ اور کوت اسلحہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود ایس ایچ او و دیگر جوانوں کو دوران ڈیوٹی اپنی تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرنے، عوام الناس کیساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے اور ان کی جائز مسائل بروقت حل کرنے کی ھدایت کی۔ مزید انہوں نےسیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو چیک کرکے انہیں بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور ارد گرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھنے کی تاکید کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 25-04-2024 |
227 | ||
پریس ریلیز: سوات۔: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ منگلور اور پولیس گارد بشبنڑ کا اچانک دورہ تفصیل: سوات() ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ منگلور اور پولیس گارد بشبنڑ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانے اور گارد کی چاروں اطراف کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا علاوہ ازیں سرکاری اسلحہ، CCTV کیمرے، نفری سٹیٹمنٹ، کرائم چاٹ اور ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور خفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے اور دوران ڈیوٹی ہیلمٹ اور جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں، عوام کے عزت نفس کا خیال رکھیں۔ عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 25-04-2024 |
228 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا سرکل مٹہ کا دورہ، ایس ڈی پی او مٹہ اور جملہ سرکل ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے تھانہ مٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایس ڈی پی او مٹہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر سوات اور جملہ سرکل ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ کے دوران انہوں نے ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچانے، کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس، وارننگ لائٹس کیخلاف جاری مہم میں کاروائیاں تیز کرنے کیساتھ ساتھ تمام ایس ایچ اوز کو اپنے تھانوں کی حدود میں مؤثر گشت کو یقینی بنانے، چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لانے کی سخت ہدایت کی۔ مزید انہوں بالائی سوات کی سیر و تفریح کو آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہوئے انہیں فیسلیٹیٹ کرنے کی بھی تاکید۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی آر سی مٹہ کا بھی دورہ کیا اور جملہ ڈی ار سی ممبران سے ملاقات کی، انہوں نے عوام الناس کو ان کی دہلیز پر ان کی مسائل بلا معاوضہ حل کرنے اور انہیں مفت انصاف کی فراہم کرنے پر ڈی آر سی کی کاوشوں کو سراہا۔ سرکل مٹہ کی دورے کی موقع پر ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے تھانہ شکر درہ کا بھی ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے جملہ رجسٹرات، کرائم چارٹ، واچ ٹاورز، حوالات، کوت اسلحہ اور دیگر سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس آفیسرز و جوانوں کو اپنے حفاظت کیلئے سیکیورٹی گئیرز کی استعمال کو یقینی بناتے ہوئے سماج دشمن عناصر کیخلاف انٹیلیجنس بیس کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 25-04-2024 |
229 | ||
پریس ریلیز: سوات: سوات ٹریفک پولیس کیطرف سے کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری،سیکڑوں گاڑیوں پر جرمانے عائد۔ تفصیل: سوات: عوام الناس ٹینٹڈ گلاس اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں پولیس کا ساتھ تعاؤن کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ایس پی ٹریفک سوات حبیب اللہ خان سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کے نگرانی میں ٹریفک پولیس سوات نے کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف جاری مہم میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھتے ہوئے سیکڑوں لوگوں پر جرمانے عائدکئیں ۔ گزشتہ ایک یوم میں کالے شیشوں کے استعمال پر 270، غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل چلانے پر 140اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 118 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ گاڑیوں سے بلیک پیپرز اور فینسی نمبر پلیٹس اتارے گئیں ۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 24-04-2024 |
230 | ||
پریس ریلیز: ایک ضروری اطلاع۔...
وزارت داخلہ کیجانب سے گاڑیوں کے کالے شیشوں (ٹنٹڈ گلاس) پر سال 2013 سے مکمل طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اسلئے کسی بھی گاڑی پر ٹنٹڈ گلاس لگانا خلاف قانون ہے۔ اگر کسی کے پاس ٹنٹڈ گلاس والی اجازت نامہ ہو تو وہ جعلی و فرضی تصور کیجا ئیگی۔ تفصیل: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں کالے شیشوں(ٹنٹڈ گلاس) والے گاڑیوں کیخلاف مہم کا اغاز ہو چکا ہے۔ لہذا عوام الناس اپنی اپنی گاڑیوں سے بلیک پیپرز ( ٹنٹڈ گلاس) ہٹا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 22-04-2024 |
231 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر چوکی کوکڑئی اور مختلف گاردات و ناکہ بندیوں کا دورہ، سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کے روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر رات گئے چوکی کوکڑئی، کیجولٹی ہسپتال، سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے گاردات اور مختلف ناکہ بندیوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، سرپرائز ویزٹ کے دوران انہوں نے چوکی کوکڑئی میں رکھے گئے تمام رجسٹرات، کرائم چارٹ، حوالات، سی سی ٹی وی کیمرے اور کوت اسلحہ بھی چیک کیا، دورے کے دوران انہوں متعلقہ پولیس آفیسر و جوانوں کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ عوام الناس کیساتھ نرمی سے ہیش آئے، کار سرکار کو بروقت انجام دیا جائے، دوران ڈیوٹی غفلت بلکل برداشت نہیں کی جائی گی، عوام الناس کے عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے جائز مسائل بروقت حل کیے جائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سوات نے مختلف ناکہ بندیوں کا بھی دورہ کیا اور مختلف حصوں کا سیکورٹی معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو اپنے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی گیئرز کے استعمال کو یقینی بنانے، دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہنے، موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کرنے اور دوران چیکنگ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-04-2024 |
232 | ||
پریس ریلیز: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان نے ڈی ایس پی سیکیورٹی آفسر زمان خان کے ہمراہ بم ڈسپوزل یونٹ سیکشن کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے بم ڈسپوزل یونٹ کے زیر استعمال مختلف جدید آلات کا معائنہ کیا۔ جہاں انچارج بی ڈی یو قیوم شاہ نے انہیں یونٹ میں موجود ہتھیاروں، اسلحہ و ایمونیشن اور دیگر موجود سامان کے بارے بریفنگ دی۔ تفصیل: قبل ازیں ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان نے اپنے دفتر میں پولیس لائن کبل کے جملہ شعبہ جات کے انچارجان کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں تمام شعبہ ہائے کے تکمیلات، نظم و ضبط، اور کارہائے منصبی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جملہ انچارجان کو سرکاری املاک اور موجود سامان کا خاص خیال رکھنے، شعبوں میں آنے والے جوانوں کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-04-2024 |
233 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک اپر سوات محمد فیاض خان کی قیادت میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد۔ تفصیل: شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔۔۔(ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان) ڈی ایس پی ٹریفک اپر سوات محمد فیاض خان نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آئے ہوئے امیدواروں سے میلہ گراؤنڈ مٹہ میں ٹریفک قوانین کے مطابق ٹیسٹ لیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے ٹریفک قوانین کے تحت امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک اپر سوات نے امیدواروں سے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس میرٹ کی بیناد پر ہی بنائے جا رہے ہیں اور کسی قسم کی سفارش برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-04-2024 |
234 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن لوئر سوات اکبر حیات خان کا پولیس ڈرائیونگ سکول کانجو کا دورہ۔ تفصیل: سوات ( ) ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کے ہدایت کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن لوئر سوات اکبر حیات خان نے پولیس ڈرائیونگ سکول کانجو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈرائیونگ اسکول میں عملے کے کام کیساتھ ساتھ مختلف امور و انتظامات اور ڈرائیونگ سکول ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا، انہوں نے انچارج ڈرائیونگ سکول ضیاء اللہ خان کو ڈرائیونگ اسکول میں معیاری لیکچرز، فزیکل ٹریننگ اور ڈرائیونگ سیکھنے کے خواہشمند لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-04-2024 |
235 | ||
پریس ریلیز: سوات () انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ہ اختر حیات خان کی وژن کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا تفصیل: جہاں انہوں نے پولیس افیسرز و جوانوں کے جائز مسائل سن کر ان کے حل کے لئے موقع پراحکامات جاری کئے۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ یہی جوانان ہمارے پولیس فورس کا اصل سرمایہ ہے، میں بطور ضلعی پولیس سربراہ ان پر فخر کرتا ہوں، پولیس جوانوں کو درپیش مسائل کا حل میرے اولین ترجیحات میں شامل ہےاور سوات پولیس کے جوان بہادر اور مثالی پولیس ہیں جو دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے شجاعت و بہادری کی مثال قائم کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقہ سے انجام دینے والے پولیس جوانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کے سفارشی کلچر ختم کرنے اور پولیس جوانوں کے جائز مسائل کی حل کیلئے ہفتہ وار اردلی روم منعقد کیا جائیگا چونکہ پولیس ایک خود مختار فورس ہے، ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور تمام پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل ہر صورت حل کیے جائینگے۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے پولیس جوانوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان اپنے فرائض خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دیں کوئی بھی اہلکار عوام کے ساتھ نامناسب رویہ نہ اپنائے، پولیس عوام کی عزت اور مال کی حفاظت کے لئے ہے عوامی خدمات کو فرض العین سمجھ کر شہریوں کے ساتھ بہترین اخلاق اور اچھے رویے کا مظاہرہ کریں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-04-2024 |
236 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کی زیر صدارت تمام ایس ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ، تفصیل: سوات:- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس سوات میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع سوات کے تمام ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران امن و امان کے قیام اور سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیساتھ ساتھ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کو کامیاب بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی، میٹنگ کے دوران ڈی پی او سوات نے کہا کہ واقعات کی صورت میں ایس ڈی پی اوز خود کرائم سین اور تفتیش کے عمل کی نگرانی کریں انہوں نے خصوصی پلان کے تحت سپیشل ناکہ بندیوں پر چیکنگ کی خود نگرانی کرنے سمیت تھانوں ، چوکیات اور دیگر حساس مقامات کی سرپرائز وزٹ کرکے سکیورٹی آڈٹ کی بھی ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے میٹنگ کے دوران ایس ڈی پی اوز کو اپنے اپنے سرکلز میں عوامی مسائل سننے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سائلین کے ساتھ خود مل کر ان کے مسئلے مسائل کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں عوام کی جان ومال کی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہیومن انٹلی جنس نظام مزید فعال کر نے انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشنز، سرپرائز ناکہ بندیاں اور پولیس گشت میں اضافہ کرکے جرائم کا قلع قمع کریں ،حال ہی میں جیلوں سے رہا ہونے والے عادی جرائم پیشہ کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والے افراد کی بھی کڑی نگرانی کا عمل جاری رکھیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-04-2024 |
237 | ||
پریس ریلیز: سوات: ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر ایک شہری کا فرض ہے، ٹریفک کی بڑھتی ہوئے مسائل کو ہم سب نے مل کر حل کرنا ہے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن سوات تفصیل: سوات: ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس نے سوات کا مصروف ترین مرکزی بازار مینگورہ میں نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں چالان کئیں۔ ایس پی ٹریفک سوات نے اپنے جاری پیغام میں کہا ٹریفک پولیس کیطرف سے آئندہ بھی نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں جاری رہینگے، لہذا عوام الناس سے اپیل ہے کہ نو پارکنگ ایریاز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے اجتناب کریں تاکہ ٹریفک جیم جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر ایک شہری کا فرض ہے، اسلئے ہم سب نے ٹریفک کی بڑھتی ہوئی مسائل میں سوات کا شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے اور ٹریفک اصولوں کا پابند رہ کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-04-2024 |
238 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔ تفصیل: سوات: متعلقہ ایس پیز کے سپرویژن، ایس ڈی پی اوز کے نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز کے قیادت میں ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے حدود میںں داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات و شاہراؤں پر پولیس کی ناکہ بندیوں پر چیکنگ جاری ہے، جہاں ناکہ بندیوں کے دوران مشکوک گاڑیوں، بلا نمبر موٹر سائیکلوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تعطل کاروائیاں اور مشکوک افراد کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے، جس کا مقصد سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانا، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ضلع ہذا میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے. ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-04-2024 |
239 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات عطاءاللہ شمس کاموجودہ صورتحال کی پیش نظرپولیس سٹیشن شکردرہ کا سرپرائز ویزٹ، سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کے روشنی میں ایس پی اپر سوات عطاءاللہ شمس نے موجودہ صورتحال کی پیش نظرپولیس سٹیشن شکردرہ کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، سرپرائز ویزٹ کے دوران انہوں نےتھانے میں رکھے گئے تمام رجسٹرات، کرائم چارٹ، حوالات، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے اور کوت اسلحہ بھی چیک کیا، انہوں نے محرر سٹاف کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور احسن اخلاق سے پیش آئیں، عوام الناس کے عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے جائز مسائل بروقت حل کیے جائیں، عوام الناس کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور تھانے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے تھانے کی عمارت کے مختلف حصوں کا سیکورٹی معائنہ کیا، نفری کو چیک کیا اور بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، مزید انہوں نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو اپنے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی گیئرز کے استعمال کو یقینی بنانے، دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہنے اور موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-04-2024 |
240 | ||
پریس ریلیز: سوات حالیہ بارشوں میں دریاؤں میں طغیانی کیوجہ سے بند شاہرائیں ٹریفک کیلئے بحال، سوات پولیس سیاح اور عوام عوامی خدمت میں پیش پیش۔ تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے جاری کردہ احکامات کے مطابق تمام پولیس افیسرز و جوانان سیاحوں کے مدد کے لیے ضلع سوات کے تمام شاہراؤں پر موجود ہیں، اس سلسلے میں حالیہ بارشوں کیوجہ کالام روڈ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور پانی کی تیز بہاؤ کیوجہ سے ٹریفک کیلئے بند تھا، جو کہ ضلعی انتظامیہ کے مدد سے ہر قسم ٹریفک کیلئے بحال ہوچکا ہے، ایس ڈی پی او سرکل مدین زمان شاہ نے آج کالام شاہراہ کے مختلف سپاٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا، اور دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں کو سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-04-2024 |
241 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان سے ان کے دفتر ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کا ملاقات تفصیل: سوات() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان سے ان کے دفتر ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے ملاقات کی جہاں ضلع سوات کی موجودہ حالات، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سوات آنے والے سیاحوں کو ہر قسم دستیاب سہولیات کو بروئے کار لانے کی حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-04-2024 |
242 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا رات گئے موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف تھانوں کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: سوات( ) ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے رات گئے موجودہ صوتحال کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف تھانہ جات سیدوشریف، مینگورہ، بنڑ اور رحیم آباد کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے تھانوں کا ریکارڈ، روزنامچہ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، کرائم چارٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کریں، تھانوں اور دیگر پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے محرر سٹاف کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر جانے سے پہلے تمام پولیس اہلکاروں کی ہیلمٹ و جیکٹ چیک کرنے، تمام رجسٹرات کی بروقت تکمیلات کرنے اور حوالات میں بند ملزمان کو ہر ممکنہ سہولیات دینے کی بھی سخت ہدایات جاری کئیں۔ اس موقع پر انہوں نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کی گئی مختلف ناکہ بندیوں کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو دوران چیکنگ عوام الناس کیساتھ احسن سلوک سے پیش آنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی تاکید کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 16-04-2024 |
243 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے براہ راست نگرانی میں سوات پولیس موسلادھار بارش اور شدید سرد موسم میں بھی عوامی خدمت میں صف اول پر۔ تفصیل: سوات: حالیہ بارشوں کیوجہ سے کالام روڈ پر سیاحوں کو لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی کیوجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا تھا، جس کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او سوات نے خود کالام شاہراہ کے مختلف سپاٹس کا ویزٹ کیا، رات دیر تک وہاں موجود رہے، جہاں ڈی پی او سوات کی براہ راست نگرانی ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان، دیگر ٹریفک و ڈسٹرکٹ پولیس کے آفیسرز و جوانان ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-04-2024 |
244 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا رات گئے تھانہ بحرین کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے رات گئے تھانہ بحرین کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے تھانہ کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات، باؤنڈری وال، رجسٹرات کے تکمیلات، زیر تفتیش مقدمات، سی سی ٹی وی کیمرے، حوالات، کرائم چارٹ، آن لائن ریکارڈ اور کوت اسلحہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس آفیسرز و جوانوں کو دوران ڈیوٹی اپنی تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرنے، عوام الناس اور سیاحوں کیساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے اور ان کی جائز مسائل بروقت حل کرنے اور بحرین آنے والے سیاحوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مزید انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو چیک کرکے انہیں بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی تاکید کی۔ سرپرائز ویزٹ کے دوران ڈی پی او سوات نے تھانے میں رکھے گئے رجسٹر میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-04-2024 |
245 | ||
پریس ریلیز: عوام الناس کی خدمت۔۔۔۔ہمارا اولین فریضہ
ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے براہ راست نگرانی میں سوات پولیس سیاحوں کی خدمت میں پیش پیش۔ تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے خود حالیہ موسلادھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی کیوجہ سے کالام روڈ جو کہ ٹریفک کیلئے بند تھا کا دورہ کیا، جہاں ضلع انتظامیہ، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی تعاؤن اور سوات پولیس کے انتھک محنت سے کالام شاہراہ ٹریفک کیلئے وقتی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، ڈی پی او سوات کے براہ راست نگرانی میں ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان دیگر پولیس آفیسرز و جوانوں کے ہمراہ پانی کی تیز بہاؤ کیوجہ سے مانکیال کی مقام پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف ہے، اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس سمیت دیگر پولیس آفیسر بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی او سوات نے موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے باوجود شاہراؤں پر اپنی فرائض منصبی کی ادائیگی میں مصروف پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر انہیں شاباش بھی دی، ڈی پی او سوات نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوات پولیس کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، ہمارے پولیس آفیسرز و جوانوں کے حوصلے ہمیشہ بلند رہینگے، عوام الناس اور سوات آنے والے سیاحوں کی ہر ممکنہ مدد کرنے میں کوئی کمی نہیں آئیگی۔ انہوں نے عوام الناس اور سیاحوں سے بھی پولیس کے ساتھ تعاؤن کرنے اور دوران ڈرائیونگ جلد بازی نہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ایک مہزب شہری ہونے کی ثبوت دینے کی اپیل کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-04-2024 |
246 | ||
پریس ریلیز: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے عید الفطر کی نماز پولیس افسران و جوانوں کے ہمراہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں اداکی۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے پولیس افسران و جوانان کے ساتھ جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں عید کی نماز ادا کی۔ جہاں شہداۓ پولیس کے بلند درجات کے ساتھ ملک وقوم کی سلامتی اور بقاء کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئ۔ نماز عید میں ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان سمیت دیگر پولیس آفیسرز و جوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں پولیس آفیسرز و جوانان سے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان عید کی مبارکباد دینے شہدائے پولیس کے گھر گئے، ان کی بچوں سے ملے، عید کی مبارک دی اور انہیں پھولوں کی گلدستے اور تحائف پیش کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 11-04-2024 |
247 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا رات کے وقت تھانہ رحیم آباد سمیت مختلف رش والے مارکیٹوں اور ناکہ بندیوں کا دورہ، سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور مارکیٹوں اور بازاروں میں جیب تراشوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے رات کے وقت تھانہ رحیم آباد کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے روزنامچہ، کوت اسلحہ، حوالات، کرائم چارٹ، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر رجسٹرات کی تکمیلات کا باریک بینی سے جائزہ لیا، مزید انہوں نے مختلف رش والے مارکیٹوں چینہ بازار، سٹی سنٹر قمبر کا دورہ کیا جہاں انہوں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں اور لیڈیز پولیس کو مشکوک افراد بالخصوص جیب تراشوں پر کڑی نگرانی رکھنے اور عید کے شاپنگ میں مصروف لوگوں کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں فضاگٹ، ایوب بریج، اینگرو ڈھیرئی اور بھٹئی چوک میں کئیں گئیں ناکہ بندیوں کا بھی دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس آفیسرز و جوانوں کو ون ویلنگ کرنے والے وباش جوانوں، بلا نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز اور کالے شیشوں والے گاڑیوں، مشکوک افراد کی چیکنگ کرنے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت قانونی کاروائیاں کرنے کی سخت ہدایات کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-04-2024 |
248 | ||
پریس ریلیز: سوات : ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا چاند رات کے حوالے سے عوام الناس کے نام اہم پیغام،
سوات:ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا فعل ہے اس سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچنے کی تلقین کریں۔ ڈی پی او سوات تفصیل: سوات:سوات پولیس سیاحوں کے مدد کیلئے ہر دم کوشاں ہیں ،عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے جنت نظیر وادی سوات آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید ،پخیر راغلے۔ ڈی پی او سوات سوات: ضلع سوات میں امن وامان کے بحالی، جرائم کا روک تھام ، ٹریفک نظام کی بحالی اور عوام کی جان ومال کے تحفظ فراہم کرنا پولیس کا اولین فرض ہیں۔ ڈی پی او سوات ڈی پی او سوات نے والدین کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات پر وہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی ہر گز اجازت نہ دیں اور انہیں ون ویلنگ کرنے سے روکیں۔ ڈی پی او سوات نے عوام الناس سے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی حوالے سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی سوات نے ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ ،ون ویلنگ اور آتش بازی کرنے پر دفعہ 144 نافذ کر کے پابندی عائد کی ہے، انہوں نے کہا کے چاند رات پر آتش زدگی مواد/ پٹاخے بیچنے والے دکانداروں, ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلئے عوام ہوائی فائرنگ ،آتش بازی یا ون ویلنگ کرکے اپنے عید کو سلاخوں کی پیچھے نا گزاریں لہذا ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کرکے اپنی عید اپنے فیملی کیساتھ خوشیوں سے منائیں۔ ڈی پی او سوات نے مزید کہا کہ عید کے حوالے سے سوات پولیس کے جوانان سیکیورٹی پلان کے تحت تمام حساس جگہوں پر تعینات کیے جا چکے ہیں اور وہ اپنی ڈیوٹیاں خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔ انہوں کہاں کہ عوام کو ہر قسم مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے سوات پولیس ہر دم تیار ہیں۔ سیاحوں کے حوالے سے ڈی پی او سوات نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں بطور ضلعی پولیس سربراہ سوات آنے والوں سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم نے سیاحوں کے مدد کےلئے ضلع سوات کے پانچ مختلف مقامات پر ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں سیاحوں کی ہر قسم رہنمائی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاند رات کے چھٹیوں میں ہم نے تمام ابابیل جوانان، پولیس اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، تاکہ 24 گھنٹے روف ٹاپس اور سڑکوں پر موجودرہ کر عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-04-2024 |
249 | ||
