View & Print
  Press Photo
  Press Title
#
پریس ریلیز: تھانہ رحیم آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مسلح افراد گرفتار
تفصیل: تفصیلات کے مطابق: گزشتہ شب تھانہ رحیم آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ بمقام مقبرہ غازی بابا ایک کنڈرنما مکان میں مسلح افراد موجود ہیںجو مقامی عوام کے للکار کی وجہ سے کنڈر نما مکان میں گھس کر چوکیداران کو یرغمال کرکے فائرنگ کر رہے ہیں، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے ڈی ایس پی سٹی شاہی بخت خان کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے کے احکامات جاری کئیں، ڈی ایس پی سٹی نے ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان، ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان ، ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ محمد زیب خان ، ایڈیشنل ایس ایچ اُو ضیاء الرحمان ، اے ایس آئی عجب خان ، اے ایس آئی سلیم اور پولیس جوانوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر کنڈرنما مکان کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لیا۔ کنڈر نما مکان میں موجود مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، پولیس جوانوں نے ڈی ایس پی سٹی شاہی بخت خان کی نگرانی میں نہایت حکمت عملی سے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کنڈرنما مکان میں موجود تمام ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے یرغمال چوکیداروں کو با حفاظت بازیاب کرلیا، گرفتار ملزمان میں حمزہ ولد ولی اللہ سکنہ رنگ محلہ خونہ گل مینگورہ ، حنیف اللہ عرف شیطان ولد شریف اللہ سکنہ گرین چوک مینگورہ ، لطیف ولد حبیب اللہ سکنہ اہینگرو ڈھیری ، نور رحمان ولد گل احمد سکنہ حاجی بابا مینگورہ ، یاسین ولد محمد عمران سکنہ فیض آباد ، نور اللہ ولد نور حانی سکنہ گوجر آباد رحیم آباد، اختر منیر ولد محمد شہاب سکنہ آمانکوٹ اور ساجد ولد خان زمان سکنہ رنگ محلہ مینگورہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عد د شارٹ گن ، ایک عدد رائفل 30بور، ایک عدد ایم پی فائیو 30 بور، ایک عدد پستول 30 بور، ایک عدد پستول 9 ایم ایم ، ایک عدد خنجر ، 23 عدد کارتوس ، 3 عدد میگزین برآمد کرکے تھانہ رحیم آباد میںمقدمہ علت 731جرم 324-353-186-189-506-342-148-149-15AAدرج رجسٹرڈ کیا گیا۔
پریس ریلیز مورخہ: 09-10-2024
1
پریس ریلیز: قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے تھانہ کبل کا سرپرائز وزٹ کیا۔
تفصیل: تفصیلات کے مطابق: قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے تھانہ کبل کا سرپرائز وزٹ کیا، انہوں نے تھانہ کبل کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں تھانے کے سی سی ٹی وی کیمرے، حوالات، رجسٹررات، آرمز ایمونیشن سمیت باؤنڈری وال، واچ ٹاورز، مین گیٹ کو چیک کئے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کئیں۔ انہوں محرر سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو وقتا فوقتاً چیک کریں تاکہ الرٹ رہیں، ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں، تھانے آنے والے سائلین کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھا کر بروقت ان کی دادرسی کریں۔
پریس ریلیز مورخہ: 03-10-2024
2
پریس ریلیز: تھانہ غالیگے پولیس کی کارروائی منشیات سمگلر گرفتار 1929 گرام چرس برآمد
تفصیل: تفصیلات کے مطابق: منشیات فروشوں/سمگلروں کے خلاف سوات پولیس کا کریک ڈاون جاری، تھانہ غالیگے پولیس نے ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ فاروق خان اور ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے روشن علی خان کے نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت منشیات سمگلر فیض الرحمن ولد زرین ساکن سیدو شریف فیض آباد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 1929 گرم چرس برآمد کرکے تھانہ غالیگے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پریس ریلیز مورخہ: 03-10-2024
3
