View & Print
  Press Title
#
پریس ریلیز: سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ناصر محمود کا اپنے دفتر میں لوئر سوات کے جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ناصر محمود نے اپنی دفتر میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور منشیات کیخلاف جاری مہم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں لوئر سوات کے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او سوات نے سرکل وائز کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیااور جرائم کی شرح، پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے، ملزمان کو گرفتار کرنے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ انہوں نے منشیات کے خلاف جاری مہم میں بھر پور کاروائیاں کرنے اور اس کاروبار سے وابستہ موت کے سودا گروں کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے اور قیام امن و سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لیے روزمرہ کے بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے کے ہدایات جاری کئیں۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز اپنے علاقہ اختیار میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور معززین علاقہ کے ساتھ وقتاً فوقتاً میٹنگز کیا کریں۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے، عوام کی جان و مال کاتحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ شائستہ اخلاق سے پیش آئیں اور ان کے جائز مسائل بلا تاخیر حل کریں۔ ڈی پی او سوات نے کہا سوات چونکہ ایک ٹوریسٹ علاقہ ہے یہاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو رہنمائی کے لیے قائم کردہ فیسی لیٹیشن سنٹرز پر ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ان کی بہتر رہنمائی کریں تاکہ وہ یہاں سے ایک مثبت پیغام لے کر جائیں اور اپنے دیگر رشتہ داروں اور دوستوں کو سوات پولیس کی مہمان نوازی اور بہتر رویہ کی مثالیں دیں اور انہیں یہاں آنے کی دعوت دیں جس سے وادی سوات میں سیاحت کو مزید فروغ ملیں۔
پریس ریلیز مورخہ: 10-12-2024
1
پریس ریلیز: ڈی پی او سوات ناصر محمود نے مختلف پولیس سٹیشنز کا سر پرائز وزٹ اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
تفصیل: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ناصر محمود نے سرکل کبل اور سرکل مٹہ کے مختلف پولیس سٹیشنز اور چوکیات کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے روزنامچہ، حوالات، کرائم چاٹ، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے، واچ ٹاورز، باؤنڈری والز اور کوت اسلحہ سمیت دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سرپرائز ویزٹ کے دوران انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس افسران و جوانان کو علاقائی امن اور انسداد جرائم پر گہری نظر رکھنے اور منشیات کے خلاف جاری مہم میں مؤثر کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ مزید انہوں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے، موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے، دوران ڈیوٹی الرٹ رہتے ہوئے اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور سیکیورٹی فرائض میں مناسب احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کئیں۔ ترجمان سوات پولیس
پریس ریلیز مورخہ: 09-12-2024
2
پریس ریلیز: سوات: منشیات کی خلاف جاری مہم میں سوات پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 3 کلو 519 گرام چرس، 106 گرام ہیروئن اور 73 گرام آئس برآمد۔
تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات ناصر محمود کے احکامات کے عین مطابق منشیات کے خلاف جاری مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سوات پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف کاروائیوں میں 12 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلو 519 گرام چرس، 106 گرام ہیروئن اور 73 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
پریس ریلیز مورخہ: 09-12-2024
3
پریس ریلیز: سوات: نو تعینات ڈی پی او سوات ناصر محمود(پی ایس پی) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
تفصیل: سوات () نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ناصر محمود نے بطور ضلعی پولیس سربراہ سوات اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈی پی او آفس پہنچنے پر ایس پی انوسٹی گیشن بادشاہ حضرت، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق، ایس پی ہیڈ کوارٹر عطاء اللہ شمس اور دیگر پولیس آفیسرز اور آفس سٹاف نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے دفتر میں جملہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور افس افس سٹاف کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں امن و امان کی صورتحال، میرٹ، قانون اور انصاف کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ شہداء کی فیملیز اور پولیس ویلفیئرکے لیے بھی ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے۔ قیام امن کو برقرار رکھنے اور عوام الناس کے جائز مسائل کے حل کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ پولیس اور عوام کے مابین کمیونٹی ٹرسٹ برقرار رہیں۔
پریس ریلیز مورخہ: 06-12-2024
4
پریس ریلیز: ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان، قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت کے احکامات کے مطابق ایس پی لوئر سوات غلام صادق نے تھانہ غالیگے میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا
تفصیل: کھلی کچھری میں ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ انور خان سمیت ایس ایچ او غالیگے روشن علی، ایس ایچ اُو تھانہ شموزی علی باچا معززین علاقہ ،تاجر برادری ،علماء کرام ،ڈی آر سی ممبران، پی ایل سی ممبران، صحافی برادری، و دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات نے کھلی کچہری میں شرکاء سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمارے اولین ذمہ داری آمن و امان کو برقرار رکھنا اور معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنا ہے جس کے روک تھام کیلئے عوام کا پولیس فورس کیساتھ تعاون کرنا لازم ہے تا کہ ہمارے آنے والے جواں العمر لوگ اس مکروہ دھندے سے بچ سکیں۔ پولیس اور عوام ایک ہیں، عوام کے بغیر پولیسنگ ناممکن ہیں، جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کے خلاف عوام پولیس کا ساتھ دے۔ جس پر کلی کچہری میں موجود علاقہ معززین و دیگر مکاتب فکر لوگوں نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے خلاف سوات پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ رہنے کا عزم کیا اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
پریس ریلیز مورخہ: 21-11-2024
5
پریس ریلیز: ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کا شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان اور ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن اپر سوات محمد فیاض خان نے اپر سوات کے مختلف علاقوں میں شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی اور ساتھ ساتھ موٹر سائیکل چلانے والے حضرات میں ہیلمٹ بھی تقسیم کئے۔ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان
تفصیل: تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان اور ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن اپر سوات محمد فیاض خان نے اپر سوات کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی ۔انہوں نے شہریوں کو نوپارکنگ، ہیلمٹ، ون وے ، ڈرائیونگ لائسنس کی موجودگی یقینی بنانے سے متعلق آگاہی دی اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے باقاعدہ موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کئے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا سفر محفوظ بن سکے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں تاکہ شہر میں رش نہ بنے اور کسی قسم کا ٹریفک حادثہ رونما نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے جس کا استعمال دوران سفر انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے گریز کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیں تاکہ شہری ٹریفک قوانین سے آگاہ ہوں اور وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مرتکب افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پریس ریلیز مورخہ: 14-11-2024
6
  View Archive Press Releases


KPK Police

Punjab Police

Sindh Police

Baluchistan Police

Islamabad Police

FIA Police

Rescue 1122

For More Information

                       

@ Swatpolicekpk

DISTRICT POLICE OFFICE SAIDU SAHRIF SWAT
  0946-9240393 : ٹیلفون
  0946-9240402 : فیکس
  dposwat@gmail.com : ای میل
SWAT POLICE KPK