پریس ریلیز: ہم بھولیں نہیں، شہدائے پولیس ہمارے ہیروز ہیں، ان کے قربانیوں کے بدولت آج ہم پر امن عید یں گزار رہے ہیں۔ ( ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان ) تفصیل: سوات() عید الفطر کی آمد کے موقع پر ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے جانب سے شہدائے پولیس کے فیملیز کو عید کے خوشیوں میں یاد رکھتے ہوئے ضلع بھر میں ایس ایچ اوز کے ذریعے شہداء کے فیملیز میں عید گفٹس تقسیم کئے گئیں۔ ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان شہداء نے قوم کے آج کیلئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے۔ اور انکے قربانیوں کے بدولت آج ہم پر امن عیدیں گزار رہے ہیں ان کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم ان شہداء کو ہم ہر خوشی کے موقع پر یاد کر کے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کرتے رہینگے۔ قوم کے اس عظیم اور بہادر سپوت جنہوں نے عوام الناس کے تحفظ کیلئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کیا کو ہم خوشی کے موقع پر کیسے بھول سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے فیملیز کو اس بات کا احساس دلا یا کہ آپ اکیلے نہیں، بلکہ پورا محکمہ پولیس آپ کے ساتھ ہیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-04-2024 |
250 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے رات گئے تھانہ مٹہ، تھانہ چارباغ اور تھانہ منگلور کا سرپرائز ویزٹ کیا۔ تفصیل: موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں تھانوں کی سکیورٹی و دیگر حفاظتی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او سوات نے تمام تھانوں کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات، باؤنڈری والز، رجسٹرات کے تکمیلات، زیر تفتیش مقدمات، سی سی ٹی وی کیمرے، حوالات، کرائم چارٹ اور آن لائن ریکارڈ بھی چیک کیا، ڈی پی او سوات نے پولیس افسران و جوانوں کو دوران ڈیوٹی اپنی تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرنے، عوام الناس کیساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے اور ان کی جائز مسائل بروقت حل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات نے تمام تھانوں کے گیٹز اور واچ ٹاورز کے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو چیک کرکے انہیں بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی بھی سختی سے ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات نے پولیس اہلکاروں کو رات کے وقت اپنی تحفظ کیلئے ضروری تدابیر اختیار کرنے اور شرپسند عناصر کے خلاف انٹلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سماج دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بناتے ہوئے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ "ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان" سوات پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ "ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان" ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-04-2024 |
251 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے رات گئے تھانہ مٹہ، تھانہ چارباغ اور تھانہ منگلور کا سرپرائز ویزٹ کیا۔
موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں تھانوں کی سکیورٹی و دیگر حفاظتی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ تفصیل: ڈی پی او سوات نے تمام تھانوں کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات، باؤنڈری والز، رجسٹرات کے تکمیلات، زیر تفتیش مقدمات، سی سی ٹی وی کیمرے، حوالات، کرائم چارٹ اور آن لائن ریکارڈ بھی چیک کیا، ڈی پی او سوات نے پولیس افسران و جوانوں کو دوران ڈیوٹی اپنی تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرنے، عوام الناس کیساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے اور ان کی جائز مسائل بروقت حل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات نے تمام تھانوں کے گیٹز اور واچ ٹاورز کے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو چیک کرکے انہیں بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی بھی سختی سے ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات نے پولیس اہلکاروں کو رات کے وقت اپنی تحفظ کیلئے ضروری تدابیر اختیار کرنے اور شرپسند عناصر کے خلاف انٹلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سماج دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بناتے ہوئے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ "ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان" سوات پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ "ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان" ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
252 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا رات کے وقت مختلف رش والے مارکیٹوں اور ناکہ بندیوں کا دورہ، سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو جیب تراشوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے رات کے وقت مختلف رش والے مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں انہوں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں اور لیڈیز پولیس کو مشکوک افراد بالخصوص جیب تراشوں پر کڑی نگرانی رکھنے اور عید کے شاپنگ میں مصروف لوگوں کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں فضاگٹ اور اینگرو ڈھیرئی میں کی گئی ناکہ بندیوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس آفیسرز و جوانوں کو ون ویلنگ کرنے والے وباش جوانوں، بلا نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز اور کالے شیشوں والے گاڑیوں، مشکوک افراد کی چیکنگ کرنے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت قانونی کاروائیاں کرنے کی سخت ہدایات کئیں، مزید انہوں نے مینگورہ بازار کا بھی دورہ کیا، ٹریفک پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے اقدامات کرنے کی تاکید کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
253 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشن کانجو، پولیس پوسٹس ٹاؤن شپ اور توتانوبانڈئی، کبل اور کانجو بازارکا دورہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صوتحال کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ کانجو، چوکی ٹاؤن شپ اور چوکی توتانوں بانڈئی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ اور چوکیات کا ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس، سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے سرکاری املاک کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، پولیس افسران تھانہ اور چوکیات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں، انہوں نے محرر سٹاف کو تھانوں میں آنے والے سائلین کی بروقت دادرسی کرنے کیساتھ ساتھ حوالات میں بند ملزمان کو بھی ہر ممکنہ سہولیات دینے کی ہدایات جاری کئیں۔ مزید انہوں نے ماہ صیام کے دوران کانجو اور کبل بازار میں امان و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو عوام الناس کیساتھ احسن سلوک سے پیش آنے کی تاکید کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
254 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف پولیس سٹیشنز کا سرپرائز ویزٹ
سوات: ماہ رمضان میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈی پی او سوات تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس سٹیشنز شموزئی اور غالیگے کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے تھانوں کی چاروں اطراف کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا علاوہ ازیں سرکاری اسلحہ، CCTV کیمرے، نفری سٹیٹمنٹ، کرائم چاٹ، روزنامچہ اور کمپیوٹرائز ریکارڈ کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور خفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے اور دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات کئیں۔ مزید انہوں نے ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں، عوام کے عزت نفس کا خیال رکھیں، عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ مزید انہوں نے ایس ایچ اوز کو چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی سختی سے ہدایت کی۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان، اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر اور ڈی ایس پی ٹریفک لوئر سوات اکبر حیات خان بھی ہمراہ موجود تھے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
255 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: منشیات فروشوں کیخلاف تھانہ مدین پولیس کی کامیاب کاروائی۔
بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار، جس کے قبضے سے 1 کلو 07 گرام چرس اور 121 گرام آئس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان کے ویژن "منشیات سے پاک معاشرہ" کی عزم کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مدین محمد سلیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم اشرف علی ولد محمد علی ساکن گھڑی کلے مدین کے قبضے سے 1 کلو 07 گرام چرس اور 121 گرام آئس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ مدین میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کرلیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
256 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا پولیس لائن کبل, ایس پی اعجاز شہید پولیس ہسپتال کبل اور پولیس سٹیشنز کبل اور شاہ ڈھیرئی کا دورہ۔ تفصیل: سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے پولیس لائن کبل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس لائن سیکورٹی، روزنامچہ، ایم ٹی سیکشن، کوت اور دیگر مختلف سیکشنز کا تفصیلی جائزہ لیا، مزید پولیس اہلکاروں کے رہائشی بیرک، میس چیک کرتے ہوئے پولیس اہلکاران کو تمام ممکنہ سہولیات دینے کیساتھ ساتھ پولیس لائن کی سیکورٹی انتظامات کی بہتری اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں، انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور اُن کو درپیش مسئلے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایس پی اعجاز شہید پولیس ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو شہداء پولیس کی فیملیز کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی، دورے کے موقع پر اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان اور دیگر پولیس آفیسرز بھی ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس سٹیشنز کبل اور شاہ ڈھیرئی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کمپیوٹرائز ریکارڈ، روزنامچہ، حوالات، سی سی ٹی وی کیمرے اور کرائم چارٹ کیساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود پولیس آفسیرز و جوانوں کو اپنے حفاظت کی خاطر ہمہ وقت الرٹ رہتے ہوئے اپنے ارد گرد مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نگرانی رکھنے اور محرر سٹاف کو رجسٹرات کی بروقت تکمیلات اور تھانوں میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور اچھے اخلاق سے پیش آنے، عوام کے عزت نفس کا خیال رکھنے، انہیں تحفظ امن کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھنے کے خصوصی ہدایات جاری کئیں۔، مزید انہوں نےحوالات میں بند ملزمان سے انکو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی اور محرر سٹاف کو حوالات میں بند ملزمان کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور کے حقوق کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
257 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ بنڑ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، مجموعی طور پر 399 گرام ہیروئن برآمد، ملزمان گرفتار۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اخترحیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی کے ویژن "منشیات سے پاک معاشرہ" کے عزم کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی احکامات پر تھانہ بنڑ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی شاہی بخت کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بنڑ حلیم خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف کاروائیوں میں ملزمان ذاھد ولد عبداللہ ساکن یخ کوہے طاہر آباد سے 103 گرام ھیروئن، فاروق ولد مٹاکے ساکن نویکلے مینگورہ سے107 گرام ہیروئن، عثمان علی ولد تاج رحمان ساکن ملوک آباد مینگورہ سے37 گرام ھیروئین، انظر گل ولد پائندہ خان ساکن فضاگٹ سے 41 گرام ھیروئین اور ملزم سیراج ولد عبدالمنان ساکن بھٹئ چوک بنڑ کے قبضے سے 111 گرام ہیروئن برآمد کر کےحسب ضابطہ گرفتار کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
258 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان اور ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کا افطاری سے قبل مینگورہ بازار کا دورہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان اور ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان نے افطاری سے قبل مینگورہ بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بازار میں ٹریفک و سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو ٹریفک کی بلا تعطل روانی، حادثات کے روک تھام اور عوام کی سہولت کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
259 | ||
پریس ریلیز: سوات. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا سیدو شریف ہسپتال کا دورہ تفصیل: سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے خرکئی ضلع لوئر دیر سے قیدیوں کو لیکر سوات آنے والی پولیس موبائل کے حادثے میں شدید زخمی ہونے والے سب انسپکٹر بحر الملک کی عیادت کیلئے سیدو سنٹرل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور ہسپتال انتظامیہ کو انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے خصوصی ہدایات جاری کیے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف حبیب شاہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
260 | ||
پریس ریلیز: سوات:تھانہ کبل پولیس کی کامیاب کاروائی، رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر دکان سے موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم گرفتار تفصیل: چوری شدہ موبائل فونز برآمد۔ اس حوالے سے اے ایس پی کبل سید فیضان حیدر نے تھانہ کبل میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مورخہ 29 مارچ کو مدعی ارشد علی ولد محمد عالم خان ساکن کبل نے اپنے دکان واقع اقبال پلازہ سے بوقت شب 25 عدد موبائل فونز چوری کرنے کی رپورٹ تھانہ کبل میں نا معلوم ملزم/ملزمان کیخلاف درج کروائی تھی، جس پر ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے سخت نوٹس پر ملزم/ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے منظر عام پر لانے کیلئے میری سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ خان اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی، انہوں نے کہا سپیشل ٹیم نے جدید ٹیکنیکل اور ریسورسیز کے زریعے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چوری کے واردات میں ملوث ملزم آصف علی ولد شیر علی خان ساکن رحیم آباد قمبر حال ٹاؤن شب کانجو کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونز اور دیگر تالے توڑنے میں زیر استعمال اوزار برآمد کر لئے گئیں ہیں۔ انہوں نے عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کریں تاکہ ایسے واقعات رونما ہونے کے صورت ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان کی قیام اور جرائم کا روک تھام عوام کے تعاؤن کے بغیر نا ممکن ہے لہذا سٹریٹ کرائم کے روک تھام کو ممکن بنانے اور ضلع سوات کو کرائم فری اور پر امن بنانے کیلئے پولیس کا ساتھ بھر پور تعاؤن کرکے ایک ذمہ دار شہری ہونے کاثبوت دیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
261 | ||
پریس ریلیز: سوات: محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹرذاہد اللہ خان کیجانب سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک لوئر سوات باچا محمد کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، آیس پی ٹریفک حبیب اللہ خان، ڈی ایس پی ٹریفک لوئر سوات، ڈی ایس پی ٹریفک اپر سوات اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرسمیت جملہ ٹریفک پولیس افیسرز نے شرکت کی، ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت کے دوران ٹرانسفر, پوسٹنگ اور پھر ریٹائرمنٹ ایک طے شدہ عمل کا حصہ ہے جس سےہر سرکاری ملازم کو گزرنا پڑتا ہے لیکن ملازمت کے مقررہ مدت کی تکمیل پر باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ پانا قدرت کا ایک انعام ہے۔ آپ نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی پر اعتمادی اور خوش اخلاقی کے ساتھ اپنے خدمات سرانجام دیئے ہیں۔ آپ کے لئے اور آپ کے فیملی کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہینگے، کسی بھی وقت بلاجھجک تشریف لاسکتے ہیں اور آپ کی خدمات قابل تحسین ہے اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مزید ڈی پی او سوات نے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں باقی ماندہ زندگی انتہائی خوشی سے گزرنے کا امید ظاہر کی۔ تقریب کے اختتام ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے ریٹاررڈ ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک باچا محمد کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں۔ موقع پر موجو د دیگر پولیس افیسرز نے بھی انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں، گلدستے اوراعزازی تحائف پیش کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
262 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا رات گئے مختلف تھانوں کے حدود میں کیے گئیں ناکہ بندیوں کا دورہ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے رات گئے حدود تھانہ سیدوشریف میں فیض آباد ناکہ بندی، حدود تھانہ رحیم آباد میں اینگرو ڈھیرئی چوک ناکہ بندی، تھانہ بنڑ کے حدود میں بھٹئی چوک ناکہ بندی، تھانہ مینگورہ کے حدود میں کی گئی فضاگٹ ناکہ بندی اور تھانہ کانجو کے حدود میں کی گئی ایوب بریج ناکہ بندی کا دورہ کیا، دورے کے دوران ایڈیشنل ایس پی سوات نے ناکہ بندیوں پر کی گئی حفاظتی انتظامات اور چیکنگ نظام کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی میکانزم کے حوالے سے پولیس جوانوں کو ہدایات جاری کئے، اس موقع انہوں نے پولیس جوانوں کے پاس موجود ہتھیاروں اور حفاظتی اوزار کا بھی ملاحظہ کیا اور ہمہ وقت الرٹ رہنے کی تاکید کی، مزید انہوں الرٹ رہنے اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے والے پولیس جوانان اور افسران کو شاباش بھی دی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-04-2024 |
263 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا رات گئے مختلف تھانوں کے حدود میں کیے گئیں ناکہ بندیوں کا دورہ، تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے رات گئے حدود تھانہ سیدوشریف میں فیض آباد ناکہ بندی، حدود تھانہ رحیم آباد میں اینگرو ڈھیرئی چوک ناکہ بندی، تھانہ بنڑ کے حدود میں بھٹئی چوک ناکہ بندی، تھانہ مینگورہ کے حدود میں کی گئی فضاگٹ ناکہ بندی اور تھانہ کانجو کے حدود میں کی گئی ایوب بریج ناکہ بندی کا دورہ کیا، دورے کے دوران ایڈیشنل ایس پی سوات نے ناکہ بندیوں پر کی گئی حفاظتی انتظامات اور چیکنگ نظام کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی میکانزم کے حوالے سے پولیس جوانوں کو ہدایات جاری کئے، اس موقع انہوں نے پولیس جوانوں کے پاس موجود ہتھیاروں اور حفاظتی اوزار کا بھی ملاحظہ کیا اور ہمہ وقت الرٹ رہنے کی تاکید کی، مزید انہوں الرٹ رہنے اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے والے پولیس جوانان اور افسران کو شاباش بھی دی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 05-04-2024 |
264 | ||
پریس ریلیز: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیل: سوات: متعلقہ ایس پیز کے سپرویژن اور ایس ڈی پی اوز کے قیادت میں ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے حدود میںں داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات و شاہراؤں پر پولیس کی ناکہ بندیوں پر چیکنگ جاری۔ سوات: ضلع بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندیوں کے دوران مشکوک گاڑیوں، بلا نمبر موٹر سائیکلوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری. سوات: ناکہ بندیوں پر مشکوک افراد کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے. سوات۔ ناکہ بندیوں کا مقصد سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانا، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ضلع ہذا میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے. "ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان " سوات: عوام کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ "ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان " ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 05-04-2024 |
265 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ۔ تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کی اندرونی و بیرونی احاطوں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جیل کے احاطوں میں سیکیورٹی لئیرز چیک کرتے ہوئے اطراف کے حدود میں اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ایس پی سوات نے متعلقہ جیل حکام اور پولیس افسران کو ڈسٹرکٹ جیل کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے اور اس سلسلے میں اٹھائے جانیوالے حفاظتی اقدامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کئیں۔ جیل ویزٹ کے موقع پر انہوں نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ایوب باچا سے بھی ملاقات کا اور جیل سیکیورٹی کی حوالے تفصیلی بات چیت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 05-04-2024 |
266 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے زیر صدارت ڈی پی او آفس میں عید الفطر کے حوالے سے سینئر رینک افیسرز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے زیر صدارت ڈی پی او آفس میں عید الفطر کے حوالے سے تمام سینئر رینک افیسرز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان، ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان اور ایس پی سپیشل برانچ سمیت سرکلز ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، میٹنگ میں ضلع بھر کے مجموعی امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ڈی پی او سوات نے عید الفطر کیلئے سوات پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہم وحساس مقامات، عید گاہوں، مساجد، تجارتی مراکز اور بازاروں میں غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے، انہوں نے سپر وائزری افیسرز کے نگرانی میں ایس ایچ اوز کو اضافی گشت کے علاوہ اہم وحساس مقامات، ٹوریسٹ سپاٹس کیساتھ ساتھ سوات کے سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو بروقت مدد فرہم کرنے اور ٹریفک سے متعلق مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کئیں ۔ انہوں نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تمام والدین چاند رات پر اپنے کم عمر بچوں کو ون ویلنگ سے ممانعت کی تلقین کریں، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی برائیوں سے اجتناب کرکے ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 05-04-2024 |
267 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا اپنے دفتر میں جملہ ہیڈ آ ف برانچزکے ساتھ میٹنگ کا انعقاد تفصیل: سوات()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے اپنے دفتر میں تمام ہیڈ آف برانچ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا، ڈی پی او سوات نے شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی پر یقین رکھتا ہواسلئے میرے آفس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اپ کے تمام جائز مسائل بروقت حل کیے جائینگے۔ انہوں کہا کہ سوات میں امن و امان کی صورتحال، میرٹ، قانون اور انصاف کی بالادستی میری اولین ترجیحات میں ہیں، شہداء کی فیملیز اور پولیس ویلفیئرکے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے کہا تمام پولیس آفیسرز و جوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئیں جائینگے، کوئی بھی پولیس اہلکار ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارش نہ کریں ، ٹرانسفر کی خواہشمند پولیس جوانوں کو ان کی منتخب کردہ تین جگہوں میں سے ایک پر تبدیل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا تمام پولیس افسران میری ٹیم کا حصہ ہیں تمام افسران نے حقیقی طور پر عوام کو خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں، ہماری عزت صرف اسی صورت میں ہے جب ہم اپنے حصے کا فرض بخوبی اور احسن طریقے سے سرانجام دیں، مزید انہوں نے سرکاری کام بروقت نمٹا نے کیساتھ ساتھ سرکاری املاک کا خصوصی خیال رکھنے اور دفتر آنے والے سائلین بالخصوص مستورات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات کی ۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 04-04-2024 |
268 | ||
پریس ریلیز: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ صورتحال کے پیش نظر تھانہ بنڑ اور سوات کا مرکزی بازار مینگورہ کا دورہ، بیٹ اور ٹریفک ڈیوٹی پر مامور پولیس آفیسرز و جوانوں سے ملاقات تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر تھانہ بنڑ کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں انہوں روزنامچہ، کرائم چارٹ، کمپیوٹرائز ریکارڈ، نفری سٹیٹمنٹ، کوت، واچ ٹاورز، اور حوالات میں لگائے گئیں سی سی ٹی کیمروں کو چیک کیا۔ انہوں نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی اپنے حفاظت کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے جائے، دوران ڈیوٹی موبائل فونز کے استعمال سے اجتناب کریں، اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوام الناس کی ابرو، مال و جان اور عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔ مزید انہوں نے سوات کی مرکزی بازار مینگورہ کا بھی دورہ کیا، بیٹ ڈیوٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر مامور پولیس آفیسرز و جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں رمضان المبارک میں عوام الناس کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور ٹریفک کے حوالے سے تمام درپیش چیلنجز کیلئے اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 04-04-2024 |
269 | ||
پریس ریلیز: آئی جی پولیس خیبر پختون خوا کا چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: خیبر پختو نخوا پولیس صوبے بھر میں چینی باشندوں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرے گی، آئی جی خیبر پختو نحوا اختر حیات خان چینی باشندوں سمیت تمام غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقیہ فروگزشت نہیں کیا جائے گا، آئی جی خیبر پختونخوا سنٹرل پولیس آفس پشاورمیں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا اختر حیات خان نے آج چینی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر کرنے کیلئے ُاعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل آئی جیز ایلیٹ ، آپریشنز ، ہیڈکوارٹرز، ٹریننگ اور کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ ایس ایس یو کے علاوہ تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے آن لائن شمولیت کی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کو صوبے میں موجود چینی باشندوں اور اُنکو دی جانے والی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواپولیس صوبے بھر میں چینی باشندوں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرے گی اس سلسلہ میں کوئی دقیقیہ فردگزاشت نہیں کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ڈی آئی جی ایس ایس یو کو فوکل پرسن مقرر کرکے سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ SOP پر عملدرآمد کوہر صورت یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ۔ آئی جی پی اختر حیات خان نے کہا کہ ملک دُشمن عناصر چینی باشندوں کو نشانہ بناکر پاکستان اور چین کی دوستی کو نقصان پہنچانے کے علاوہ سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں خاص طور پر اس سلسلہ میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے بھر پور اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں غیر ملکی باشندوں کی جان و مال کی حفاظت اور جاری منصوبوں کی تکمیل پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے انتہائی ضروری ہے۔چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مقدم رکھتے ہوئے اپنے ریجن اور ڈسٹرکٹ میں ان پر خصوصی توجہ دی جائے۔ان کی نقل و حرکت اور رہائشی مقامات SOPکے مطابق کراکر ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے فرائض بہتر طور پر انجام دے سکیں ۔ ان کی نقل و حرکت کی مکمل نگرانی کیساتھ وائرلیس کے ذریعے انکی سیکیورٹی پر تعینات عملے کیساتھ رابطے فعال کئے جائیں۔رہائشی مقامات اور نقل و حرکت کی شاہراہوں پر CCTVکیمروں کی انسٹالیشن یقینی بناکر نگرانی کو مزید موثر کریں۔چینی باشندوں کے رہائشی علاقوں کے اردگرد سرچ اینڈ سٹرائیک آُپریشنز کا انعقاد کرکے مشکوک افراد کی باریک بینی سے چیکنگ کرکے تسلی کریں اور چینی باشندوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 03-04-2024 |