پریس ریلیز: ایڈیشنل ایس پی غلام صادق کے زیر صدارت ڈی پی او آفس سوات میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
تفصیل: تفصیلات کے مطابق: آج بروز منگل ڈسٹرکٹ پولیس آفیس سوات میں ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان کے زیر صدرات کرایم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں لوئر سوات کے تمام ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور لوئر سوات کے چوکی انچارجان نے شرکت کی، میٹنگ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ، چوکیات کی سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جائیں ، تھانہ جات اور چوکیات کے مورچوں پر تعینات پولیس جوانان دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں، اپنے ارد گرد مشکوک افسراد پر کڑی نظر رکھیں، دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں، تھانے آنے والے سائیلین کی بروقت مدد کریں اور اُن کو عزت و احترام سے بٹھا کر اُن کو درپیش مسئلہ حل کریں، رات کے وقت روزانہ کے بنیاد پر اپنے تھانوں کے حدود میں گشت کو یقینی بنایا جائے، ناکہ بندیوں کے دوران عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں ۔انہوں نے زیر تفتیش مقدمات جلد از جلد میرٹ کے بنیاد پر ٹیکنیکل طریقے کو اپنا کر پایہ تکیمل تک پہنچانے کے بھی احکامات جاری کئیں تاکہ مظلوم کو انصاف اور ظالم کو قرار واقعی سزا مل جائیں ۔ انہوں نے کرائم کا جائزہ لیتے ہوئے تمام پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقوں میں منشیات سمگلروں، منشیات فروشوں، غیر قانونی رہائیش پزیرافراد، مجرم اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کریں تاکہ علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن ہو۔ انہوں نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیکر جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری جنگ میں سوات پولیس کا ساتھ دیں۔
پریس ریلیز مورخہ: 02-10-2024
4
پریس ریلیز: ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن علی کا پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی بیوی کے قتل میں ملوث ملزم ایک گھنٹے کے اندر قریبی پہاڑیوں سے گرفتار
تفصیل: سوات تفصیلات کے مطابق تھانہ غالیگے پولیس کو اطلاع ملی کہ بمقام املوک درہ قتل کا واقع رونما ہوا ہے۔ ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ فاروق خان نے ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن علی کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے ایک گھنٹے کے اندر قتل میں ملوث ملزم (مبین) کو قریبی پہاڑیوں سے آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا، واضح رہے ملزم نے گوریلوں ناچاقی پر اپنی بیوی مسماۃ (ن)پر فائرنگ کرکے قتل کی جبکہ جائے وقوعہ سے فرار ہوا تھا۔
پریس ریلیز مورخہ: 30-09-2024
5
پریس ریلیز: تھانہ کوکارئی پولیس کی کارروائی ، بیوی کے قتل میں ملوث ملزم (شوہر )گرفتار
تفصیل: تفصیلات کے مطابق: تھانہ کوکارئی پولیس کو اطلاع ملی کہ کچہ کوٹ علاقہ کوکارئی میں قتل کی واردات ہوئی ہیں، ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی زاہد اللہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں پر مسماۃ (ف) زوجہ فواد علی سکنہ کچہ کوٹ کوکارئی قتل شدہ پڑی تھی۔ تھانہ کوکارئی پولیس نے مدعی مسمی سید انور ولد معمبر ساکن گداکوٹ کوکارئی کی مدعیت میں آیف آر درج کراتے ہوئے ملزم کے گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغازکیا۔ تھانہ کوکارئی پولیس نے قتل میں ملوث ملزم (شوہر) فواد علی کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلی۔ وجہ عناد گھریلو تنازعہ ہے۔
پریس ریلیز مورخہ: 26-09-2024
6
  View Archive Press Releases


KPK Police

Punjab Police

Sindh Police

Baluchistan Police

Islamabad Police

FIA Police

Rescue 1122

For More Information

                       

@ Swatpolicekpk

DISTRICT POLICE OFFICE SAIDU SAHRIF SWAT
  0946-9240393 : ٹیلفون
  0946-9240402 : فیکس
  dposwat@gmail.com : ای میل
SWAT POLICE KPK