270 | ||
پریس ریلیز: سوات: نو تعینات ڈی پی او سوات ڈاکٹرذاہد اللہ خان کا تھانہ سیدو شریف اور پولیس چوکی کوکڑئی کا سرپرائز ویزٹ،سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ، تفصیل: سوات () نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تھانہ سیدو شریف اور پولیس چوکی کوکڑئی کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے روزنامچہ، حوالات، کوت اسلحہ، سی سی ٹی کیمرے، رہائشی بیرکس چیک کئیں، انہوں نے دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں موجودہ صورتحال کے پیش نظراپنے ارد گرد مشکوک افرادپر کڑی نظر رکھنے ،عوام الناس کیساتھ احسن اخلاق سے پیش آنے، اپنے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کا استعمال کرنے اور دوران ڈیوٹی الرٹ رہتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کئیں، ڈی پی او سوات نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقہ اختیار میں جرائم کے انسداد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں، جرائم پیشہ و مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، گشت اور سنیپ چیکنگ کی نظام کو مزیدموثر بنائیں،تھانہ ریکارڈ اور صفائی کو مینٹین رکھا جائے، محرر سٹاف تھانہ آنے والے سائلین کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور ان کے مسائل بغور سنتے ہوئے انہیں قانون کی مطابق بروقت حل کریں، اس موقع پر انہوں نے رجسٹر میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 03-04-2024 |
271 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس ڈی پی او بریکوٹ شیر حسن خان کا اپنے دفتر میں پبلک لائزان کمیٹی ممبران اور قومی جرگہ ٹیم کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: سوات () ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کی تحت عوام الناس کی درپیش مسائل علاقائی سطح پر حل کرنے کیلئے ایس ڈی پی او بریکوٹ شیر حسن خان نے اپنے دفتر میں پبلک لائزان کمیٹی ممبران اور قومی جرگہ ٹیم کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں عوامی درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تفصیلی بات چیت کی گئی۔۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 02-04-2024 |
272 | ||
پریس ریلیز: سوات () ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے احکامات کے پیش نظر ضلع بھر میں آتش گیر مواد کے خلاف جاری آپریشن میں ایس ڈی پی او سٹی شاہی بخت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ آتش گیر مواد فروخت کرنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم احمد ولد فضل وہاب ساکن رنگ محلہ کے دکان سے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کرکے حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ تفصیل: سوات پولیس چاند رات پر آتش بازی کی روک تھام کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے تاہم اس سلسلہ میں شہریوں کا تعاون ہمارے لیے اہم ہے۔ "ڈی پی او سوات" سوات: اپکی بندوق سے نکلی گولی کسی کی خوشیوں کو غم میں بدل سکتا ہے، اسلئے اپنے چندلمحوں کی خوشی کیلئے کسی کا ہنستا بستا گھر اجاڑ نے کی باعث نہ بنے، عوام الناس سے اپیل ہیکہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے سے اجتناب کرکے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ "ڈی پی او سوات" ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-04-2024 |
273 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف پولیس سٹیشنز، پولیس چیک پوسٹس اور مینگورہ بازار کا دورہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ مینگورہ، تھانہ کوکارئی، کلیل کنڈو اور رشہ گٹہ چیک پوسٹس کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے تھانہ جات کا ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، کمپیوٹرائز ریکارڈ، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس اور تھانوں کے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تھانوں اور گاردات کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے سوات کی مرکزی بازار مینگورہ میں ٹریفک ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ماہ صیام کے دوران بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیساتھ ساتھ عوام الناس سے احسن سلوک سے پیش آنے کی تاکید کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-04-2024 |
274 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ شیر ولی کا سیکیورٹی آڈٹ کرنے کیلئے مختلف حساس مقامات کا دورہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ شیر ولی نے سیکیورٹی آڈٹ کرنے کیلئے مختلف حساس مقامات گریڈ سٹیشن، سرکاری ہسپتال، جوڈیشنل کمپلکس اور ڈگری کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حساس مقامات کی باؤنڈری والز، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے، امن وامان کو برقرار رکھنے کےلئے جرائم پیشہ عناصر مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھنے اور اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کے لازمی استعمال کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-04-2024 |
275 | ||
پریس ریلیز: سوات: قاروندوکے پشمال کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ، کالام روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے مکمل بند، مزید سلائیڈنگ کا خطرہ لاحق، کالام جانے والے مقامی اور سیاح حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل۔ تفصیل: سوات حالیہ بارشوں کی وجہ سے کالام روڈ قاروندوکے پشمال کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ہے، جہاں مزید بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ لاحق ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بحرین عمر رحیم خان دیگر پولیس جوانوں کے ہمراہ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر ریسکیو اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ عوام الناس سے گزارش ہیکہ کالام جانے کیلئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سلائیڈنگ کے وجہ سے پھنسے ڈرائیور حضرات اپنے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے گاڑیوں کو محفوظ مقام پر کھڑا کریں، اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سوات پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 15 پر کال کریں۔۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-04-2024 |
276 | ||
پریس ریلیز: سوات: دو دیہاتوں کے مابین آراضیات کا دیرینہ تنازعہ حل کرنے کی کوششیں جاری،
سوات: عوام الناس کی تحفظ ہمارا اولین فریضہ ہے، اور ان دو دیہاتوں کا دیرینہ مسئلہ اور اراضیات کی وجہ آپسی تکرار کو گرینڈ جرگہ کے ذریعے حل کیا جائیگا۔ تفصیل: سوات() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف حبیب شاہ کے ہمراہ تھانہ سیدو شریف کے دور افتادہ دو دیہاتوں شیراترف اور سپل بانڈئی کے لوگوں کے مابین اراضیات کا عرصہ دراز سے چلہ آرہا دیرینہ مسئلہ کے حل کرنے کیلئے سپل بانڈئی گئے، اہل علاقہ سے تفصیلی بات چیت کی، جہاں علاقہ عمائدین نے پرامن رہنے کا عہد کرتے ہوئے عید کے بعد گرانڈ جرگہ کے ذریعے مسئلہ ختم کرنے کی یقین دہانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے چوکی ککڑئی کی حدود میں مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور سلائیڈنگ کی وجہ سے بند روڈ کلیئر کرکے ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-04-2024 |
277 | ||
پریس ریلیز: سوات: نیو تعینات ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے سربراہی میں ڈی پی او آفس میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد۔ تفصیل: سوات: کمیونٹی پولیسنگ پر یقین رکھتا ہوں اس لئےعوام کے ساتھ شائستگی کا رویہ اپنائے اور انکے جان، مال،عزت وآبرو کی حفاظت کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائیں۔ "ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہداللہ خان" سوات( ) نیو تعینات ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے سربراہی میں ڈی پی او آفس میں تعارفی میٹنگ کا انعقادکیا گیا، جس میں سینئر رینک آفیسرز سمیت جملہ ایس ایچ اوز و تفتیشی آفسران نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران سوات میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی سمیت مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہا کمیونٹی پولیسنگ پر یقین رکھتا ہوں اس لئےعوام کے ساتھ شائستگی کا رویہ اپنائے اور انکے جان، مال،عزت وآبرو کی حفاظت کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاتراور پولیس سٹیشنز میں آنے والے سائلین کا احترام کریں، ان سے خندہ پیشانی خوش آخلاقی اور نرم لہجے سے پیش آئیں، عوامی شکایات کے بروقت ازالہ اور تھانہ آنے والے سائلین کو مکمل قانونی معاونت فراہم کریں، عوام کیساتھ باہمی تعاون کو اپنا شعار بنائیں اور ہمیشہ ایمانداری اور خلوصِ نیت اور جذبے کیساتھ کام کریں۔انہوں نےتمام سپروائزری آفیسرز کو اقلیتی برادری کے عبادت گاہوں کی سیکیورٹی آڈٹ کرنے اور چائینیز و فارنر مومنٹ کے لئے سیکیورٹی کے موثر انتظامات کرنے کی سخت ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات نے تمام ایس ایچ اوزکو سٹریٹ کرائم ، چوری و ڈکیتی کے روک تھام ، منشیات فروشوں،مجرمان اشتہاریوں اور ٹمبرسمگلنگ، قبضہ مافیا، موٹر کار و موٹر سائیکل لیفٹرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کیساتھ ساتھ تفتیشی افیسران کو قتل و اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں میرٹ پر تفتیش یقینی بنانے کی بھی سخت ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے عید سے قبل رش والی مارکیٹوں میں پولیس نفری کیساتھ خواتین پولیس کی تعیناتی اور چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرنے کیلئے اگاہی مہم چلانےکی ہدایت کی۔ سیاحت کے حوالے سے ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سوات چونکہ ایک سیاحتی علاقہ ہے اور یہاں کے لوگوں کا زریعہ معاش سیاحت پرمنحصر ہے، لہذا ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز پر سوات آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن رہنمائی اور مدد فراہم کریں تاکہ وہ یہاں سے ایک مثبت پیغام لے کر جائیں جس سے سوات پولیس کا ایک بہتر امیج اجاگر ہوسکیں اور سیاحت کو فروغ بھی ملیں۔ مزیدانہوں نے ٹریفک کے لئے بہتر پلان تشکیل دیتے ہوئے ٹریفک کو بحال رکھنے اور عید کے چھٹیاں منانے کے لئے سوات آنے والے سیاحوں کو ٹریفک جام کے زحمت سے بچانے کی بھی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-03-2024 |
278 | ||
پریس ریلیز: سوات: نو تعینات ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا تفصیل: سوات () نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے بطور ضلعی پولیس سربراہ سوات اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈی پی او آفس پہنچنے پرایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس اوردیگر پولیس آفیسرز اور آفس سٹاف نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے دفتر میں جملہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز کیساتھ تعارفی ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ سوات میں امن و امان کی صورتحال، میرٹ، قانون اور انصاف کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری اولین ترجیحات ہیں، شہداء کی فیملیز اور پولیس ویلفیئرکے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، تمام افسران میری ٹیم کا حصہ ہیں اور ہماری عزت صرف اسی صورت میں ہے جب ہم اپنے حصے کا فرض بخوبی اور احسن طریقے سے سرانجام دیں، تمام افسران حقیقی طور پر عوام کو خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 28-03-2024 |
279 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی ہیڈ کوارٹر آمیر نواز خان کا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان کے ہمراہ رات گئے پولیس لائن کبل کا سیکیورٹی جائزہ۔ تفصیل: سوات( ) موجودہ حالات کی پیش ایس پی ہیڈ کوارٹر آمیر نواز خان نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان کے ہمراہ رات گئے پولیس لائن کبل میں کی گئی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، جہاں انہوں نے مین گیٹ اور دیگر مورچوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو چیک کیا، انہوں نے دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں کو اپنے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنانے، دوران ڈیوٹی موبائل فون کی استعمال سے گریز کرنے اور ایکٹیو رہتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی غفلت برتنے کی کوئی گنجائش برداشت نہیں کی جائیگی، لہذا لگن اور جانفشانی سے سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دی جائے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 28-03-2024 |
280 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: منشیات فروشوں کیخلاف تھانہ مدین پولیس کی کامیاب کاروائی۔
بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار، جس کے قبضے سے 1 کلو 54 گرام چرس اور 153 گرام آئس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان کے ویژن "منشیات سے پاک معاشرہ" کی عزم کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مدین محمد سلیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عمر ناصر ولد عمر حسن ساکن مدین کے قبضے سے 1 کلو 54 گرام چرس اور 153 گرام آئس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ مدین میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کرلیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 27-03-2024 |
281 | ||
پریس ریلیز: سوات: ضلع سوات سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے اعزاز میں دفتر ڈی پی او سوات میں پرتپاک الوداعی تقریب کا انعقاد تفصیل: سوات () ضلع سوات سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے اعزاز میں ڈی پی او افس سوات میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جملہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوزو دیگر پولیس آفیسرز، دفتری سٹاف سمیت میڈیا نمائندگا، ڈی آر سی ممبران، معزززین و عام عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں, سوات میں اپنے تعیناتی کے دوران قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے عوام کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے بہادر پولیس فورس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور امن و امان کے قیام کو برقرار رکھا، امن و امان کے بحالی میں سیکورٹی فورسز سمیت ضلعی انتظامیہ نے کلیدی کردار ادا کیاہے، انہوں نے کہا کے غیور عوام، میڈیا نمائندگان، سماجی شخصیات نے جوعزت دی وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس شاندر الوادعی تقریب کے انعقاد سے سوات پولیس کی افیسرز و جوانوں نے میرے ساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جس پر ناقابل بیان خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اس موقع پر شرکاء تقریب نے بھی ڈی پی او سوات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ایک نہایت خوش مزاج، عوام دوست آفیسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں عوام ان کے خدمات، خلوص اور محبت کو کبھی نہیں بھولے گی اور منشیات اور جرائم کی روک تھام میں ان کی کاوشوں کا ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ تقریب کے آخر میں تبدیل ہونے والے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کو شرکاء تقریب نے اعزازی شیلڈ و تحائف سے نوازا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 27-03-2024 |
282 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور سے ان کے آفس میں ڈی آر سی غالیگے کی جملہ وفد کا ملاقات۔ تفصیل: سوات() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور ایڈیشل ایس پی سوات غلام صادق خان سے دفتر ڈی پی او آفس سوات میں ڈی آر سی غالیگے کے جملہ ممبران نے ملاقات کی، جس میں امن وامان کے قیام، منشیات اور دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے، جرائم کی روک تھام اور علاقائی مسائل کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈی پی او سوات نےڈی آرسی ممبران کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی آر سی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ وہ بلا معاوضہ عوامی خدمت اور اپنا قیمتی وقت نکال کر پولیس کیساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور لوگوں کے مسائل کو مل بیٹھ کرفریقین کے تعاون سے علاقائی سطح پر حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے دلوں کو جوڑنے کا فریضہ سرانجا م دیتے ہوں، ڈی آرسی میں لوگوں کو مفت وجلد انصاف کی فراہمی ان کے دہلیز پر میسر ہوتی ہے جس سے لوگوں کا اعتماد ڈی آرسی پرمزید بڑھ جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈی آرسی ممبران نے اندریں سلسلہ روزمرہ کی درپیش مسائل بیان کیے جن پر ڈی پی او سوات نے فوراً موقع پر عملدرآمد کرتے ہوئے حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-03-2024 |
283 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم ۔۔۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: تھانہ غالیگے پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائی، منشیات سمگلرز مستورات گرفتار، 26 کلو 397 گرام چرس اور 3 کلو 537 گرام افیون برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات سے پاک ضلع سوات کے عزم کی مطابق تھانہ غالیگے پولیس نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار میں سوار خواتین منشیات سمگلرز مسماۃ (ک) ساکن کوکارئی اور مسماۃ (گ) ساکن شگئی سیدو شریف سے دوران تلاشی مجموعی طور پر 26 کلو 397 گرام چرس اور 3 کلو 537 گرام افیون برآمد کرکے جن کیخلاف تھانہ غالیگے میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر حسب ضابطہ کر لئے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 25-03-2024 |
284 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ منگلور پولیس کا دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مجرم اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں،
مجرم اشتہاری سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان حسب ضابطہ گرفتار، 2 عدد پستول بمعہ 50 کارتوس برآمد۔ تفصیل: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ منگلور ناصر رفیق خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مجرم اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مجرم اشتہاری ملزم حسن زیب ولد عالم زیب ساکن سنگوٹہ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر لیا، اسی طرح انہوں نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 عدد پستول بمعہ 50 کارتوس برآمد کر لیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 25-03-2024 |
285 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: نیشنل ایکشن پلان کے تحت دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ فتحپور پولیس کی کامیاب کاروائی۔
بدنام زمانہ منشیات فروش و مجرم اشتہاری گرفتار، جس کے قبضے سے 2 کلو 75 گرام چرس اور 261 گرام آئس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ایس ایچ او تھانہ فتحپور روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش و تھانہ فتحپور کو مطلوب مجرم اشتہاری ملزم کاشف ولد شفیع احمد ساکن شین کے قبضے سے 2 کلو 75 گرام چرس اور 261 گرام آئس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ فتحپور میں مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کرلیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 25-03-2024 |
286 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ کالاکوٹ پولیس کی بروقت کاروائی، دوران موبائل گشت آدھی رات کو دکان سے چوری کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار، پابند سلاسل۔ تفصیل: سوات() گزشتہ رات تھانہ کالاکوٹ پولیس کو دوران موبائل گشت مدعی لقمان ولد سلطان ساکن دارمئی نے ملاقاتی ہوکر اپنے دکان کے تالے توڑنے، فریزر اور دیگر سامان چوری کی کوشش کرنے کی رپورٹ ملزمان شاہد علی ولد ریت خان ساکن چالیار خوازہ خیلہ، شاہد عزیز ولد عبدالصبور ساکن نویکلے، سید رحمان ولد شہزاد اور ثنا ء اللہ ولد خیلف الرحمان کیخلاف کی تھی، جس پر ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ شریف اللہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوراً تعاقب کرتے ہوئے ملوث تمام ملزمان کو موقع واردات میں زیر استعمال ڈائنہ سمیت گرفتار کرکے جن کیخلاف تھانہ کالاکوٹ میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 25-03-2024 |
287 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف چوکیات و ناکہ بندیوں کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: سوات( ) ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صوتحال کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سوات کے مختلف چوکیات اور ایف ایس ایل لیبارٹری کا سرپرائز ویزٹ کیا، چوکیات کی ویزٹ کے دوران انہوں نے تمام ریکارڈز، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس اور سی سی ٹی وی کیمروں جبکہ دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کریں اور پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے محرر سٹاف کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر جانے سے پہلے تمام پولیس اہلکاروں کی ہیلمٹ و جیکٹ چیک کرنے کی کیساتھ ساتھ حوالات میں بند ملزمان کو بھی ہر ممکنہ سہولیات دینے کی بھی سخت ہدایات جاری کئیں۔ایڈیشنل ایس پی سوات نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران بازاروں میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار عوام الناس کیساتھ احسن سلوک سے پیش آئیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھا کریں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 25-03-2024 |
288 | ||
پریس ریلیز: سوات ( ) ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے اپنے دفتر میں پواد لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ تفصیل: اس حوالے سے ڈی پی او سوات نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران ضلع سوات کے تمام تھانہ جات و چوکیات میں پودے لگائے جائیں گے، شجر کاری سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے، چونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور قومی فریضہ بھی ہے، اس لئے ہم سب نے اس مہم میں حصہ لے کر صدقہ جاریہ کے ساتھ ساتھ ملکی اور قومی ذمہ داری بھی پوری کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودے نا صرف آگ جلانے تک محدود ہیں بلکہ آکسیجن کی فراہمی کا زریعہ بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے سے سیلاب ودیگر قدرتی افات کا تدارک کیا جاتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہم سب نے مختلف سرگرمیوں کے زریعے گلوبل وارمنگ کیخلاف جنگ کو جنگلات کے افادیت و اہمیت کو اجا گر کرکے جیتنا ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 22-03-2024 |
289 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ کبل پولیس کی کامیاب کاروائی، رات کے وقت گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار تفصیل: اس حوالے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر نے ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ کے ہمراہ پولیس سٹیشن کبل میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ 18 مارچ کو مدعی محمد ریاض ولد فضل معبود ساکن توتانو بانڈئی نے اپنے گھر سے 20 تولے سونا چوری کرنے کی رپورٹ تھانہ کبل میں نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف درج کروائی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے مجھے چوری میں ملوث ملزم/ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپا تھا، انہوں نے کہا میری نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ نے اپنی دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گھر سے چوری کرنے والا ملزم معاز خان ولد احسن غنی ساکن خیر آباد کبل کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا، انہوں نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 20 تولے سونا اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 22-03-2024 |
290 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کا سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چوکی سردان چپریال کا سرپرائز ویزٹ اور موجودہ صورتِحال کی پیش نظر میجر تیمور سے ملاقات۔ تفصیل: سوات ( ) ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چوکی سردان چپریال کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے موجودہ صورتِحال کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سرپرائز ویزٹ کے دوران انہون نے چپریال کے مختلف علاقوں کا ویزٹ کیا، لوگوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں پولیس کیجانب سے کسی بھی نا خوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار رہنے اور انہیں انصاف کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کی۔ مزید انہوں نے میجر تیمور سے بھی ملاقات اور علاقہ میں امن و امان کی قیام کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور پاک فورس ایک صف پر رہ کر امان و امان کو قائم دائم رہنے اور ہمہ وقت یکجا ہو کر پر عزم رہنے کا عہد کیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 22-03-2024 |
291 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان کا پولیس لائن کبل کا سیکیورٹی جائزہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات کی روشنی اور ایس پی ہیڈ کوارٹر آمیر نواز خان کی نگرانی میں میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان نے رات گئے پولیس لائن کبل میں کی گئی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو چیک کیا، انہوں نے دوران ڈیوٹی پولیس جوانوں کو اپنے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنانے، دوران ڈیوٹی موبائل فون کی استعمال سے گریز کرنے اور ایکٹیو رہتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر لائن آفیسر نجیب اللہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-03-2024 |
292 | ||
پریس ریلیز: عوام کی خدمت ہمارا فرض العین،
ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا افطاری سے قبل سوات کے مختلف بازاروں کا ویزٹ، سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ماہ صیام میں افطاری سے قبل سوات کے مختلف بازاروں کا ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے بازاروں میں سیکیورٹی انتظامات و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ایس ایچ او چارباغ داور خان اور ایس ایچ او تھانہ منگلور ناصر رفیق خان کو بازاروں میں ہمہ وقت الرٹ رہتے ہوئے عوام الناس کے ساتھ شائستہ اخلاق اپنانے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کئیں، اس موقع پر انہوں نے ٹریفک نظام کا بھی جائزہ لیا اور ٹریفک اہلکاروں کو بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ بالخصوص ون ویلنگ کرنے والوں اور بلا ہیلمٹ و لائسنس کے موٹر سائیکلز چلانے والے وباش جوانوں کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی سخت ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-03-2024 |
293 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ، سرکاری دفاتر، سرکٹ ہاؤس اور ملحقہ آبادی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان اور ایس ڈی پی او سیدو شریف حبیب شاہ کے ہمراہ موجودہ صورتحال کی پیش نظر ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ سوات، سرکاری دفاتر، سرکٹ ہاؤس اور ملحقہ آبادی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو اپنے حفاظت کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے، دوران ڈیوٹی موبائل فون سے گریز کرنے، ڈسٹرکٹ کورٹ کے سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے ہمہ وقت ایکٹیو رہ کر مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھنے اورگاڑیوں کی چیکنگ کی حوالے سے سخت ہدایات جاری کیے، مزید انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹ سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کیلئے مزید پولیس جوان تعینات کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 21-03-2024 |
294 | ||
پریس ریلیز: سوات ( ) تھانہ مٹہ پولیس کی کامیاب کاروائی، رات کی تاریکی میں گن پوائنٹ پر پٹرول پمپ ملازم کو لوٹنے اور فائر کر کے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار، چھینا گیا اسلحہ برآمد۔ تفصیل: س حوالے سے ایس پی اپر سوات عطاءاللہ شمس نے ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ شاہین شاہ خان اور ایس ایچ او مٹہ سیف اللہ خان کے ہمراہ پولیس سٹیشن مٹہ میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ09 مارچ 2024 کو مدعی بختی روحان ولد عبدالخالق ساکن اشاڑے جو کہ پٹرول پمب میں چوکیدار ہے نے رات کی تاریکی میں پٹرول واقع اشاڑے میں بوقت شب دو نقاب پوش ملزمان نے انہیں اسلحہ کے نوک پر ایک عدد موبائل فون اور ایک عدد رریفیٹر 12 بور لوٹ کر فرار ہونے اور انہیں اسلحہ آتشین سے فائر کر کے زخمی کرنے کی رپورٹ تھانہ مٹہ میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کروائی تھی، جس پر فوراً نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے مجھے واقعے میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرتے ہوئے انہیں منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپا تھا، انہوں نے کہا جس پر میں نےایس ڈی پی او مٹہ کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مٹہ اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنیکل طریقے سے محنت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان خورشید ولد میاں وزیر زادہ ساکن برہ درشخیلہ اور اسامہ ولد علی بہادر ساکن شوخدرہ کو گرفتار کر کے جن سے چھینا گیا اسلحہ ریفیٹر 12 بور برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جار ی ہے ۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-03-2024 |
295 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا لوئر سوات کےتمام محرران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے ہدایات کے روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی میں دفتر میں ڈی پی او آفس سوات میں میٹنگ انعقاد کیا گیا جس میں لوئر سوات کے تمام محرران تھانہ جات و چوکیات نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے تمام محرران کو موجودہ سیکیورٹی صورتِحال کےحوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہ اپنے اپنے تھانوں اور چوکیات کے سیکیورٹی کے خصوصی خیال رکھا جائے، مین گیٹ، واچ ٹاور اور دیگر پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو وقتاً فوقتاً چیک کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پولیس جوانوں کو ڈیوٹی پر جانے سے قبل سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کریں اور ان کے سیکیورٹی گیئرز کو بھی لازمی چیک کیا جائیں۔ ایڈیشنل ایس پی سوات نے کہا کہ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور کوئی جوان اگر ہیلمٹ و جیکٹ کے بنا پایا گیا یا تھانہ یا چوکی کی صفائی ناقص پائی گئی یا رجسٹرات کی تکمیلات میں کمی و بیشی پائی گئی تو اس محرر کیخلاف قانونی سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت پولیس کی فرض العین ہے اس لئے تھانوں یا چوکیات میں آنے والے سائیلین کے ہر قسم مدد فراہم کی جاکر ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے، تمام سائلین کے جائز مسائل کو بروقت حل کریں اور انصاف کی فراہمی میں ہر گز تاخیر نہ کریں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-03-2024 |
296 | ||
پریس ریلیز: سوات: ضلعی پولیس سربراہ سوات شفیع اللہ گنڈا پور کا بابائے صحافت‘ سوات پریس کلب کے بانی اور خیبر پختونخواکے سینئر صحافی غلام فاروق سپین دادا مرحوم کی قبر پر حاضری‘ ضلعی پولیس سربراہ سوات نے مرحوم غلام فاروق کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے بابائے صحافت‘ سوات پریس کلب کے بانی اور خیبر پختونخواہ کے سینئر صحافی غلام فاروق سپین دادا مرحوم کی قبر پر حاضری دی، جہاں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی‘ اس موقع پر ڈی آر سی رحیم آباد کے وائس چیئرمین محمد یار خان‘ زمرد کان مینگورہ کے اونرخالد خان کے فرزند فرخ سیر‘ غلام فاروق مرحوم کے فرزند اور سوات پریس کلب کے جائنٹ سیکرٹری عمر فاروق خان اور عبداللہ فاروق خان بھی موجود تھے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-03-2024 |
297 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف پولیس سٹیشنز اور چوکیات کا سرپرائز ویزٹ۔
سوات: ماہ صیام میں منشیات فروشوں، سماج دشمن عناصر میں ملوث اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، ڈی پی او سوات
سوات: ماہ رمضان میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا، ڈی پی او سوات تفصیل: سوات: تمام پولیس آفیسرز و جوانان ماہ رمضان میں کم کھانہ اور کم سونے کی فارمولے پر عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت کیا کریں۔ ڈی پی او سوات سوات( ) ڈی پی ہی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے موجودہ صوتحال کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سوات کے مختلف تھانوں اور چوکیات کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے تمام ریکارڈز، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس اور سی سی ٹی وی کیمروں جبکہ دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے اور تھانوں کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تمام پولیس آفیسرز و جوانان ماہ رمضان میں کم کھانہ اور کم سونے کی فارمولے پر عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت کیا کریں۔ انہوں نے محرر سٹاف کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر جانے سے پہلے تمام پولیس اہلکاروں کی ہیلمٹ و جیکٹ چیک کرنے کی کیساتھ ساتھ حوالات میں بند ملزمان کو بھی ہر ممکنہ سہولیات دینے کی بھی سخت ہدایات جاری کئیں۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران بازاروں میں امان و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار عوام الناس کیساتھ احسن سلوک سے پیش آئیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھا کریں۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سرپرائز ویزٹ کے دوران اپنی فرائض منصبی میں غفلت برتنے پر ایڈیشنل محرر تھانہ رحیم آباد کو معطل کرکے کلوزڈ ٹو لائن جبکہ ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال نہ کرنے پو گیٹ سنتری سمیت دو پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-03-2024 |
298 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ غالیگے پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائی، دوران ناکہ بندی موٹر سائیکل سوار ملزم سے 10 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور کی خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے عثمان علی نے اپنے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار ملزم سے 10 کلو 646 گرام چرس برآمد کرلیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-03-2024 |
299 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ کبل پولیس کا ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری, متعدد ملزمان گرفتار، پابند سلاسل،
سوات: ون ویلنگ ایک جان لیوا فعل ہے اس سے خود بھی بچیں اور دوسرے کو بھی باز رہنے کی تلقین کریں۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ون ویلنگ کرنے والے وباش جوانوں کیخلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کرکے موٹر سائیکلیں اور سائیکلیں سمیت تھانہ کبل منتقل کئیں گئیں۔ اس حوالے سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام پولیس افیسرز کو ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور لوگوں کے خوشیوں بھرے گھر ماتم میں تبدیل ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-03-2024 |
300 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل کبل کے مختلف پولیس سٹیشنز، پولیس پوسٹس اور بازاروں کا دورہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صوتحال کی پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ کبل، تھانہ شاہ ڈھیرئی، چوکی دیولئی اور چوکی توتانوں بانڈئی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ جات کا ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرکس اور تھانوں کے سی سی ٹی وی کیمروں جبکہ تھانوں میں کئیں گئیں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے تھانوں کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، پولیس افسران تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں، انہوں نے محرر سٹاف کو تھانوں میں آنے والے سائلین کی بروقت دادرسی کرنے کیساتھ ساتھ حوالات میں بند ملزمان کو بھی ہر ممکنہ سہولیات دینے کی ہدایات جاری کئیں۔ مزید انہوں نے ماہ صیام کے دوران بازاروں میں امان و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو عوام الناس کیساتھ احسن سلوک سے پیش آنے کی تاکید کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-03-2024 |
301 | ||
پریس ریلیز: سوات : ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا ماہ رمضان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سوات کی گیٹ وے پر قائم چیک پوسٹس گیمن اور لنڈاکے کا سرپرائز ویزٹ،
سوات: پہلا سلام پھر کلام کو اپنا تکیہ کلام بنائیں، مہمانوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں اور انھیں تسلی بخش چیک کیا جائیں۔ ڈی پی او سوات تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سوات کی گیٹ وے پر قائم چیک پوسٹس گیمن اور لنڈاکے کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو ماہ رمضان میں سوات آنے والے سیاحوں کیساتھ پہلا سلام پھر کلام کو اپنا تکیہ کلام بناتے ہوئے انہیں مکمل فیسیلیٹیٹ کرنے اور ان کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی، انہوں نے مزید کہا کہ سوات کی انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کا نظام مؤثر بناتے ہوئے مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھے ہوئے انھیں تسلی بخش چیک کیا جائیں۔ ترجمان سوات پولی پریس ریلیز مورخہ: 18-03-2024 |
302 | ||
پریس ریلیز: حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے سوات پولیس متحرک۔
سوات: ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن, متعدد ملزمان گرفتار،
سوات: ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ون ویلنگ کرنے والے وباش جوانوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ کبل کے حدود میں مختلف شاہراؤں پر ون ویلنگ کرنے پر متعدد افراد گرفتار کرکے موٹر سائیکلوں سمیت تھانہ کبل منتقل کئیں گئیں۔ اس حوالے سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام پولیس افیسرز کو ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور لوگوں کے خوشیوں بھرے گھر ماتم میں تبدیل ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ رعائیت نہیں کی جائیگی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-03-2024 |
303 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ منگلور کا سرپرائز ویزٹ،
سوات: ماہ رمضان میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈی پی او سوات تفصیل: سوات() ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ منگلور کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے تھانہ کی چاروں اطراف کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا علاوہ ازیں سرکاری اسلحہ، CCTV کیمرے، نفری سٹیٹمنٹ، کرائم چاٹ اور ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور خفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے اور دوران ڈیوٹی ہیلمٹ اور جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات کی۔ مزید انہوں نے ایس ایچ او کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں، عوام کے عزت نفس کا خیال رکھیں، عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-03-2024 |
304 | ||
پریس ریلیز: عوام الناس رمضان المبارک کے رحمتوں اور بابرکت مہینے میں بلا کسی جھجک اور یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادات اور خریداری کریں۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور
سوات: رمضان المبارک کے رحمتوں اور بابرکت مہینے کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل، عوا م الناس کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر 1000 سے زائد پولیس افیسرز و جوانان تعینات۔ تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے رحمتوں اور بابرکت مہینے کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دی گئ ہے، جس کی تحت عوا م الناس کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر 1000 سے زائد پولیس افیسرز و جوانان تعینات کر دیے گئیں۔ اس حوالےڈی پی او سوات نے عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس ہر قسم سیکیورٹی ڈیوٹی اور عوام کے خدمت کے لئے ہر دم تیار ہیں، رمضان المبارک کے رحمتوں اور بابرکت مہینے میں عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ ہمارا عزم ہیں، عوام دوست ماحول میں فوری طور پر قانونی خدمات کیلئے سوات پولیس اپنی تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہیں تاکہ عوام اس بابرکت مہینے میں بلا کسی جھجک اور یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادات اور خریداری کرسکیں، انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے جملہ رش والی مقامات پر ٹریفک وارڈن پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہیں، پولیس عوام کے خادم ہے پولیس عوام کیساتھ عوام دوست ماحول فراہم کرتے ہوئے ان کیساتھ احترام سے پیش آئیں، عوام سے بھی گزارش ہے کہ عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس سے تعاون کریں۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس افسران و اہلکاران کو رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو پر سکون ماحول مہیا کرنے، اپنے فرائض منصبی کو عوامی امنگوں کے عین مطابق استعمال کرنے اور اس مقدس مہینے کیلئے پہلے سے تشکیل کردہ سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 13-03-2024 |
305 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد تفصیل: سوات: شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈی پی اوسوات سوات: تمام پولیس افسران محنت اور دیانتداری سے کرائم پر فوکس کریں۔ ڈی پی او سوات سوات()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی پی او آفس سوات میں کرائم اور انٹریس مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پولیس آفسران کی کارکردگی، زیر تفتیش اور آن ٹریس مقدمات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس اور ایس پی ٹریفک حبیب اللہ سمیت جملہ ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کرائم کے حوالے سے پولیس جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان میں مذید بہتری لانے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام پولیس آفیسرز کو مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، جعلی پیروں/عاملوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کیساتھ ساتھ زیر تفتیش انکوائیریز کو جلد از جلد شفاف طریقے سے مکمل کرنے اور مجرمان اشتہاریوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑے کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پہلے سے تشکیل کردہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے جملہ ایس ایچ اوز کو 24 گھنٹے اپنے علاقے میں اہم چیک پوائنٹس، پبلک مقامات اور خاص کر افطاری اور نمازے تراویح کے اوقات کار میں مسجدوں پر اضافی نفری تعینات کرنے اور ضلع ہذا کی تمام داخلی راستوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت اور چیکنگ کے عمل کو مزید نتیجہ خیز بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ٹریفک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریفک اہلکار خاص طور پر افطاری کے بعد شاہراؤں پر ون ویلنگ، اوور سپیڈنگ، کرنے والے وباش جوانوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کریں اور ٹریفک کے حوالے سے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم اور تمام ٹریفک اہلکاران کو اپنے فرائض منصبی کو عوامی امنگوں کے عین مطابق استعمال کریں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-03-2024 |
306 | ||
پریس ریلیز: سوات: کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹنے کیلئے HPP مٹلتان پاور ہاوس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل مدین اکبر حیات خان کی قیادت میں آرمی اہلکاران، ایلیٹ َفورس، ایف سی اہلکاران، بی ڈی ایس، ریسکیو 1122 اورسرکل مدین پولیس اہلکاران کی جانب سے HPP مٹلتان پاور ہاوس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش آنے پر پیشہ وارانہ طریقے سے مل کر کام کرنا تھا۔ اس حوالے سے ایس ڈی پی او سرکل مدین اکبر حیات خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سوات پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ کا ایسی تربیتی مشقیں ہونی چاہیئں، تا کہ دورانِ ایمرجنسی ہنگامی حالات سے نمٹنے میں آسانی ہو، جس پر کیپٹن حصیب پاکستان آرمی نے پولیس فورسں کے ساتھ ٹریننگ کے حوالے سے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل مدین اکبر حیات خان نے سراہتے ہوتے کہا کہ ریسکیو 1122 سوات ایسا ادارہ ہے جو صرف ایک کال پر بلاامتیاز ہر کسی کی مدد کیلئے بروقت پہنچ جاتے ہیں۔ مزید انہوں نے دوران موک ایکسرسائز تمام اہلکاروں کے نہایت چستی اور مستعدی کی مظاہرہ کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی ہم سب نے مل کر کسی بھی ناخوشگوار حالات نمٹنے کیلئے ایسے ہی کوئیک رسپانس دینا ہے تاکہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 11-03-2024 |
307 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا تھانہ کبل میں نئے تعمیر شدہ ڈی آرسی بلڈنگ کا افتتاح، پولیس لائن کبل میں قائم ایس پی اعجاز خان شہید ہسپتال کا دورہ، تفصیل: سوات( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ کبل میں نئے تعمیر شدہ ڈی آر سی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں اے ایس پی کبل سید فیضان حیدر ،چیئرمین تحصیل کبل سعید خان، ڈی ایس پی باچا خان، ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ خان دیگر پولیس حکام ،ڈی آر سی ممبران اورعمائدین علاقہ بھی موجود تھے، ڈی پی او سوات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی ممبران دو فریقین کے درمیان تنازعہ کو بلا معاوضہ ختم کرکے دشمنی اور نفرتوں کو محبت او ربھائی چارے میں تبدیل کرتے ہیں، جس کیلئے ہم نے عوام کوانہی کے دہلیز پرمفت انصاف کو فراہم کرنے کے لئے ضلع بھر کے بیشتر تھانوں میں ڈی آر سی کو فعال بنایا ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہے اور ابتک بہت سارے چھوٹے بڑے تنازعات کا باہمی رضامندی سے حل نکالا گیاہے، انہوں نے کہا کہ ڈی آر سی کی بدولت پولیس تھانوں میں مقدمات کی رجسٹریشن اور عدالتوں میں رش کم پڑگیاہے، انہوں نے ڈی آر سی ممبران سے کہا کہ فریقین کے مابین غیر جانبداری، انصاف پر مبنی مصالحتی کردار اداکرے جس سے تنازعات بر وقت حل ہوں گے اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی اور معاشرے میں امن بھی قائم ہوگا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپورنے ایس پی ہیڈ کوارٹر امیرنواز خان کے ہمراہ پولیس لائن کبل میں قائم ایس پی اعجاز خان شہید ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ڈیسکس اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے موجود سٹاف سے ملاقات کی اور انہیں مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کئیں ۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-03-2024 |
308 | ||
پریس ریلیز: سوات: سید جاوید اقبال کا پرووینشل منیجمنٹ سروسز میں ترقی پانے کے اعزاز میں دفتر ڈی پی او سوات میں پروقار تقریب کا اہتمام تفصیل: سوات( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سید جاوید اقبال کا پرووینشل منیجمنٹ سروسز میں ترقی پانے اور اے اے سی (ریوینیو) شانگلہ تعینات ہونے کے اعزاز میں اپنے دفتر میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان، ایس ڈی پی او سٹی امجد خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سوات نعیم خان اور ڈی ایس پی ایڈمن کلیم اللہ نے شرکت کی، ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات نے ترقی پانے اور نئے ذمہ داریاں سونپی جانے، عوامی امنگو پر پورا اترتے ہوئے ایک فرض شناس افسر بن کر ملک و قوم اور عوام الناس کے خدمت کرنے کیلئے سید جاوید اقبال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے باہمی تعاون سےمل کر کام کیا ہے اور آئندہ بھی مل کر ملک و قوم کے خدمت کرتے رہینگے۔ تقریب کے اختتام پر ڈی پی او سوات اور ڈی سی سوات نے سید جاوید اقبال کو اعزازی شیلڈ سے نوازا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-03-2024 |
309 | ||
پریس ریلیز: سوات () ڈسٹرکٹ سوات میں پانچ روزہ پولیو مہم کا اغاز باقاعدہ ہو چکا ہے۔ جس کے باحفاظت طریقے سے انجام دینے کیلئے سوات پولیس کی 2 ہزار 979افسران و جوان تعینات کیے گئیں ہیں،پولیس ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی پر جانے سے پہلے پولیس افیسرز تمام پولیس جوانوں کو ڈیوٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کئیں۔ تفصیل: یاد رہے پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اور پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس ٹیموں کے ساتھ سپیشل برانچ، ڈی ایس بی اور سفید پرچات نفری بھی تعینات کی گئی ہے، امن و امان کی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے تمام شاہراؤں پر پولیس کیطرف سے ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں، کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے اور پولیو ٹیموں کیساتھ تعینات پولیس جوانوں کو بروقت مدد فراہم کرنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس (QRF) کے سکواڈ بھی گشت کرہے ہیں، جبکہ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے براہ راست نگرانی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان غلام صادق خان نے مختلف بی ایچ یوز کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیم کیساتھ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو بھی چیک کیا اور بچوں کو خود پولیو کے قطرے بھی پلائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 05-03-2024 |
310 | ||
پریس ریلیز: ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان کا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان کے ہمراہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا تفصیلی معائنہ تفصیل: سوات () ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان کے ہمراہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں اے پی سی سمیت تمام سرکاری گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کا جائزہ لیتے ہوئے مستریوں کو خراب گاڑیوں کے مرمتی کا کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات کی، انہوں نے کہا کہ خراب گاڑیوں کی مرمتی کا کام میں تاخیر کرنے سے گاڑیوں کو ذیادہ نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے، لہٰذا ورکشاپ میں آنے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے مرمتی کا کام بروقت کیا جائے۔ مذید انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں ہمارے پاس ملک و قوم کی امانت ہیں جس کا خصوصی خیال رکھنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے، انہوں نے ڈرائیور حضرات سے بھی ان کے زیر استعمال گاڑیوں کی حالت کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہ وہ گاڑیوں کی دیکھ بھال کریں اور کسی قسم کی خرابی کی صورت میں ایم ٹی او کو رپورٹ پیش کریں تاکہ فوری طور پر ان کی مرمت ہو سکے اور گاڑیاں مزید خرابی سے بچ جائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-03-2024 |
311 | ||
پریس ریلیز: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس سٹیشنز کبل اور شموزئی کا سرپرائز ویزٹ، تفصیل: سوات( ) ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس سٹیشنز کبل اور شموزئی کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں انہوں روزنامچہ، کرائم چارٹ، کمپیوٹرائز ریکارڈ، نفری سٹیٹمنٹ، کوت، واچ ٹاورز، اور حوالات میں لگائے گئیں سی سی ٹی کیمروں کو چیک کیا۔ انہوں نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی اپنے حفاظت کیلئے ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنائے جائے، دوران ڈیوٹی موبائل فونز کے استعمال سے اجتناب کریں، اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوام الناس کی ابرو، مال و جان اور عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔ مزید انہوں نے سوات آنے والے سیاحوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں تیز کرنے کی سخت ہدایات بھی جاری کئے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-02-2024 |
312 | ||
پریس ریلیز: سوات تھانہ رحیم آباد پولیس کی شہری کی کال پر بروقت کاروائی، پرائے گھر میں غلط نیت سے داخل ہونے والا نشے میں دھت غیر شخص گرفتار، مقدمہ درج پابند سلاسل۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق تھانہ رحیم آباد پولیس کو بوقت شب محلہ مد خیل میں واقع ایک گھر پر ایک شخص کی زبردستی گھسنے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے اطلاع کو معتبر جانتے ہوئے فوراً جائے وقوعہ پہنچ کر جہاں مومن خان ولد زمین اکبر ساکن قمبر جو کہ نشے کی حالات میں تھا موجود پایا گیا، جس کی بارے میں مدعیہ (ن) زوجہ افرین خان (مرحوم) نے پولیس کو یوں رپورٹ کی کہ وہ اپنے دیگر بچیوں اور دیگر رشتہ دار سمیت گھر میں سوئی ہوئی تھی تو نامعلوم شخص جو کہ گھر میں گھس گیا تھا جس کو دیکھتے ہی میری گھر پر موجود مہمان مسماۃ (ف) کی بیٹا ارہم نے رونا شروع کیا جس پر ہم سب بیدار ہوئے تو تو پتہ چلا ایک شخص جو ہمارے گھر کہ برآمدے میں موجود تھا اور اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کررہا ہے جس پر انہوں نے مدد کیلئے ریسکیو، پولیس اور دیگر رشتہ داروں کو کالز کئیں، جس پر میرے بھائیوں نے آکر مزکورہ شخص کو گھیر لیا تو پتہ چلا مزکورہ کا نام مومن خان جو کہ نشے کی حالت میں بھی تھا، جس کیخلاف انہوں پولیس کو اپنے گھر کی تقدس کو پامال کرنے اور زنا بالجبر کی ارادے سے داخل کی رپورٹ کی، جس کی رپورٹ پر تھانہ رحیم آباد میں باقاعدہ مقدمہ درج رجسٹر کر کے ملزم مومن خان کو پابند سلاسل کرلیا ہے۔ مزید ڈاکٹر نے بھی ملزم مومن خان کی حالت نشے میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-02-2024 |
313 | ||
پریس ریلیز: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کا تحصیل مٹہ میں نئے پولیس سٹیشن شکردرہ کا باقاعدہ افتتاح اور ترقی پانے والے پولیس افیسرز کو نئے رینکز لگائیں۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان نے تحصیل مٹہ میں پولیس پوسٹ سے پولیس سٹیشن کا درجہ ملنے والے پولیس سٹیشن شکردرہ کا باقاعدہ افتتاح کیا جہاں پہنچنے پر بچوں نے آر پی او ملاکنڈ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں اور گلدستے پیش کئیں۔ اس موقع پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ایس ڈی پی او سرکل مٹہ حبیب اللہ خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر سوات زیراب گل خان و دیگر پولیس آفسران بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشن کے اضافہ سے پولیس کی کار کردگی مزید بہترہونےکیساتھ ساتھ علاقے میں امن و امان کے قیام اور مقامی لوگوں کو سہولت پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام جرائم کی نشاندہی میں پولیس سے تعاون کرکے جرائم کے خاتمے میں مدد کریں، سوات پولیس سماج دشمن عناصر کے خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے نئے پولیس سٹیشن کو عوام کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف پولیس کو علاقہ کور کرنے میں مدد ملے گی بلکہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ جرائم کی موثر روک تھام بھی ہوسکے گی۔ مزید انہوں نے پولیس سٹیشن شکردرہ کے روزنامچہ، حوالات، رہائشی بریکس، کرائم چارٹس کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی خدمت پولیس کے بنیادی فرائض کا حصہ ہے ۔ عوام کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اور ان کی خدمت اور سہولت کے لئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں ۔انھوں نے کہا کی پیشہ ورانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور پولیس سٹیشن آنے والے سائلین کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ اس دوران انہوں نے ترقی پانے پولیس افسران کو ترقی کی بیجز بھی لگائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 23-02-2024 |
314 | ||
پریس ریلیز: سوات تھانہ کانجو پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر سائیکلز چورملزم گرفتار، 10عددموٹر سائیکلز برآمد تفصیل: اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر، ایس ایچ او تھانہ کانجو یار محمد اور ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 19 فروری 2024 کو مدعی اقبال جہان ولدحاجی طالعمند ساکن شاہدرہ وتکے مینگورہ نے بمقام ڈھیرئی کانجو سے اپنے موٹر سائیکل از قسم ہونڈا 125کی چوری ہونےکی رپورٹ نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف تھانہ کانجو میں درج کروائی تھی ۔جس پرریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ہدایات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میری سرابراہی اور اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کانجو یار محمد، ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دے کر واقعے میں ملوث ملزم /ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرنے کا ٹاسک سونپا تھا، جس پر سپیشل ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مدد سے بہت کم وقت میں موٹر سائیکل چور ملزم کو ٹریس آؤٹ کر کے ملزم محمد حسین ولد امیر زمان ساکن اشاڑے کو گرفتار کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ دوران سرسری انٹاروگیشن ملزم کے نشاندہی پر سرقہ شدہ موٹر سائیکل سمیت مختلف مقامات سےچوری شدہ 10 عددموٹر سائیکلز برآمد کر لئے گئیں ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس کیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس ٹیم کو توصیفی اسناد و نقد انعامات سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 23-02-2024 |
315 | ||
پریس ریلیز: سوات () سوات پولیس منگھڑت اور بے بنیاد خبروں کی تردید کرتی ہے، عوام الناس سوشل میڈیا پر غالیگے پولیس کیخلاف پھیلائی جانے والے خبروں پر کان نہ دھریں۔ تفصیل: درحقیقت تھانہ غالیگے پولیس نے عجب خان ولد شاہی ملک خان ساکن محلہ ولی خیلہ کوٹہ کے مدعیت پر اس کی بھائی کے گھر سے رات کے اندھیرے میں چوری کرنے کی رپورٹ جو کہ ملزم محمد سلیمان ولد رحمان اللہ ساکن نویکلے کوٹہ کیخلاف درج رجسٹر ہوکر دوران تفتیش ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم نے واردات میں اپنے دیگر شریک جرم ساتھیوں کے نام بھی افشاں کئیں، پولیس نے واردات میں شامل تمام ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے جن کے نشاندہی پر جملہ مال مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا تھا، جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ملزم سلیمان نے دیگر شریک جرم ساتھیوں کے موجودگی میں رات کو بوقت نامعلوم حوالات کے غسل خانے کے اندر جا کر دروازے بند کرتے ہوئے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کی۔ حالات کی پیش نظر معاملہ کیلئے جوڈیشل انکوائری شروع ہے اور ایس ایچ او تھانہ غالیگے جہان عالم خان سمیت انوسٹی گیشن افیسر ہیڈ کانسٹیبل فرمان اللہ نمبر 136، آن ڈیوٹی محرر ہیڈ کانسٹیبل محمد ایوب نمبر 519 اور گیٹ سنتری کانسٹیبل فضل رحم نمبر 4202 فوری طور پر معطل کئے گئیں ہیں۔ جوڈیشل انکوائری کی حقائق سامنے آنے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ سوات پولیس عوام کی جان و مال کے حفاظت یقینی بنانے کیلئے قانون کی مطابق کارروائی کریگی اور جو بھی قصور وار پایا گیا اس کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ سریدست جو لوگ اس معاملے کو سیاسی اور کسی اور طرح کا رنگ دے رہے ہیں جو کہ امن و امان کیلئے بہتر نہیں ہے۔ لہذا عوام پرامن رہتے ہوئے ایک مہزب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-02-2024 |
316 | ||
پریس ریلیز: سوات: انسپکٹر فضل کریم کی ریٹائرمنٹ کےموقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی پروگرام کا انعقاد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی جانب سے تھانہ رحیم آباد میں انسپکٹر فضل کریم کے ریٹارئرمنٹ کے موقع پران کے اعزاز میں الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، الوداعی پروگرام میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ایس پی انوسٹی گیشن سوات سجاد خان،ایس ڈی پی او سٹی امجد خان، ایس ڈی پی او سیدو شریف حبیب شاہ، ایس ڈی پی او چارباغ انور خان سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او سوات نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر فضل کریم کا محکمہ پولیس میں خدمات احسن طریقے سے انجام دینے کو سراہااور کہا کہ انسپکٹر فضل کریم ایک شریف النفس اور بہترین اخلاق کے مالک ہیں، جنہوں نے اپنی فرائض پوری ایمانداری، جانفشانی اور لگن کے ساتھ اداکرتے ہوئے افسران اور عوام کو کبھی شکایت کا موقع نہیں دیا، ان کی خدمات سوا ت پولیس کے لئے انتہائی شاندار ہے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ تقریب میں شریک ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان و دیگر پولیس افسران نے بھی ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر انسپکٹر فضل کریم کے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ ان کی خدمات سوات پولیس کے لئے لائق فخر و لائق تحسین ہیں۔ جبکہ تقریب کے آخر میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد، سرکل ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر فضل کریم کو اعزازی تحائف پیش کئیں اور پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا۔ ترجمان سوا ت پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-02-2024 |
317 | ||
پریس ریلیز: سوات تھانہ کبل پولیس کی کامیاب کاروائی، ضعیف العقل معصوم بچی کیساتھ جنسی ذیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار، موٹر کار اور وقوعہ ہذا میں زیب تن کپڑے برآمد۔ تفصیل: اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی انوسٹی گیشن سوات سجاد خان، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، اے ایس پی کبل فیضان حیدر، ایس ایچ او تھانہ کبل انسپکٹر بخت ذادہ و دیگر پولیس آفیسرز کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 12 فروری 2024 کو تھانہ کبل کے حدود میں ضعیف العقل معصوم بچی(م) بعمر 9/8 سال کیساتھ جنسی ذیادتی کا ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا تھا، اطلاع ملتے ہی تھانہ کبل میں نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف مقدمہ بالا درج رجسٹر ہو کر ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی نوٹس پر میں نے ملزم کو ٹریس آؤٹ کر کے کیفر انجام تک پہنچانے کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کے سربراہی اور ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے نگرانی میں اے ایس پی کبل فیضان حیدر ،ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ خان، آئی ٹی ایکسپرٹ اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹیم نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ،سی ڈی آر اور دیگر جدید ٹیکینل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حضرت علی ولد دلارام ساکن اخون کلے کبل کا موٹر کار از قسم Pasoo برآمد کرکے جس کے ذریعے سے درندہ صفت ملزم حضرت علی کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے جس نے دوران سرسری انٹاروگیشن کوٹلئی چوک پر معصوم بچی کیساتھ ذیادتی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کیخلاف اس قبل بھی تھانہ کبل میں منشیات فروشی کے دو مختلف ذیل مقدمات درج رجسٹر ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ ملزم کو بروقت گرفتار کرنے پر اہل علاقہ نے سوات پولیس بلخصوص ڈی پی او سوات کے کاؤشوں کا سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او سوات اور ان کے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے وقوعہ میں بہترین کارکردگی دکھانےوالی پولیس آفسران و جوانوں کو توصیفی سرٹیفکیٹ و نقد انعامات سے نوازا۔ ترجمہ سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-02-2024 |
318 | ||
پریس ریلیز: سوات تھانہ بنڑ پولیس کی کامیاب کاروائی، پستول کے نوک پر شہریوں کو لٹنے والے بین الاضلاعی سیچرز گینگ گرفتار، پستول، موٹر سائیکل، موبائل فونز، نقد رقم اور جیکٹ برآمد۔ تفصیل: اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان، ایس ڈی پی او سٹی امجد خان، ایس ایچ او تھانہ بنڑ رحیم خان اور دیگر پولیس کے ہمراہ کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 06 فروری 2024 کو مدعی محمد شعیب افضل ولد محمد افضل ساہن کراچی نے تھانہ بنڑ میں دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کیخلاف انہیں بائی پاس کے مقام پر پستول کے نوک پر لُٹنے، موبائل فونز اور نقدی رقم لے کر فرار ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی، انہوں نے کہا کہ ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی نوٹس پر میں نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سٹی امجد علی خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بنڑ رحیم خان و دیگر پولیس آفیسران پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کیمروں، سی ڈی آر و دیگر جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پستول کے نوک پر شہریوں کو لُٹنے والے بین الاضلاعی سنیچرز گینگ ملزمان محمد ریحان ولد محمد نواب اور فضل وہاب ولد سید رؤف ساکنان ڈگر بونیر کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کرلئے گئیں، انہوں نے کہا کہ سرسری انٹاروگیشن کے دوران ملزمان نے فضاگٹ کے مقام پر بھی سیچنگ کے اعتراف کر لیا ہے۔ جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سنیچنگ میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹرسائیکل سمیت مختلف برانڈز کے 5عدد موبائل فونز ،ایک عدد جیکٹ اور مبلغ 7 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-02-2024 |
319 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا موجودہ حالات کے پیش نظر اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے علاقہ شموزئی کا سرپرائز ویزٹ، ڈپو چیک پوسٹ پر دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے والے پولیس افسران و جوانوں کو شاباش۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے موجودہ حالات کے پیش نظر اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے علاقہ شموزئی کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈپو چیک پوسٹ پر آن ڈیوٹی پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ پاکر انہیں شاباش دی اور ان سے درپیش مسائل کے بارے میں بھی اگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ شموزئی ضیاء الرحمن اور ایس ایچ او تھانہ غالیگے جہان عالم خان سے بھی ملاقات کی اور انہیں منشیات کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے ان موت کے سوداگروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بھی ہدایات کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-02-2024 |
320 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا موجودہ حالات کے پیش نظر اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چوکی کوکڑئی کا سرپرائز ویزٹ اور دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے والے جوانوں کو شاباش۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے موجودہ حالات کے پیش نظر اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چوکی کوکڑئی کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے چوکی کوکڑئی کے فرنٹ پر کیگئ ناکہ بندی کا جائزہ لیا، سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملیں اور ان سے درپیش مسائل کے بارے میں اگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے چوکی انچارج کو منشیات کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے ان موت کے سوداگروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بھی ہدایات کئیں۔ مذید انہوں نے دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے سمیت جنرل الیکشن 2024 کے دوران بہترین ڈیوٹی اور حفاظت اقدامات پر تمام پولیس افسران و جوانوں کو شاباش بھی دی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-02-2024 |
321 | ||
پریس ریلیز: سوات: ضلع بھر کے تمام پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل پولیس کی سخت سیکیورٹی انتظامات کیساتھ جاری۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے لوئر سوات کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے الیکشن سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے دوران انتشار، بدنظمی یا امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، ووٹ کاسٹ کیلئے آنے والے تمام افراد کی اچھی طرح تلاشی کر کے پولنگ سٹیشن میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-02-2024 |
322 | ||
پریس ریلیز: سوات: ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان نے جنرل الیکشن 2024 کے دوران مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان نے جنرل الیکشن 2024 کے دوران مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولنگ سٹیشن کے اندرونی و بیرونی صورتحال کا جائزہ لیا اور پریزائیڈنگ آفسران سے بھی ملاقات کی، انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں بلا تعطل پولنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ الرٹ رہنے کی بھی ہدایات کئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان اور ایس ڈی پی او سٹی امجد خان بھی ہمراہ موجود تھے جنہوں نے آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان کو پولنگ سٹیشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-02-2024 |
323 | ||
پریس ریلیز: ں پولینگ کا سلسلہ بلا کسی تاخیر پولیس کی فل پروف سیکیورٹی میں پرامن طریقے سے جاری، ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے ضلع بھر کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے، سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے براہ راست نگرانی میں ضلع بھر کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کا عمل بلا تعطل، رکاوٹ جاری ہے، ہر ایک پولنگ سٹیشن پر پولیس اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ضلع بھر کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے کیے جہاں انہوں نے تمام پولینگ سٹیشنوں کے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے سیکورٹی انچارجان کو عوام الناس کی عزت و ابرو کا خاص خیال رکھتے ہوئے پُرامن طریقے سے پولنگ کی بلا تعطل روانی جاری رکھنے کی ہدایات کئیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سوات کے 996 پولنگ سٹیشنوں پر سوات پولیس کے ساڑھے چھ ہزار سے زائد نفری تعینات کی گئی ہیں، پُرامن، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے۔ اس لئے ہرایک پولنگ سٹیشن پر اس کی حساسیت کے مطابق پولیس و دیگر لاء انفورسنمنٹ ایجنسیز کی نفری تعینات کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تمام تھانوں کے حدود میں پولیس و آرمی کے QRFs ٹیمیں گشت کررہی ہیں، جبکہ مختلف شاہراؤں پر ناکہ بندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں پولنگ کا نظام احسن طریقے سے جاری ہے اور کسی کو بھی الیکشن کے پرامن ماحول میں خلل ڈالنے نہیں دیا جائیگا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 08-02-2024 |
324 | ||
پریس ریلیز: جنرل الیکشن 2024 کے لئے پولنگ سامان کی ترسیل کا سلسلہ پولیس کی فل پروف سیکیورٹی میں جاری۔ تفصیل: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سوات کے تین قومی اور اٹھ صوبائی اسمبلی کے نشستوں کیلئے قائم تینوں بیلٹ پیپر ڈسٹریبیوشن پوائنس سیدو شریف ، چارباغ ، اور مٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سامان کی باحفاطت ترسیل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام پولیس افسران کو الیکشن کے سامان کی حفاظت، امن وعامہ اور فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ الیکشن 2024کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 07-02-2024 |
325 | ||
پریس ریلیز: سوات: عام انتخابات الیکشن کے حوالے سے سوات پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد۔
عام انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے سرکٹ ہاؤس سیدو شریف سے کبل بائی پاس تک فلیگ مارچ کیا گیا۔ تفصیل: سوات:تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے سربراہی میں سوات پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا فلیگ مارچ کا آغاز سرکٹ ہاؤس سیدو شریف سےکبل بائی پاس تک کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان،ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان، ایس ڈی پی او سٹی امجد خان، ایس ڈی پی او سیدو شریف حبیب شاہ، ڈی ایس پی ٹریفک امیر زیب خان سمیت دیگر پولیس و ٹریفک افسران و جوانوں اور پاک آرمی افسران و جوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جس کا مقصد جنرل انتخابات پرامن طریقے سے گزارنا اور پولنگ ڈے پر پرامن رہتے ہوئے غیر اخلاقی اور غیر قانونی فعل سے اجتناب کرنے کیلئے شعور پیدا کرنا یے۔ فلیگ مارچ کے اختتام پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو پولیس کی جانب سے تحفظ کااحساس دلانا ہے اور یہ باور کرانا ہے کہ حالات جو بھی ہوپولیس اور دیگر لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز اپنےعوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے ،دوران الیکشن ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرتے ہوئے قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، قانون کی بالا دستی اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔شہریوں اور املاک کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کریں گے۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ شہری بھی سکیورٹی و دیگر کسی قسم کی بدنظمی انتشار پھیلانے، ہوائی فائرنگ یا کسی جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس سٹیشن یا سوات پولیس کی ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 07-02-2024 |
326 | ||
پریس ریلیز: سوات ( ) سوات پولیس کی بڑی کاروائی، موٹر کار/موٹر سائیکل لیفٹر گینگ گرفتار، جن کے قبضے سے چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، گاڑیوں کے مختلف پارٹس و نمبر پلیٹس اور نقد رقم برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان، ایس ڈی پی سیدو حبیب شاہ، ایس ڈی پی او سٹی امجد، ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف فضل رحیم خان اور ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس تفصیل: 03 فروری 2024 جو مدعی روح اللہ ولد عبد الروف سکنہ چیدم چکیسر ضلع شانگلہ نے تھانہ سیدو شریف میں اپنے گاڑی ازقسم جیپ پراڈو RZ کی چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی، انہوں نے کہا کہ آر پی او ملاکنڈ ریجن محمد علی خان کے خصوصی ہدایات پر میں نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی نگرانی میں ایس ڈی پی او سیدوشریف حبیب شاہ، ایس ڈی پی او سٹی امجد خان و دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدکی کا ٹاسک سونپا، جس پر سپیشل پولیس ٹیم نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے CCTV کیمروں کی مدد سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاصم خان ولد سلطان محمد سکنہ امانکوٹ کے گیراج سے چوری شدہ جیپ ازقسم RZ پراڈو اور ایک سوزوکی برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم عاصم خان نے دیگر شریک جرم ملزمان جو کہ ایک کار لفٹر گینگ ہے کا انکشاف کیا۔ ملزم عاصم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور مزیدمال مسرقہ برآمدکی گئی۔مرکزی ملزم انعام اللہ ولد شیرین زادہ سکنہ چکیسر ضلع شانگلہ گینگ کا ماسٹر مائنڈہے اور جس کیخلاف سوات کے مختلف تھانہ جات میں مجرم اشتہاری اور مطلوب تھا،انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سجاد علی ولد بخت رنگیز سکنہ صرافہ بازار مینگورہ،فضل سبحان ولد فضل مولا سکنہ امانکوٹ اوردوست محمد ولد ذڑہ ور خان سکنہ بٹ خیلہ ضلع ملاکنڈ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلی گئی اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار چور گینگ کے قبضے سے ایک عد د پراڈوجیپ، پانچ عدد سوزکی گاڑیاں، پندرہ عدد موٹر سائیکلیں، دو عدد پستول، ایک عدد ایل ای ڈی سکرین، سکریپ شدہ گاڑیوں کے پارٹس اورمختلف قسم کے گاڑیوں کے 27عددنمبر پلیٹس اور مبلغ پچاس ہزار روپے نقد برآمد کرلئے گئیں ہیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 07-02-2024 |
327 | ||
پریس ریلیز: سوات:- ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا سرکل سٹی او سیدو کے مختلف انتہائی حساس نوعیت کے پولینگ سٹیشنز کا وزٹ۔ سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے موثر اقدامات کے لئے ہدایات جاری۔ تفصیل: تفصیلات کیمطابق ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا سرکل سٹی او سیدو کے مختلف انتہائی حساس نوعیت کے پولینگ سٹیشنز کا وزٹس کرکے موقع پر موجود ایس ڈی پی سو سرکل حبیب شاہ اور دیگر پولیس افسران کو انتہائی حساس نوعیت کے پولنگ سٹیشنوں کیلئے موثر حکمت عملی بنانے اور بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے کے سخت ہدایات جاری کئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سوات نے پولینگ سٹیشنوں میں انسٹال سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ساتھ آمدہ راستہ، باؤنڈری وال اور سیٹنگ ایریا کو بھی جائزہ لیا جبکہ ایس ڈی پی او سرکل سیدوشریف نے انہیں آمدہ انتخابات کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 06-02-2024 |
328 | ||
پریس ریلیز: سوات ( ) ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔ تفصیل: پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت و تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت اور کشمیریوں کے بے مثال جذبہ حریت کو سلام پیش کرنے کیلئے ضلع سوات کی عوام نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے سوات کے مختلف مقامات پر سیمینار,واک اور چھوٹی بڑی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے قیادت میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سوات پولیس کیطرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں انتظامیہ، پولیس اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر سوات پولیس کیطرف سے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 06-02-2024 |
329 | ||
پریس ریلیز: سوات: سیاحوں کے مدد کے لئے سوات پولیس کے جوان متحرک، سیکورٹی کے ساتھ امدادی کاروائیوں میں بھی مصروف عمل، بالائی علاقوں میں جانے والے سیاح چین کے بغیر سفر سے گریز کریں، سوات آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔ (ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈاپور) تفصیل: تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے ضلع سوات کے بالائی علاقوں مہوڈنڈ، کالام، مالم جبہ، گبین جبہ، میاندم و دیگر علاقوں میں برف باری جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات پر سوات کے برفیلی وادیوں میں آنے والے سیاحوں کو ہر قسم مدد فراہم کرنے کیلئے تمام پولیس افسران اور جوان شاہراؤں پر موجود ہیں۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے آنے والے سیاحوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ برفیلی علاقوں میں داخل ہونے سے پہلے اپنے گاڑیوں کو چیک کرائیں اور ساتھ ہی ٹائر چین کا ضرور استعمال کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو، انہوں نے مذید کہا کہ سیاح حضرات رات گزارنے کیلئے محفوظ مقام کا انتخاب کریں، دوران سفر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کے صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا سوات پولیس کنٹرول نمبر 0946881374 پر رابطہ کریں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 06-02-2024 |
330 | ||
پریس ریلیز: پرامن انتخابات کا انعقاد اہم قومی فریضہ ہے ووٹرزاور امید واران کو مکمل محفوظ ماحول فراہم کیا جائے ۔انسپکٹرجنرل اخترحیات خان کی ار پی او کانفرنس کے شرکاءکو ہدایت ۔ تفصیل: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کی زیر صدارت آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں آئیندہ عام انتخابات کی سکیور ٹی انتظامات سے متعلق صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسران کے ساتھ ایک ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوئی۔ ر یجنل پولیس افسران نے اضلاع میں اس سلسلے میں اب تک کئے گئے انتظامات ، الیکشن کے بارے میں جاری شدہ ہدایات و ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ، تمام متعلقہ حکام اور اُمیدواروں کے ساتھ متوقع اجلاس ، پولنگ اسٹشنوں کی نوعیت، دستیاب افرادی قوت اور درپیش چیلنجز اور مشکلات کے حوالے سے انسپکٹر جنرل کو تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی اختر حیات خان نے تمام افسران پرواضح کیاکہ پر امن انتخابات کی اہم ذمہ داری خیبرپختونخو اپولیس کے کندھوں پر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیندہ انتخابات کا پر امن انعقادایک اہم قومی فریضہ ہے اور ان پر زور دیا کہ وہ صاف شفاف، غیر جانبدارانہ اور پُر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے دن رات سخت کوشش کریں اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر اسکی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ تمام انتخابی عمل کے دوران غیر جانبدار رہ کر پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیں اور حق رائے دہی استعمال کرنے والوں بالخصوص خواتین کے لیے پُر امن اور ساز گار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ انتخابی مہم جلسے جلوس یا پولنگ کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے، اشتعال انگیز تقاریر کرنے، قابل اعتراض مواد کی اشاعت ، لسانیت اور فرقہ واریت پھیلانے کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ اور یہ کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر سو گز سے لیکر دوسو گز کے فاصلے پر سکیور ٹی زون ترتیب دیں اور غیر متعلقہ اشخاص اور گاڑیوں کو اس سے آگے جانے کی بالکل اجازت نہ دیں اورانتخابی عمل سے وابستہ دیگر محکموں کے متعلقہ حکام کے ساتھ اجلاسوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سکیور ٹی سے متعلق کسی چیز کو مبہم نہ چھوڑیں اور ہر ایک چیز کو تحریری شکل میں ریکارڈ پر لائیں۔ اعلیٰ پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ ہر ضلع اور تھانے کی سطح پر خصوصی کنٹرول رومز قائم کرکے ان میں انتخابی عمل سے وابستہ تمام انتظامی عملے کے نمبروں کو یقینی بنائیں۔آئی جی پی نے افسران سے کہاکہ آئیندہ عام انتخابات کا پُرامن انعقاد پولیس کی صلاحیتوں کا امتحان ہے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انتہائی دیانتداری اور اہم قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں نیز الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امید واران اور ووٹرز کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 01-02-2024 |
331 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ غالیگے پولیس کا منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں،*
متعدد ملزمان گرفتار، 1 کلو 504 گرام چرس، 1 عدد کلاشنکوف، 2 عدد پستول اور 60 عدد کارتوس برآمد۔ تفصیل: سوات () انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن "منشیات اور جرائم سے پاک معاشرہ" کے عزم کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے جہان عالم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم نور رحمان عرف ٹینشن ولد محمد ساکن گل آباد بریکوٹ کے قبضے سے 890 گرام چرس، ایک عدد کلاشنکوف بمعہ 40 عدد کارتوس، ملزم ھشمت ولد فیروز گل ساکن پشاور کے قبضے سے 614 گرام چرس، ایک عدد پستول بمعہ 8 عدد کارتوس اور ملزم آلف ذادہ ولد اختر گل ساکن بحرین کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ 12 عدد کارتوس برآمد کرکے جن کیخلاف تھانہ غالیگے میں مقدمات درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-02-2024 |
332 | ||
پریس ریلیز: شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، اور ہم اپنے شہداء پولیس کو بھولے نہیں۔
شہدائے پولیس کو سلام۔
سوات: جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں شہداء کی بلند درجات اور ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن کا اہتمام، یاد گار شہداء پر سلامی، بلند درجات کیلئے خصوصی دعا۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق آج صوبہ خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ سوات میں بھی سانحہ مسجد ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور کی شہداء کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں کثیر تعداد میں پولیس آفسران واہلکاران نے شرکت کی اور سانحہ پشاور کی شہداء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔ بعد ازاں جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں سوات پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی، ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان نے یادگار شہداء پر حاضری دیکر گلدستے رکھیں، شہداء پولیس کی ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان، ایس پی ایلیٹ فہد خان، اے ایس پی سرکل کبل فیضان حیدر اور دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ ضلع بھر کے تمام پولیس افسران و جوانوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کے صوبہ بھر میں شہدائے 30 جنوری 2023 کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جاری کردہ احکامات کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے نہایت سراہا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-02-2024 |
333 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا رات گئے مینگورہ بازار کا دورہ، انسپکٹر رفیع اللہ تھانہ مینگورہ سے ملاقات اور ڈیوٹی کے حوالے ہدایات جاری۔ تفصیل: سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے رات گئے مینگورہ بازار کا دورہ، کیا جہاں انہوں نے انسپکٹر رفیع اللہ تھانہ مینگورہ سے ملاقات کی اور ڈیوٹی کے حوالے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فریضہ ہے، لہٰذا جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھا کریں، سٹریٹ کرائم کے روک تھام اور چوری کے واقعات پر قابو برقرار رکھنے کیلئے گشت کا مؤثر نظام جاری رکھیں اور دوران ڈیوٹی الرٹ اور ایکٹیو رہا کریں۔ مزید انہوں نے شدید سرد موسم میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے پر انہیں شاباش بھی دی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 30-01-2024 |
334 | ||
پریس ریلیز: سوات () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اپر سوات کے مختلف چوکیات اور چیک پوسٹوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس افسران و جوانوں کو سوات کی سفید پوش وادیوں مہوڈنڈ، کالام، ملم جبہ گبین جبہ سے لطف اندوز ہونے کیلئے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کیلئے خصوصی ہدایات جاری۔ تفصیل: اس موقع پر انہوں نے سوات آنے والے سیاحوں کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے، سیاح بغیر کسی خوف و خطرہ کے سوات آئے، انہیں سوات پولیس کے طرف سےمکمل تفحظ فراہم کیا جائیگا. ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 30-01-2024 |
335 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ رحیم آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، اپنی بیوی کو فائر اور چھری سے ذبح کرکے بےدردی سے قتل کرنے والا ملزم چند گھنٹوں کے اندر گرفتار، آلہ قتل پستول اور چھری برآمد تفصیل: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے کامیاب کاروائی کرنے اور ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کرنے پر پوری پولیس ٹیم کو توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان نے ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد حبیب سید کے ہمراہ تھانہ رحیم آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تھانہ رحیم آباد پولیس کو محلہ سبحانی رحیم آباد میں قتل کا واقعہ رونما ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس فوراً جائے وقوعہ پہنچی تو مسماۃ (ک) زوجہ بخت منیر ساکن میاندم حال رحیم آباد خون میں لت پت پڑی تھی جسے پولیس نے بغرض علاج ہسپتال روانہ کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی، یوں مسماۃ (ت) زوجہ عمر رحمان نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ بیٹی مقتولہ جو کہ ایک سال سے اپنے شوہر سے گھریلوں ناچاقی کی بناء پر نالا ہوکر اپنے دو بچوں سمیت ہمارے گھر رہ رہے تھی جن کے مابین فیملی کورٹ میں کیس بھی زیر سماعت چلا آرہا ہے، اپنے گھر میں موجود تھے کے دروازے پر دستک ہوئی جونہی میری بیٹی نے دروازہ کھولا تو داماد بخت منیر دروازے پر موجود تھا، جسے دیکھتے ہی میری بیٹی نے کمرے میں جا کر دروازہ بند کیا تو داماد نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور چلانے لگا، جونہی میری بیٹی نے دروازے کھول کر انہیں وہاں سے جانے کا کہا، تو اسی دوران قاتل داماد نے پستول نکال کر میری بیٹی پر فائر کرنے لگا اور فائر کرنے کے بعد چھری سے ذبح کرکے فرار ہوگیا، جس کی مدعیت پر رپورٹ ملزم بخت منیر کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر ہو کر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے سخت نوٹس پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے ملزم کو جلد از جلد ٹریس آوٹ کرکے گرفتار کرنے کیلئے میری نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد حبیب سید خان، انوسٹی گیشن افیسر اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، انہوں نے کہا سپیشل ٹیم نے انتہائی مہارت اور ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے گھریلوں ناچاقی پر اپنی بیوی کو اپنے ہی سسرال میں فائر کرکے بے دردی سے قتل کرنے والا ظالم شوہر کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے، جس سے آلہ قتل پستول اور چھری بھی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 30-01-2024 |
336 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا علماء دین سالانہ تقریب دستار بندی میں شرکت، علماء کرام کیطرف سے منشیات فروشوں کیخلاف ممبرز پر آواز بلند کرنے کیلئے یقین دہانی کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ تفصیل: سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے علماء دین کے سالانہ تقریب دستار بندی میں شرکت کرکے دوسرے بار شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کیساتھ محفل میں شامل ہونے کا شرف حاصل کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے علماء کرام سے ممبرز، خطبات میں اپنے رفقاء کو منشیات اور فحاشی کی خاتمہ کرنے اور معاشرے میں اصلاح لانے کیلئے پولیس کیساتھ ہر قسم تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ علماء ہمارے دین کے وارث ہے یہ ہمارے قیمتی سرمایہ ہے، علماء کرام کے وجہ سے ہمارے ملک قائم ہے، علماء کرام کے مدد ہمیں ہر وقت درکار ہوتی ہے ان کی مدد سے ہی ہم اپنے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کیخلاف سرخرو ہوسکتے ہیں، اسلئے علماء کرام نے منشیات کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرکے پولیس کا ساتھ تعاؤن کرنا ہے۔ اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا ادریس صاحب نے آمن و آمان کی قیام، جرائم کے روک تھام، اور منشیات کے بیخ کنی کیلئے اقدامات پر ڈی پی او سوات کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کی، انہوں نے ڈی پی او سوات کو سوات کی عوام کے لئے ایک بہترین پولیس سپہ سالار قراد دیتے ہوئے تمام علماء کرام سے پولیس کے ساتھ منشیات کے روک تھام کیلئے اپنے ممبرز، بیانات و خطبات میں وعظ و نصیحت کرنے کی تاکید کی۔ ڈی پی او سوات نے علماء کرام کیطرف سے منشیات فروشوں کیخلاف ممبرز اور ہر فورم پر آواز بلند کرنے کے یقین دیہانی اور ہر قسم تعاون فراہم کرنے پر شیخ الحدیث مولانا ادریس صاحب، شیخ الحدیث احمد صدیق مہتمم مدرسہ رحیم آباد اور دیگر علماء کرام شکریہ ادا کیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-01-2024 |
337 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ کانجو پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کاروائی، چند روز قبل چوری ہونی والی موٹر کار برآمد تفصیل: تفصیلات کے مطابق مورخہ 07 جنوری 2024 کو مسمی شکیل احمد ولد محمد باچا ساکن ہزارہ کبل تھانہ کانجو آکر یوں بیان کرتا ہیکہ میں اپنی گاڑی موٹر کار از قسم XLI نمبر LWB 5871 ماڈل 2005 برنگ سفید میں اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ ڈھیرئی فٹبال گراؤنڈ میچ دیکھنے گیا تھا، جہاں میں نے اپنے گاڑی کو روڈ کے کنارے پارک کر کے میچ دیکھنے میں مصروف تھا کہ مجھے میری گاڑی چوری ہونے اور اس کی بدلے رقم کی مطالبہ کرنے کی کال موصول ہوئی، جس کی مدعیت پر تھانہ کانجو میں گاڑی چوری کرنے کی رپورٹ نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف درج کرلی گئی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور* نے گاڑی ریکور کرنے اور ملزم/ ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے منظر عام پر لانے کیلئے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کو ٹاسک سونپا، جس پر ایڈیشنل ایس پی سوات نے ایس ڈی پی او سرکل کبل سید فیضان حیدر کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کانجو یار محمد خان اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے جدید ٹیکنیکل طریقے اور سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر کار تک رسائی حاصل کرتے ہوئے برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ گاڑی چوری کرنے میں ملوث نامزد ملزمان سید محمد عرف بابو ولد ولی محمد ساکن چارباغ حال سنگوٹہ اور عطاء اللہ ولد غلام محمد ساکن گلی باغ کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-01-2024 |
338 | ||
پریس ریلیز: ملاکنڈ ڈویژن کے 95اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
ترقی پانے والے افسران اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں، خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان تفصیل: ریجنل پولیس آفس سیدو شریف سوات میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک سے سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے پولیس آفسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ذریعے نامزد ہونے والے 95اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز کو سب انسپکٹر کے رینکس لگائے۔ ترقی پانے والوں میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف یونٹس سے پولیس افسران شامل تھے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ ہر پولیس آفیسر کے کیریئر کا اہم حصہ ہوتا ہے اور یہ ان کی ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے اس لئے ترقی پانے والے افسران اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں، مزید محنت و مشقت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرکے شہریوں کی بے لوث خدمت اور جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسرنہ چھوڑیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 26-01-2024 |
339 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات شفیع اللہ گنڈاپور کا ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سوات کا دورہ ،سیکیورٹی اور دیگر امور کا رتفصیلی جائزہ۔ تفصیل: سوات: ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات شفیع اللہ گنڈاپور کا ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سوات کا دورہ ،سیکیورٹی اور دیگر امور کا رتفصیلی جائزہ۔ پریس ریلیز مورخہ: 26-01-2024 |
340 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا تھانہ کبل اور پولیس لائن کبل کا دورہ، ڈی آر سی ممبران سے ملاقات- تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ کبل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانہ کبل کے مختلف احاطوں میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا ،انہوں نے تھانہ کبل کے روزنامچہ، کرائم چارٹ،حوالات، کمپیوٹرازڈ ریکارڈ اور سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی جائزہ لیا۔ مزیدانہوں نے ڈی آر سی تھانہ کبل کا بھی دورہ کیا اور مفت انصاف کی فراہمی پر ڈی آر سی ممبران کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی ایک بہت ہی شفاف اور انصاف کے تقاضوں پر مکمل کاربند رہنے والا ایک فعال ادارہ ہے جو کہ عوام کو درپیش روز مرہ کے مسائل، جائیداد، لین دین کےگھریلو وغیرہ کے تنازعات کے حل کیلئے کسی آنے والے بڑے نقصان سے بچانے کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو کسی بھی تعریف کے محتاج نہیں۔ بعد ازاں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل کا بھی دورہ کیا جہاں پہنچنے پر پولیس کی چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر امیر نواز خان اور دیگر پولیس آفسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے موقع پر ڈی پی او سوات نے پولیس لائن کبل میں قائم شہداء پولیس ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ڈیسک کا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے موجود سٹاف سے ملاقات کی اور انہیں مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 24-01-2024 |
341 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم۔۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: تھانہ کالاکوٹ پولیس کا منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں کامیاب کاروائیاں، بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار، 2 کلو 395 گرام چرس اور 167 گرام آئس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق () انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ شریف اللہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان عبدالعزیز ولد لیبر خان، انعام اللہ ولد محمد گل ساکنان راحت کوٹ، ارشد علی ولد محمد علی ساکن برہ درشخیلہ اور عمر زمین ولد گل زرین ساکن چپریال کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 395 گرام چرس اور 167 گرام آئس برآمد کر کے جن کیخلاف تھانہ کالاکوٹ میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 23-01-2024 |
342 | ||
پریس ریلیز: سوات ( )ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے سربراہی میں ڈی پی او آفس سوات میں جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تفصیل: جس میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ایس پی ہیڈکوارٹر آمیر نواز خان، ایس پی سپیشل برانچ ملاکنڈ رینج اکبر زیب خان، اور ڈی ایس پی ایڈمن کلیم اللہ خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کو جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے بریفنگ دی۔ میٹنگ میں ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2024 کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ پلان کے مطابق بنایا جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے مرتب شدہ سکیورٹی پلان کے تحت تمام پولیس جوانوں کو ان کی ڈیوٹی کے متعلق اگاہ کیا جائیں۔ تمام سپر وائزری افسران الیکشن ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو ڈیوٹی پر جانے سے قبل الیکشن ڈیوٹی کے متعلق ہدایات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے ڈیوٹی بہت اہم ہے الیکشن عملے اور میٹریل کی بروقت ترسیل اور حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 23-01-2024 |
343 | ||
پریس ریلیز: إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
مرحوم خائستہ عرف سپین دا آج انتقال کر گئے۔جس کی نماز جنازہ میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور، ایس پی لوئیر سوات غالم صادق خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر نواز خان اور ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف حبیب شاہ سمیت پولیس افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تفصیل: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان اور اپنے طرف سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کے اعزازی رنگ رکھیں، اور مرحوم کی بلند درجات اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی، اس موقع پر ڈی پی او سوات نے مرحوم کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور مرحوم سپین دا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سوات پولیس کا قیمتی اثاثہ تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 22-01-2024 |
344 | ||
پریس ریلیز: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا موجودہ صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ جات کبل، شموزئی، غالیگے سمیت ڈڈھارا، ڈپو اور لنڈاکے چیک پوسٹ کا سرپرائز ویزٹ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ جات کبل، شموزئی، غالیگے سمیت ڈڈھارا، ڈپو اور لنڈاکے چیک پوسٹ کا سرپرائز ویزٹ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ جات کا ریکارڈ، مالخانہ، سرکاری اسلحہ، اہلکاروں کی رہائشی بیرکس اور تھانوں کے سی سی ٹی وی کیمروں جبکہ تھانوں میں کئیں گئیں سیکیورٹی انتظامات اور صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لئے تھانوں کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے، پولیس افسران تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں، انہوں نے محرر سٹاف کو تمام رجسٹرات کی بروقت تکمیلات کو یقینی بنانے اور حوالات میں بند ملزمان کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 22-01-2024 |
345 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ مینگورہ پولیس کا منشیات فروشوں اور دیگر نشہ آور ادوایات فروخت کرنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائی،
دوران پیدل گشت رحمت میڈیکل سٹور سے 110 گرام آئس، 250 عدد ڈانسنگ پلز اور دیگر نشہ آور گولیاں برآمد۔ تفصیل: اس حوالے ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے تھانہ مینگورہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کے روشنی اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد علی خان کے نگرانی میں انہوں نے اے ایس آئی نثار علی اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور دیگر نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والوں کیخلاف دوران پیدل گشت مخبر خاص کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے رحمت میڈیکل سٹور واقع نشاط چوک سے 110 گرام آئس، 250 عدد ڈانسنگ پلز اور دیگر نشہ آور گولیاں برآمد کرکے ملزم حبیب اللہ ولد رحمت اللہ ساکن شگئی سیدو شریف کو گرفتار کرکے جس کیخلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کر لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام الناس کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس کا عزم کے مطابق منشیات سے پاک ضلع سوات کو ہم سب نے مل کر کامیاب بنانا ہے جس کے لئے ہم سب نے یکجا ہوکر منشیات، ڈانسنگ پلز اور دیگر نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر اپنے نوجوان نسل کو ان بھیڑیوں سے بچانا ہے، لہذا ایک فرض شناس شہری ہونے کے ناطے اپنے ارد گرد اس قبیح دھندے میں ملوث موت کے سوداگر جو کہ ہمارے نوجوان نسل کو تباہی کے دھکیل رہے ہیں کیخلاف بروقت سوات پولیس کی ایمرجنسی نمبر 15 یا متعقلہ تھانہ کو اطلاع دیکر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 22-01-2024 |
346 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا ڈی پی او آفس کے مختلف برانچز کا ویزٹ اور کام کا جائزہ، تفصیل: سوات() ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے ڈی پی او آفس کے مختلف برانچز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تمام سٹاف کی حاضری و کمپیوٹرائز ریکارڈ چیک کیا اور تمام برانچز میں مختلف ڈیسک پر مامور ملازمین کا کام کا جائزہ لیا، انہوں نے تمام ملازمین کو کار سرکار لگن اور احسن طریقے سے انجام دینے کیساتھ ساتھ دفتر میں بروقت حاضری، عوامی کی خدمت، پولیس اہلکاروں کے دفتری کام بروقت نمٹانے و ریکارڈ کی درستگی اور صفائی کا خاص رکھنے کے متعلق ضروری احکامات جاری کئیں. اس موقع پر انہوں نے فرائض منصبی میں عدم دلچسپی رکھنے والے اور دفتر سے بلاعذر غیر حاضر رہنے والے ملازمین کیخلاف رپورٹ درج کروانے کے بھی احکامات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-01-2024 |
347 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ مینگورہ پولیس کی منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں، 02 مجرم اشتہاریوں سمیت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار، جن کے قبضے سے 4 کلو 808 گرام چرس اور 897 گرام ہیروئن برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی نگرانی اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان غیاث احمد ولد علی سید ساکن یخ کوہے کے قبضے سے 4 کلو 808 گرام چرس، 708 گرام ہیروئن اور سلطان زیب ولد تاج ملوک ساکن ملوک آباد کے قبضے سے 119 گرام ہیروئن برآمد کرکے جن کیخلاف تھانہ مینگورہ میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کر لیے گئیں۔ اسی طرح مجرم اشتہاریوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ مینگورہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب دو مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 19-01-2024 |
348 | ||
پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا لوئر سوات کےتمام محرران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد، تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے ہدایات کے روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی میں دفتر میں ڈی پی او آفس سوات میں میٹنگ انعقاد کیا گیا جس میں لوئر سوات کے تمام محرران تھانہ جات و چوکیات نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے تمام محرران کو جنرل الیکشن کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہ اپنے اپنے تھانوں اور چوکیات کے حدود میں واقع پولینگ سٹیشن کے سیکیورٹی کے خصوصی خیال رکھے، حساسیت کے بارے میں مکمل معلومات کر کے میرے دفتر ارسال کریں، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پولیس جوانوں کو ڈیوٹی پر جانے سے پہلے سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کریں اور ان کے سیکیورٹی گیئرز کو بھی چیک کریں۔ ایڈیشنل ایس پی سوات نے کہا کہ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور کوئی جوان اگر ہیلمٹ و جیکٹ کے بنا پایا گیا یا تھانہ یا چوکی کی صفائی ناقص پائی گئی تو اس محرر کیخلاف قانونی کاروائی کیجائیگی، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پولیس کی فرض العین ہے اس لئے تھانوں یا چوکیات میں آنے والے سائیلین کے ہر قسم مدد فراہم کی جاکر ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے اور تمام سائلین کے جائز مسائل کو بروقت حل کریں اور انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ کریں۔ انہوں نے تمام محرران کو اپنے تھانوں میں مال مقدمہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں اور دیگر سامان کے فہرستیں اپڈیٹ رکھتے ہوئے ان کی خاص خیال رکھنے کی سخت ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-01-2024 |
349 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم ۔۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں تھانہ غالیگے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں، بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار، جن کے قبضے سے مجموعی پور پر 1 کلو 281 گرام چرس، 70 گرام آئس اور 108 گرام ہیروئن برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی نگرانی اور ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ احسان اللہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے جہان عالم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان جبار خان ولد درویزہ خان، داؤد ولد اسماعیل، محمد سلیم ولد نعمت اللہ، فیصل ولد عمر ذادہ ساکنان بریکوٹ اور محمد ذادہ ولد محمد آمین ساکن شانگلہ گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 281 گرام چرس، 70 گرام آئس اور 108 گرام ہیروئن برآمد ہو کر جن کیخلاف تھانہ غالیگے میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 18-01-2024 |
350 | ||
پریس ریلیز: نشے سے انکار ۔۔۔ ذندگی سے پیار
منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں تھانہ بحرین پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار، جس کے قبضے سے 1 کلو 358 گرام چرس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کی نگرانی اور ایس ڈی پی او سرکل مدین حبیب اللہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بحرین عمر رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم فرحان ولد محمد اقبال ساکن ٹانگوں ساتال کے قبضے سے 1 کلو 358 گرام چرس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ بحرین میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 17-01-2024 |
351 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم ۔۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات۔
منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں تھانہ مینگورہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں، بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار، جن کے قبضے سے 1203 گرام چرس اور 350 گرام ہیروئن برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی نگرانی اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے ڈی ایس بی نفری اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان اسد عرف کراچی ولد واحد زمان ساکن امانکوٹ، رفیع اللہ ولد شیرین ساکن لنڈیکس مینگورہ اور بلال ولد تاج محمد خان ساکن حاجی بابا کے قبضے سے مجموعی طور پر 1203 گرام چرس اور 350 گرام ہیروئن برآمد کرکے جن کیخلاف تھانہ مینگورہ میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 17-01-2024 |
352 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور سے ان کے دفتر میں لاء سٹوڈنٹ کمیشن کی وفد کا ملاقات، امن و امان اور منشیات کیخلاف اقدامات پر ڈی پی او سوات کو خراج تحسین پیش کی اور اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور سے ان کے دفتر میں ایڈوکیٹ شبیر احمد کی قیادت میں ایڈوکیٹ فیاض حکیم اور دیگر لاء سٹوڈنٹ کمیشن کی وفد نے ملاقات کی، جنہوں نے ڈی پی او سوات کی امن و امان کو برقرار رکھنے اور سوات آنے والے سیاحوں کے لیے بہترین سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام کرنے، جرائم کے روک تھام کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی قیام، اساتذہ کرام کو احترام فراہم کرنے اور انہیں سلیوٹ کرنے کے لیے ضلع بھر میں کنسٹیبل سے لیکر سینئر رینک کے تمام پولیس آفسران کو احکامات جاری کرنے، منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن بالخصوص کمسن بچوں پر سگریٹ اور فحش مواد بیچنے پر ڈی پی او سوات کی کاوشوں کو نہایت سراہا، خراج تحسین پیش کی اور انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 17-01-2024 |
353 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے زیر صدارت ڈی پی او آفس میں اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد۔ تھانہ وائز کارکردگی، منشیات کے ریکوری، ٹریس اور آن ٹریس مقدمات کا جائزہ، الیکشن کے پرامن انعقاد کو ہر صورت یقینی بنانے کی خاطر الیکشن کمیشن کے جاری کردہ پلان کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی ترتیب تفصیل: تفصیلات کے مطابق: تھانہ وائز سالانہ کارکردگی، عام انتخابات 2024کے پرامن انعقاد کیلئے ڈی پی اوسوات شفیع اللہ گنڈاپور کے زیر صدارت ڈی پی او آفس سوات میں اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ٹریفک بادشاہ حضرت خان، ایس پی اپر سوات عطاءاللہ شمس، ایس پی سی ٹی ڈی فاروق جان، ایس پی ایف ار پی ناصر خان اور ایس پی ایلیٹ فہد خان سمیت جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی او سوات نے تمام پولیس آفسران کی تھانہ وائز کارکردگی، منشیات کی ریکوری، زیر تفتیش، ٹریس اور آن ٹریس مقدمات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او سوات نے کرائم اور دیگر سنگین نوعیت کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے زیر قیادت تفتیشی افسران پر خصوصی نگرانی رکھیں تاکہ ان مقدمات میں تفتیش میرٹ اور حقیقت پر مبنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ آن ٹریس مقدمات میں ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کریں اور چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکوری کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے جملہ ایس ایچ اوز کو ضلع سوات کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے ان موت کے سوداگروں کیخلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بھی سخت ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دن ہنگامہ آرائی میں ملوث شرپسندوں پر کڑی نظر رکھا جائے، عام انتخابات 2024 کے پرامن انعقاد کو ہر صورت یقینی بنانے کی خاطر الیکشن کمیشن کے جاری کردہ پلان کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی ترتیب دی جا ئیں، الیکشن کمپئن، جلسے جلوسوں اور انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش کی حوصلہ شکنی اور ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائیاں عمل میں لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا پرامن انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دینے سمیت تمام وسائل بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تمام سپر وائزری افسران الیکشن ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس اور ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے، اپنے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی سختی سے ہدایت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ڈیوٹی بہت اہم ہے الیکشن عملے اور میٹریل کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیں۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز تحصیل ریٹرننگ افسران کیساتھ مشترکہ طور پر تمام امیدواروں کے ساتھ از سر نوع میٹنگ کرکے پرامن رہنے کی تلقین کریں، ہوائی فائرنگ ناقابل برداشت جرم ہے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، ڈیوٹی انتہائی ایمانداری، دلیری اور جانفشانی سے سرانجام دیں، پرامن الیکشن کی انعقاد ہماری سب کی اہم ذمہ داری ہیں اور الیکشن کے روز غیر جانبدار رہ کر پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل جاری رکھیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 16-01-2024 |
354 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم ۔۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں تھانہ سیدوشریف پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار، جس کے قبضے سے 1 کلو 72 گرام چرس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف فضل رحیم خان نے اے ایس ائی عجب خان اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم خلیل اللہ ولد خان شیر ساکن کوٹلی میلا گاہ کبل کے قبضے سے 1 کلو 72 گرام چرس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ سیدوشریف میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 16-01-2024 |
355 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا امن وامان کے قیام کو برقرار رکھنے کیلئے سیدو شریف کے مختلف شاہراؤں کا ویزٹ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے امن وامان کے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے افسر آباد اور کالج کالونی کا ویزٹ کیا، انہوں نے رائیڈرز اور دیگر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے اور اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کیساتھ ساتھ منشیات کیخلاف اور کمسن بچوں پر سگریٹ اور فحش مواد فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف مؤثر کاروائیاں کرنے اور عوام الناس کی مال، جان و آبرو کا خیال رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنانے اور اپنے ارد گرد مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھنے، اور جرائم پیشہ افراد کے بیخ کنی کرنے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کئیں۔ مزید انہوں نے ٹریفک ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں وباش و منچلے جوانوں کے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ کرنے والوں کیخلاف موثر کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-01-2024 |
356 | ||
پریس ریلیز: ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق کا موجودہ صورتحال کے پیش نظر رات گئے لوئر سوات کے مختلف تھانوں کا سرپرائز ویزٹس، ناکہ بندیوں، رائیڈرز اور موبائل گشت اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق نے موجودہ صورتحال کی پیش نظر رات گئے لوئر سوات کے مختلف تھانوں کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے تھانوں کی حدود میں کی گئی ناکہ بندیوں، رائیڈرز اور موبائل گشت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تھانوں کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات، رجسٹرات کے تکمیلات، بلڈنگ صفائی، سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ، تھانہ ریکارڈ، نفری سٹیٹمنٹ، حوالات، سرکاری مالخانہ اور کوت اسلحہ چیک کیا۔ انہوں نے محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے اور بزرگوں و خواتین کی بروقت دادرسی کرنے اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران واہلکاروں کو دوران ڈیوٹی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔ مزید انہوں نے ناکہ بندیوں، موبائل گشت اور رائیڈرز کے ڈیوٹیوں پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو موثر چیکنگ کرتے ہوئے منشیات فروشوں، سمگلروں، کمسن بچوں ہر سگریٹ و فحش ویڈیو بیچنے والوں، ون ویلنگ کرنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ و مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور اس معاشرے سے ان جرائم میں ملوث افراد کا صفایا کرنے اور ان کےخلاف بلا تفریق کاروائیاں کرنے کے بھی سخت ہدایات جاری کئیں۔ پریس ریلیز مورخہ: 15-01-2024 |
357 | ||
پریس ریلیز: سوات: کلیم اللہ پی ایس او ٹو ڈی پی او سوات ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ، اعلامیہ جاری، تفصیل: سوات() ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ رینج کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسپکٹر کلیم اللہ (پی ایس او ٹو ڈی پی او سوات) ڈی ایس پی رینک پر ترقی پاکر ڈی ایس پی ایڈمن ڈی پی او آفس سوات تعینات کر دیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے آر پی او افس ملاکنڈ میں ترقی پانے والے انسپکٹر کلیم اللہ کو ڈی ایس پی رینک لگا کر ڈی ایس ایڈمن کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارک باد دی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 15-01-2024 |
358 | ||
پریس ریلیز: سوات: سکول آفیسر ایسوسیشن کی وفد کا ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان سے ان کی دفتر میں ملاقات، اساتذہ کے احترام فراہم کرنے اور انہیں سلیوٹ کرنے کیلئے جاری احکامات پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کو خراج تحسین پیش کی، تفصیل: تفصیلات کے مطابق آج ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان سے ان کی دفتر میں سکول آفیسر ایسوسیشن کی وفد صدر اختر علی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول، اکرم سید پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مینگورہ، علی سید پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بریکوٹ، امتیاز خان پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غالیگے اور خورشید احمدپرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تنڈوڈاگ نےملاقات کی، ایڈیشنل ایس پی سوات نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا استاد کا مقام بہت اعلیٰ ہے کیونکہ استاد وہ واحد انسان ہے جو ہمیں شعور و آگاہی، تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتا ہے، معاشرے میں اُٹھنے بیٹھنے کے قابل بناتاہے، مہذّب دنیا کے طور طریقے سکھاتا ہے اور سب سے بڑھ کر ہماری کامیابیوں پر ہم سے زیادہ خوش ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ استاد کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے کوئی بھی شخص کسی بڑے عہدے پر فائز ہوتا ہے تو اس کی کامیابی کو پورا کریڈٹ اس کی اساتذہ کو جاتا ہے۔ اس موقع پر سکول آفیسر ایسوسیشن کی وفد نے اساتذہ کو احترام فراہم کرنے اور انہیں سلیوٹ کرنے کیلئے جاری احکامات پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کو خراج تحسین پیش کیا اوران کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-01-2024 |
359 | ||
پریس ریلیز: سوات: تھانہ سیدو شریف پولیس مظلوموں کی دادرسی اور انہیں انصاف فراہم کرنے کیلئے پیش پیش، تفصیل: سوات ( ) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک بے گھر خاندان کی اس شدید سرد موسم میں کھلے اسمان تلے گراسی گراؤنڈ میں رہائش پریز ہونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے متاثرہ خاندان کا بے گھر ہونے کے وجوہات معلوم کرنے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کیلئے ایڈیشنل ایس پی او سوات غلام صادق خان کو ٹاسک سونپا تھا ،جس پر ایڈیشنل ایس پی او سوات نے حقائق منظر عام لانے کیلئے ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف حبیب شاہ، ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف فضل رحیم خان اور دیگر پولیس ٹیم پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم دی، سپیشل ٹیم نے ابتدائی طور پر متاثرہ خاندان کو گھر فرآہم کیا اور حقائق معلوم کرنے پر پتہ چلا کے ملزم نعمان خان ولد بادشاہ رحمٰن ساکن لیبر کالونی پانڑ نے دھوکہ دہی سے متاثرہ خاندان کی رہائشی مکان کو فروخت کر کے مبلغ 14 لاکھ 50 ہزار خود ہڑپ لیے ہیں، جس پر مزید کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان کیخلاف تھانہ سیدو شریف میں مقدمہ درج رجسٹر ہو کر گرفتار کر لیا گیا، جس سے رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-01-2024 |
360 | ||
پریس ریلیز: سوات: ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم پولیس کی فل پروف سیکیورٹی میں تیسرے روز بھی جاری، انسداد پولیو مہم کو پرامن بنانے کیلئے ایڈیشنل ایس پی سوات کا مختلف شاہراؤں پر کی گئی ناکہ بندیوں کا دورہ اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم سوات پولیس کی فل پروف سیکیورٹی میں تیسرے روز بھی جاری ہیں، انسداد پولیو مہم کو پرامن بنانے کیلئے ضلع بھر کے مختلف شاہراؤں پر ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں، ایڈیشنل ایس پی او سوات غلام صادق خان نے پولیس مہم کے تیسرے روز، کانجو، مینگورہ، فضاگٹ اور سنگوٹہ میں کئے گئیں مختلف ناکہ بندیوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو موجودہ صورتحال کی پیش نظر جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے دوران چیکنگ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور اپنے ارد گرد کڑی نگرانی رکھنے کی سخت ہدایات جاری کئیں۔ مزید انہوں نے پولیو ٹیموں کیساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے اور اپنی ٹیم کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانے کیلئے دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-01-2024 |
361 | ||
پریس ریلیز: سوات: منشیات فروش ضلع بدر ہوجائے وگرنہ ان کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔ (ڈی پی او سوات)
سوات: ڈی پی او سوات کے سخت احکامات پر ماہ جنوری کے پہلے عشرے میں منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ۔
سوات: منشیات کے خلاف جاری نتیجہ خیز آپریشن میں تھانہ مینگورہ پولیس کی کامیاب کاروائیاں، بدنام زمانہ متعدد منشیات فروشان گرفتار، جن کے قبضے سے 06 کلو 17 گرام چرس اور 157 گرام ہیروئن برآمد، تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری مہم میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ موت کی سوداگروں کیخلاف مختلف کاروائیوں میں متعدد منشیات فروش ملزمان گرفتار کرکے جن کے قبضے مجموعی طور پر 06 کلو 17 گرام چرس اور 157 گرام ہیروئن برآمد کرکے حسب ضابطہ گرفتار کر لیے گئیں۔ اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مینگورہ نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ 02 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر لیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-01-2024 |
362 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم ۔۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں تھانہ چپریال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،
بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عبدالسلام کے قبضے سے 2 کلو 164 گرام چرس برآمد، پابند سلاسل۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایس ایچ او تھانہ چپریال محمد ایاز خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عبدالسلام ولد محمد رفیق ساکن زورے پلو چپریال کو گرفتار کرکے جس کی قبضے سے 2 کلو 164 گرام چرس برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-01-2024 |
363 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا امن وامان کے قیام کو برقرار رکھنے کیلئے پیدل گشت اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، اور دوران الرٹ رہنے پر ایس ایچ او و دیگر پولیس ٹیم کا شاباش اور نقد انعام سے نوازنے کا اعلان۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے امن وامان کے صوتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیدو شریف کے مختلف بازاروں میں پیدل گشت کیا، بازاروں میں موجود لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنیں اور ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف فضل رحیم خان کو جائز مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئیں۔ ڈی پی او سوات نے ایس ایچ او سیدو شریف فضل رحیم خان اور موبائل افیسر اے ایس ائی گوہر خان اور دیگر پولیس جوانوں کو دوران ڈیوٹی الرٹ پاتے ہوئے شاباش دی اور انہیں توصیفی اسناد سے نوازنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے مختلف جگہوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو منشیات کیخلاف اور کمسن بچوں پر سگریٹ اور فحش مواد فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف مؤثر کاروائیاں کرنے اور عوام الناس کی مال، جان و آبرو کا خیال رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنانے اور اپنے ارد گرد مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھنے، اور جرائم پیشہ افراد کے بیخ کنی کرنے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-01-2024 |
364 | ||
پریس ریلیز: سوات:انسداد پولیو مہم کے دوران دوسرے روز بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، مہم کے دوران سیکیورٹی کے معائنہ کے حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا سرکل سٹی اور سیدو شریف کے مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کے دورے، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، تفصیل: سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے ہدایات کی روشنی میں پولیو مہم کے دوسرے روز ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے سرکل سٹی اور سیدو شریف کے مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کے دورے کئیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کیا اور انہیں اپنے اور اپنی ٹیم کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی گیجٹس کی استعمال کو یقینی بناتے ہوئے دوران ڈیوٹی موبائل فون سے گریز کرنے اور الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کئیں۔ اس موقع پر انہوں نے 5 سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کو خود پولیو کی قطرے بھی پلائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 12-01-2024 |
365 | ||
پریس ریلیز: سوات: چیل کوکارئی میں گھریلوں ناچاقی پر ایک دلخراش واقعہ، ظالم اور بے درد سفاک قاتل کی فائر سے بہو اور پوتی قتل، پولیس کی بروقت کاروائی، ملزم چند گھنٹوں کے اندر گرفتار، آلہ قتل پستول برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ کوکارئی پولیس کو قتل کا واقعہ رونما ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس نے فوراً جائے وقوعہ پہنچی تو معلوم ہوا کے ملزم لیاقت علی ولد غوری باچا ساکن چیل کوکارئی نے گھریلوں ناچاقی پر اسلحہ آتشین سے فائر کرکے اپنی بہو مسماۃ (ک) زوجہ سجاد اور پوتی مریہنا بعمر 11 ماہ دختر سجاد کو قتل کیا ہیں اور خود موقع سے فرار ہوچکا ہے۔ مدعی معاذ خان کے رپورٹ پر ملزم کیخلاف تھانہ کوکارئی میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کو اپنے بہو اور پوتی کی قتل میں ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے ٹاسک سونپا، جس پر انہوں نے ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف حبیب شاہ کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوکارئی ناصر رفیق اور انوسٹی گیشن آفیسر، ڈی ایس پی نفری اور دیگر پولیس پر مشتمل ایس سپیشل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے انتہائی مہارت اور جدید ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے اپنی بہو اور پوتی کی قتل میں ملوث بے رحم قاتل لیاقت علی عرف گیستم کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-01-2024 |
366 | ||
پریس ریلیز: سوات () ڈسٹرکٹ سوات میں پانچ روزہ پولیو مہم کا اغاز باقاعدہ ہو چکا ہے۔ جس کے باحفاظت طریقے سے انجام دینے کیلئے سوات پولیس کی 2 ہزار 878 افسران و جوان تعینات کیے گئیں ہیں, پولیس ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی پر جانے سے پہلے متعلقہ تھانہ ایس ایچ اوز تمام پولیس جوانوں کو ڈیوٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کئیں۔ تفصیل: یاد رہے پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اور پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس ٹیموں کے ساتھ سپیشل برانچ، ڈی ایس بی اور سفید پرچات نفری بھی تعینات کی گئی ہے، امن و امان کی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے تمام شاہراؤں پر پولیس کیطرف سے ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں، کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے اور پولیو ٹیموں کیساتھ تعینات پولیس جوانوں کو بروقت مدد فراہم کرنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس (QRF) کے سکواڈ بھی گشت کرہے ہیں، جبکہ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے براہ راست نگرانی میں تمام ایس ڈی پی اوز وقتاً فوقتاً پولیس ٹیموں کو چیک کر رہے ہیں۔۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-01-2024 |
367 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم ۔۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں تھانہ رحیم آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں،
مختلف کاروائیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان گرفتار، جن کے قبضے سے 2 کلو 25 گرام چرس اور 121 گرام آئس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد حبیب سید خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر دوران سپیشل ناکہ بندی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر سائیکل سوار بدنام زمانہ منشیات فروش/سمگلر ملزم گل محمد عرف ٹیٹا ولد محمد زرین ساکن طاہر آباد بنڑ کو گرفتار کرکے جس سے 2 کلو 25 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔ اسی طرح دوران چھاپہ زنی بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم وقاص ولد علی سید کے ملکیتی کانٹا بمقام اینگرو ڈھیرئی کے تہہ خانے سے 121 گرام آئس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ رحیم آباد میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-01-2024 |
368 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کا عزم ۔۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات تھانہ مٹہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، منشیات فروش گرفتار، جس کی قبضے سے 1 کلو 100 گرام برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری مہم میں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل مٹہ اکبر حیات خان کی نگرانی میں انچارج چوکی اشاڑے سلیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم خورشید ولد وزیر ذادہ ساکن برہ درشخیلہ کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد کرکے حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پول پریس ریلیز مورخہ: 09-01-2024 |
369 | ||
پریس ریلیز: سوات: ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان کا تھانہ چپریال اور نئے زیر تعمیر پولیس لائن مرادے کے کام کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: گزشتہ روز ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان نے تھانہ چپریال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانہ اور چوکیات کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات اور رجسٹرات کے تکمیلات،زیرتفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کےہسٹری شیٹ چیک کر کے ایس ایچ او تھانہ چپریال کو ان کے گرفتاری کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے اور بزریعہ سورس ان کے مقام کا تعین کرکے ان کے گرفتاری یقنی بنانے کی ہدایات کی، انہوں نے ایس ایچ او تھانہ چپریال کو مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کے بونڈری ضلع دیر سے متصل ہے تو موجود حالات کے مطابق ان علاقوں پر کڑی نگرانی رکھے اور علاقہ مشران،وامدایان پولیس ،انٹلجنس اہلکاران سے رابطہ میں رہے تاکہ علاقہ کے صورت حال سے باخبر رہے۔ بلڈنگ صفائی کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ ، تھانہ ریکارڈ، نفری سٹیٹمنٹ، حوالات اور سرکاری مالخانہ, کوت اسلحہ بھی چیک کیا۔ انہوں نے محرر سٹاف کو تھانہ اور چوکیات میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے اور بزرگوں و خواتین کی بروقت دادرسی کرنے اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران واہلکاروں کو دوران ڈیوٹی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر اپر سوات مرادے کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعمیر ہیڈ کوارٹر پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا، جہاں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے کام کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی، آر پی او ملاکنڈ نے کام کی معیار کی حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور تعمیراتی کام کی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کرنے کے بھی ہدایات جاری کئیں۔ اس موقع ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر سوات زیراب گل خان اور دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-01-2024 |
370 | ||
پریس ریلیز: سوات: ضلع بھر کے ون ویلنگ کے روک تھام کے لیے ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی مطابق ضلع بھر کے مختلف شاہراؤں پر ون ویلنگ، اوور سپیڈنگ، بلانمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے والے وباش جوانوں کیخلاف کاروائیاں کرنے کیلئے ناکہ بندیا لگائیں گئیں۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ نے خود کالج کالونی میں لگائی گئی ناکہ بندی کا ویزٹ کر کے جائزہ لیا اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ون وینلگ اور تیز رفتاری کرنے والے اور بلا نمبر پلیٹ موٹر سائیکل والوں وباش جوانوں کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کیئں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کے مطابق ناکہ بندیوں کا سلسہ آئندہ بھی جاری رہے گا جس کا مقصد معاشرے میں نوجوان نسل کو ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ سے روکنا ہے، ڈی پی او سوات نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارے مستقبل کا سرمایا ہے ان سے ان کے والدین کے بڑی امیدیں وابستہ ہے، چونکہ ون ویلنگ ایک جان لیوا فعل ہے، اس سے کسی کی جان چلی جاتی ہے یا عمر بھر کی معزوری کی باعث بن جاتا ہے، لہذا ون ویلنگ سے خود بھی بچے اور دوسروں کو بھی اس سے بچنے کی تلقین کریں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-01-2024 |
371 | ||
پریس ریلیز: سوات تھانہ مٹہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، منشیات فروش گرفتار، جس کی قبضے سے 01 کلو 72 گرام چرس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل مٹہ اکبر حیات خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مٹہ طارق خان نے اے ایس آئی اکبر علی اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم افتاب ولد عالم خان ساکن سمبٹ چم کے قبضے سے 1 کلو 72 گرام چرس برآمد کرکے حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-01-2024 |
372 | ||
پریس ریلیز: تھانہ چپریال کی حدود میں حواء کی بیٹی قتل، پولیس کی بروقت کاروائی، اپنی بھابی کوفائر کرکے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار، تفصیل: سوات () گزشتہ روز تھانہ چپریال پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسمیان خا ن بہادر اور جمشید پسران میاں صاحب جان ساکنان کھنڈوکے نے اپنی بھابی مسماۃ (ب) زوجہ جہان شیر کاقتل کیا ہے، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ چپریال نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کو ٹاسک سونپا، جس پر انہوں نے ایس ڈی پی او سرکل مٹہ اکبر حیات خان کے نگرانی میں ایس ایچ او محمد آیاز خان، OII تھانہ چپریال اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپپشل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید ٹیکنیکل طریقے سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گھریلوں ناچاقی کے بناء پر اسلحہ آتشین سے فائر کرکے اپنی بھابی کی قتل میں ملوث دیوروں کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 09-01-2024 |
373 | ||
پریس ریلیز: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے سخت احکامات کے مطابق، منشیات کیخلاف جاری کلین آپ آپریشن میں تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔
بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، جس کی قبضے سے 01 کلو 66 گرام چرس اور 60 گرام ہیروئن برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور کے سخت احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کلین آپ آپریشن میں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس اور ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ شاہین شاہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران چھاپہ زنی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد قاسم ولد صاحب ذادہ ساکن لنڈیکس خوازہ خیلہ کے قبضے سے 01 کلو 66 گرام چرس اور 60 گرام ہیروئن برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ خوازہ خیلہ میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر ہوکر پابند سلاسل کیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 04-01-2024 |
374 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کی 2023 کا سالانہ کارکردگی رپورٹ تفصیل: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے سربراہی میں سوات پولیس کی گزشتہ ایک سال میں منشیات فروشوں/سمگلروں، کمسن بچوں پر سگریٹ اور فحش ویڈیوں بیچنے والوں، جیب تراشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، مجرمان اشتہاریوں،ٹمبر مافیا، قتل و اقدام قتل اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کی گئی کامیاب کاروائیاں، 546مجرمان اشتہاریوں سمیت 1 ہزار 568 منشیات فروش، قتل کے مقدمات 241 اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 1ہزار 605 ملزمان گرفتار، 798 کلو گرام چرس، 55 کلوگرام ہیروئن، 22 کلو گرام آئس، 9 ہزار728 لیٹر شراب، 59 عدد کلاشنکوف، 275عدد بندوقیں، 38 عدد رائفل، 1 ہزار 775عدد پستولیں، 28ہزار 317 عدد کارتوس،121 عدد خنجرز، 16 عدد ہینڈ گرنیڈ، 06 عدد ائی ای ڈی، 24 عدد مارٹرز اور 18 کلو بارود برآمد۔ تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن "جرائم اور منشیات سے پاک معاشرہ" کے عزم کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے سربراہی میں سوات پولیس کی امن و امان برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ ایک سال میں سماج دشمن عناصر کے خلاف منظم کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 546 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا گیا, منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 1568 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے جن کے قبضے سے 798 کلو گرام چرس، 55 کلو گرام ہیروئن، 22 کلو گرام آئس اور 9728 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ اسی طرح 18 سال سے کم عمربچوں پر سگریٹ فروخت کرنے والے 192 جبکہ فحش ویڈیو فروخت کرنے پر 37 ملزمان گرفتار کر لئے گئیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیوں میں 1605 ملزمان گرفتار کرکےجن سے 59 عدد کلاشنکوف، 275عدد بندوقیں، 38 عدد رائفل، 1 ہزار 775عدد پستولیں،28ہزار 317 عدد کارتوس،121 عدد خنجرز، 16 عدد ہینڈ گرنیڈ،06 عدد آئی ای ڈیز، 24 عدد مارٹرزاور 18 کلو بارود برآمد کرلیا گیا۔ چوری کے مختلف وارداتوں میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار کر کے جن کے قبضے سے 71 موٹر سائیکلز، 30 موٹر کارزاور دیگر گاڑیاں اور 89 لاکھ 69 ہزار روپے نقدی برآمد کرلئے گئیں۔ امن عامہ کو برقرار رکھنے کی خاطر 32438 افراد کاروائی انسدادی اور 12303 اوارہ گردوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح قتل کے مقدمات میں ملوث میں 241اور اقدام قتل میں 276 ملزمان جیل بجھوائے گئیں، ٹمبر مافیا کیخلاف کاروائیوں میں 772 عدد سلیپران، 230 عدد لرز، 98 عدد تختے اور 30 عدد بزوگان برآمدکر لئے گئیں۔ جبکہ کرایہ داران ایکٹ کے تحت 2384، حساس مقامات ایکٹ کے تحت 370 اور ہوائی فائرنگ میں 86ملزمان گرفتار کرلئیں گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 04-01-2024 |
375 | ||
پریس ریلیز: نشے سے انکار ۔۔۔ ذندگی سے پیار
سوات پولیس کا عزم ۔۔ منشیات سے پاک ضلع سوات
سوات: منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون میں تھانہ چپریال پولیس کی کامیاب کاروائیاں، دوران ناکہ بندی 01 کلو 103 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل مٹہ اکبر حیات خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چپریال محمد ایاز خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم حضرت علی ولد شرافت علی ساکن چم چپریال کے قبضے سے 01 کلو 54 گرام چرس اور ملزم افتاب حسین ولد عبد اللہ ساکن بر شور سے 49 گرام چرس برآمد کرکے جن کے خلاف امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 03-01-2024 |
376 | ||
پریس ریلیز: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا نئے سال کی شروعات میں ضلع سوات کے دور دراز علاقہ میں واقع بٹندر چیک پوسٹ کا دورہ، اور ایس ایچ اوز سے ملاقات۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے نئے سال کی شروعات میں ضلع سوات کے دور دراز علاقے میں موجود بٹندر چیک پوسٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایس ایچ او کالام علی بادشاہ اور ایس ایچ او اتروڑ جاوید اقبال سے ملاقات کی، انہوں نے دونوں ایس ایچ اوز کا یکم جنوری سے منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کو مؤثر بنانے کے لیے ان موت کے سوداگروں کیخلاف کاروائیوں کو مذید تیز کرنے، انہیں کیفرکردار تک پہنچانےاور سوات کی جنت نظیر وادی کالام اور اتروڑ کی سیر و تفریح کو آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہوئے انہیں فیسلیٹیٹ کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 03-01-2024 |
377 | ||
پریس ریلیز: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر چوکی پشمال, مانکیال اور کالام چیک پوسٹ کا سرپرائز ویزٹس، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ، تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سرپرائز ویزٹس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چوکی پشمال، مانکیال اور کالام چیک پوسٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بناتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ رہنے، دوران ڈیوٹی موبائل فون سے گریز کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کئیں۔ مذید انہوں نے ایس ایچ او بحرین اور چوکی انچارج پشمال کو منشیات کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے ان موت کے سوداگروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بھی ہدایات کیئں۔ مذید انہوں نے کالام جانے والے سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور سیاحوں کیساتھ ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی بھی سخت ہدایات جاری کیے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 03-01-2024 |
378 | ||
پریس ریلیز: نیو ائیر نائٹ پر سوات پولیس بالخصوص ڈی پی او سوات کو عوام کا خراج تحسین۔ تفصیل: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے براہ راست نگرانی اور رات 1 بجے تک خود فیلڈ ویزٹس کرتے ہوئے بہترین حکمت عملی کی بدولت اور سوات پولیس کے افسران و جوانوں کی چوکس اور شاہراہوں پر موجودگی کی وجہ سے ضلع بھر بالخصوص مینگورہ شہر میں نہ ہوائی فائرنگ، نہ آتش بازی اور نہ ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل نہ ہوا۔ سوات پولیس کے جوانان دیر تک مین شاہراہوں پر موجود رہے اور منچلے جوانوں کے دوڑے لگوائی۔ ہم ایک بار پھر سال نو کے آغاز پر غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام کو یقینی بنانے پر سوات پولیس کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جس طرح گزشتہ سال میں منشیات فروشوں کے خلاف جہاد کیا اسی طرح نئے سال 2024 میں بھی امید رکھتے ہیں اور ھم سوات کے عوام، بوڑھے، بچے، جوانان اس جہاد میں اپنے جانباز سپاہیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کرتے ہیں۔ سوات پولیس زندہ باد پاکستان پائندہ باد منجانب: اہلیان سوات پریس ریلیز مورخہ: 01-01-2024 |
379 | ||
پریس ریلیز: سوات: نئے سال شروع ہونے سے پہلے منشیات فروش ضلع بدر ہوجائے وگرنہ نیا سال ان کیلئے بہت بھاری ہوگا۔ (ڈی پی او سوات)
سوات: جنوری کے مہینے میں منشیات فروشوں کیخلاف سخت نتیجہ خیز آپریشن ہوگا اور انہیں کیفر کردار تک پہچایا جائیگا۔ (ڈی پی او سوات)
سوات: منشیات کے خلاف جاری مہم میں تھانہ مینگورہ پولیس کی کامیاب کاروائیاں، بدنام زمانہ منشیات فروشان گرفتار، جن کے قبضے سے 2 کلو 506 گرام چرس اور 73 گرام آئس برآمد، تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری مہم میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان نوید ولد انور علی ساکن بارامہ، جنید ولد ذاہد حسین ساکن پانڑ اور فاروق ولد عبدالسلام ساکن بھٹئی چوک کو گرفتار کرکے جن کے قبضے مجموعی طور پر 2 کلو 506 گرام چرس اور 73 گرام آئس برآمد کرکے حسب ضابطہ گرفتار کر لیے گئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-01-2024 |
380 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا نیو ائیر نائٹ پر سیکیورٹی صورتحال اور سیاحوں کو پولیس کے طرف سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ملم جبہ کا دورہ، تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے نیو ائیر نائٹ پر سیکیورٹی صورتحال اور سیاحوں کو پولیس کے طرف سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ملم جبہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کیساتھ ساتھ پولیس کیطرف سے سیاحوں کو فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ٹوریسٹ پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کی ٹوریسٹ ہمارا اساسہ ہے ان کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور انہیں ہر ممکن امداد فراہم کی جائیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-01-2024 |
381 | ||
پریس ریلیز: سوات: منشیات فروشوں کیلئے آخری تنبیہ اور ایک دن کی مہلت باقی۔
سوات: نئے سال شروع ہونے سے پہلے منشیات فروش ضلع بدر ہوجائے وگرنہ نیا سال ان کیلئے بہت بھاری ہوگا۔ (ڈی پی او سوات)
سوات: جنوری کے مہینے میں منشیات فروشوں کیخلاف سخت نتیجہ خیز آپریشن ہوگا اور انہیں کیفر کردار تک پہچایا جائیگا۔ (ڈی پی او سوات)
سوات: منشیات کے خلاف جاری مہم میں تھانہ بنڑ پولیس کی کامیاب کاروائی، مخبر کی اطلاع پر موٹر کار سے 1 کلو 05 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری مہم میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کے سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بنڑ رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار سے 1 کلو 05 گرام چرس برآمد کرکے ملزم عرفان اللہ ولد بخت ذادہ ساکن گنبد میرہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-01-2024 |
382 | ||
پریس ریلیز: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر چوکی بہار کا سرپرائز ویزٹ، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ، تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سرپرائز ویزٹس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلع سوات اور شانگلہ کے باؤنڈری پر واقع چوکی بہار کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ روزنامچہ و دیگر رجسٹرات اور نفری سٹیٹمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بناتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ رہنے، دوران ڈیوٹی موبائل فون سے گریز کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کئیں۔ مذید انہوں نے چوکی فرنٹ پر آویزاں منشیات فروشوں کی بینرز بھی چیک کیے اور چوکی انچارج کو منشیات کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے ان موت کے سوداگروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بھی ہدایات کیئں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 01-01-2024 |
383 | ||
پریس ریلیز: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا ضلع سوات کا دورہ اور جدید کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے دوسرے مرحلے کا افتتاح۔ تفصیل: سوات () انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے آج ڈی پی او آفس سوات کا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان، ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور دیگر پولیس افسران، صدر ٹریڈ فیڈریشن، صدر بار ایسوسی ایشن اور ڈی آر سی ممبران ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے موقع پر انہوں نے ڈی پی او آفس میں قائم جدید کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات کے تمام داخلی وخارجی راستوں سمیت بازاروں، مختلف پوائنٹس، شاہراہوں اور حساس مقامات پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر 24 گھنٹے ایکٹیو رہیگا۔ ڈی پی او سوات نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیز ون میں ابتدائی طور پر 350 کیمروں کے ذریعے سرکل بریکوٹ اور سرکل سٹی کے تمام بازاروں، اہم شاہراؤں، حساس مقامات اور ضلع سوات کے داخلی و خارجی راستوں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کیا گیا ہے، جبکہ مزید 450 کیمرے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کیے جائینگے، جس پر تیزی سے کام جاری ہے جو کہ بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ اسی طرح فیز ون کے مکمل ہونے کے بعد فیز ٹو پر کام شروع کیا جائیگا جس میں 800 مزید کیمرے لگائے جائینگے۔ افتتاحی تقریب کے بعد آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات کی طرح باقی ضلعوں میں بھی سنٹرز قیام کئے گئے جبکہ بعض ضلعوں میں اس پر کام جاری ہے، انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی افادیت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول سنٹرز کے قیام کے بعد ان سے منسلک جدید کیمروں کے ذریعے سے جرائم کی روک تھام و سراغ رسانی عوام کے جان و مال اور آبرو کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی کڑَی نگرانی کی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ حادثات اور ناخوشگوار واقعات کا سدباب بھی ممکن ہو سکے گا اور ان سنٹرز کا قیام جرائم کی روک تھام اور خاتمے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 29-12-2023 |
384 | ||
پریس ریلیز: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا موجودہ صورتحال کی پیش نظر رات گئے تھانہ سیدو شریف اور چوکی کوکڑئی کا سرپرائز ویزٹ، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ، تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سرپرائز ویزٹس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھانہ سیدو شریف اور چوکی کوکڑئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ روزنامچہ و دیگر رجسٹرات، کرائم چاٹ، نفری سٹیٹمنٹ، کمپیوٹرائز ریکارڈ، حوالات اور کوت اسلحہ کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے محرر سٹاف کو تھانہ اور چوکی میں آنے والے سائلین کی بروقت مدد کرنے، انہیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے، سائلین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی تاکید کی، انہوں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو ہیلمٹ و جیکٹ کی استعمال کو یقینی بناتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ رہنے، دوران ڈیوٹی موبائل فون سے گریز کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کئیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف اور چوکی انچارج کوکڑئی کو منشیات فروشوں، کمسن بچوں پر سگریٹ اور فحش ویڈیو فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرنے کیلئے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن دے دی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 28-12-2023 |
385 | ||
پریس ریلیز: سوات: منشیات کے خلاف جاری مہم میں تھانہ فتحپور پولیس کی کامیاب کاروائی، 2 ہزار 185 لیٹر شراب، 20 ہزار ریزگاری رقم اور شراب بنانے کیلئے استعمال ہونے والے آلات برآمد، تفصیل: اس حوالے سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ شہنشاہ خان اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آپ پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس ملاکنڈ محمد علی خان کے ویژن "منشیات سے پاک معاشرہ" کے عزم کے مطابق اور میرے خصوصی احکامات پر منشیات کے خلاف جاری مہم میں ایس ایچ او روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران موبائل گشت مخبر خاص کے اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دیسی شراب کی پوری فیکٹری دریافت کر کے بدنام زمانہ موت کے سوادگر ملزمان شاہ روق ولد شاہ روم خان اور احسان اللہ خان ولد اکبر خان ساکنان برہم پٹئی فتح پور کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا، انہوں نے کہا کہ شراب کی فیکٹری سے 2 ہزار 185 لیٹر شراب (ٹرہ), 09 عدد ڈرمز، 13 عدد گیلنز، 06 عدد گیس سلینڈرز، 325 عدد بوتلیں اور مبلغ 20 ہزار ریزگاری رقم بھی برآمد کر لئیں گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم شاروق خان 03 ماہ قبل مورخہ 25 ستمبر 2023 کو تھانہ فتح پور میں اس قبیح دھندے سے با ز رہنے کے لیے توبہ تائب بھی ہوا تھا لیکن پھر بھی اس کام سے باز نہ آیا۔ انہوں نے کہا منشیات فروش اگر توبہ تائب بھی ہوجاتے ہے تو ہم ان کے نگرانی جاری رکھتے ہے، اگر ملوث پایا گیا تو ان کیساتھ اہنی ہاتھو سے نمٹا جائیگا۔ ڈی پی او سوات نے کہا سوات پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ایک سال میں میری سربراہی میں موت کے سوداگروں کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 1 ہزار 75 کلو گرام چرس، 60 کلو گرام ہیروئن، 26 کلو گرام آئس، 0.374 گرام افیون اور 10 ہزار 208 لیٹر شراب برآمد کرکے ٹوٹل 2 ہزار 136 منشیات سمگران/ فروشان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ سوات پولیس ضلع سوات سے ان موت کے سوداگروں کا صفایا کرکے ہی دم لینگے اور اپنے آنے والے نوجوان نسل کو منشیات فری ماحول فراہم کرینگے، ڈی پی او سوات نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان موت کی سوداگروں کی ضمانتیں کرنے سے باز رہے اور منشیات کیخلاف مہم میں سوات پولیس کی ساتھ دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر موجود ڈی ار سی ممبران اور علاقہ معززین نے منشیات کیخلاف کامیاب کریک ڈاؤن پر ڈی پی او سوات کو خراج تحسین پیش کیا، اور منشیات کے بیخ کنی کیلئے سوات پولیس کا شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کر لیا۔ علاوہ ازیں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے منشیات کیخلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس، ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ شہنشاہ خان، ایس ایچ او تھانہ فتحپور روشن خان اور دیگر پولیس جوانوں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-12-2023 |
386 | ||
پریس ریلیز: سوات()منشیات کے روک تھام اور ٹریفک اگاہی کے حوالے سے ایس پی ایس سکول اینڈ کالج رحیم آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تفصیل: جسمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی، جہاں پہنچنے پر سکول انتظامیہ اور طلباء نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئیں۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی امجد خان سمیت دیگر پولیس آفیسران، کالج پرنسپل محمد خلیل قاضی اور دیگر اساتذہ کرام بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی او سوات نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک ہی نعرہ ہے کہ "نشے سے انکار اور ذندگی سے پیار"، اور اس کے بارے میں اگاہی کیلئے تعلیمی اداروں میں سیمینارز منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ طلباء کو منشیات سے بچاکر ان کا مستقبل محفوظ بنا یا جائیں، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں یا ان کے اطراف میں کسی قسم کی منشیات فروشی یا استعمال کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، طلباء بُری صحبت میں بیٹھنے سے اجتناب کریں اور نشئی افراد سے دور رہیں۔ ڈی پی او سوات نے کہا طلباء منشیات کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، وہ اپنے ارد گرد منشیات کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دے کر اس معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، انہوں نے طلباء کو اپنے اساتذہ کرام کے احترام کرنے اور اپنی تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کی بھی تاکید کی۔ ٹریفک کے حوالے سے اگاہی دیتے ہوئے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنداپور نے کہا کہ سوات پولیس شہریوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے، اگر ٹریفک پولیس ہیلمٹ پہننے ،سیٹ بیلٹ لگانے، لین کی پابندی کرنے، ون وے کی خلاف ورزی سے منع کرنے ،سگنل کا احترام کرنے اور دوران سفر احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہتے ہیں تو اس میں شہریوں کا ہی فائدہ ہے،ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں،شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے قوانین کا احترام کریں، انہوں کہا کہ بلا لائسنس اور 18سال سے کم عمر بچے موٹر سائیکلز اور گاڑیاں چلانے سے گریز کریں ،ون ویلنگ سے اجتناب کریں جو کے ایک جان لیوا فعل ہے۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ شہریوں کو آگاہی کیلئے ہر سطح پر ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کیا جا رہا ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھرپور کارروائی کی جائی گی، انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ہماراروشن مستقبل ہے،اس لیےشہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا شعور اجاگر کرنے میں پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کریں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-12-2023 |
387 | ||
پریس ریلیز: سوات:- منشیات کے خلاف جاری مہم میں تھانہ سیدو شریف پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات فروش گرفتار، جس کے قبضے سے 01 کلو 63 گرام چرس برآمد۔ تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کیخلاف جاری مہم میں ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف فضل رحیم خان نے چوکی انچارج کوکڑئی گوہر علی اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فضل رحیم ولد زرے ساکن املوک ٹل مرغزار کے قبضے سے1 کلو 63 گرام چرس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ سیدو شریف میں امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-12-2023 |
388 | ||
پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف سوات پولیس کی بروقت کاروائی، سابقہ دشمنی پر فائر کرکے قتل کرنے والا ملزم آلہ فائر پستول سمیت گرفتار، تفصیل: تفصیلات کے مطابق آج صبح تھانہ مینگورہ کے حدود وتکے بازار میں قتل کا واقعہ رونما ہوا، جس میں سابقہ دشمنی کے بنا پر سید محمود ولد جمرودے ساکن بتوڑہ سیدوشریف نے پستول سے فائر کر کے رکشہ ڈرائیور رحمت علی ولد شیر رحمان ساکن گنبد میرہ مینگورہ کو قتل کیا تھا، جس پر فوراً بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر موجود پولیس اہلکار سب انسپکٹر محمد رحمان اور اے ایس ائی محمد اسماعیل نے ملزم کو موقع پر آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر کے جس کیخلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج رجسٹر کر لی گئی ہے۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-12-2023 |
389 | ||
پریس ریلیز: سوات:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کبل ٹریڈ فیڈریشن کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹریڈ فیڈریشن کبل کے ممبران، انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اعجاز خان اور دیگر سٹاف نے شرکت کی، تفصیل: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے شرکاء میٹنگ سے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا حفاظت کرنا ہمارا فرض العین ہے اور سوات پولیس سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کے روک تھام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا آئی جی پی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کے ویژن کے مطابق سٹریٹ کرائم کے روک تھام کیلئے ضلع سوات کے مختلف بازاروں میں سٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے بیخ کنی اور ان کو کیفر کردار پہنچانے کیلئے کیمروں کی انسٹالیشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے بیشتر مصروف ترین بازاروں اور چیک پوسٹ پر کیمروں کی انسٹالیشن پہلے سے مکمل ہو چکی ہے اور جس کی براہ راست نگرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول سے کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کیمروں کو مزید بازاروں میں لگا کر ضلع سوات کو جرائم فری بنانا ہمارا مشن ہے جس کیلئے تمام تاجروں نے سوات پولیس کے ساتھ بھر پور تعاؤن کرنا ہے۔ اس موقع پر صدر کبل بازار دیگر تاجروں نے پولیس کا شانہ بشانہ کھڑے ہو کر پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاؤن کا عہد کر تے ہوئے منشیات کیخلاف کیے جانے والے اقدامات پر سوات پولیس بالخصوص ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کی۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-12-2023 |
390 | ||
پریس ریلیز: سوات تھانہ مینگورہ پولیس کی کامیاب کاروائی, وہاب مارکیٹ مینگورہ میں بزریعہ بانڈز نمبرات جوا کھیلنے میں مصروف متعدد ملزمان گرفتار، تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر جوا کھیلنے والوں کیخلاف ایس ایچ او تھانہ مینگورہ سٹی مجیب عالم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے وہاب مارکیٹ حاجی بابا مینگورہ میں بزریعہ بانڈز نمبرات جوا کھیلنے میں مصروف ملزمان خائستہ محمد ولد میرباد ساکن گنبد میرہ، محمد بلال ولد عبد الرحیم، اسرار ولد بہروز، ظاہر سید ولد محمد انور، نور راحم ولد امیر تحسین، فیصل ولد شموزئی ساکنان مینگورہ اور نعمان ولد نصیب گل ساکن قمبر گرفتار کر کے جن کیخلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کرلیے گئیں ہیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-12-2023 |
391 | ||
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا موجودہ صورتحال کے پیش نظرپولیس پوسٹ تلیگرام کا دورہ، اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ۔ تفصیل: سوات() ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے پولیس پوسٹ تلیگرام کا ویزٹ کیا جہاں انہوں نے پولیس پوسٹ کی سیکورٹی صورتحال کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں اور روزنامچہ ریکارڈ بھی چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے الرٹ رہنے ،دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے ، اپنے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پرکڑی نظر رکھنے اور ملم جبہ آنے والے سیاحوں کو ہر قسم سہولیات فرآہم کرنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-12-2023 |
392 | ||
پریس ریلیز: سوات پولیس کے جوانوں کے لئے شارپ آرگنائزیشن کی طرف سے ہیومن رائٹس اور مہاجرین کےحقوق سے روشناس کرانے کیلئے پی سی ہوٹل ملم جبہ میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، تفصیل: جس میں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نےبطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے شارپ آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے ورکشاپوں کے انعقاد سے پولیس افسران اور جوانوں کو قانونی امور کو سمجھنے میں مدد ملتی ہیں اور شارپ آرگنائزیشن کی ہیومن رائٹس اور مہاجرین کے حقوق کے لئے اقدامات اور کوششوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا مشن ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان کے فیصلے ختم کرکے انہیں ایک پیچ پر لاؤ،تاکہ ہر فورم پر پولیس اور عوام ساتھ ساتھ ہوں، انہوں نے کہا کہ میری تعیناتی کے پہلے روز سے ہی انسانیت کو فروغ دینے اور کمیونٹی ٹرسٹ حاصل کرنا اولین ترجیح رہی ہے، انہوں نے شارپ آرگنائزیشن سے آئندہ بھی ایسے پروگرامات کو منعقد کرنے پر پولیس کے طرف انہیں ہر قسم مدد کی فراہمی کا یقین دہانی کی۔ اس موقع پروجیکٹ کوارڈینیٹر آطف افضل، فیلڈ مینجر محمد رفیق، امتیاز احمد ایڈمین افیسر اور دیگر پولیس افیسران بھی ہمراہ موجود تھیں۔ پروگرام کے اختتام پر چیف گیسٹ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے پولیس جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور شارپ آرگنائزیشن کی طرف سے بھی چیف گیسٹ ڈی پی او سوات کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ ترجمان سوات پولیس پریس ریلیز مورخہ: 26-12-2023 |
393 | ||
پریس ریلیز: سوات() آج ہ |